سید احمد خان کے سی ایس آئی

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سید احمد خان صاحب کے ہی ، ایس ، آئی
سید صاحب اپنے رسالہ الدعاء والاستجابت میں اس بات سے انکاری ہیں کہ دعا میں جو کچھ
مانگا جائے وہ دیا جائے ۔ اگر سید صاحب کی تحریر کا یہ مطلب ہوتا کہ ہر یک دعاء کا قبول ہونا واجب نہیں
بلکہ جس دعاء کو خدا تعالیٰ قبول فرمانا اپنے مصالح کی رو سے پسند فرماتا ہے وہ دعاء قبول ہو جاتی
ہے۔ ورنہ نہیں ۔ تو یہ قول بالکل سچ ہوتا ۔ مگر سرے سے قبولیت دعا سے انکار کرنا تو خلاف تجارب صحیحہ و
عقل و نقل ہے۔ ہاں دعاؤں کی قبولیت کے لئے اس روحانی حالت کی ضرورت ہے۔ جس میں انسان
نفسانی جذبات اور میل غیر اللہ کا چولہ اتار کر اور بالکل روح ہو کر خدا تعالیٰ سے جاملتا ہے۔ ایسا شخص
مظہر العجائب ہوتا ہے اور اس کی محبت کی موجیں خدا کی محبت کی موجوں سے یوں ایک ہو جاتی ہیں جیسا
که دو شفاف پانی دو متقارب چشموں سے جوش مار کر آپس میں مل کر بہنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسا
آدمی گویا خدا کی شکل دیکھنے کے لئے ایک آئینہ ہوتا ہے اور غیب الغیب خدا کا اس کے عجائب کاموں
سے پتہ ملتا ہے۔ اس کی دعائیں اس کثرت سے منظور ہوتی ہیں کہ گویا دنیا کو پوشیدہ خدا دکھا دیتا
ہے۔ سوسید صاحب کی یہ غلطی ہے کہ دعا قبول نہیں ہوتی ۔ کاش اگر وہ چالیس دن تک بھی میر ۔ ما میرے پاس
رہ جاتے تو نئے اور پاک معلومات پالیتے ۔ مگر اب شاید ہماری اور ان کی عالم آخرت میں ہی ملاقات
ہوگی ۔ افسوس کہ ایک نظر دیکھنا بھی اتفاق نہیں ہوا۔ سید صاحب اس اشتہار کو غور سے پڑھیں کہ اب

ملاقات کے عوض جو کچھ ہے۔ یہی اشتہار ہے۔
اب اصل مطلب یہ ہے کہ کرامات الصادقین کے ٹائٹل پیچ کے اخیر صفحہ پر اور برکات الدعاء
کے ٹائٹل پیچ کے صفحہ اول کے سر پر میں نے یہ عبارت لکھی ہے کہ نمونہ دعائے مستجاب اور پھر اس میں
پنڈت لیکھرام کی موت کی نسبت ایک پیشگوئی کی ہے اور کرامات الصادقین وغیرہ میں لکھ دیا ہے کہ اس
پیشگوئی کا الہام دعا کے بعد ہوا ہے کیونکہ امر واقعی یہی تھا کہ اس شخص کی نسبت جو توہین رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم میں حد سے بڑھ گیا تھا دعا کی گئی تھی۔ اور خدا تعالیٰ نے صریح کشف اور الہام سے فرما
دیا تھا کہ چھ برس کے عرصہ تک ایسے طور سے اس کی زندگی کا خاتمہ کیا جائے گا جیسا کہ وقوع میں
آیا۔ اب اس پیشگوئی میں حقیقت کے طالبوں کے لئے دو نئے ثبوت ملتے ہیں ۔ اول یہ کہ خدا اپنے
کسی بندہ کو ایسے عمیق غیب کی خبر دے سکتا ہے جو دنیا کی تمام نظر میں غیر ممکن ہو ۔ دوسرے یہ کہ دعائیں
L
ان
قبول ہوتی ہیں۔ اگر آپ آئینہ کمالات کا وہ اشتہار جس کے اوپر چند شعر ہیں ۔ اور کرامات الصادقین
کا وہ الہام جو صفحہ آخری ٹائٹل پیج پر ہے اور برکات الدعاء کے دو ورق ٹائٹل پیج کے اور نیز حاشیہ کے
آخری صفحہ کا ایک مرتبہ پڑھ جائیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ جیسا ایک منصف مزاج فی الفور اپنی
پہلی رائے کو چھوڑ کر اس سچائی کو تعظیم کے ساتھ قبول کرلے ۔ اگر چہ یہ پیشگوئی بہت ہی صاف ہے مگر
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ دن بدن زیادہ صفائی کے ساتھ لوگوں کو سمجھ آتی جائے گی۔ یہاں تک
کہ کچھ دنوں کے بعد تاریک دلوں پر بھی اس کی ایک عظیم الشان روشنی پڑے گی۔ اکثر حصہ اس ملک
کا ایسے تاریک دلوں کے ساتھ پر ہے جن کو خبر نہیں کہ خدا بھی ہے اور اس سے ایسے تعلقات بھی
ہو جایا کرتے ہیں !! پس جیسے جیسے مچھلی پتھر کو چاٹ کر واپس ہوگی ویسے ویسے اس پیشگوئی پر
یقین بڑھتا جائے گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے یہ بھی صاف لفظوں میں فرمایا گیا ہے کہ
پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف زور کے ساتھ رجوع ہوگا ۔ ابھی وہ بچے
لے دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول اشتہار نمبر ۹۸ (مرتب)
۳۲ دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول اشتہار نمبر ۱۰۱ (مرتب)

ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ ایک ہستی قادر مطلق موجود ہے ! مگر وہ وقت آتا ہے کہ ان کی آنکھیں کھلیں گی
زندہ خدا کو اس کے عجائب کاموں کے ساتھ بجز اسلام کے اور کسی جگہ نہ پائیں گے۔
اور
آپ کو یہ بھی یاد دلاتا ہوں ۔ ایک پیشگوئی میں نے اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء میں آپ کی
نسبت بھی کی تھی کہ آپ کو اپنی عمر کے ایک حصہ میں ایک سخت غم وہم پیش آئے گا اور اس پیشگوئی کے
شائع ہونے سے آپ کے بعض احباب ناراض ہوئے تھے اور انہوں نے اخباروں میں رد چھپوایا تھا
مگر آپ کو معلوم ہے کہ وہ پیشگوئی بھی بڑی ہیبت کے ساتھ پوری ہوئی اور یکدفعہ نا گہانی طور سے ایک
شریر انسان کی خیانت سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے نقصان کا آپ کو صدمہ پہنچا۔ اس صدمہ کا اندازہ آپ
کے دل کو معلوم ہوگا کہ اس قدر مسلمانوں کا مال ضائع گیا۔ میرے ایک دوست میرزا خدا بخش صاحب
مسٹر سید محمود صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس نقصان کے وقت علی گڑھ
میں موجود نہ ہوتا تو میرے والد صاحب ضرور اس غم سے مر جاتے۔“ یہ بھی میرزا صاحب نے سنا
کہ آپ نے اس غم سے تین دن روٹی نہیں کھائی ۔ اور اس قدر قومی مال کے غم سے دل بھر گیا کہ
ایک مرتبہ نشی بھی ہو گئی ۔ سواے سید صاحب یہی حادثہ تھا جس کا اس اشتہار میں صریح ذکر ہے۔
چاہو تو قبول کرو! والسلام
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان۔
( یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۳۹ تا ۴۲ )
ے دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول اشتہار نمبر ۳۳ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی