اشتہار صداقت آثار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد دوم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
اشتہار صداقت آثار
میں مرزا غلام احمد ولد مرزاغلام مرتضی ساکن قادیان ضلع گورداسپور اس وقت بذریعہ اس اشتہار کے
خاص و عام کو مطلع کرتا ہوں کہ میرا یہ دعویٰ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام وفات پاگئے جیسا کہ الله جل
شانہ فرماتا ہے ۔ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ حدیث نبوی اور قول
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس لفظ اور نیز لفظ إِنِّي مُتَوَفِیت کے کے معنی وفات
دینا ہے نہ اور کچھ کیونکہ اس مقام میں اس لفظ کی شرح میں کوئی روایت مخالف مروی نہیں نہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سے نہ کسی صحابی سے۔ پس یہ امر متعین ہو گیا کہ نزول مسیح سے مراد نزول بطور بروز ہے یعنی
اسی امت میں سے کسی کا مسیح کے رنگ میں ظاہر ہونا ہے جیسا کہ حضرت الیاس علیہ السلام کے نزول کی شرح ر ہونا
حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمائی تھی جو یہود اور نصاری کے اتفاق سے وہ یہی شرح ہے کہ انہوں نے
حضرت یحییٰ کو ایلیا یعنی الیاس آسمان سے اترنے والا قرار دیا تھا۔ سو خدا تعالیٰ کے الہام سے میرا یہ دعوی
ہے کہ وہ مسیح جو بروز کے طور پر غلبہ صلیب کے وقت میں کسر صلیب کے لئے اترنے والا تھا وہ میں ہی
ہوں ۔ اسی بنا پر میں مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری سے مباہلہ کرتا ہوں ۔ اگر مباہلہ کی میعاد کے اندر
جو روز مباہلہ سے ایک برس ہوگی ۔ میں کسی سخت اور نا قابلِ علاج بیماری میں جیسے جذام یا نابینائی
ل النحل: ١٢٩ المائدة : ١١٨ ال عمران : ۵۶

یا فالج یا مرگی یا کوئی اسی قسم کی اور بھاری بیماری یا مصیبت میں مبتلا ہو گیا اور یا یہ کہ اس میعاد میں مولوی
غلام دستگیر صاحب نہ فوت ہوئے نہ مجذوم ہوئے اور نہ نابینا اور نہ ور کا ہوئے اور نہ نابینا اور نہ اور کوئی سخت مصیبت انتہ انہیں آئی تو میں
تمام لوگوں کو گواہ کرتا ہوں کہ بغیر عذ روحیلہ ان کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا اور سمجھوں گا کہ میں جھوٹا تھا۔ تبھی خدا
نے مجھے ذلیل کیا اور اگر میں مباہلہ کے اثر سے ایک برس کے اندر مر گیا تو میں اپنی تمام جماعت کو وصیت
کرتا ہوں کہ اس صورت میں نہ صرف مجھے جھوٹا سمجھیں بلکہ اگر میں مروں یا ان عذابوں میں سے کسی
عذاب میں مبتلا ہو جاؤں تو وہ دنیا کے سب جھوٹوں اور کذابوں میں سے زیادہ کذاب مجھے یقین کریں اور
ان ناپاک اور گندے مفتریوں میں سے مجھے شمار کریں جنہوں نے جھوٹ بول کر اپنی عاقبت کو خراب کیا اور
اگر میں دس تاریخ شعبان تک بمقام لاہور مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تب بھی مجھے کاذب قرار دیں لیکن
ضرور ہے کہ اول مولوی غلام دستگیر صاحب عزم بالجزم کر کے اس نمونہ کا اپنی طرف سے بقید تاریخ اشتہار
دے دیں اور اگر وہ اشتہار نہ دیں تو پھر میں لاہور نہیں جاسکتا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر :۔ خاکسار مرزاغلام احمد
کر رائے یہ بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر اور صاحب بھی علمائے پنجاب یا ہندوستان
سے مباہلہ کا ارادہ رکھتے ہوں تو وہ بھی اسی تاریخ پر بمقام لاہور مباہلہ کے لئے حاضر ہو کر
مولوی غلام دستگیر کے ساتھ شریک ہو جائیں اور اگر اب حاضر نہیں ہوں گے تو پھر آئندہ ان
کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا۔
( روزنامه الفضل قادیان دارالامان مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۴۳ ء صفحه ۲)
لے حضور علیہ السلام کے اسم مبارک کے بعد کی سطور اصل مسودہ میں حضور علیہ السلام نے پنسل سے لکھی ہوئی ہیں۔ (ایڈیٹر )

آج 10 میں سے 10 باقی