ہزار روپیہ کے انعام کا اشتہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہزار روپیہ کے انعام کا
اشتہار
میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں
میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اُس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت
خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ایک ہزار روپیہ بطور
انعام دوں گا۔ میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔ میں ایسے ثالث کے پاس یہ
روپیہ جمع کرا سکتا ہوں جس پر فریقین کو اطمینان ہو۔ اس فیصلہ کے لئے غیر مذہب والے منصف
ٹھہرائے جائیں گے۔ درخواستیں جلد آنی چاہیں ۔
الراقم عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ میرزا غلام احمد قادیانی
( تعداد اشاعت ۵،۶۰۰)
( ۲۸ جنوری ۱۸۹۷ء)
( مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپا )
یہ اشتہار ۱۸۸۳۲ کے نصف صفحہ پر ہے )
A
(روحانی خزائن جلد ۱۲ ملحقه صفحه ۱۰۲)
لے نوٹ ۔ اگر درخواست کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں تو یہ روپیہ آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی