الِاشْتِهَارِ مُسْتَيْقِنًا بِوَحْيِ اللَّهِ الْقَهَّارِ دوستو اک نظر خدا کے لئے سید الخلق مصطفیٰ کے لئے
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
الِاشْتِهَارِ مُسْتَيْقِنًا بِوَحْيِ اللَّهِ الْقَهَّارِ
دوستو اک نظر خدا کے لئے
سید الخلق مصطفیٰ کے لئے
میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے ۔ میرا دل مردہ پرستی
کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجیب تنگی میں ہے اس سے بڑھ کر اور کون سا درد کا مقام
ہوگا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا ہے اور ایک مشت خاک کو رب العالمین سمجھا گیا ہے میں کبھی کا
اس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولی اور میرا قادر توانا مجھے تسلّی نہ دیتا کہ آخر تو حید کی فتح ہے۔ غیر معبود
ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔ مریم کی معبودانہ زندگی
پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔ خدا قادر فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو مریم اور
اس کے بیٹے عیسی اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کروں ۔ سواب اس نے چاہا ہے کہ ان دونو کی
جھوٹی معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ چکھاوے۔ سواب دونو مریں گے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام
خراب استعداد میں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں ۔ نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان
ہوگا ۔ اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو
سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا ۔ کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے
داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے
نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔ قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام ۔ اور سب
حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش
نہ کر دے۔ وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں
سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں، ملکوں میں پھیلے گی ۔ اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا
اور نہ کوئی مصنوعی خدا ۔ اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار
سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا عطا کرنے سے اور
اور
پاک دلوں پر ایک نور
اتارنے سے تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی ۔ خدا کے سوا کوئی دوسرا خدا نہیں مگر مسیح ایک
اور بھی ہے جو اس وقت بول رہا ہے۔ خدا کی غیرت دکھلا رہی ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں مگر انسان کا
ثانی موجود ہے۔ اس نے مجھے بھیجا تا میں اندھوں کو آنکھیں دوں جو نہ چند سال سے بلکہ انیس سو برس
سے برابر اندھے چلے آتے ہیں۔ دنیا میں ایک رسول آیا تا کہ ان بہروں کو کان بخشے کہ جو نہ صرف
آج سے بلکہ صد ہا سال سے بہرے ہیں ۔ کون اندھا ہے اور کون بہرا۔ وہی جس نے تو حید کو قبول نہیں
کیا اور نہ اس رسول کو جس نے نئے سرے سے زمین پر تو حید کو قائم کیا۔ وہی رسول جس نے وحشیوں کو
انسان بنایا اور انسان سے با اخلاق انسان یعنی سچے اور واقعی اخلاق کے مرکز اعتدال پر قائم کیا اور پھر با مرکز پر قائم
با اخلاق انسان سے با خدا ہونے کے الہی رنگ سے رنگین کیا۔ وہی رسول ہاں وہی آفتاب صداقت
جس کے قدموں پر ہزاروں مردے شرک اور دہریت اور فسق اور فجور کے جی اٹھے اور عملی طور پر
قیامت کا نمونہ دکھلایا۔ نہ یسوع کی طرح صرف لاف و گزاف جس نے مکہ میں ظہور فرما کر شرک
اور انسان پرستی کی بہت سی تاریکی کو مٹایا۔ ہاں دنیا کا حقیقی نور وہی تھا جس نے دنیا کو تاریکی میں پا کر
فی الواقع وہ روشنی عطا کی کہ اندھیری رات کو دن بنا دیا۔ اس کی پہلی دنیا کیا تھی۔ اور پھر اس کے آنے
کے بعد کیا ہوئی۔ یہ ایک سوال نہیں ہے جس کے جواب میں کچھ دقت ہو۔ اگر ہم بے ایمانی کی راہ اختیار
نہ کریں تو ہمارا کانشس ضرور اس بات کے منوانے کے لئے ہمارا دامن پکڑے گا کہ اس جناب عالی
سے پہلے خدا کی عظمت کو ہر ایک ملک کے لوگ بھول گئے تھے اور اس سچے معبود کی عظمت او تاروں اور
پتھروں اور ستارں اور درختوں اور حیوانوں اور فانی انسانوں کو دی گئی تھی اور ذلیل مخلوق کو اس ذو الجلال
و قدوس کی جگہ پر بٹھایا تھا۔ اور یہ ایک سچا فیصلہ ہے کہ اگر یہ انسان اور حیوان اور درخت اور ستارے
در حقیقت خدا ہی تھے جن میں سے ایک یسوع بھی تھا تو پھر اس رسول کی کچھ ضرورت نہ تھی لیکن اگر یہ
چیزیں خدا نہیں تھیں تو وہ دعوی ایک عظیم الشان روشنی اپنے ساتھ رکھتا ہے جو حضرت سیدنا ا محمد محمد صلی الله
علیہ وسلم نے مکہ کے پہاڑ پر کیا تھا۔ وہ کیا دعوی تھا۔ وہ یہی تھا کہ آپ نے فرمایا کہ خدا نے دنیا کو شرک
کی سخت تاریکی میں پاکر اس تاریکی کو مٹانے کے لئے مجھے بھیج دیا۔ یہ صرف دعوی نہ تھا بلکہ اس رسول
مقبول نے اس دعوی کو پورا کر کے دکھلا دیا ۔ اگر کسی نبی کی فضیلت اس کے ان کاموں سے ثابت ہو سکتی
ہے جن سے بنی نوع کی سچی ہمدردی سب نبیوں سے بڑھ کر ظاہر ہو تو اے سب لوگو اٹھو، اور گواہی دو کہ
اس صفت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ۔ یسوع نے زبان سے تو بہت کچھ کہا مگر عملی
طور پر کسی خرابی کے زہر یلے درخت کو دنیا سے نہیں کاٹا۔ اگر ہم مان بھی لیں کہ اس نے کم عقل عورتوں
اور بچوں کی طرح خودکشی کی تو اس سے اور بھی زیادہ اس کی حالت پر افسوس آئے گا کہ اگر ہمدردی کی
اس کو کچھ سوجھی بھی تو احمقانہ راہ سوجھی۔ اندھے مخلوق پرستوں نے اس بزرگ رسول کو شناخت نہیں
کیا۔ جس نے ہزاروں نمونے سچی ہمدردی کے دکھلائے لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت پہنچ گیا
ہے کہ یہ پاک رسول شناخت کیا جائے ۔ چاہو تو میری بات کو لکھ رکھو کہ اب کے بعد مردہ پرستی روز بروز
کم ہوگی یہاں تک کہ نابود ہو جائے گی کیا انسان خدا کا مقابلہ کرے گا ۔ کیا نا چیز قطرہ خدا کے ارادوں کو
رڈ کر دے گا۔ کیا فانی آدم زاد کے منصوبے الہی حکموں کو ذلیل کر دیں گے۔اے سننے والو سنو اور
اے سوچنے والو سوچو اور یا درکھو کہ حق ظاہر ہوگا اور وہ جو سچا نور ہے چمکے گا۔ یہ سخت ظلم کیا گیا ہے جو
ابن مریم کو خدا بنایا گیا ہے۔ وہ صرف ایک انسان ہے اور موسوی شریعت کے خادموں میں سے ایک
نبی ۔ تم نے اس کو نہیں دیکھا مگر میں نے بارہا اس کو دیکھا ہے ۔ تم میں سے کوئی بھی اس کو نہیں جانتا مگر میں
جانتا ہوں ۔ وہ ایک سعادت مند انسان ہے جو موسیٰ کی عظمت کا قائل اور ہمارے سید و مولی محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم کی بزرگیوں پر بدل و جان ایمان لایا ہے اور ہماری طرح اس راہ میں فدا ہے اگر وہ
اس وقت دنیا میں آتا اور دیکھتا کہ مجھے خدا بنایا گیا اور میرا کفارہ گھڑا گیا تو وہ اپنی ناچیز ہستی اور اس
بیجا تعریف کو خیال میں لا کر مارے شرم کے مرنے کو قبول کرتا اور خدا سے اپنی مغفرت چاہتا۔ پھر بتلاؤ اس نی
کی خدائی پر کونسی دلیل تمہارے پاس ہے کیا اُسی کی باتوں یا حواریوں کی باتوں سے اس کی خدائی ظاہر
ہوتی ہے۔ اگر ہم مان بھی لیں کہ اس کی یا اس کے دوستوں کی باتوں سے خدائی کا دعوی پایا جاتا ہے تو
یہ نرا دعوی ہو گا جو بغیر ثبوت ایک کوڑی کی قیمت نہیں رکھتا حالانکہ انجیل کی رو سے یہ دعوی بھی ثابت نہیں
ہو سکتا۔ انجیل یہ کہیں بیان نہیں کرتی کہ مریم کے صاحبزادہ نے کبھی مرد میدان بن کر خدائی کا دعوی کیا
تھا۔ بلکہ جب یہودیوں نے ایک دفعہ اسے ڈانٹا تو یسوع نے اپنی خدائی سے انکار کیا اور کہا کہ میں کوئی
کلمہ ایسا منہ پر نہیں لایا جو تمہارے بزرگوں کے کلمات سے بڑھ کر ہو۔ پھر اگر یہ خیال ہو کہ پہلی کتابوں
کی پیشگوئیوں میں اس کی خدائی لکھی ہوئی ہے تو اس خیال سے زیادہ کوئی خیال بے ہودہ نہیں ہوگا
کیونکہ اگر پہلی کتابوں کی پیشگوئیوں یا ان کی تعلیم کی رو سے یہ فیصلہ ہو جاتا کہ مریم کا بیٹا خدا ہے تو یہود
اب تک کیوں کر منکر رہ سکتے تھے۔ کوئی عقل قبول نہیں کر سکتی کہ یہودیوں کی کتابوں میں ایک خدا کے
پیدا ہونے کی پیشگوئیاں موجود تو ہوں اور اس خدا کے ماننے کے لئے پیغمبروں کی کھلی کھلی وصیتیں
کتابوں میں لکھی گئی ہوں اور کئی ہزار برس سے تثلیث کی تعلیم ان میں مسلسل چلی آتی ہو۔ پھر وہ ایسے
خدا اور ایسی تعلیم سے انکار کر کے اس ایمان کو ضائع کریں جو ان کو متواتر سکھلایا گیا تھا۔ نہیں بلکہ یہ
عیسائیوں کی شرارت اور حماقت ہے جو ایسا سمجھتے ہیں۔ اور اصل بات یہ ہے کہ وہ تمام پیشگوئیاں جن
کے غلط معنے کر کے یسوع کو خدا بنایا جاتا ہے۔ پیغمبروں کی تعلیم سے اب تک یہودیوں کے ذہن میں
محفوظ ہیں جو مسیح سے پہلے اپنے وقتوں میں پوری بھی ہو چکیں ۔ اگر یہودیوں کو کسی خدا کا وعدہ
دیا گیا تھا تو یہ تو ممکن تھا کہ وہ یسوع کو نہ مانتے مگر ایسا کب ہو سکتا تھا کہ سرے سے
تمام فرقے یہودیوں کے ایسی بزرگ پیشگوئی سے منکر ہو جاتے اور کبھی آگے یا پیچھے کوئی فرقہ ان میں
ایسے خدا کا منتظر نہ پایا جاتا۔
یہ بات نہایت صفائی سے فیصلہ کرتی ہے کہ ان نالائق عیسائیوں نے ناحق بے وجہ ایک انسان
کے بچہ کو خدا بنا دیا ہے۔ اسی وجہ سے پہلی ہی صدی سے آج تک ان میں ایک فرقہ موحد بھی چلا آتا
ہے جو یسوع کو صرف انسان سمجھتا ہے۔ پس جبکہ گھر میں ہی اس عقیدہ پر اتفاق نہیں تو پھر اس نا اتفاقی
کے ساتھ جب یہودیوں کی سخت مخالفت کو بھی دیکھا جائے جو اس عقیدہ میں عیسائیوں کے ساتھ رکھتے
ہیں تو اس کامل ثبوت سے عیسائی اس چور کی طرح پکڑے جاتے ہیں جو عین نقب زنی کے وقت گرفتار
کیا جائے ۔ اگر کسی مجسم خدا کے آنے کے بارے میں یہودیوں کی کتابوں میں کوئی ایک پیشگوئی بھی
ٹوٹی پھوٹی ہوتی تو یہودی کو کیسا ہی تعصب کرتے تو زیادہ سے زیادہ تعصب ان کا یہی ہوتا کہ اس خدا
کے ظہور کو کسی آئندہ زمانہ پر ڈال دیتے نہ یہ کہ ایسے عقیدہ پر ہزاروں لعنتیں بھیجتے۔ توریت کی تعلیم سے
یہودیوں کو کہاں اور کدھر گریز تھی ۔ یہودی تو توریت کے موافق خدا کو پیدائش اور موت سے پاک
سمجھتے ہیں لیکن افسوس کہ مردہ کو خدا ٹھیرانے سے عیسائیوں کا کانشنس مر گیا۔ ان کے پاس اس مردہ
کے خدا بنانے کے بارے میں کوئی بھی دلیل نہیں۔ بعض عیسائی انصاف پر آکر اس بات کو قبول کر لیتے
ہیں کہ بے شک پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں یسوع کی خدائی پر دلیل نہیں ہو سکتیں اور بے شک ان کو دلیل
سمجھنا ایمان اور دیانت سے لڑائی ہے۔ لیکن یسوع کے معجزات اس کی خدائی پر بے شک ایک دلیل
ہے مگر ان کو سمجھنا چاہیے کہ اول تو یسوع معجزات سے انکار کرتا ہے۔ پس جبکہ بعض جگہ کچھ اقرار بعض
جگہ صریح انکار ہے تو اس متناقض امر سے ایک محقق کی نظر میں یہی ثابت ہوگا کہ شاید یسوع نے بعض
اوقات فریب کے طور پر نادانوں کو بازیگروں کی طرح کوئی کھیل دکھلایا ہو۔ اور پھر جب داناؤں نے
لے نوٹ ۔ یسوع نے تمام عمر میں معجزہ کے بارے میں صرف یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں ہیکل کو مسمار کر کے تین دن میں بنا
سکتا ہوں۔ اب ظاہر ہے کہ یہ اوباشانہ دعوی ہے۔ بھلا یہ کیونکر ممکن تھا کہ یہودی اپنے مقدس مکان کو جس
خرچ ہو چکا تھا اس کے ہاتھ سے مسمار کر دیتے ۔ پھر اگر وہ اپنی قدیم عادت کے موافق بھاگ جاتا تو کس کو پکڑتے ۔ منہ
لکھوکھا روپیہ
اس سے معجزہ مانگا تو کانوں پر ہاتھ رکھل لیا کہ میں معجزہ نہیں دکھلاؤں گا۔ چنانچہ اس زمانہ میں بھی
کیمیا گر اور جن دکھلانے والے اور غیب سے روپیہ منگانے والے ایسے ہی ہتھکنڈے کرتے پھرتے
ہیں۔ اور یسوع کی طرح بے وقوفوں اور احمقوں کو سب کچھ دکھلا دیتے ہیں۔ لیکن اگر کبھی کسی دانا کے
پنجہ میں پھنس جائیں تو فی الفور سمجھ جاتے ہیں کہ اب شاید فریب ظاہر ہو کر چند سال کے جیل خانہ میں
جائیں گے۔ اس وقت صاف منکر ہو جاتے ہیں کہ نہ ہمیں کیمیا معلوم ہے اور نہ ہمارے جن تابع ہیں
اور نہ ہمیں کوئی دست غیب یاد ہے۔ افسوس صد افسوس کہ یسوع کی تمام زندگی انہیں باتوں میں گذری۔
جو کبھی کراماتی بنے اور کبھی آزمانے والوں کی زیر کی دیکھ کر کرامات سے منکر ہوئے۔ خدا بن کر یہ
بزدلی یہ دورنگی اور یہ مکر و فریب ، یہ کیسا خدا تھا۔
علاوہ اس کے اگر معجزہ کے ساتھ کوئی شخص خدا بن سکتا ہے تو موسیٰ کے معجزات میں یسوع
سے صدہا مرتبہ زیادہ شوکت و عظمت پائی جاتی ہے۔ اور یسوع خود مانتا ہے کہ جھوٹے نبی اقتداری
معجزات دکھلائیں گے۔ اگر اقتداری معجزات دکھلانے والا جھوٹا اور بدمعاش ہوتا ہے تو یسوع کے حق
میں کیا کہیں اور کیا لکھیں۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ یسوع بچارہ پر خدائی کی تہمت ہے۔ عیسائیوں کی
مشرکانہ تعلیم کا تمام مدار اس شریر انسان کی باتوں پر ہے جس کا نام پولس تھا۔ اس کے عیسائی ہونے
کا یہ سب تھا کہ یہ شخص سردار کا ہن کی لڑکی پر عاشق ہو گیا تھا مگر سردار کاہن نے اس کو لڑ کی نہ دی
دی۔ تب
اس نے عہد کیا کہ میں یہودیوں کو بہت خراب کروں گا۔ اور وہیں اس نے ایک جھوٹا خواب بنایا کہ گویا
اس کو یسوع نظر آگیا اور اس طرح عیسائیوں میں اپنی جمعداری قائم کرلی۔
بہر حال خوب سوچو اور سمجھو کہ سچے مذہب کا خدا ایسا مطابق عقل اور نور فطرت چاہیے کہ
جس کا وجود ان لوگوں پر بھی حجت ہو سکے جو عقل تو رکھتے ہیں مگر ان کو کتاب نہیں ملی ۔ غرض وہ خدا ایسا
چاہیے جس میں کسی زبردستی اور بناوٹ کی بو نہ پائی جائے سو یاد رہے کہ یہ کمال اس خدا میں ہے جو
قرآن نے پیش کیا ہے اور دنیا کے تمام مذہب والوں نے یا تو اصل خدا کو بالکل چھوڑ دیا ہے جیسا کہ
عیسائی اور یانا واجب صفات اور اخلاق ذمیمہ اس کی طرف منسوب کرا دیئے ہیں جیسا کہ یہودی
اور یا واجب صفات سے اس کو علیحدہ کر دیا ہے جیسا کہ مشرکین اور آریہ۔ مگر اسلام کا خدا وہی سچا خدا ہے
جو آئینہ و قانون قدرت اور صحیفہ ء فطرت سے نظر آرہا ہے۔ اسلام نے کوئی نیا خدا پیش نہیں کیا
بلکہ وہی خدا پیش کیا ہے جو انسان کا نور قلب اور انسان کا کانشنس اور زمین و آسمان پیش کر رہا ہے۔ اور
دوسری علامت سچے مذہب کی یہ ہے کہ مردہ مذہب نہ ہو بلکہ جن برکتوں اور عظمتوں کی ابتداء میں ابتداء میں اس
میں تخم ریزی کی گئی تھی ، وہ تمام برکتیں اور عظمتیں نوع انسان کی بھلائی کے لئے اس میں اخیر دنیا تک
موجودر ہیں تا موجودہ نشان گذشتہ نشانوں کے لئے مصدق ہو کر اس سچائی کے نور کو قصہ کے رنگ میں
نہ ہونے دیں۔ سو میں ایک مدت دراز سے لکھ رہا ہوں کہ جس نبوت کا ہمارے سید و مولی محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی کیا تھا اور جو دلائل آسمانی نشانوں کے آنجناب نے پیش کئے تھے وہ اب تک
موجود ہیں اور پیروی کرنے والوں کو ملتے ہیں تا وہ معرفت کے مقام تک پہنچ جائیں اور زندہ خدا کو
براہ راست دیکھ لیں ۔ مگر جن نشانوں کو یسوع کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ان کا دنیا میں نام ونشان
نہیں۔ صرف قصے ہیں ۔ لہذا یہ مردہ پرستی کا مذہب اپنے مردہ معبود کی طرح مردہ ہے۔ ظاہر ہے کہ
ایک سچائی کا بیان صرف قصوں تک کفایت نہیں کر سکتا ۔ کونسی قوم دنیا میں ہے جن کے پاس کر اماتوں اور
معجزوں کے قصے نہیں ۔ پس یہ اسلام ہی کا خاصہ ہے کہ وہ صرف قصوں کی ناقص اور نا تمام تو تسلی کو پیش
نہیں کرتا بلکہ وہ ڈھونڈ نے والوں کو زندہ نشانوں سے اطمینان بخشتا ہے۔ اور اس شخص کو جو حق کا طالب
ہو اس کو چاہیے کہ صرف بیہودہ مردہ پرستی پر کفایت نہ کرے بلکہ نہایت ضروری ہے کہ محض ذلیل
قصوں پر سرنگوں نہ ہو ۔ ہم دنیا کے بازار میں اچھی چیزوں کے خریدنے کے لئے آئے ہیں ۔ ہمیں
نہیں چاہیے کہ کوئی مغشوش چیز خرید کر نقد ایمان ضائع کریں۔ زندہ مذہب وہ ہے جس کے ذریعہ سے
زندہ خدا ملے۔ زندہ خداوہ ہے جو ہمیں بلا واسطہ ملھم کر سکے اور کم سے کم یہ کہ ہم بلا واسطہ مُلهِم
کو دیکھ سکیں۔ سو میں تمام دنیا کو خوشخبری دیتا ہوں کہ یہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے ۔ وہ دنیا سرز
مردے ہیں نہ خدا جن سے اب کوئی ہمکلام نہیں ہو سکتا اس کے نشان نہیں دیکھ سکتا سو جس کا خدا
مردہ ہے وہ اس کو ہر میدان میں شرمندہ کرتا ہے۔ اور ہر میدان میں اُسے ذلیل کرتا ہے اور کہیں اُس
کی مدد نہیں کر سکتا ہے۔ اس اشتہار کے دینے سے اصل غرض یہی ہے کہ جس مذہب میں سچائی ہے وہ
کبھی اپنا رنگ نہیں بدل سکتی ۔ جیسے اول ہے ویسے ہی آخر ہے ۔ سچا مذہب کبھی خشک قصہ نہیں بن سکتا سو
اسلام سچا ہے۔ میں ہر ایک کو کیا عیسائی کیا آریہ اور کیا یہودی اور کیا بر ہمو اس سچائی کے
دکھلانے کے لئے بلاتا ہوں۔ کیا کوئی ہے جو زندہ خدا کا طالب ہے۔ ہم مردوں کی پرستش نہیں
کرتے۔ ہمارا زندہ خدا ہے۔ وہ ہماری مدد کرتا ہے۔ وہ اپنے الہام اور کلام اور آسمانی نشانوں سے
ہمیں مدد دیتا ہے۔ اگر دنیا کے اِس سرے سے اُس سرے تک کوئی عیسائی طالب حق ہے تو
ہمارے زندہ خدا اور اپنے مردہ خدا کا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس
با هم امتحان کے لئے چالیس دن کافی ہیں۔
افسوس کہ اکثر عیسائی شکم پرست ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی فیصلہ ہو ورنہ چالیس دن کیا حقیقت
رکھتے ہیں۔ انھم کی طرح اس میں تو کوئی شرط نہیں۔ اگر میں جھوٹا نکلوں تو ہر ایک سزا کا مستوجب
ہوں لیکن دعاء کے ذریعہ سے مقابلہ ہو گا جس کا سچا خدا ہے بلا شبہ وہ سچا رہے گا۔ اس باہمی مقابلہ میں
بے شک خدا مجھے غالب کرے گا اور اگر میں مغلوب ہوا تو عیسائیوں کے لئے فتح ہوگی جس میں میرا
کوئی جواب نہیں۔ اور جو تاوان مقرر ہو اور میری مقدرت کے اندر ہو دوں گا۔ لیکن اگر میں غالب ہوا تو
عیسائی مقابل کو مردہ خدا سے دست برادر ہونا ہوگا اور بلا توقف مسلمان ہونا پڑے گا۔ اور پہلے ایک
اشتہا ر ا نہیں شرائط کے ساتھ یہ ثبت شہادت وہ کسی معزز آدمیوں کے دینا ہو گا۔ اس سے روز کا جھگڑا طے
ہو جائے گا۔ اور اگر اب عیسائیوں نے منہ پھیرا تو اس کا یہی سبب ہوگا کہ ان کو مردہ خدا کی مدد
پر بھروسہ نہیں ۔ افسوس کہ عیسائی بار بار آتھم کا ذکر کرتے ہیں۔ حالانکہ آتھم الہام کی میعاد میں قبر میں جا
پہنچا اور وہ مردہ خدا اس کو بچا نہ سکا کیونکہ مردہ مردہ کو مد د نہیں دے سکتا۔ جو معقول شرط چاہیں مجھ سے
کر لیں ۔ میں میدان میں کھڑا ہوں ۔ اور صاف صاف کہتا ہوں کہ زندہ خدا اسلام کا خدا ہے ۔
عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مردہ ہے جس کو امتحان کرنا ہو میرے مقابلہ میں آوے۔
لعنتی ہے وہ دل جو بغیر مقابلہ کے انکار کرے اور پلید ہے وہ طبیعت جو بغیر آزمائش
کے منکر رہے۔ اے حق کے طالبو مردہ پرستی کے مذہب کو جلد چھوڑو کہ عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مردہ
ہے۔ کیا اس مردہ میں طاقت ہے کہ میرے مقابلہ میں اپنے کسی پرستار کو طاقت بخشے نہیں ہرگز نہیں ۔
تمام مردے خدا میرے پیروں کے نیچے ہیں یعنی قبروں میں اور زندہ خدا میرے سر پر
ہے۔ کوئی ہے۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کوئی ہے کہ اس آزمائش میں میرے مقابل پر آوے۔
مرده پرست کبھی نہیں آئیں گے۔ مُردار کھائیں گے مگر سچائی کا پھل کبھی نہیں کھائیں
گے۔ دیکھو زندہ مذہب میں یہ طاقت ہے کہ اس کے پابند آسمانی روح اپنے اندر رکھتے ہیں۔
مردوں کو جانے دو زندوں کے ساتھ ہو جاؤ
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
اشتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۱۴ / جنوری ۱۸۹۷ء
رسائل اربعه
(۱) انجام آتھم (۲) خدا کا فیصلہ (۳) دعوت قوم (۴) مکتوب عربی بنام علماء معه ترجمه
فارسی چھپ کر طیار ہے جو صاحب چاہیں قیمت روانہ کر کے یا بذریعہ ویلیو پی ایبل منگا سکتے ہیں۔
قیمت چار روپے آٹھ آنے) ہے۔ واقعی یہ رسائل خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور
شعائر اللہ ہیں اور در حقیقت ایک ربانی فیصلہ ہے۔ دیکھو اور ضرور دیکھو ۔۱۲
( دوسرا اشتہار ایک ہزار روپیہ کے انعام کے ساتھ )
میرا یہ بھی دعوی ہے کہ یسوع کی پیشگوئیوں کی نسبت میری پیشگوئیاں اور میرے نشان زیادہ
ثابت ہیں ۔ اگر کوئی پادری میری پیشگوئیوں اور میرے نشانوں کی نسبت یسوع کی پیشگوئیاں اور نشان
ثبوت کے رو سے قوی تر دکھلا سکے تو میں اس کو ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا۔
( میرزاغلام احمد )
یہ اشتہار کے صفحوں پر ہے )
( تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۸ تا ۱۷)