جماعت مخلصین کی اطلاع کے لئے

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جماعت مخلصین کی اطلاع کے لئے
چونکہ ہماری اس جماعت کے مشورہ اور صلاح سے جو قادیان میں ان دنوں میں آئی یہ ایک امر
ضروری معلوم ہوا ہے کہ مہمانوں کے لئے ایک اور مکان بنایا جائے اور ایک کنواں بھی مہمان خانہ کے
پاس طیار کیا جائے اور نیز انہیں کی صوابدید سے اس کام کے انجام دینے کے لئے چندہ کا فراہم کرنا
قرین مصلحت قرار پایا ہے لہذا اسی غرض سے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ تمام وہ احباب جن کو یہ
اشتہار ار پہنچ جائے بدل و جان اس کام میں شریک ہوں ۔
میں اس سے بے خبر نہیں کہ ہمیشہ ہمارے دوست ان اعانتوں میں مشغول ہیں۔ اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ خدا ان کے دلوں کو روز بروز زیادہ قوت دے گا اور دن بدن اُن کی ایمانی طاقت کو
بڑھائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی پہلی حالتوں سے بہت آگے نکل جائیں گے۔ ایک عرصہ ہوا کہ مجھے
الہام ہوا تھا وسعُ مَكَانَكَ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - یعنی اپنے مکان کو وسیع کر کہ لوگ دور دور
کی زمین سے تیرے پاس آئیں گے سو پشاور سے مدراس تک تو میں نے اس پیشگوئی کو پوری ہوتے
دیکھ لیا۔ مگر اس کے بعد دوبارہ پھر یہی الہام ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ پیشگوئی پھر زیادہ
قوت اور کثرت کے ساتھ پوری ہوگی ۔ وَاللَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ لَا مَانِعَ لِمَا أَرَادَ

اور لازم ہے کہ ہر ایک صاحب اپنی موجودہ حالت کے لحاظ سے اس چندہ میں شریک ہوں ۔
اور ان کی نگاہ میں کسی رقم کا کم اور حقیر ہونا ان کو ثواب سے نہ روکے کہ اللہ تعالیٰ کی دلوں اور حالتوں پر
نظر ہے نہ محض چندہ کی کثرت اور قلت پر ۔ اور چونکہ عمارت شروع ہونے کو ہے اور ہماری تجربہ کار
جماعت نے کل اسٹیمیٹ اس کا دو ہزار روپیہ قرار دیا ہے۔ لہذا جہاں تک ممکن ہو یہ چندہ جلد آنا چاہیے
اور آخر پر یہ سب رقوم چھاپ کر شائع کر دی جائیں گی ۔ بجز ایسے کسی صاحب کے جو اخفا چاہتے ہوں
اور اب تک چندہ جو ہمیں وصول ہوئے ہیں یہ تفصیل ذیل ہیں۔
نام
تعد ا در قم
(1) منشی عبدالرحمن صاحب اہلمد محکمہ جرنیلی ریاست کپورتھلہ
المعم
(چار روپے )
(۲) مولوی سید محمد احسن صاحب امر ہوی
المعم
(چار روپے )
(۳) عرب حاجی مہدی صاحب بغداد نزیل مدراس
متر ( پچاس روپے )
(۴) سیٹھ عبد الرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا مدراس
صه - ( پچاس روپے )
(۵) ابراہیم سلیمان کمپنی مدراس
بارہ روپے )
(4) سیٹھ دالجی لالجی صاحب مدراس
مهر ( پچاس روپے )
(۷) سیٹھ صالح محمد صاحب حاجی اللہ رکھا مدراس
میر اٹھائیس روپے )
(۸) مولوی سلطان محمود صاحب مدراس
عر ( میں روپے )
(9) سیٹھ الحق اسمعیل صاحب بنگلور
عيم ( پچیس روپے )
(۱۰) میرزا خدا بخش صاحب اتالیق نواب صاحب مالیر کوٹلہ عر (میں روپے )
(11) اہلیہ میرزا صاحب موصوف
صدر (پانچ روپے )
(۱۲) اہلیہ ہائے حکیم فضل دین صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور صه - ( پچاس روپے )
(۱۳) شیخ رحمت اللہ صاح رحمت اللہ صاحب تا
ب تاجر لاہور
مار (ایک سو روپیه )

(۱۴) منشی کرم الہی صاحب شملہ
(۱۵) شیخ محمد جان صاحب وزیر آباد
مگر
جلد دوم
دو روپے)
صدر (پانچ روپے )
ایک صاحب کے صدر روپیہ وصول ہو چکے ہیں مگر ان کا نام یاد نہیں رہا۔ وہ جب فہرست دیکھ
لیں تو اپنے نام سے اطلاع دیں۔
راقم خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۷ ارفروری ۱۸۹۷ء
بقلم منظور محمد در مطبع ضیاء الاسلام قادیان دار الامان طبع شد )
۲۶×۲۰
یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۲۶ تا ۲۸)

آج 10 میں سے 10 باقی