قرآن شریف کی آیت : اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّالَّذِیۡنَ ہُمۡ مُّحۡسِنُوۡنَ

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قرآن شریف کی آیت
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
خدا اُن کے ساتھ ہے جو اس سے ڈرتے ہیں اور جو نیکی کرنا اُن کا اصول ہے
آج میں نے ایک مضمون از طرف ایک صاحب گنگا بشن نام پر چہ پنجاب سما چار ۳ اپریل
۱۸۹۷ء میں پڑھا ہے۔ صاحب راقم نے اخبار مذکور میں اپنا پتہ صرف یہ لکھا ہے ”ڈریل ماسٹر ریلوے
پولیس یہ پتہ کچھ پورا معلوم نہیں ہوتا ۔ اس لئے مناسب سمجھا گیا کہ اُن کا جواب چھاپ کر شائع کر دیا
جائے ۔ مگر وہ جو اپنی تحریر مطبوعہ میں ظاہر کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک خط ڈاک میں براہ راست میری
طرف روانہ کیا ہے ۔ وہ خط مجھ کو نہیں پہنچا شاید کیا سبب ہوا ۔ بہر حال اس اخبار کے ذریعہ سے مجھ کو
صاحب راقم کے منشاء سے اطلاع مل گئی ہے۔ لہذا ذیل میں جواب لکھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ یہ
جواب ۱۰ اپریل ۱۸۹۷ء کی میعاد کے اندر بلکہ کئی دن پہلے اُن کو مل جائے گا۔
لالہ گنگا بشن صاحب میرے اس اشتہار کے جواب میں جس میں میں نے ایسے شخصوں میں
سے کسی کو قسم کھانے کے لئے بلایا تھا جو میری قتل کی سازش پر دلی یقین رکھتا ہو۔ تحریر فرماتے ہیں
کہ میں قسم کھانے کو تیار ہوں مگر اس بارے میں تین شرطیں ٹھہراتے ہیں (۱) ایک یہ کہ مجھے جو
ا النحل: ١٢٩

پیشگوئی کرنے والا ہوں پیشگوئی کے پوری نہ ہونے کی حالت میں پھانسی دی جائے۔ (۲) دوسری یہ
کہ اُن کے لئے دس ہزار روپیہ گورنمنٹ میں جمع کرایا جائے یا ایسے بنک میں جس میں اُن کی تسلی ہو
سکے اور اگر جو بد دعا سے نہ مریں تو اُن کو وہ روپیہ مل جائے (۳) تیسری یہ کہ جب وہ قادیان میں قسم
کھانے کے لئے آویں تو اس بات کا ذمہ لیا جائے کہ وہ لیکھر ام کی طرح قتل نہ کئے جائیں۔
اما الجواب ۔ واضح ہو کہ مجھے تینوں شرطیں اُن کی بسر و چشم منظور ہیں۔ اور اس میں میں کسی
طرح کا عذر نہیں ۔ جس عدالت میں چاہیں میں صاف صاف اقرار کر دونگا کہ اگر لالہ گنگا بشن صاحب
میری بدعا سے ایک سال تک بچ گئے تو مجھے منظور ہے کہ میں مجرم کی طرح پھانسی دیا جاؤں ۔ اور
گورنمنٹ سخت نا انصافی کرے گی اگر اس وقت مجھ کو پھانسی نہ دیوے۔ کیونکہ جبکہ لالہ گنگا بشن صاحب
جلسہ عام میں قسم کھا کر کہیں گے کہ میں سچے دل سے کہتا ہوں کہ در حقیقت پنڈت لیکھرام کا یہی شخص
قاتل ہے۔ اور اگر یہ شخص قاتل نہیں ہے بلکہ دین اسلام کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے خدا کی طرف
سے یہ نشان ظاہر ہوا تو اے سچ کے حامی خدا ایک سال تک مجھ کو سزائے موت دے۔“‘ پس اس
صورت میں جبکہ وہ سزائے موت سے بچ جائیں گے تو اس میں کیا شک ہے کہ یہی ثابت ہو جائے گا
کہ میں قاتل تھا یا قتل کے مشورہ میں شریک تھا یا اس پر کسی طرح سے اطلاع رکھتا تھا تو اس وجہ سے
قانونا مجھے پھانسی دینا نا جائز نہ ہوگا۔ گورنمنٹ ہزاروں مقدمات قسم پر فیصلہ کرتی ہے۔ سو یہ گورنمنٹ
کے اصول سے بالکل چسپاں بات ہے کہ اس طرح پر مجرم کو اس کی سزا تک پہنچائے۔
غرض میں طیار ہوں نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ گورنمنٹ کی عدالت میں اقرار کر سکتا ہوں کہ جب
میں آسمانی فیصلہ سے مجرم ٹھہر جاؤں تو مجھ کو پھانسی دیا جائے۔ میں خوب جانتا ہوں کہ خدا نے میری
پیشگوئی کو پوری کر کے دین اسلام کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے اپنے ہاتھ سے یہ فیصلہ کیا
ہے۔ پس ہرگز ممکن نہیں ہو گا کہ میں پھانسی ملوں یا ایک خرمہرہ بھی کسی تکذیب کرنے والے کو دوں بلکہ
وہ خدا جس کے حکم سے ہر یک جنبش وسکون ہے اس وقت کوئی اور ایسا نشان دکھائے گا جس کے آگے
گردنیں جھک جائیں !!

ایسا ہی لاله گنگا بشن صاحب کی دوسری شرط کی نسبت میں اُن کو تسلی دیتا ہوں کہ اُس روز سے کہ
وہ کسی مشہور پرچہ کے ذریعہ سے اقرار مذکورہ بالا شائع کریں لیے میں ایک ماہ تک یا غایت دو ماہ تک دس
ہزار رو پید ان کے لئے گورنمنٹ میں جمع کرا دونگا یا کسی دوسری ایسی جگہ پر جس پر فریقین مطمئن ہوسکیں
اور یہ جو میں نے کہا کہ اس روز سے دو ماہ تک روپیہ جمع کراؤں گا جبکہ وہ اپنا اقرار شائع کریں ۔ اس
سے میرا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اس پرچہ سما چار ۳ را پریل ۱۸۹۷ء میں ا ۱۸۹۷ء میں اس اقرار کو شائع نہیں کیا
جس اقرار کو میں قسم کے ساتھ شائع کرانا چاہتا ہوں ۔ یعنی یہ اقرار کہ وہ میری نسبت نام لے کر یہ امر
شائع کر دیں کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ واقعہ قتل پنڈت لیکھر ام اس شخص کے حکم یا اس کے مشورہ سے یا
اس کے علم سے ہوا ہے اور جیسا کہ اس کا دعوی ہے خدا کی طرف سے یہ کوئی نشان نہیں بلکہ اسی کی
اندرونی اور خفیہ سازش کا نتیجہ ہے اور اگر میں قسم کے دن سے ایک سال تک فوت ہو گیا تو میرا مرنا اس
بات پر گواہی ہو گی کہ در حقیقت لیکھر ام خدا کے غضب سے اور پیشگوئی کے موافق فوت ہوا ہے
اور نیز اس بات پر گواہی ہوگی کہ در حقیقت دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اور باقی آریہ مذہب یا
ہندو مذہب و عیسائی مذہب وغیرہ مذاہب سب بگڑے ہوئے عقیدے ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہے
نہیں ہیں۔ اس اقرار کے لکھانے سے مانے سے غرض یہ ہے کہ ہمارے تمام مناظرات سے اصلی مقصود یہی
کہ دین اسلام ہی سچا دین ہے۔ اور اسی غرض سے لیکھرام کی نسبت اس کی رضا مندی سے یہ : یہ پیشگوئی
کی گئی تھی۔ لہذا اس مقام میں بھی طرف ثانی کا یہ کھلا کھلا اقرار شائع ہونا بہت ضروری ہے۔
اور لالہ گنگا بشن صاحب یا درکھیں کہ ٹھیک ٹھیک ان الفاظ کے ساتھ کسی مشہور اخبار میں اس
اقرار کو شائع کرنا ضروری ہوگا ۔ اور نیز یہ کہ قادیان میں آ کر قسم بھی انہیں الفاظ کے ساتھ کھانی پڑے
گی۔ اور یہ وہم نہ کریں کہ وہ ایسے اقرار سے کسی قانونی پیچ میں آسکتے ہیں۔ کیونکہ میں ان کو اطلاع دیتا
ہوں کہ میں ان کے اس الزام کے دفع کے لئے کسی قانونی ذریعہ سے چارہ جوئی پسند نہیں کرتا۔ اور نہ لئے
کروں گا۔ میں خدا کے فیصلہ میں خلقت کی عام بھلائی دیکھتا ہوں اور جو انہوں نے آخری شرط پیش
لے وہ پرچہ جس میں اقرار حسب نمونہ شائع کریں بذریعہ رجسٹری مجھ کو بھیجنا ہوگا تا میں مطلع ہو جاؤں ۔ منہ

کی ہے کہ میں قادیان میں قتل نہ کیا جاؤں ۔ اس کا بفضلہ تعالی میں خود ذمہ وار ہوں ۔ وہ حسب
نمونہ اقرار شائع کرنے کے بعد جب دو ماہ کے عرصہ تک اطلاع پاویں کہ روپیہ جمع ہو گیا ہے تو
بلا توقف پورے اطمینان کے ساتھ قسم کھانے کے لئے قادیان میں آجائیں۔ ہمیں ہر ایک قوم سے
ہمدردی ہے۔ کسی کی مجال نہیں جو آپ کو آزار پہنچا سکے۔
یہ بات یاد رہے کہ چونکہ روپیہ جمع کرنا کسی قدر مہلت چاہتا ہے۔ اس لئے میں نے زیادہ
سے زیادہ دو ماہ کی شرط لگا دی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی سچی نیک نیتی سے اس مہلت کو غیر موزوں
نہیں سمجھیں گے ۔
اور بالآخر یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ اس اخبار میں لالہ گنگا بشن نے اپنا پتہ پورا پورا نہیں
لکھا۔ لیکن دوسری دفعہ کی اشاعت میں جب وہ اقرار اپنا شائع کریں گے اس میں پورا پورا پتہ اپنا لکھنا
ضروری ہوگا۔ یعنی یہ کہ اپنا نام اپنے باپ کا نام قومیت سکونت محلہ ضلع اور پیشہ و غیرہ۔
المشتہر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی
۱۵ اپریل ۱۸۹۷ء
(مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان) (یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۷۵ تا ۷۹ )

آج 10 میں سے 10 باقی