اتمام حجت

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

L
اتمام حجت
بالآخر میں پھر ہر ایک طالب حق کو یا دلاتا ہوں کہ وہ دین حق کے نشان اور اسلام کی سچائی کے آسمانی
گواہ جس سے ہمارے نابینا علماء بے خبر ہیں وہ مجھ کو عطا کئے گئے ہیں ۔ مجھے بھیجا گیا ہے تا میں ثابت کروں
کہ ایک اسلام ہی ہے جو زندہ مذہب ہے اور وہ کرامات مجھے عطا کئے گئے ہیں جن کے مقابلہ سے تمام
غیر مذہب والے اور ہمارے اندرونی اندھے مخالف بھی عاجز ہیں۔ میں ہر ایک مخالف کو دکھلا سکتا ہوں کہ
قرآن شریف
اپنی تعلیموں اور اپنے علوم حکمیہ اور اپنے معارف دقیقہ اور بلاغت کا ملہ کی رو سے معجزہ ہے۔
موسیٰ کے معجزہ سے بڑھ کر اور عیسیٰ کے معجزات سے صد ہا درجہ زیادہ ۔
میں بار بار کہتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی
محبت رکھنا اور سچی تابعداری اختیار کرنا انسان کو صاحب کرامات بنا دیتا ہے گئے اور اُسی کامل انسان پر
علوم غیبیہ کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دنیا میں کسی مذہب والا روحانی برکات میں اس کا مقابلہ
نہیں کر سکتا ۔ چنانچہ میں اس میں صاحب تجربہ ہوں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ بجز اسلام تمام مذہب
لے یہ سرخی مرتب نے قائم کی ہے (مرتب)
ہے جو شخص یہ کہتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام میں کوئی اہل کرامت موجود نہیں وہ اندھا اور دل سیاہ ہے۔ اسلام وہ
مذہب ہے کہ کسی زمانہ میں اہل کرامت سے خالی نہیں رہا۔ اور اب تو اتمام حجت کے لئے کرامات کی نہایت ضرورت
ہے اور وہ ضرورت خدا تعالیٰ کے فضل سے حسب المراد پوری ہو گئی ہے۔ کوئی شخص نہیں کہ کرامت نمائی میں اسلام کے
مقابل پر ٹھہر سکے۔ منہ

مردے اُن کے خدا مر دے اور خود وہ تمام پیرو مر دے ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جا
نا بجز اسلام قبول کرنے کے ہر گز ممکن نہیں ۔ ہرگز ممکن نہیں۔
اے نادانوں ! تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے؟ اور مردار کھانے میں کیا لذت؟ !!!
آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے اور کس قوم کے ساتھ ہے۔ وہ اسلام کے
ساتھ ہے۔ اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔ وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ
کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا ” آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔ کیا تم میں سے
کسی کو شوق نہیں؟ کہ اس بات کو پر کھے۔ پھر اگر حق کو پاوے تو قبول کر لیوے۔ تمہارے، مارے ہاتھ میں کیا
ہے؟ کیا ایک مردہ کفن میں لپیٹا ہوا۔ پھر کیا ہے؟ کیا ایک مشت خاک۔ کیا یہ مردہ خدا ہو سکتا
ہے؟ کیا یہ تمہیں کچھ جواب دے سکتا ہے؟ ذرہ آؤ ! ہاں ! لعنت ہے تم پر اگر نہ آؤ۔ اور اُس سٹرے
گلے مُردہ کا میرے زندہ خدا کے ساتھ مقابلہ نہ کرو۔
دیکھو میں تمہیں کہتا ہوں کہ چالیس دن نہیں گذریں گے کہ وہ بعض آسمانی نشانوں سے
تمہیں شرمندہ کرے گا۔ ناپاک ہیں وہ دل جو سچے ارادہ سے نہیں آزماتے اور پھر انکار کرتے ہیں۔ بچے ارادہ
اور پلید ہیں و طبیعتیں جو شرارت کی طرف جاتی ہیں نہ طلب حق کی طرف۔
او میرے مخالف مولو یو ! اگر تم میں شک ہو تو آؤ چند روز میری صحبت میں رہو۔ اگر خدا
کے نشان نہ دیکھو تو مجھے پکڑو اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ۔ میں اتمام حجت کر چکا۔
اب جب تک تم اس حجت کو نہ توڑ لو تمہارے پاس کوئی جواب نہیں ۔ خدا کے نشان بارش کی طرح
برس رہے ہیں۔ کیا تم میں سے کوئی نہیں جو سچا دل لے کر میرے پاس آوے کیا ایک بھی نہیں ۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا ۔ لیکن خدا اُسے قبول
دو
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۲۲ جنوری ۱۸۹۷ء
(ضمیمہ انجام آتھم صفحہ ۶۱ تا ۶۳ ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۴۵ تا ۳۴۷)

آج 10 میں سے 10 باقی