اتمام حجت على العلماء

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اتمام حجت على العلماء
ماسوا اس کے میں دوبارہ حق کے طالبوں کے لئے عام اعلان دیتا ہوں کہ اگر وہ اب بھی نہیں
سمجھے تو نئے سرے اپنی تسلی کر لیں اور یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ سے چھ طور کے نشان میرے ساتھ ہیں۔
اول۔ اگر کوئی مولوی عربی کی بلاغت فصاحت میں میری کتاب کا مقابلہ کرنا چاہے گا تو وہ
ذلیل ہوگا ۔ میں ہر ایک متکبر کو اختیار دیتا ہوں کہ اسی عربی مکتوب کے مقابل پر طبع آزمائی کرے۔ اگر
وہ اس عربی کے مکتوب کے مقابل پر کوئی رسالہ بالالتزام مقدار نظم و نثر بنا سکے اور ایک مادری زبان والا
جو عربی ہو تم کھا کر اس کی تصدیق کر سکے تو میں کا ذب ہوں ۔
دوم ۔ اگر یہ نشان منظور نہ ہو تو میرے مخالف کسی سورۃ قرآنی کی بالمقابل تفسیر بناویں یعنی
رو برو ایک جگہ بیٹھ کر بطور فال قرآن شریف کھولا جاوے۔ اور پہلی سات آیتیں جو نکلیں ان کی تفسیر میں
بھی عربی میں لکھوں اور میرا مخالف بھی لکھے ۔ پھر اگر میں حقائق معارف کے بیان کرنے میں صریح
غالب نہ رہوں تو پھر بھی میں جھوٹا ہوں ۔
سوم ۔ اور اگر یہ نشان بھی منظور نہ ہو تو ایک سال تک کوئی مولوی نامی مخالفوں میں سے
میرے پاس رہے۔ اگر اس عرصہ میں انسان کی طاقت سے برتر کوئی نشان مجھ سے ظاہر نہ ہو تو پھر
بھی میں جھوٹا ہوں گا ۔
چہارم ۔ اور اگر یہ بھی منظور نہ ہو تو ایک تجویز یہ ہے کہ بعض نامی مخالف اشتہار دے دیں کہ
ے سرخی مرتب کی طرف سے ہے۔ (مرتب)

اس تاریخ کے بعد ایک سال تک اگر کوئی نشان ظاہر ہو تو ہم تو بہ کریں گے اور مصدق ہو جائیں گے۔
پس اس اشتہار کے بعد اگر ایک سال تک مجھ سے کوئی نشان ظاہر نہ ہوا جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہو
خواہ پیشگوئی ہو یا اور تو میں اقرار کروں گا کہ میں جھوٹا ہوں ۔ یا
پنجم ۔ اور اگر یہ بھی منظور نہ ہوتو شیخ محمدحسین بطالوی اور دوسرے نامی مخالف مجھ سے مباہلہ کر
لیں۔ پس اگر مباہلہ کے بعد میری بددعا کے اثر سے ایک بھی خالی رہا تو میں اقرار کروں گا کہ میں جھوٹا ہوں۔
یہ طریق فیصلہ ہیں جو میں نے پیش کئے ہیں۔ اور میں ہر ایک کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اب
سچے دل سے ان طریقوں میں سے کسی طریق کو قبول کریں ۔ یعنی یا تو میعاد دو ماہ میں جو مارچ ۱۸۹۷ء
کی دس تاریخ تک مقرر کرتا ہوں ۔ اس عربی رسالہ کا ایسا ہی فصیح بلیغ جواب چھاپ کر شایع کریں۔ یا
بالمقابل ایک جگہ بیٹھ کر زبان عربی میں میرے مقابل میں سات آیت قرآنی کی تفسیر لکھیں اور یا ایک
سال تک میرے پاس نشان دیکھنے کے لئے رہیں اور یا اشتہار شایع کر کے اپنے ہی گھر میں میرے
نشان کی ایک برس تک انتظار کریں اور یا مباہلہ کر لیں ۔
ششم ۔ اور اگر ان باتوں میں سے کوئی بھی نہ کریں تو مجھ سے اور میر سے اور میری جماعت سے سات
سال تک اس طور سے صلح کر لیں کہ تکفیر اور تکذیب اور بد زبانی سے مونہہ بند کر رکھیں اور ہر ایک کو محبت
اور اخلاق سے ملیں اور قہر الہی سے ڈر کر ملاقاتوں میں مسلمانوں کی عادت کے طور پر پیش آویں۔ ہر
ایک قسم کی شرارت اور خباثت کو چھوڑ دیں۔ پس اگر ان سات سال میں میری طرف سے خدا تعالیٰ کی
تائید سے اسلام کی خدمت میں نمایاں اثر ظاہر نہ ہوں اور جیسا کہ مسیح کے ہاتھ سے ادیان باطلہ کا
مرجانا ضروری ہے، یہ موت جھوٹے دینوں ا پر میرے ذریعہ سے ظہور میں نہ آوے یعنی خدا تعالیٰ
میرے ہاتھ سے وہ نشان ظاہر نہ کرے جن سے اسلام کا بول بالا ہو اور جس سے ہر ایک طرف سے
اسلام میں داخل ہونا شروع ہو جائے اور عیسائیت کا باطل معبود فنا ہو جائے اور دنیا اور رنگ نہ پکڑ جائے تو
میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اپنے تئیں کا ذب خیال کرلوں گا اور خدا جانتا ہے کہ میں ہرگز
کا ذب نہیں۔ یہ سار ہیں۔ یہ سات برس کچھ زیادہ سال نہیں ہیں اور اس قدر انقلاب اس تھوڑی مدت میں ہو جانا

انسان کے اختیار میں ہر گز نہیں۔ پس جبکہ میں سچے دل سے اور خدا تعالیٰ کی قسم کے ساتھ یہ اقرار کرتا
ہوں اور تم سب کو اللہ کے نام پر صلح کی طرف بلاتا ہوں تو اب تم خدا سے ڈرو۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہیں ہوں تو میں تباہ ہو جاؤں گا۔ ورنہ خدا کے مامور کو کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔
یہ یادر ہے کہ معمولی بحثیں آپ لوگوں سے بہت ہو چکی ہیں ۔ اور عیسیٰ علیہ السلام کی وفات
قرآن اور حدیث سے بپایہ ثبوت پہنچ گئی ۔ اس طرف سے کتابیں تالیف ہو کر لاکھوں انسانوں میں
پھیل گئیں ۔ طرف ثانی نے بھی ہر یک تلبیس اور تزویر سے کام لیا۔ پاک کتابوں کے نیک روحوں پر
بڑے بڑے اثر پڑے اور ہزار ہا سعید لوگ اس جماعت میں داخل ہو گئے اور تقریری اور تحریری بحثوں
کے نتیجے اچھی طرح کھل گئے ۔ اب پھر اسی بحث کو چھیڑنا، یا فیصلہ شدہ باتوں سے انکار کرنا محض شرارت
اور بے ایمانی ہے کتا بیں موجود ہیں ۔ ہاں عین مباہلہ کے وقت پھر ایک گھنٹہ تک تبلیغ کر سکتا ہوں ۔ پس
فیصلہ کی یہی راہیں ہیں جو میں نے پیش کی ہیں ۔ اب اس کے بعد جو شخص طے شدہ بحثوں کی ناحق
درخواست کرے گا میں سمجھوں گا کہ اس کو حق کی طلب نہیں بلکہ سچائی کو ٹالنا چاہتا ہے۔
:
یہ بھی یادر ہے کہ اصل مسنون طریق مباہلہ میں یہی ہے کہ جو لوگ ایسے مدعی کے ساتھ مباہلہ
کریں جو مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ رکھتا ہو اور اس کو کا ذب یا کا فرٹھیر اویں وہ ایک جماعت مباہلین کی ا
ہو۔ صرف ایک یا دو آدمی نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ فَقُلْ تَعَالَوْا میں تَعَالَوْا کے لفظ کو
بصیغہ جمع بیان فرمایا ہے۔ سواس نے اس جمع کے صیغہ سے اپنے نبی کے مقابل پر ایک جماعت مکذبین
کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے ۔ شخص واحد کو۔ بلکہ مَنْ حَاجگ کے کے لفظ سے جھگڑنے والے کو ایک
شخص واحد قرار دے کر پھر مطالبہ جماعت کا کیا ہے اور یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی جھگڑنے سے باز نہ آوے
اور دلائل پیش کردہ سے تسلی نہ پکڑے تو اس کو کہہ دو کہ ایک جماعت بن کر مباہلہ کے لئے آویں۔ سواسی
بنا پر ہم نے جماعت کی قید لگا دی ہے جس میں یہ صریح فائدہ ہے کہ جو امر خارق عادت بطور عذاب
مکذبین پر نازل ہو وہ مشتبہ نہیں رہے گا مگر صرف ایک شخص میں مشتبہ رہنے کا احتمال ہے۔
، ۲ آل عمران : ۶۲

اس جگہ اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ تمام مخالفین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر
اس کتاب کی اشاعت کے بعد کوئی مخالف مباہلہ کے لئے طیار ہو جائے اور اس کے اشتہارات بھی
چھپ جاویں تو ہر یک مباہلہ کے خواہشمند پر واجب ہوگا کہ اسی کے ساتھ شامل ہو کر مباہلہ کر لے۔
اور اگر کوئی ایسا نہ کرے اور پھر کسی دوسرے وقت میں مباہلہ کی درخواست منظور نہیں کی جاوے گی
اور ایسا شخص کسی طور سے قابل التفات نہیں سمجھا جاوے گا۔ چاہیے کہ ہر ایک شخص ہمارے اس
اشتہار کو یا درکھے اور اس کے موافق کار بند ہو۔
یہ اشتہار ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۲۰ سے ۳۶ تک متن میں ہے۔ مرتب )
(روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۰۴ تا ۳۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی