لیکھرام کے قتل کے متعلق پیشگوئی پوری ہوئی
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لیکھرام کے قتل کے متعلق
۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو ہمارے گھر کی تلاشی ہو کر صفحہ ۵۵۶ ، ۵۵۷ براہین احمدیہ
کی پیشگوئی پوری ہوئی
ہمیں اس وقت قابل رحم قوم آریہ پر کچھ شکوہ نہیں کہ وہ ایسی ایسی تلاشیوں کے کیوں محرک
ہوئے اور کیوں اپنے شریف ہمسایوں کو جو اہل اسلام ہیں ، ایسی بے اصل کارروائیوں سے تکلیف
ری ۔ کیونکہ در حقیقت لیکھرام کی موت سے ان کو بڑا ہی صدمہ پہنچا ہے۔ یہ ایسا صدمہ نہیں ہے جو کبھی
معزز قوم آریہ اس کو فراموش کر سکے۔ اور در حقیقت یہ بھی سچ ہے کہ اگر اس موت کے ساتھ ایک
اسلامی پیشگوئی نہ ہوتی تب تو یہ موت ایک خفیف سی موت سمجھی جاتی اور قاتل کی سراغ رسانی کے لئے
معمولی قواعد استعمال میں لائے جاتے۔ مگر اب تو یہ ایک بڑی بھاری مصیبت پیش آئی کہ لیکھرام کی
وفات اس پیشگوئی کے موافق ہوئی جس میں یہ شرط جانبین نے قبول کر لی تھی کہ پیشگوئی کے جھوٹی نکلنے
کی حالت میں اسلام کی سچائی میں فرق آئے گا ۔ اور اگر پیشگوئی واقعی طور پر سچی ثابت ہوئی تو آریہ
مذہب کا جھوٹا ہونا مان لیا جائے گا۔ ہمیں آریہ صاحبوں سے بڑی ہمدردی ہے۔ لیکن اس جگہ تو
ہم حیران ہیں کہ اگر ہمدردی کریں تو کیا کریں۔ یہ خدا کا فعل ہے۔اس میں نہ ہماری اور نہ
آریوں صاحبوں کی کچھ پیش جاسکتی ہے۔ خدا کی قدرت ہے کہ تلاشی کے وقت میں پہلے وہی
کاغذات برآمد ہوئے جن میں میری اور لیکھرام کی دستخطی تحریریں تھیں۔ چنانچہ وہ عہد نامہ صاحب
ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کی خدمت میں پڑھا گیا اور مجلس عام میں اس کا ایسا اثر ہوا کہ بعض
عہدہ داران پولیس جو صاحب بہادر کے ہمراہ آئے تھے وہ بول اٹھے کہ جبکہ اپنے مطالبہ سے لیکھر ام
نے یہ پیشگوئی حاصل کی تھی اور عہد نامہ لکھا گیا تھا تو پھر پیشگوئی کرنے والے پر شبہ کرنا بے محل ہے۔
خدا کے ہر ایک کام میں ایک حکمت ہوتی ہے۔ اس تلاشی میں ایک یہ بھی حکمت تھی کہ وہ کا غذات
حکام کے سامنے پیش ہو گئے جن سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ لیکھرام نے خود قادیان میں آکر اور
پچپیش دن رہ کر پیشگوئی کا مطالبہ کیا۔ اور فریقین کی طرف سے تحریریں لکھی گئیں جن میں پیشگوئی
کو فریقین کے مذہب کے صدق اور کذب کا میعار ٹھیرایا گیا اور حکام پر کھل گیا کہ یہ تحریریں بہت
سے بیہودہ خیالات کا فیصلہ کرتی ہیں اور صاف سمجھا دیتی ہیں کہ یہ پیشگوئی اسلام اور آریہ مذہب
کی ایک کشتی تھی اور فریقین نے سچی نیت سے اپنے خدا اور پرمیشر پر تو کل کر کے دونوں مذہبوں
کے پرکھنے کیلئے آسمانی فیصلہ کی درخواست کی تھی اور اس پر راضی ہو گئے تھے۔ اور یہ ایک ایسا امر
تھا کہ اگر اسی حیثیت سے چیف کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جاتا تو ضرور چیف کورٹ کے جوں
کو اس کے واقعات پر غور کرنے سے گواہی دینی پڑتی کہ خدا نے اس مقدمہ میں اسلام کی آریوں
پر ڈگری کی ۔
مگر افسوس کہ ہمارے مولوی در پردہ اس سچے اور پاک خدا کے دشمن ہیں جو سچائی کی حمایت
کرتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ بعض مولوی صاحبان جیسے مولوی محمد حسین بٹالوی اس کھلی کھلی پیشگوئی کی
نسبت بھی جو دونوں مذہبوں کے پرکھنے کے لئے میعار کی طرح ٹھیرائی گئی تھی جانکاہی سے کوشش
کر رہے ہیں کہ کسی طرح لوگ اس پر اعتقاد نہ لاویں۔ ہم انشاء اللہ عنقریب اس معاہدہ کو جو ہم میں اور
لیکھرام میں ہوا تھا سراج منیر کے اخیر میں نقل کر دیں گے اور ہم نہایت ہمدردی سے مسلمانوں کو
نوٹ ۔ اس تلاشی سے یہ بھی ایک فائدہ ہوا کہ جو ہمارے مخالف مولویوں کو گمان تھا کہ اُن کے گھر میں عربی لکھنے
کے لئے ایک کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے اور نیز آلات رصد و نجوم اُن کے گھر میں مخفی رکھے ہیں۔ جس کے ذریعہ سے غیب کی
خبریں دیتے ہیں۔ ان سب بہتانوں کا بے اصل ہونا بھی ثابت ہو گیا۔ منہ
صلاح دیتے ہیں کہ اگر اسلام کی محبت ہے تو ان مولویوں سے پر ہیز کریں لیے آئندہ اگر اور بھی تجربہ
کرنا ہے تو ان کا اختیار ہے ۔ یہ مولوی بالکل ان فقیہوں اور فریسیوں کے خمیر سے ہیں جو حضرت
عیسی علیہ السلام کے دشمن تھے۔
اب ہم ایک بڑی حکمت اس خانہ تلاشی کی لکھتے ہیں جس کے تصور سے ہمیں اس قدر خوشی
ہے کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے ۔ جس دن خانہ تلاشی ہونے والی تھی یعنی ۸ اپریل روز پنج شنبہ۔ اس دن
افسران پولیس کے آنے سے چند منٹ پہلے میں اپنے رسالہ سراج منیر کی ایک کاپی پڑھ رہا تھا اور اس
میں براہین احمدیہ کے حوالہ سے یہ مضمون تھا کہ خدا تعالیٰ نے جو اپنی کلام میں میرا نام عیسی رکھا ہے تو
ایک وجہ مشابہت وہ ابتلاء ہے جو حضرت عیسیٰ کو پیش کیا تھا۔ یعنی یہود کی قوم نے اپنی کوششوں سے اور
نیز گورنمنٹ رومیہ کو دھوکہ دینے سے چاہا کہ حضرت عیسی کو صلیب دی جائے ۔ اس عبارت کے پڑھنے
کے وقت مجھے یہ خیال آیا کہ حضرت مسیح کے دشمنوں نے دو پہلو اختیار کئے تھے۔ ایک یہ کہ اپنی طرف
سے ایذارسانی کی کوششیں کیں اور دوسرے یہ کہ گورنمنٹ کے ذریعہ سے بھی تکلیف دی ۔ مگر میرے
معاملہ میں تو اب تک صرف ایک پہلو ہے۔ یعنی صرف آریوں کی کوششیں اور اخباروں اور خطوط کے
ذریعہ سے ان کی بد گوئی ۔ اُس وقت معاً میرے دل نے خواہش کی کہ کیا اچھا ہوتا کہ گورنمنٹ کی
دست اندازی کا پہلو بھی اس کے ساتھ شامل ہو جاتا تا وہ پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت اس
لے مولوی محمد حسین صاحب اگر سچے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ یہ پیشگوئی لیکھرام والی جھوٹی نکلی تو انہیں مخالفانہ تحریر
کے لئے تکلیف اُٹھانے کی کچھ ضرورت نہیں ۔ ہم خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ اگر وہ جلسہ عام میں میرے روبرو
یہ قسم کھالیں کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تھی اور نہ سچی نکلی اور اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور فی الواقعہ
پوری ہوگئی ہے تو اے قادر مطلق ایک سال کے اندر میرے پر کوئی عذاب شدید نازل کر پھر اگر مولوی صاحب
موصوف اس عذاب شدید سے ایک سال تک بچ گئے تو ہم اپنے تئیں جھوٹا سمجھ لیں گے۔ اور مولوی صاحب کے ہاتھ
پر توبہ کریں گے اور جس قدر کتا بیں ہمارے پاس اس بارے میں ہوں گی جلا دیں گے۔ اور اگر وہ اب بھی گریز کریں
تو اہل اسلام خود سمجھ لیں کہ ان کی کیا حالت ہے۔ اور کہاں تک ان کی نوبت پہنچ گئی ہے۔ منہ
جلد دوم
موت سے سترہ برس پہلے لکھی گئی ہے اپنے دونوں پہلوؤں کے ساتھ پوری ہو جاتی ۔ سوا بھی میں
اس سوچ میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ بہادر پولیس مسجد میں ہیں ۔ تب
میں بڑی خوشی سے گیا اور صاحب بہادر نے مجھے کہا کہ ” مجھے حکم آگیا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں آپ کے
گھر کی تلاشی کروں ۔ تلاشی کا نام سن کر مجھے اس قدر خوشی ہوئی جیسے اس ملزم کو ہو سکتی ہے جس کو کہا
جائے کہ تیرے گھر کی تلاشی نہیں ہوگی ۔ تب میں نے کہا کہ آپ اطمینان کے ساتھ تلاشی کریں اور میں
مدد دینے میں آپ کے ساتھ ہوں ۔ اس کے بعد میں ان کو مع دوسرے افسروں کے اپنے مکان میں
لے آیا ۔ اور اول مردانہ مکان میں پھر زنانہ مکان میں ۔ تمام بست جات وغیرہ انہوں نے دیکھ لئے
اور مہمان خانه و مطبع و غیره مکانات سب کے سب دکھلا دیئے گئے ۔
غرض صاحب موصوف نے عمدہ طور پر اپنے فرض منصبی کو ادا کیا اور بہت ساحصہ وقت کا خرچ ے
کر کے اور خدا کی پیشگوئی کو اپنے ہاتھوں سے پوری کر کے آخر آٹھ بجے رات کے قریب واپس
چلے گئے ۔
یہ تو سب کچھ ہوا ۔ مگر ہمیں اس بات کی نہایت خوشی ہوئی کہ اس روز براہین احمدیہ کے
صفحہ ۵۵۶ اور ۵۵۷ کی پیشگوئی کامل طور پر پوری ہو گئی ۔ اور جیسا کہ لکھا تھا چمکدارنشان کے لوازم
ظہور میں آگئے ۔
المشتہر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
۱۱ اپریل ۱۸۹۷ء
( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ) یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے )
له
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۷۹ تا ۸۳)