سچائی کے طالبوں کے لیے ایک عظیم الشان خوشخبری جلسہ اعظم مذاہب لاہور
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سچائی کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری
L
جلسہ اعظم مذاہب جولاہورٹون ہال میں ۲۶-۲۷۔۲۸ دسمبر ۱۸۹۶ء کو ہوگا اس میں اس عاجز
/
کا ایک مضمون قرآن شریف کے کمالات اور معجزات کے بارے میں پڑھا جائے گا۔ یہ وہ مضمون ہے
جو انسانی طاقتوں سے برتر اور خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور خاص اس کی تائید سے لکھا گیا
ہے۔ اس میں قرآن شریف کے وہ حقائق اور معارف درج ہیں جن سے آفتاب کی طرح روشن ہو
جائے گا کہ در حقیقت یہ خدا کا کلام اور رب العالمین کی کتاب ہے اور جو شخص اس مضمون کو اوّل سے آخر
تک پانچوں سوالوں کے جواب میں سنے گا میں یقین کرتا ہوں کہ ایک نیا ایمان اس میں پیدا ہو گا اور ایک
نیائو راس میں چمک اُٹھے گا اور خدا تعالیٰ کے پاک کلام کی ایک جامع تفسیر اس کے ہاتھ آجائے گی یہ
میری تقریر انسانی فضولیوں سے پاک اور لاف و گزاف کے داغ سے منزہ ہے۔ مجھے اس وقت محض بنی
آدم کی ہمدردی نے اس اشتہار کے لکھنے کے لیے مجبور کیا ہے کہ تا وہ قرآن شریف کے حُسن و جمال
لے حاشیہ۔ سوامی شوگن چندر صاحب نے اپنے اشتہار میں مسلمانوں اور عیسائی صاحبان اور آریہ صاحبوں کو قسم دی
تھی کہ ان کے نامی علماء اس جلسہ میں اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں ضرور بیان فرماویں۔ سو ہم سوامی صاحب کو اطلاع
دیتے ہیں کہ ہم اس بزرگ قسم کی عزت کے لیے آپ کے منشاء کو پورا کرنے کے لیے طیار ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا
مضمون آپ کے جلسہ میں پڑھا جائے گا۔ اس جائے گا۔ اسلام وہ مذہب ہے جو خدا کا نام درمیان آنے سے سچے مسلمان کو کامل
اطاعت کی ہدایت فرماتا ہے، لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ آپ کے بھائی آریوں اور پادری صاحبوں کو اپنے پرمیشر یا یسوع
کی عزت کا کس قدر پاس ہے اور وہ ایسے عظیم الشان قدوس کے نام پر حاضر ہونے کے لیے مستعد ہیں یا نہیں۔ منہ
۔
کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ہمارے مخالفوں کا کس قدر ظلم ہے کہ وہ تاریکی سے محبت کرتے اور
نور سے نفرت رکھتے ہیں۔ مجھے خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون سمون ہے جو
سب پر غالب آئے گا اور اس میں سچائی اور حکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قو میں
بشرطیکہ حاضر ہوں اور اس کو اوّل سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی۔ اور ہرگز قادر نہیں ہوں گی کہ
اپنی کتابوں کے یہ کمال دکھلا سکیں خواہ وہ عیسائی ہوں خواہ آریہ خواہ سناتن دھرم والے یا کوئی اور کیونکہ
خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اُس روز اس پاک کتاب کا جلوہ ظاہر ہو۔ میں نے عالم کشف
میں اس کے متعلق دیکھا کہ میرے محل پر غیب سے ایک ہاتھ مارا گیا اور اس کے چھونے سے اس محل میں
سے ایک نور ساطعہ نکلا جو ارد گرد پھیل گیا اور میرے ہاتھوں پر بھی اس کی روشنی ہوئی ۔ تب ایک شخص جو
میرے پاس کھڑا تھا وہ بلند آواز سے بولا کہ اللهُ اَكْبَرُ - خَرِبَتْ خَيْبَرُ ۔ اس کی یہ تعبیر ہے کہ اس محل سے
میرا دل مراد ہے جو جائے نزول وحلول انوار ہے۔ اور وہ نورانی معارف ہیں اور خیبر سے مراد تمام خراب
مذہب ہیں۔ جن میں شرک اور باطل کی ملونی ہے اور انسان کو خدا کی جگہ دی گئی یا خدا کے صفات کو اپنے
کامل محل سے نیچے گرا دیا ہے۔ سو مجھے جتلایا گیا کہ اس مضمون کے خوب پھیلنے کے بعد جھوٹے مذہبوں کا
جھوٹ کھل جائے گا اور قرآنی سچائی دن بدن زمین پر پھیلتی جائے گی جب تک کہ اپنا دائرہ پورا کرے۔ پھر
میں اس کشفی حالت سے الہام کی طرف منتقل کیا گیا اور مجھے یہ الہام ہوا إِنَّ اللَّهَ مَعَكَ إِنَّ اللَّهَ يَقُومُ
أَيْنَمَا قُمْتَ یعنی خدا خدا تیرے ساتھ ہے اور خداد ہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو۔ یہ حمایت الہی کے لیے
ایک استعارہ ہے۔ اب میں زیادہ لکھنا نہیں چاہتا۔ ہر ایک کو یہی اطلاع دیتا ہوں کہ اپنا اپنا حرج بھی کر کے
ان معارف کے سننے کے لیے ضرور بمقام لاہور تاریخ جلسہ پر آویں کہ ان کی عقل اور ایمان کو اس سے وہ
فائدے حاصل ہوں گے کہ وہ گمان نہیں کر سکتے ہوں گے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ۔ پر ہے)
سلام
تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۷۷ تا ۷۹ )