خدا کی لعنت اور کسر صلیب
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خدا کی لعنت اور کسر صلیب
چونکہ عیسائیوں کا یہ ایک متفق علیہ عقیدہ ہے کہ یسوع مصلوب ہو کر تین دن کے لئے لعنتی ہو گیا تھا
اور تمام مدار نجات کا ان کے نزدیک اسی لعنت پر ہے تو اس لعنت کے مفہوم کی رو سے ایک ایسا سخت
اعتراض وارد ہوتا ہے جس سے تمام عقیدہ تثلیث اور کفارہ اور نیز گناہوں کی معافی کا مسئلہ کالعدم ہو کر اس
کا باطل ہونا بد یہی طور پر ثابت ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کو اس مذہب کی حمایت منظور ہے تو جلد جواب دے۔
ورنہ دیکھو یہ ساری عمارت گر گئی اور اُس کا گرنا ایسا سخت ہوا کہ سب عیسائی عقیدے اس کے نیچے کچلے
گئے ۔ نہ تثلیث رہی نہ کفارہ نہ گناہوں کی معافی ۔ خدا کی قدرت دیکھو کہ کیسا کسر صلیب ہوا !!!
اب ہم صفائی اعتراض کے لئے پہلے لغت کی رو سے لعنت کے لفظ کے معنی کرتے ہیں اور پھر
اعتراض کو بیان کر دیں گے۔ سو جاننا چاہیے کہ لسان العرب میں کہ جو لغت کی ایک پرانی کتاب اسلامی
تالیفات میں سے ہے۔ اور ایسا ہی قطر المحیط اور محیط اور اقرب الموارد میں جودو
عیسائیوں کی تالیفات ہیں جو حال میں بمقام بیروت چھپ کر شائع ہوئی ہیں اور ایسا ہی کتب لغت کی
تمام کتابوں میں جو دنیا میں پائی جاتی ہیں ، لعنت کے معنے یہ لکھے ہیں ۔
اللَّعْنُ : الإِبْعَادُ وَالطَّرَدُ مِنَ الْخَيْرِ وَمِنَ اللَّهِ وَمِنَ الْخَلْقِ وَمَنْ أَبْعَدَهُ اللَّهُ لَمُ
تَلْحَقُهُ رَحْمَتُهُ وَخَلَّدَ فِي الْعَذَابِ وَاللَّعِينُ الشَّيْطَانُ وَالْمَمْسُوخُ وَقَالَ
الشَّمَّاخُ مَقَامُ الذِّئْبِ كَالرَّجُلِ اللَّعِينِ
ے لعن کا لفظ عربی اور عبرانی میں مشترک ہے۔ منہ
یعنی لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ لعنتی اس کو کہتے ہیں جو ہر یک خیر و خوبی اور ہر قسم کی ذاتی صلاحیت
اور خدا کی رحمت اور خدا کی معرفت سے بکلی بے بہرہ اور بے نصیب ہو جائے اور ہمیشہ کے عذاب
میں پڑے یعنی اس کا دل بکلی سیاہ ہو جائے اور بڑی نیکی سے لے کر چھوٹی نیکی تک کوئی خیر کی بات
اس کے نفس میں باقی نہ رہے اور شیطان بن جائے اور اس کا اندر مسخ ہو جائے یعنی کتوں اور سؤروں
اور بندروں کی خاصیت اس کے نفس میں پیدا ہو جائے اور شماخ نے ایک شعر میں لعنتی انسان کا نام بھیڑیا
رکھا ہے۔ اس مشابہت سے کہ لعنتی کا باطن مسخ ہو جاتا ہے۔ تمَّ كَلَامُهُمْ ۔ ایسا ہی عرف عام میں بھی
جب یہ بولا جاتا ہے کہ فلاں شخص پر خدا کی لعنت ہے تو ہر یک ادنی اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ وہ شخص خدا کی نظر
میں واقعی طور پر پلید باطن اور بے ایمان اور شیطان ہے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے روگردان ہے۔
اب اعتراض یہ ہے کہ جس حالت میں لعنت کی حقیقت یہ ہوئی کہ ملعون ہونے کی حالت
میں انسان کے تمام تعلقات خدا سے ٹوٹ جاتے ہیں اور اُس کا نفس پلید اور اُس کا دل سیاہ ہو جاتا ہے
یہاں تک کہ وہ خدا سے بھی روگردانی اختیار کرتا ہے اور اُس میں اور شیطان میں ذرہ فرق نہیں رہتا تو
اس وقت ہم حضرات پادری صاحبوں سے بکمال ادب یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے کہ
در حقیقت یہ لعنت اپنے تمام لوازم کے ساتھ جیسا کہ ذکر کیا گیا یسوع پر خدا تعالیٰ کی طرف سے پڑگئی
تھی اور وہ خدا کی لعنت اور غضب کے نیچے آکر سیاہ دل اور خدا سے روگردان ہو گیا تھا۔ میرے نزدیک
تو ایسا شخص خود لعنتی ہے کہ ایسے برگزیدہ کا نام لعنتی رکھتا ہے۔ جو دوسرے لفظوں میں سیاہ دل اور خدا سے
برگشتہ اور شیطان سیرت کہنا چاہیے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ایسا پیارا در حقیقت اس لعنت کے نیچے آگیا
تھا جو پوری پوری خدا کی دشمنی کے بغیر متحقق نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ لعنت کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ خدا
لعنتی انسان کا واقعی طور پر دشمن ہو جائے اور ایسا ہی لعنتی انسان خدا کا دشمن ہو جائے اور اس دشمنی کی وجہ
سے بندروں اور سؤروں اور کتوں سے بدتر ہو جائے کیونکہ بندر وغیرہ خدا تعالیٰ کے دشمن نہیں
ہیں۔ لیکن لعنتی انسان خدا تعالیٰ کا دشمن ہے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ کوئی لفظ اپنے لوازم سے الگ نہیں ہو سکتا جب ہم ایک کو سیاہ دل اور شیطان یا
بندر اور کتا کہیں گے تو تبھی کہیں گے جب شیطان اور بندروں اور کتوں کے صفات اس میں موجود ہو
جائیں۔ پس جبکہ تمام دنیا کے اتفاق سے لعنت کا یہی مفہوم ہے تو یہ دو باتیں ایک وقت میں کب جمع ہو
سکتی ہیں کہ ایک شخص بمقتضائے مفہوم لعنت خدا سے برگشتہ بھی ہو اور با خدا بھی ۔ اور خدا کا دشمن بھی ہو
اور دوست بھی اور منکر بھی ہو اور اقراری بھی ۔ محبت کا تعلق لعنت کے مفہوم کو منافی ہے۔ جبھی کہ ایک پر
لعنت پڑگئی اسی وقت خدا سے جتنے قرب اور محبت اور رحم کے تعلقات تھے۔ تمام ٹوٹ گئے اور ایسا شخص
شیطان ہو گیا۔ اور سیاہ دل اور خدا کا منکر بن گیا۔ اب اگر خدانخواستہ کچھ دنوں تک یسوع پر لعنت پڑگئی
تھی تو اس وقت اس کا خدا تعالیٰ سے ابنیت کا علاقہ اور پیارا بیٹا ہونے کا لقب کیونکر باقی رہ سکتا تھا
کیونکہ بیٹا ہونا تو یک طرف خود پیارا ہونا لعنت کے مفہوم کے برخلاف ہے۔ خدا کے کسی پیارے کو ایک
دم کے لئے بھی شیطان کہنا کسی شیطان کا کام ہے نہ انسان کا ۔ پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شریف
آدمی ایک سیکنڈ کے لئے بھی یسوع کے لئے یہ تمام نام جائز رکھے جو لعنت کی حقیقت اور روح ہیں۔
پس اگر جائز نہیں تو دیکھو کہ کفارہ کی تمام عمارت گر گئی اور تثلیثی مذہب ہلاک ہو گیا اور
صلیب ٹوٹ گیا۔ کیا کوئی دنیا میں ہے جو اس کا جواب دے؟
راقم غلام احمد قادیانی
(۱۶ مارچ ۱۸۹۷ء)
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان (یہ اشتہار ۳۶۲۰ کے دو صفحوں پر مشتمل ہے)
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۳۳ تا ۳۵)