عریضہ بحالی خدمت گورنمنٹ عالیہ انگریزی
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عریضہ بعالی خدمت گورنمنٹ عالیہ انگریزی
اس عریضہ میں پہلے یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ میں کون ہوں ۔ سو مختصر عرض یہ ہے کہ میں
اس نواح کے ایک رئیس اور سرکار انگریزی کے سچے خیر خواہ کا بیٹا ہوں جن کا نام میرزا غلام مرتضی تھا سر کے سے خیر جن کا نام تھا
جن کا ذکر رئیسان پنجاب مسٹر گریفن میں موجود ہے۔ وہ گورنمنٹ کے وفا دار تھے جنہوں نے
۱۸۵۷ء میں پچاس گھوڑوں سے معہ سواروں کے سرکار انگریزی کو مدد دی۔ اور وہ اس ضلع میں ہر یک
موقعہ مدد کے وقت سرکار انگریزی کو کام آتے رہے ہیں اور ہر یک مدد کے کام میں اپنی حیثیت کے
موافق اس ضلع میں ان کا قدم سبقت رکھتا تھا۔ اور حکام وقت اُن کو بڑے لطف اور مہربانی کی نظر سے
دیکھتے تھے۔ اور گورنر جنرل کے دربار میں ان کو کرسی ملتی تھی اور ۵۷ء کی خیر خواہی کے عوض سرکار
انگریزی نے ان کو انعام بھی دیا تھا ۔ تیموں کے گذر پر جو گورداس پورہ کے قریب واقع ہے۔ جب
باغیوں کا عبور ہوا تو اُن مفسدوں کے مقابلہ میں جن لوگوں نے سپاہیانہ بہادری دکھلائی تھی اُن میں
سے میرا حقیقی بھائی میرزا غلام قادر مرحوم تھا۔ جس کو اس شجاعت پر خوشنودی مزاج کی حکام کی طرف
سے چٹھیاں ملی تھیں ۔ اور میں بذات خودسترہ برس سے سرکار انگریزی کی ایک ایسی خدمت میں ملی
مشغول ہوں کہ در حقیقت وہ ایک ایسی خیر خواہی گورنمنٹ عالیہ کی مجھ سے ظہور میں آئی کہ میرے
بزرگوں سے زیادہ ہے۔ اور وہ یہ کہ میں نے بیسیوں کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں اس غرض سے
تالیف کی ہیں کہ اس گورنمنٹ محسنہ سے ہرگز جہاد درست نہیں بلکہ سچے دل سے اطاعت کرنا ہر ایک
مسلمان کا فرض ہے چنانچہ میں نے یہ کتابیں بصرف زر کثیر چھاپ کر بلا د اسلام میں پہنچائی ہیں ۔ اور
میں جانتا ہوں کہ ان کتابوں کا بہت سا اثر اس ملک پر بھی پڑا ہے۔ اور جو لوگ میرے ساتھ مریدی کا
تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ ایک ایسی جماعت طیار ہوتی جاتی ہے کہ جن کے دل اس گورنمنٹ کی سچی
خیر خواہی سے لبالب ہیں۔ اُن کی اخلاقی حالت اعلیٰ درجہ پر ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ وہ وہ تمام اس
ملک کے لیے بڑی برکت ہیں اور گورنمنٹ کے لئے دلی جان شار۔
اب اس تمہید کے بعد میں اصل مطلب کو لکھتا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ جب سے لیکھرام
پشاوری جو آر یہ صاحبوں کا ایک واعظ تھا ۔ لاہور میں کسی کے ہاتھ سے قتل کیا گیا ہے۔ عجیب طرح پر
آریوں اور ہندوؤں کا شور و غوغا عام مسلمانوں کی نسبت عموماً اور میری نسبت خصوصاً پھیل رہا ہے۔ اور
بغیر کسی ثبوت کے کھلے کھلے طور پر قتل کی تہمتیں میری نسبت لگا رہے ہیں ۔ اور اُن کی تیز تحریروں سے پایا
جاتا ہے کہ وہ ایک ایسے حملہ کی طیاری کر رہے ہیں جو نہ صرف میرے لئے بلکہ عام مسلمانوں کے لئے
اور گورنمنٹ کے انتظام کے لئے خطر ناک ہے ۔ اور اخبارات اور خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ ان
مفسدانہ ارادوں کے بانی مبانی صرف چند آدمی ہیں ۔ جولاہور، اور گوجرانولہ اور امرت سر اور بٹالہ اور
چند دوسرے قصبوں کے باشندے ہیں۔ غالباً وہ اپنی تعداد میں پچاس سے زیادہ نہیں ہوں گے اور باقی
لوگ در حقیقت انہیں سرغنوں کے افروختہ ہیں اور انہیں کی بھڑکائی ہوئی آگ کے شعلے ہیں ۔ جس
وقت میں خیال کرتا ہوں کہ ان دنوں میں یہ آریہ صاحبان عام مسلمانوں کو کیا کیا دھمکیاں کے رہے
ہیں اور جیسا کہ اخبار رہبر ہند ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں افواہا بیان کیا گیا ہے ۔ پشاور کے سکھوں کی
پلٹنوں کو کس طور سے اغوا کرنے کے لئے کوشش کی گئی ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت سرکار انگریزی
کا بڑا فرض ہے کہ قبل اس کے جو اس ارادہ فساد کا کوئی خطرناک اشتعال پیدا ہوا اپنی احسن تدبیر سے اس
کو روک دے۔ گورنمنٹ کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ آریہ صاحبان اس وقت نرمی اور دلجوئی اور حکمت
عملی کے نیک سلوک سے امن کے طالب ہو جائیں گے ۔ بلکہ اس وقت سیاست مدنی کے قوانین کو
پورے طور پر استعمال کرنا عین علاج ہے۔ یہ سوچنے کا مقام ہے کہ جبکہ آریہ صاحبوں میں ایک جھوٹے
اور ناحق کے الزام پر جو مسلمانوں پر لگایا جاتا ہے اس قدر جوش پیدا ہو گیا ہے۔ پھر اگر یہ لوگ واقعی طور
پر جیسا کہ دھمکیاں دیتے ہیں کسی نامی مسلمان کو قتل کر دیں گے یا قتل کا اقدام کریں گے تو اس جوش کا
کیا حال ہوگا جو مسلمانوں میں ہندوؤں کے مقابل پر پیدا ہو سکتا ہے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اب تک
مسلمانوں نے بہت صبر کیا ہے۔ انہوں نے بہت سی گندی گالیاں اس فرقہ کی سنیں اور اشتہار دیکھے مگر
وہ چپ رہے۔ لیکن آخر وہ بھی انسان ہیں ۔ کیا تعجب کہ بہت دُکھائے جانے سے اُن میں بھی اشتعال
پیدا ہو! پس کیا حفظ ما تقدم کے طور پر اس کا تدارک ضروری نہیں ہے؟!!
میں اس وقت خاص طور پر ایک اور بات کی طرف گورنمنٹ کو توجہ دلاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ
اخبار آفتاب هند مطبوعہ ۱۸ مارچ ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۵ پہلے کالم میں ایک صاحب ہندو ایم آر بشیشر داس
میری نسبت ایک مضمون لکھتے ہیں جس کا عنوان یہ مرزا قادیانی خبردار اور پھر تحریر فرماتے ہیں
کہ ”مرزا قادیانی بھی امروز فردا کا مہمان ہے ۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منا سکتی ہے ۔ آج کل
اہل ہنود کے خیالات مرزا قادیانی کی نسبت بہت بگڑے ہوئے ہیں بلکہ عموماً مسلمانوں کی بابت ۔ پس
مرزا قادیانی کو خبر دار رہنا چاہیے کہ وہ بھی بکر عید کی قربانی نہ ہو جاوے۔“
وو
اور پھر اخبار رہبر ہند ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں صفحہ ۱۴ پہلے کالم میں لکھا ہے۔ ” کہتے ہیں کہ ہندو
قادیان والے کو قتل کر آئیں گے۔ اور یہ بھی افواہ ہے کہ علیگڑھ والے بوڑھے کا بھی خاتمہ کیا جائے گا“۔
اور اس بارے میں جس قدر خط مجھ کو پہنچے ہیں۔ اُن کا اس وقت لکھنا ضروری نہیں ۔ وہ خط محفوظ ہیں۔
اب گورنمنٹ عالیہ سے جو خاص التماس ہے وہ یہ ہے کہ ایسے ارادے اگرچہ بظاہر ایک
شخص کی نسبت ہوں مگر چونکہ وہ ایک مذہبی رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں اس لئے اُن کا شروع ہونا عام
طور پر فساد پھیلنے کی ایک بنیاد سجھی جاتی ہے۔ قادیان ایک ایسی جگہ ہے جو بجز چند چوکیداروں کے
گورنمنٹ کی طرف سے اس میں کوئی تھا نہ یا چوکی نہیں ۔ یہ بات نہایت ضروری ہے کہ اس وقت
گورنمنٹ عالیہ سرکاری انتظام کی نیت سے جس قدر مناسب سمجھے چند سپاہی مسلمانوں میں سے
قادیان میں اس وقت تک متعین کرے جس وقت تک آریہ صاحبوں کی آنکھیں نیلی پیلی معلوم ہوتی
ہیں۔ اور دوسرے یہ کہ جیسے بشیشر داس نے آفتاب ہند میں صاف طور پر میری نسبت لکھ دیا ہے کہ
آریہ صاحب بکر عید تک اُن کے قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور نیز رہبر ہند نے بھی لکھا ہے۔ ایسی قطعی
اور یقینی خبریں گورنمنٹ کی توجہ کے لائق ہیں ۔ کیا گورنمنٹ کا قانون تدابیر امن اس وقت فرض نہیں
کرتا کہ ایسے لوگوں کے مچلکے لینے کے لئے توجہ کی جائے جنہوں نے کچھ بھی اس با سیاست عملداری کا
لحاظ نہ کر کے سکھوں کے زمانہ کا رنگ دکھا دیا اور بے دھڑک بول اٹھے کہ فلاں فلاں آدمی کو ہم ضرور قتل
کر دیں گے کیا ایسی بے باکی کی تحریروں میں گورنمنٹ کی حکومت کی کسر شان نہیں ہے؟
اگر ایسی خبروں کے شائع کر نیوالے صرف مسلمان ہوتے تو شاید کوئی خیال کرتا کہ تعصب
سے ایسا لکھا ہے مگر اب تو یہ ہند و صاحبوں کا بیان ہے۔ کیا اب تک وقت نہیں آیا کہ اس کی طرف توجہ کی
جائے۔ کیا بشیشر داس سے پوچھا نہ جائے کہ وہ ایسے لوگوں کے نام بیان کرے جو قتل کے لئے طیاری
کر رہے ہیں اور پھر ان سے بھاری بھاری مچلکہ لئے جائیں کیونکہ بشیشر داس بھی ایک ہندو ہے اور
اس کا بیان بہت اعتبار کے لائق ہے۔
اور میں اس وقت ضروری نہیں دیکھتا کہ جو آریوں کو میری نسبت اشتعال پیدا ہوا ہے اس کی
وجہ بیان کروں کیونکہ ابھی میں اپنے ایک بڑے اشتہار میں مفصل وجوہ بیان کر چکا ہوں ۔ لیکن اس جگہ
اس قدر لکھنا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ یہ پیشگوئی جس کی میعاد کے اندر اور عین تاریخ مقررہ میں
اطلاع ۔ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں ایک پیشگوئی گورنمنٹ برطانیہ کے متعلق ہے۔ اور وہ یہ ہے۔ وَمَا كَانَ
اللَّهُ لِيُعَذِّ بَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ ۔ أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجُهُ اللهِ یعنی خدا ایسا نہیں ہے کہ اس گورنمنٹ کو کچھ تکالیف
پہنچائے حالانکہ تو اُن کی عملداری میں رہتا ہو۔ جدھر تیرا منہ خدا کا اسی طرف منہ ہے چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ مجھے
اس گورنمنٹ کی پر امن سلطنت اور ظل حمایت میں دل خوش ہے اور اس کے لئے میں دُعا میں مشغول ہوں کیونکہ میں
اپنے اس کام کو نہ مکہ میں اچھی طرح چلا سکتا ہوں نہ مدینہ میں نہ روم میں نہ شام میں نہ ایران میں نہ کابل میں ۔ مگر اس
گورنمنٹ میں جس کے اقبال کے لئے دُعا کرتا ہوں۔ لہذا وہ اس الہام میں اشارہ فرماتا ہے کہ اس گورنمنٹ کے
اقبال اور شوکت میں تیرے وجود اور تیری دُعا کا اثر ہے اور اس کی فتوحات تیرے سبب سے ہیں۔ کیونکہ جدھر تیرا منہ
اُدھر خدا کا منہ ہے۔
اب گورنمنٹ شہادت دے سکتی ہے کہ اس کو میرے زمانہ میں کیا کیا فتوحات نصیب ہوئیں ۔ یہ الہام سترہ
برس کا ہے۔ کیا یہ انسان کا فعل ہو سکتا ہے؟
غرض میں گورنمنٹ کے لئے بمنزلہ حرز سلطنت ہوں ۔ منہ
یہ اشتہار جلد ہذا میں صفحہ ۲۲۸ پر زیر اشتہار نمبر ۱۶۹ ادرج ہے۔ (مرتب)
لیکھرام بموت قتل را ہی ملک بقا ہوا ہے وہ صرف چھ برس سے نہیں ہے جیسا کہ آریوں صاحبوں کا خیال
ہے بلکہ یہ پیشگوئی سترہ برس سے ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ عرصہ سترہ
برس کا ہوا ہے کہ براہین احمدیہ میں تین پیشگوئیاں تین مختلف فرقوں کی نسبت درج ہوئی تھیں ۔ اور
تین فتنوں کا ذکر کیا گیا تھا ۔ (۱) ایک پادری صاحبوں اور ان کے شور وغوغا کی نسبت جو انہوں نے
ڈپٹی آتھم صاحب کی میعاد گذرنے پر کیا ۔ (۲) دوسری پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں اور ان
کے سرغنہ محمد حسین اور ان کے اتباع مسلمانوں کی نسبت جو انہوں نے مجھ پر تکفیر کا فتنہ برپا کیا۔
(۳) تیسری پیشگوئی اس چمکدار نشان کی نسبت جو سکھرام کی موت سے وقوع میں آیا۔ اور اس کے فتنہ
کا ذکر ۔ یہ تینوں پیشگوئیاں تین فتنوں کے ساتھ سترہ برس پہلے شائع ہو چکی ہیں ۔ پس اب سوچنا
چاہیے کہ کسی انسان کو یہ طاقت ہے کہ ان واقعات کی اس زمانہ میں خبر دے سکتا جبکہ ان واقعات کا
نام ونشان نہ تھا۔ مثلاً اسی قتل لیکھرام کی پیشگوئی کو غور سے دیکھنا چاہیے۔ کیا بجز عالم الغیب خدا کے کسی
کی قدرت میں ہے کہ ایسی پیشگوئی کرے جس کی میعاد چھ سال تک محدود کر دی گئی اور ساتھ اس کے
حملہ کے دن کی بھی تعیین کر دی گئی اور وہ تاریخ بھی بتلائی گئی جس تاریخ میں یہ واقعہ ظہور میں آیا۔ یعنی
دوسری شوال جو ۶ ر مارچ ۱۸۹۷ ء ہوتی ہے اور موت کا دن مقرر کر دیا گیا۔ یعنی یہ کہ اس وفات کا دن
یکشنبہ رات کا وقت ہوگا ۔ اور عربی الہام میں بعض جگہ صرف چھ کا لفظ بھی ہے۔ وہ اس بات پر دلالت
کرتا ہے کہ اس کی موت سے چھ کے عدد کو خاص تعلق ہے۔ یعنی یہ کہ وہ چھ برس کے اندر فوت ہوگا اور
۱۶ مارچ ۱۸۹۷ء کے دن میں اور ۲ بجے میں بعد دو پہر کے حملہ ہوگا ۔ غرض تینوں صورتوں میں برابر ہوگا۔
چھ کا تعلق ہے پس کیا یہ باتیں انسان کے اختیار میں ہیں کہ وہ سترہ برس پہلے یعنی اس وقت کہ جب کہ
لیکھرام بارہ تیرہ برس کی عمر کا ہوگا یہ خبر دے دی ۔ بلکہ یہ اس خدا کا کام ہے جو زمین و آسمان کو بنانے
اور عالم الغیب اور تمام مخلوقات پر تصرف کرنے والا ہے۔ خدا نے لیکھرام کا نام اپنے الہام میں
گوسالہ سامری رکھا ہے۔ اور اس ایک لفظ سے ہر یک سمجھ دار کو سمجھا دیا ہے کہ گوسالہ کی حمایت کرنے
والے خدا کی نظر میں کیسے ہیں اور ان کا انجام کیا ہے۔ توریت موجود ہے جس نے دیکھنا ہو دیکھے اور
والا
ا
خدائے ذوالجلال کی اتنی بے ادبی نہ کرے کہ گویا وہ موجود نہیں ۔ کیا جو کچھ ظہور میں آیا۔ یہ انسان کا کام
تھا؟ کیا انسان میں یہ طاقت ہے کہ سترہ برس پہلے خبر دے دے؟!!!
L
یہ اعتراض عبث ہے کہ کیوں ڈپٹی آتھم پیشگوئی کے مطابق اس طریق سے نہ مرا جس سے
لیکھرام مرا۔ کیونکہ میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ آتھم پیشگوئی کے بعد ڈرا لیکن لیکھرام نہیں ڈرا۔ آتھم نے
حیا دکھلایا۔ لیکن لیکھرام نے نہیں دکھلایا۔ انھم پیشگوئی کو سنتے ہی بے باکی اور شوخی سے باز آ گیا۔ لیکن
لیکھرام باز نہیں آیا۔ ہتھم پیشگوئی کی میعاد میں چپ ہو گیا اور اس کا دل خوف سے بھرارہا۔ لیکن لیکھر ام
چپ نہیں ہوا اور نہ اس کا دل خوف سے بھرا۔ اس لئے وہ خدا جو دلوں کو جانچتا اور پوشیدہ خیالات کو
دیکھتا ہے۔ وہ اپنی شرط کے موافق آتھم سے نرمی کے ساتھ پیش آیا کیونکہ وہ ڈر نیوالے پر قہر کا پتھر نہیں
چلاتا اور کا پیتے بدن پر آگ نہیں برساتا ۔ پس اس رحیم خدا نے آتھم سے وہ معاملہ کیا جو ایسے ڈرنے
لے آتھم کی نسبت جو پیشگوئی تھی۔ اس میں یہ صاف شرط تھی کہ اگر وہ حق کی طرف رجوع کرے گا۔ تو پیشگوئی کے اثر
سے رجوع کی حالت میں بچ جائے گا۔ چنانچہ آتھم نے پیشگوئی کی میعاد میں اسلام کی تکذیب میں ایک لفظ بھی منہ
سے نہیں نکالا اور ہیبت زدہ ہو کر ڈرتا رہا جس کا اس کو خود اقرار تھا۔ اور اس کا قتسم نہ کھانا زیادہ صفائی سے اس اقرار کو
ثابت کر رہا ہے۔ اس لئے ضرور تھا کہ وہ الہام کی شرط سے فائدہ اُٹھاتا ۔ پھر جب اس نے میعاد کے بعد تکذیب پر
منہ کھولا اور قسم سے انکار کیا اور حق کو چھپایا تو خدا نے اس کو اصرار کے وقت پکڑ لیا۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ آتھم نے
میعاد کے بعد اسلام کی طرف رجوع کرنے سے انکار کیا ۔ ہم کہتے ہیں کہ اسی انکار کی شامت سے تو اُس کو ہمارے
الہام کے کے موافق مواد موت آئی۔ اگر یہ انکار میعاد کے اندر کرتا تو میعاد کے اندر ہی اس کو موت آجاتی میعاد کے اندر تو
چپ رہا اور ہراساں اور لرزاں رہا۔ اسی لئے الہامی شرط کے موافق تاخیر ہوئی ۔ اگر کسی کے پاس آتھم کی ایسی تحریر
موجود ہے جو پیشگوئی کی میعاد کے اندر لکھی گئی ہو جس میں اس نے اقرار کیا ہو کہ میں عیسائی ہوں اور اسلام کا مکذب
ہوں تو مخالفوں پر لازم ہے کہ وہ تحریر پیش کریں ورنہ میعاد گذرنے کے بعد جو کچھ اُس نے تحریر یا تقریراً انکار کیا اسی کا
نتیجہ تو اس کی موت تھی۔ سو اس نے انکار کے نتیجہ کو پالیا یعنی جلد مر گیا۔ پھر اس کے بعد کونسی بحث باقی رہی۔ غرض
آتھم کی موت بالکل پیشگوئی کے موافق ہوئی۔ یہ سب باتیں پیشگوئی میں درج تھیں ۔ پس ایسے بدیہی امر کا انکار بجز
ایک بے حیا کے اور کوئی نہیں کر سکتا ۔ منہ
والے سے کرنا چاہیے تھا۔ لیکن اس نے لیکھرام کو شوخ اور بد زبان اور حد سے تجاوز کرنے والا پایا۔اس
لئے اس کا قہر بھڑکا۔ اور وہی اس کی زبان کی چھری اس کے پیٹ کی آفت ہوگئی۔ پس خدا نے آٹھم
میں اپنی جمالی صفات کو ظاہر کیا اور لیکھرام میں اپنی جلالی صفات کو ۔ کیونکہ وہ دھیمے کے ساتھ دھیما
ہو جاتا ہے۔ اور شوخ اور بیباک کو اپنا قہری حملہ دکھاتا ہے۔ کیا دنیا گواہی دے سکتی ہے کہ آتھم اور
لیکھرام کے مزاج ایک ہی تھے۔ اگر کوئی ایسی گواہی دے گا تو سخت ظلم کرے گا۔ آتھم میں شرم و حیا تھی
تھی۔ بلکہ میں
اور فطرتی طور پر اس کا دل سچائی کے خوف سے متاثر ہو جاتا تھا۔ اس میں ہر گز شوخی نہیں تھی۔
سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے نیک طبع اور نرمی اور شرم اور حیا اور تہذیب اور راستی کا خوف جلد تر دل میں
نے میں آتھم جیسا ایک بھی شخص عیسائیوں میں اب تک نہیں پایا۔ پس خدا نے جیسا اس کو پایا ویسا ہی
اس کے ساتھ معاملہ کیا۔ مگر لیکھرام کو انتقم سے کچھ نسبت نہیں۔ یہ ایک شوخ دل چلا بے باک آدمی تھا جس
نے گالیوں کے جوش میں نہ حضرت موسی کو چھوڑا۔ اور نہ حضرت عیسی کو، نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
اور یہ سمجھا کہ یہ تمام سلسلہ جھوٹوں اور ناپاکوں کا سلسلہ ہے اور ان کا تمام زمانہ مکر و فریب کا زمانہ تھا۔ اور
صرف وید پر میشر کی طرف سے ہے اور باقی تمام توریت، انجیل ، قرآن انسانوں کے افتراء ہیں۔ پس
ایسا کب ہو سکتا تھا کہ خدا اپنے نبیوں کی یہ ذلت دیکھے اور چپ رہے۔ پس خدا اگر چہ بہت بُردبار ہے مگر
آخر اس کی غیرت نے تقاضا کیا۔ کہ تمام نبیوں کی سچائی کے لئے ہندوؤں کو ایک نشان دے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ خدا نے اپنے الہام میں لیکھرام کا نام گوسالہ سامری رکھا ہے اور اب میں
دیکھتا ہوں کہ اس کی حمایت میں اس قدر غلو کیا گیا ہے کہ گویا سامری کے گوسالہ کی طرح اس کی پرستش
شروع ہو گئی ہے۔ اس کی حمایت میں نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ جیسا کہ رہبر ہند ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں
بیان کیا گیا ہے عیسائیوں کو بھی دھمکی دی جاتی ہے۔ تعجب ہے کہ آریہ صاحبوں کی کہاں تک نوبت پہنچ
گئی ہے۔ وہ ذرہ نہیں سوچتے کہ لیکھرام کی موت آسمان کے خدا کے حکم سے ہوئی ہے جو ہے جو سترہ برس پہلے
نافذ ہو چکا تھا۔ پھر کسی کا اس میں کیا اختیار ہے۔ بے شک ہمیں بھی لیکھرام کی موت کا درد ہے اور زیادہ
اس سے کہ وہ اس حالت میں گزر گیا کہ جب سچائی کا سخت دشمن تھا۔ ہماری طرف سے آریہ صاحبوں کو
یہ نصیحت ہے کہ اب خدا سے لڑنا مناسب نہیں۔ بلکہ اپنے دلوں کی اصلاح کرنے کا وقت ہے۔ آریہ
صاحبان بار بار کہتے ہیں کہ کیا قانون قدرت اس بات کو مانتا ہے کہ ایسے کھلے کھلے نشانوں کے ساتھ
کوئی پیشگوئی خدا کی طرف سے ہو۔ میں کہتا ہوں کہ وہ اس اعتراض میں معذور ہیں کیونکہ وہ اس خدا
سے بے خبر ہیں جو غیبی خبریں دینے پر قادر ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ وید علم غیب سے خالی ہے۔ گویا ان
کا پرمیشر ایک نہایت کمزور پر میشر ہے جو غیب کی باتیں بتلانے پر قادر نہیں اس لئے وہ ہمارے قادر خدا
کو بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں سو یہ ان کی غلطی ہے یقیناً یا درکھیں کہ اس دنیا کا مالک ایک قادر اور عالم الغیب
خدا ہے۔ اور وہ وہی ہے جس نے قرآن بھیج کر گم گشتہ تو حید کو پھر دنیا میں قائم کیا۔ سچا خدا وہی خدا ہے
باقی سب بت پرستیاں یا انسان پرستیاں ہیں ۔
اسلام کے مذہب اور ہندوؤں کے مذہب کا خدا تعالی کی درگاہ میں سترہ برس سے ایک
مقدمہ دائر تھا۔ سو آخر ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کے اجلاس میں اُس اعلیٰ عدالت نے مسلمانوں کے حق میں
ایسی ڈگری دی جس کا نہ کوئی اپیل اور نہ مرافعہ۔ اب یہ واقعہ دنیا کو کبھی نہیں بھولے گا ۔ آریہ صاحبوں کو
چاہیے کہ اب گورنمنٹ کو ناحق تکلیف نہ دیں مقدمہ صفائی سے فیصلہ پا چکا اور مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ
ہر یک جوش سے اپنے تئیں باز رکھیں۔ اور اخلاقی پیرا یہ میں فتح کا شکر ظاہر کریں۔ اور نیز اس وقت سچی
اطاعت اور سچی بُردباری کا نمونہ گورنمنٹ کو دکھلائیں اور کوئی وحشیانہ حرکت اُن سے ظاہر نہ ہو کیونکہ
آسمانی عدالت سے ان کی فتح ہو چکی ہے اور آریہ صاحبان اُن کے مدیون ٹھہر چکے ہیں ۔ اب اپنے
مدیونوں سے نرمی کریں ۔ لطف اور محبت سے پیش آئیں ۔ سچا خلق ان کو دکھلائیں ۔ یقین ہے کہ آریہ
صاحبان بھی پر میشر کے کئے پر راضی ہو کر اپنی آتش افشانی سے باز آجائیں گے۔ابھی کل کی بات ہے
کہ ہند و صاحبان فرمایا کرتے تھے کہ ہمارا مذہب کچا تا کہ ہے۔ اور حقیقت میں یہ قول نہایت سچا تھا۔
کاش اس پر قائم رہتے پھر جیسے شدھ کرنے کی آرزو ان کے دلوں میں پڑی ۔ تو ایسے لوگ بھی اُن میں
پیدا ہو گئے جن کا نمونہ ایک لیکھر ام تھا۔ سواب ایسے بیہودہ خیال جانے دیں کہ آریہ مت میں داخل ہے
کر لوگ شدھ (پوتر ) ہو جاتے ہیں ۔ وہ دنیا دار ہیں ان کو کیا معلوم ہے کہ انسان کیونکر اور کس مذہب
ہو
سے شدھ ہوتا ہے۔ اگر چاہیں تو قبول کریں کہ شدھ ہونے کا طریق صرف اسلام ہے جس میں داخل
ہو کر انسان قادر خدا کے ساتھ باتیں کرنے لگتا ہے زندہ خدا کا مزہ اسی دن آتا ہے اور اسی دن اس کا پتہ
لگتا ہے جب انسان لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا قائل ہوتا ہے اس خدا کے سوا باقی سب
بیہودہ قصے ہیں کہ لوگوں کی غلطیوں سے قوموں میں رواج پاگئے ہیں ۔ توریت اور قرآن کا ایک خدا
ہے انجیل نے بھی اُسی خدا کی طرف بلایا ہے۔ مگر افسوس کہ عیسائیوں نے اس خدا کو چھوڑ دیا ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام بے شک خدا کا ایک پیارا نبی تھا۔ نہایت اعلیٰ درجہ کے صفات اپنے اندر رکھتا تھا۔
نیک تھا۔ برگزیدہ تھا۔ خدا سے ملا ہوا تھا۔ لیکن خدا نہیں تھا۔ اسلام کا سچا اور قادر خدا ہمیشہ اپنے زندہ
نشان دکھلاتا ہے۔ اس خدا کا تابع ہرگز یہ نہیں کہتا کہ میرے خدا کی قدرتیں آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی
ہیں سو زندہ خدا پر ایمان لاؤ جس کی پُر زور طاقتیں اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہو۔ اسی خدا کا دامن پکڑو کہ
جو ایسے عجائبات تم میں ظاہر کر رہا ہے ہے
یار غالب شو که تا غالب شوی
نکتہ ۔ یہ نکتہ بھی یادر ہے کہ نشان دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک قولی نشان اور دوسرے فعلی
نشان سوخدا نے تین مہینہ کے عرصہ میں یہ دونوں قسم کے نشان لاہور میں ظاہر کئے ۔ جلسہ مذاہب میں
اس عاجز کے مضمون کی قبولیت اور فوق العادت عظمت ظاہر کر کے قولی نشان دکھلایا۔ اور لیکھرام کو دنیا سے
اُٹھا کر فعلی نشان دکھلایا۔ اگر ہزار برس تک کی کتابیں بھی تلاش کرو تو ایسی پیشگوئی کی نظیر نہیں ملے گی جس
کی بنیا د ایسی شائع کردہ تحریروں پر ہو جو ہر ایک قوم کی نظر کے سامنے اور اُن کے قبضہ میں ہوں ۔ اور پھر
اپنے تمام پہلوؤں کے ساتھ اُسی میعاد میں اُسی دن اُسی وقت میں اسی صورت میں پوری ہوگئی ہو۔ فقط
لملتمس خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
در مطبع ضیاء الاسلام طبع شد بمقام قادیان - بقلم خود منظور محمد
یہ اشتہار ۲۶۷۳۰ کے دو صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۶۴ تا ۷۵ )
۲۲ مارچ ۱۸۹۷ء