مولوی غلام دستگیر صاحب کے اشتہار کا جواب

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مولوی غلام دستگیر صاحب کے اشتہار کا جواب
کل ۲۴ جنوری کو ایک قطعه اشتہار مولوی غلام دستگیر صاحب میرے پاس پہنچا جس میں مولوی
صاحب موصوف مباہلہ کے لئے مجھے بلاتے ہیں اور ۲۵ شعبان ۱۳۱۴ھ تاریخ مقرر کرتے ہیں مگر ساتھ
ہی یہ شرط بھی لگا دی ہے کہ اسی وقت مولوی صاحب پر کوئی عذاب نازل ہو۔ اگر بعد میں ایک سال
کے اندر نازل ہوا تو پھر وہ منظور نہیں۔ مگر میں ناظرین کو اطلاع دیتا ہوں کہ یہ مولوی صاحب کی سراسر
زبردستی ہے۔ تمام احادیث صحیحہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انتہائی میعاد
اثر مباہلہ کی ایک برس رکھا ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ سے وحی پا کر
اپنے مباہلہ کا اثر بہت جلد مباہلین پر وارد ہونے والا بیان فرمایا ہے ۔ سواس سے برس کی میعاد منسوخ
نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ حدیث میں جو ایک برس کی قید ہے اس سے بھی یہ مراد نہیں ہے کہ برس کا پورا گذر
جانا ضروری ہے۔ بلکہ مراد یہ ہے کہ برس کے اندر عذاب نازل ہو۔ گو دو منٹ کے بعد نازل ہو جائے۔
سو میں بھی اس بات پر ضد نہیں کرتا کہ ضرور برس پورا ہو جائے ۔ شاید خدا تعالیٰ بہت جلد اس تکفیر اور
تکذیب کی پاداش میں آسمانی عذاب نازل کرے۔ مگر مجھے معلوم نہیں کہ برس کے کسی حصہ میں یہ
عذاب نازل ہوگا ۔ آیا ابتداء میں یا درمیان میں یا اخیر میں ۔ اور میں مامور ہوں کہ مباہلہ کے لئے برس
کی میعاد پیش کروں۔ اور مولوی صاحب موصوف اور ہر یک شخص خوب جانتا ہے کہ برس کی میعاد
مسنون ہے۔ کیونکہ لَمَّا حَالَ الْحَوْلُ کا وہ لفظ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلا ہے

اگر مباہلہ کے لیے فورا عذاب نازل ہونا شرط ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حول کا لفظ مونہہ سے
نہ نکالتے کیونکہ اس صورت میں کلام میں تناقض پیدا ہو جاتا ہے۔
ہاں یہ بات صحیح اور درست ہے کہ اگر مولوی غلام دستگیر صاحب مباہلہ میں کاذب اور کافر اور
مفتری پر بمقابلہ مومن اور راستباز کے فوری عذاب نازل ہونا ضروری سمجھتے ہیں تو بہت خوب ہے۔ وہ
اپنا فوری عذاب ہم پر نازل کر کے دکھلا ہیں ۔ ان کا یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ میں تو نبوت کا مدعی نہیں کہ تا
فوری عذاب نازل کروں ان پر واضح رہے کہ ہم بھی نبوت کے مدعی پر لعنت بھیجتے ہیں اور
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله کے قائل ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت پر ایمان
رکھتے ہیں۔ اور وحی نبوت نہیں بلکہ وحی ولایت جو زیر سایہ نبوت محمد یہ اور باتباع آنجناب صلی اللہ علیہ
وسلم اولیاء اللہ کو ملتی ہے اس کے ہم قائل ہیں اور اس سے زیادہ جو شخص ہم پر الزام لگاوے وہ تقوی اور
دیانت کو چھوڑتا ہے۔ اور اگر قرآنی الہامات سے کوئی کافر ہو جاتا ہے تو پہلے یہ فتوی کفر سید عبدالقادر
رضی اللہ عنہ پر لگانا چاہیے کہ انہوں نے بھی قرآنی الہامات کا دعویٰ کیا ہے۔
غرض جبکہ نبوت کا دعوئی اس طرف بھی نہیں صرف ولایت اور مجددیت کا دعولٰی ہے۔ اور مولوی
غلام دستگیر صاحب مجھ کو باوجود کلمہ گو اور اہل قبلہ ہونے کے کافر ٹھیراتے ہیں اور اپنے تئیں موم مومن قرار
دیتے ہیں جو قرآن شہ جو قرآن شریف کے بیان کے موافق ولی اللہ ہوتا ہے اور شیخ محمد حسین بطالوی کے فتوی میں
ان تمام علماء نے مجھے اکفر قرار دیا ہے یعنی ی شخص کفر میں یہود اور نصاری سے بڑھ کر ہے۔ پھر جس
حالت میں نجران کے نصاری کو فوری عذاب کا وعدہ دیا گیا تھا تو مولوی صاحب جو عالم اسلام ہو کر
بزعم خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گدی پر بیٹھے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ ایسے شخص کے لئے جو ان کی نظر
میں اکفر ہے نجران کے نصاری سے بھی جلد تر عذار جلد تر عذاب نازل ہونے کا وعدہ کریں ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
مباہلہ میں فریقین کی ہر یک فریق مقابل کے عذاب کے لئے درخواست ہوتی ہے کیونکہ مباہلہ
دوسرے لفظوں میں ملا موں میں ملاعنہ ہے۔ یعنی کاذب کے لئے خواہ فریقین میں سے کوئی کاذب ہو عذاب کی
درخواست ۔ پس یہ مولوی صاحب موصوف کی کس قدر ز بر دستی ہے کہ اپنے عذاب کے اثر کی تو کوئی
میعاد نہیں ٹھیراتے اور مجھ سے فوری عذاب مانگتے ہیں ۔

اب حاصل کلام یہ ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے الہام کے موافق ایک سال کا وعدہ کرتا ہوں۔ اگر
مولوی صاحب کے نزدیک یہ وعدہ خلاف سنت ہے تو کوئی ایسی صحیح حدیث پیش کریں جس سے سمجھا
جائے کہ فوری عذاب مباہلہ کے لئے شرط ضروری ہے یعنی یہ کہ فوراً کا ذب یا مکذب کے صدق کا اثر
فریق ثانی پر ظاہر ہو۔ حضرت مولوی غلام دستگیر صاحب کو کافر بنانے کا بہت ہی شوق ہے۔ لہذا ہم ان
کو خوشخبری دیتے ہیں کہ اب عبدالحق غزنوی کے مباہلہ کے بعد آٹھ ہزار تک ہماری جماعت پہنچ گئی ہے
گویا امت محمدیہ میں سے آٹھ ہزار آدمی کا فر ہو کر اس دین سے خارج ہو گیا۔ یقین ہے کہ آیندہ سال
تک اٹھاراں ہزار تک عدد پہنچ جاوے گا۔
بالآخر یاد ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے اول ایک سال کا وعدہ اپنے خطوط میں قبول کر لیا تھا
مگر یہ شرط کی تھی کہ تمام جہان کے مسلمان جو آپ کے دعوی کو نہیں مانتے مر جائیں۔ اب اس اشتہار میں
مولوی صاحب نے تمام جہان کی جان بخشی کی اور بجائے اس کے نفس کے لئے فوری عذاب پیش کر دیا۔
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کے نزدیک ضرورت کے وقت کذب کا استعمال بھی جائز ہے۔ بھلا
ہم حضرت موصوف سے دریافت کرتے ہیں کہ کب اور کس وقت میرے دوست مولوی حکیم فضل دین
صاحب آپ سے ڈر کر قادیان میں بھاگ آئے تھے۔ کیا آپ نے حکیم صاحب موصوف کو خود نہیں لکھا تھا
کہ میں تم سے خطاب نہیں کرنا چاہتا۔ براہ راست خود خط لکھوں گا۔ خیر ہمیں اس کذب پر کچھ افسوس بھی
نہیں۔ جب آپ نے ہمیں اس فر بنایا۔ بے دین بنایا۔ دجال بنایا۔ تکفیر کے لئے حرمین تک وہ تکلیف
اٹھائی کہ بچارے شیخ بطالوی کو بھی نہ سوجھی تو یہ کذب تو ایک ادنی بات ہے۔ جزاک الله !!!
الراقم میرزا غلام احمد قادیانی
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے )
۲۰ شعبان ۱۳۱۴ھ
( تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱ تا ۴ )

آج 10 میں سے 10 باقی