کرامت گرچہ بے نام و نشان است بیا بنگر ز غلمان محمدؐ
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کرامت گرچه بی نام و نشان است
بیا بنگر ز غلمان مــحــمــد
عرصہ دس برس کا ہوا ہے کہ جب میں نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں پنڈت لیکھرام کی
نسبت خدا تعالیٰ سے الہام پا کر اشتہار شائع کیا تھا کہ اُن کی بے ادبیوں اور گستاخیوں کے سبب سے
اُن کے لئے خدا نے عذاب کا اراداہ فرمایا ہے اور ان کے عذاب کی تشریح معہ تشریح میعاد کے اُن کی
مرضی پر موقوف رکھی گئی تھی۔ چنانچہ انہوں نے بطیب خاطر مجھے اجازت دے دی کہ وہ پیشگوئی مفصل دی کہ وہ
طور پر شائع کر دی جائے ۔ سو آخر کا روہ پیشگوئی اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۹۳ء میں مفصل طور پر شائع
کر دی گئی اور نہ صرف اس میں بلکہ برکات الدعا اور دوسری متفرق کتابوں اور اشتہاروں میں یہ
پیشگوئی شائع ہوتی رہی ۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ یہ عذاب کی موت معمولی تپ وغیرہ سے ظہور میں
نہیں آئے گی اور پنڈت مذکور معمولی بیماریوں سے نہیں بلکہ خدا کے قہری نشان میں ماخوذ ہو کر انتقال
ا ترجمہ۔ اگر چہ کرامت اب مفقود ہے۔ مگر تو آاور اسےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں دیکھ لے۔
ے دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۲۱۔ اشتہار نمبر ۳۳ (مرتب) ۳
دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۳۹۰ - اشتہار نمبر ۹۸ (مرتب)
کرے گا اور اس پیشگوئی کے لئے ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء سے ۶ برس کی میعاد مقرر ہوئی تھی۔ سو آج آریہ
صاحبوں کے ایک اشتہار سے یہ خبر ملی ہے جو پنڈت مذکورے مارچ ۱۸۹۷ء کو دھرم پر بلیدان ہو گیا۔
اگر چه انسانی ہمدردی کی رُو سے ہمیں افسوس ہے کہ اس کی موت ایک سخت مصیبت اور آفت اور
ناگہانی حادثہ کے طور پر عین جوانی کے عالم میں ہوئی لیکن دوسرے پہلو کی رُو سے ہم خدا تعالیٰ کا شکر
کرتے ہیں جو اُس کے مونہہ کی باتیں آج پوری ہوگئیں۔ ہمیں قسم ہے اس خدا کی جو ہمارے دل کو
جانتا ہے کہ اگر وہ یا کوئی اور کسی خطرہ موت میں مبتلا ہوتا اور ہماری ہمدردی سے وہ بیچ سکتا تو ہم کبھی فرق
نہ کرتے۔ کیونکہ خدا کی باتیں بجائے خود اپنے لئے ایک وقت رکھتی ہیں ۔ مگر انسان کو چاہیے کہ انسانی
اخلاق اور انسانی ہمدردی سے کسی حالت میں در گذر نہ کرے کہ یہی اعلیٰ درجہ خلق کا ہے۔ مگر نہ ہم اور نہ
کوئی اور خدا کی قرار دادہ باتوں کو روک سکتا ہے۔ اس وقت مناسب ہے کہ ہمارے سب مخالف اپنے
دلوں کو پاک کر کے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء اور اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء جو آئینہ کمالات اسلام کے
ساتھ شامل ہے اور اشتہارے ہاسٹل پیچ برکات الدعاء وغیرہ کو دلی توجہ سے پڑھیں اور پاک دل ہو کر
سوچیں کہ کیونکر اس موت کا خدا تعالیٰ نے پہلے نقشہ کھینچ کر دکھا دیا ہے۔ دیکھو دنیا میں کیسی
و بائے طاعون شروع ہو گئی ہے۔ یہ غفلت اور سخت دلی کی شامت ہے۔ اب ہر یک قوم کو چاہیے کہ
عمل صالح میں کوشش کریں اور واہیات باتیں چھوڑ دیں۔
میں دیکھتا ہوں کہ چونکہ آتھم کی موت بالکل پیشگوئی کے مطابق ہوئی تھی اور خدا تعالیٰ کی مقرر
کردہ شرط کے لحاظ سے بروئے اشتہارات متواتر الہامات کے موافق وہ فوت ہو گیا تھا اور اہل نظر کے
لئے قابل اطمینان صفائی کے ساتھ وہ پیشگوئی پوری ہوگئی تھی مگر اب تک بعض نے محض ہٹ دھرمی سے
اپنی ضد کو نہیں چھوڑا تھا اور میری عداوت سے اسلام کی تحقیر کی بھی کچھ پرواہ نہیں کی تھی اس لئے
خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ان کی موٹی عقلوں کے موافق ان پر اتمام حجت کرے۔ سو یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
لے دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۴۰۵ - اشتہار نمبر ۱۰۱ (مرتب)
ایک عظیم الشان نشان ہے کیونکہ اس نے چاہا کہ اس کے بندہ کی تحقیر کرنے والے متنبہ ہو جائیں
اور اپنی جانوں پر رحم کریں۔ ایسا نہ ہو کہ اسی حجاب میں گزر جائیں۔ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو کب
کا نابود کیا جاتا ۔ اب تو اس کا روبار کا زمانہ اُس سچے اور برگزیدہ نبی کے زمانہ سے برابر ہو گیا ہے جو
تئیس برس اس مسافر خانہ میں رہ کر اور ایک دنیا کو زندہ کر کے رفیق اعلیٰ کو جاملا تھا کیونکہ الہامی سلسلہ کو
اب پچیوان سال چڑھا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
راقم خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
۱۹ مارچ ۱۸۹۷ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے)
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۳۶ تا ۳۸)