یسوع مسیح کے نشانوں کا اس راقم کے نشانوں سے مقابلہ اور ایک پادری صاحب کا جواب

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمه اخبار مخبرد کن مدراس مورخه ۱۱ مارچ ۱۸۹۷ عیسویه
یسوع مسیح کے نشانوں کا اس راقم کے نشانوں سے مقابلہ
اور ایک پادری صاحب کا جواب
کچھ دن ہوئے ہیں کہ اس راقم نے حضرات پادری صاحبوں کو مخاطب کر کے یہ اشتہار لے شائع کیا
تھا کہ اگر حضرات موصوفین یسوع کے نشانوں کو میرے نشانوں سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں
بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار روپیہ انعام دوں گا۔
اس اشتہار کے جواب میں جو کچھ بعض پادری صاحبوں نے لکھا ہے وہ اخبار عام ۲۳ فروری
۱۸۹۷ء میں بحوالہ کرسچین ایڈووکیٹ چھپ گیا ہے۔ چنانچہ مجیب صاحب نے اول انجیل کی عبارت
لکھ کر اس بات پر زور دیا ہے کہ جھوٹے رسول اور جھوٹے مسیح بھی ایسے بڑے نشان دکھلا سکتے ہیں کہ
اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کریں۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ عبارت انجیل جو صاحب راقم نے پیش کی
ہے ان کے مدعا کو کچھ فائدہ بخش نہیں بلکہ اس سے وہ خود زیر الزام آتے ہیں کیونکہ جس حالت میں اسی
قسم کے نشانوں پر بھروسہ کر کے یسوع کو خدا بنا دیا گیا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا کہ دوسرا شخص ایسے ہی نشان
بلکہ بقول یسوع بڑے بڑے نشان بھی دکھلا کر ایک سچا ملہم بھی نہ ٹھہر سکے یہ منطق تو ہمیں سمجھ نہیں آتی
ے دیکھیے جلد هذا اشتہار نمبر ۱۶۱ (مرتب)

کہ یسوع کی ذات کے لیے وہ نشان ایسے سمجھے جائیں جس سے اس کی الوہیت بپایہ ثبوت پہنچ جائے
اور اس کے خدا ہونے میں کچھ بھی کسر نہ رہے۔ پھر جب وہی نشان بلکہ بقول یسوع اُن سے بھی کچھ
بڑھ چڑھ کو کسی دوسرے مدعی الہام سے صادر ہوں تو اُس بے چارے کا ملہم ہونا بھی اُن سے ثابت نہ
ہو سکے۔ یہ کس قسم کا اصول اور قاعدہ ہے؟ کیا کوئی سمجھ سکتا ہے؟
پھر مسیحیوں کو اس پر بھی اصرار ہے کہ یسوع کے نشان اقتداری نشان ہیں ۔ تبھی تو وہ خدا ہے !
بہت خوب! لیکن ذرا ٹھہر کر سوچو کہ اگر جھوٹے نبی سے نشان ظاہر ہوں تو وہ اقتداری ہی کہلائیں گے نہ
اور کچھ۔ کیونکہ جھوٹا خدا سے دعا نہیں کرتا اور نہ خدا سے کچھ میل رکھتا ہے۔ سوا گر وہ کوئی نشان دکھلاوے تو
اس میں کیا شک ہے کہ اپنے اقتدار سے ہی دکھلائے گا نہ خدا سے۔ پس ایسے اقتداری نشانوں سے اگر
خدائی ثابت ہو سکتی ہے تو ایک کا ذب کی خدائی یسوع کی خدائی سے باعتبار ثبوت کے اول درجہ پر ہے۔
یسوع کے اقتداری نشانوں میں شبہ بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ وہ راستباز تھا۔ ممکن ہے کہ اس نے نشانوں
کے دکھلانے میں خدا سے مدد پائی ہو لیکن کا ذب کے اقتداری نشانوں میں اس شبہ کا ذرہ دخل نہیں کیونکہ
وہ راستباز نہیں اور نہ خدا سے کچھ مدد پاسکتا ہے۔ اور نہ خدا اُس سے کچھ جوڑ اور تعلق رکھتا ہے پس اس
مسیحی اصول کے موافق اگر کا ذب بڑے بڑے نشان دکھلاوے تو نبوت کیا اُس کی تو خدائی بھی نہایت
صفائی اسے ثابت ہو سکتی ہے۔ سچے نشانوں کے امکان صدور کے لئے مسیح کا سرٹیفکیٹ کافی ہے۔ پھر ایک
کذاب کے خدا بن جانے میں کیا مشکلات ہیں ۔ میں حیران ہوں کہ عیسائی صاحبوں نے ان عبارتوں کو
کیوں پیش کر دیا۔ ان کو تو مخفی رکھنا چاہیے تھا۔ اب تو وہی بات ہوئی کہ تیر خویش بر پائے خویش۔
دوسرا جواب مجیب صاحب نے یہ دیا ہے کہ یسوع مسیح مردوں کو زندہ کرتا اور جذامیوں وغیرہ کو
صاف کرتا تھا۔ لیکن افسوس کہ صاحب راقم نے اس جواب کے وقت میرے اشتہار کے اس فقرہ کو نہیں
پڑھا کہ قوت ثبوت میں موازنہ کیا جائے گا۔ افسوس انہوں نے یہ کیسی جلدی کی کہ قصوں اور کہانیوں کو
پیش کر دیا۔ صاحبو! مسیح کامردوں کو زندہ کرنا وغیرہ امور یہ سب ایسے قصے ہیں کہ جن کو خود یورپ کے
محقق بنظر استہزاء دیکھتے ہیں ۔ ان کا نام ثبوت رکھنا اگر سادہ لوحی نہ ہو تو اور کیا ہے۔ اور اگر ثبوت اسی کو

کہتے ہیں تو پھر دوسری قوموں کا کیا قصور ہے کہ اُن کے خداؤں کو قبول نہیں کیا جاتا۔ کیا اُن کے
دفتروں اور کتابوں میں اس قسم کے قصے بکثرت بھرے ہوئے نہیں ہیں؟
دنیا میں اکثر یہی فساد بہت پھیل رہا ہے کہ لوگ دعوئی اور دلیل میں فرق نہیں کرتے۔ کون اس بات
کو نہیں جانتا کہ یہود جن کے لئے یسوع بھیجا گیا تھا وہ سب اس کے معجزات سے صاف منکر ہیں ۔ اب
تک اُن کی پرانی کتابوں سے لے کر آخری تالیفات تک میں یہی واویلا ہے کہ اس سے کوئی بھی معجزہ نہیں
ہوا۔ چنانچہ بعض تاریخی کتابیں ان کی میرے پاس بھی موجود ہیں ۔ پس کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ جس قوم
کو مر دے زندہ کر کے دکھلائے گئے اور اُن کے جذامی اچھے کئے گئے اور اُن کے مادر زاد اندھوں کی
آنکھیں کھولی گئیں ۔ وہ قدیم سے قطعاً ان باتوں سے منکر چلے آویں اور کوئی فرقہ اُن میں سے قائل نہ ہو۔
بھلا اگر اور نہیں تو اتنا تو چاہیے تھا کہ جن کے باپ دادوں پر یہ احسان ہوا وہی شکر کے طور پر مانتے چلے
آتے۔ سواب اگر عیسائیوں کی انجیل یہ بیان کرتی ہے کہ مردے زندہ ہوئے تو اس کے برخلاف یہودیوں
کی بہت سی کتابیں بیان کرتی ہیں کہ ایک ٹڑی بھی زندہ نہیں ہوئی اور نہ اور کوئی نشان ظاہر ہوا تو اب کون
فیصلہ کرے کہ ان دونوں میں سے حق پر کون ہے بلکہ تین دلیل سے یہود حق پر معلوم ہوتے ہیں۔
(1) اول یہ کہ عادت اللہ نہیں ہے کہ بار بار قبرین پھٹیں اور مردے دنیا میں آویں۔
یسوع نے انجیل میں آپ بھی معجزات دکھلانے سے انکار کیا ہے بلکہ غصہ میں آ کر
(۲) دوم یہ کہ یسوع نے ا
معجزات مانگنے والوں کو حرام کا رکہہ دیا ہے۔
(۳) تیسرے یہود کی طرف سے یہ حجت ہے کہ اگر یسوع میں مردہ زندہ کرنے کی طاقت
ہوتی تو وہ اپنی نبوت کے ثابت کرنے کے لئے ضرور اس طاقت کو استعمال کرتا۔ لیکن جب اس سے
پوچھا گیا تھا کہ مسیح سے پہلے ایلیا کا دوبارہ دنیا میں آنا ضروری ہے۔ اگر تو مسیح موعود ہے تو دکھلا کہ ایلیا
کہاں ہے، تو اس نے اس وقت تاویل سے کام لیا اور کہا کہ یوحنا بن زکریا کو ایلیا سمجھ لو اور اسی وجہ سے
یہود کے علماء اس کو قبول نہ کر سکے۔ پس اگر اس کو زندہ کرنے کی قدرت تھی تو اس پر فرض تھا کہ وہ
فی الفور ایلیا کو دکھلا دیتا اور تاویلوں میں نہ پڑتا ۔ غرض ایسے بیہودہ قصے ثبوت میں داخل نہیں ہیں بلکہ خود

ثبوت کے محتاج ہیں۔ پھر کیا مناسب تھا کہ ثبوت رؤیت کے مقابلہ پر ایسے قصوں کو پیش کیا جاتا۔
اگر کہو کہ قرآن شریف میں عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات کا ذکر آیا ہے۔ سو واضح رہے کہ
قرآن شریف کوئی تاریخی کتاب نہیں اور نہ اس نے کسی تاریخی کتاب سے ان قصوں کو نقل کیا ہے بلکہ
اس کی تمام باتیں اس کی الہامی سچائی کی بنیاد پر مانی جاتی ہیں ۔ سو وہ جس الہام کے ذریعہ سے حضرت
عیسی کے معجزات کا ذکر کرتا ہے اسی الہام کے ذریعہ سے یہ بھی بیان کرتا ہے کہ عیسیٰ صرف انسان تھا
خدا نہیں تھا اور آنے والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مصدق تھا مکتب نہیں تھا۔ پس اگر قرآن کی وحی پر
اعتماد اور ایمان ہے تو پھر کوئی جھگڑا نہیں ۔ ہم قرآن کی الہامی گواہی سے مانتے ہیں کہ عیسی بن مریم
ایک صالح آدمی اور پیغمبر تھا۔ اس نے کبھی خدا ہونے کا دعوی نہیں کیا اور آنے والے رسول پر اس کو
ایمان تھا اور وہ صاحب معجزات تھا۔ مگر یاد رہے کہ یہ گواہی الہامی ہے نہ تاریخی ۔ جو شخص قرآن کے
الہام کو نہیں مانتا اس کے نزدیک یہ سب گواہی کالعدم ہے۔ اور جو مانتا ہے وہ قرآن کے سارے
بیان کو مانتا ہے اگر ایمان نہیں تو یہ حوالہ بے کار ہے پس جو شخص قرآن کی وحی سے انکار کرتا ہے وہ
قرآن کی شہادت سے کچھ نفع نہیں اٹھا سکتا۔ ہم نے جیسا کہ قرآن کی اس وحی کو قبول کیا ہے کہ
عیسی علیہ السلام سے معجزات ظاہر ہوئے ایسا ہی اس وحی کو بھی قبول کیا ہے کہ وہ محض بندے اور خدا
کے رسول اور ہمارے نبی کے مصدق تھے اور قرآن کی شہادت کی قدرو قیمت اس وقت تک ہے کہ
جب اس کو خدا کی وحی سمجھی جاوے۔ پس جو شخص اس وحی کو مانتا ہے وہ اس کی ساری باتیں مانتا ہے۔ وحی
کے ایک حصہ کو مانا اور دوسرے کو رد کرنا دیانت داروں کا کام نہیں ۔ ہمارا جھگڑا اس یسوع کے ساتھ ہے جو
خدائی کا دعویٰ کرتا ہے نہ اس برگزیدہ نبی کے ساتھ جس کا ذکر قرآن کی وحی نے معہ تمام لوازم کے کیا ہے۔
راقم خاکسار غلام احمد قادیانی
۲۸ فروری ۱۸۹۷ء
یہ اشتہار ضمیمه اخبار منخرد کن مدر اس کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۲۸ تا ۳۲)

آج 10 میں سے 10 باقی