لالہ گنگا بشن صاحب کی مرنے کے لئے درخواست

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لالہ گنگا بشن صاحب کی مرنے کے لئے درخواست
ناظرین کو یاد ہوگا کہ میں نے اپنے اشتہاری ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں جس میں آریہ صاحبوں
صاحبوں
کے خیالات لیکھرام کی موت کی نسبت لکھے گئے تھے۔ دوسرے صفحہ کے دوسرے کالم میں لکھا تھا کہ اگر
اب بھی کسی شک کرنے والے کا شک دور نہیں ہو سکتا اور میری نسبت یقین رکھتا ہے کہ گویا میں سازش
قتل میں شریک ہوں تو ایسا شخص میرے سامنے قسم کھاوے جس کے الفاظ یہ ہوں کہ میں یقیناً جانتا
ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک ہے اور اگر شریک نہیں تو ایک برس کے اندر مجھ پر وہ عذاب نازل
ہو جو ہیبت ناک ہو۔ مگر کسی انسان کے ہاتھوں سے نہ ہو۔ اور نہ انسان کے منصوبوں کا اس میں کچھ دخل
متصور ہو سکے۔ پس اگر یہ شخص ایک برس تک ایسے عذاب سے بچ گیا تو میں مجرم ہوں گا اور اُس سزا
کے لائق جو ایک قاتل کو ہونی چاہیے۔ اس اشتہار کے بعد ایک صاحب گنگا بشن نام نے اخبار سماچار
مطبوعه ۳ را پریل ۱۸۹۷ء کے ذریعہ سے قسم کھانے کے لئے اپنے تئیں مستعد ظاہر کیا اور صاف طور پر
اقرار کر دیا کہ حسب منشاء اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں قسم کھانے کے لئے طیار ہوں بلکہ یہ بھی کہہ دیا
کہ میری قسم سے آئندہ کوئی آپ کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا ۔ یعنی تمام مخالف قو میں لا جواب ہو جائیں
لے یہ اشتہار جلد ہذا میں صفحہ ۲۲۸ زیر نمبر ۶۹ درج ہے۔ (مرتب)

L
گی۔ مگر اپنی طرف سے یہ زائد شرط لگا دی کہ میں اس صورت میں قسم کھاؤں گا کہ دس ہزار روپیہ میرے
لئے جمع کر دیا جائے اس تصریح سے کہ اگر زندہ رہا تو اس روپیہ کا میں حق دار ہوں گا۔ سو ہم نے اس نئی
شرط کو بھی جو ہمارے اشتہار کے منشاء سے زائد تھی۔ اس شرط کے ساتھ قبول کیا کہ لالہ کنگا بشن اس
مفصلہ ذیل مضمون کی قسم بذریعہ کسی مشہور اخبار کے شائع کریں اور نیز قادیان میں آکر بالمواجہ بھی میرا
نام لے کر یہ قسم کھاویں کہ در حقیقت لیکھرام کے قتل میں اس شخص کی شراکت ہے اور اس کی خفیہ سازش
سے اس کی موت ہوئی ہے۔ اور اگر یہ صحیح نہیں ہے تو ایک سال تک مجھ کو وہ موت آوے جس میں انسان
کے منصوبہ کا دخل نہ ہو۔ اور ایسا ہی اخبار کے ذریعہ سے اور نیز بالمواجہ بھی یہ اقرار کریں کہ اگر میں ایک
سال کے اندر حسب منشاء اس قسم کے مرگیا تو میرا مرنا اس بات پر گواہی ہوگا کہ در حقیقت لیکھر ام خدا
کے غضب سے اور پیشگوئی کے موافق ہلاک ہوا ہے اور نیز اس بات پر گواہی ہوگی کہ در حقیقت
دینِ اسلام ہی سچا دین ہے اور باقی تمام مذاہب جیسا کہ آریہ مت سناتن دھرم اور عیسائی وغیرہ سب
بگڑے ہوئے عقیدے ہیں۔ اس پر لالہ گنگا بشن صاحب ضمیمہ بھارت سدھا را اراپریل ۱۸۹۷ ء اور
ہمدرد ہند لاہور ۱۲ اپریل ۱۸۹۷ء میں فضول عذر شائع کرتے ہیں کہ یہ شرط اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء
میں موجود نہیں تھی۔ لہذا ہم ان کو اطلاع دیتے ہیں کہ اول تو خودتم نے ہمارے اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء
کی پابندی اختیار نہیں کی اور اپنی طرف سے دس ہزار روپیہ جمع کرانے کی شرط زیادہ کر دی۔ جس پر ہمارا
حق تھا کہ ہم بھی تمہاری اس قدر ترمیم پر جس قدر چاہتے پہلے اشتہار کی ترمیم کرتے ۔ اور یہ ایک سیدھی
بات ہے کہ آپ نے ہمارے اشتہار کے منشاء سے آگے قدم رکھ کر ایک نئی شرط اپنے فائدہ کے لئے
زیادہ کر دی ۔ اس لئے ہمارا بھی حق تھا کہ ہم بھی نئی شرط کے مقابل پر جس قدر چاہیں بڑھا دیں۔
علاوہ اس کے اگر غور کرو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ ہم نے کوئی امر تمہارے مقابل پر ۱۵ر مارچ
۱۸۹۷ء کے اشتہار کے مخالف پیش نہیں کیا۔ بلکہ وہ باتیں جو مجمل طور پر اشتہار مذکور میں پائی جاتی تھیں ۔
ان کو کسی قدر تفصیل سے لکھ دیا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ اقرار جو بذریعہ اشتہار اور نیز بالمواجہ ہم تم
لے دیکھئے جلد ہذا کے صفحہ ۲۵۷ پر زیر اشتہار نمبر ۱۷۱۔ (مرتب)

سے کرانا چاہتے ہیں یہ کوئی نئی شرط نہیں ہے۔ کیونکہ ہماری یہ تمام کارروائی صرف اس غرض سے ہے کہ
تاہم ثابت کریں کہ دنیا میں صرف دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اور دوسرے تمام مذہب باطل
ہیں۔ اور اگر یہ غرض درمیان نہ ہو تو یہ سب جھگڑے ہی عبث ہیں اور ہمارے الہام بھی عبث ۔ یہی تو
ایک مدعا ہے یعنی دین اسلام کی سچائی ثابت کرنا۔ جس کے لئے یہ نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر
ہو رہے ہیں۔ چنانچہ آپ نے سما چار ۳ را پریل ۱۸۹۷ء کی تحریر میں اس بات کا خود بھی اقرار کر لیا جبکہ
یہ کہا کہ ”میرے مرنے کے بعد دوسرے لوگ آپ کے مقابل پر کھڑے نہیں ہوں گے کیا اس تحریر کا
بجز اس کے کوئی اور مدعا تھا کہ اس فتح کے بعد دوسرے مذہبوں کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے گا۔ سو ہم
آپ سے بذریعہ اخبار اور نیز بالمواجہ یہی اقرار چاہتے ہیں اور پنڈت لیکھرام ۔ رام سے بھی پیشگوئی کے
مطالبہ یہی اقرار لیا گیا تھا کہ یہ پیشگوئی آریہ مذہب اور اسلام میں بطور فیصلہ کرنے والے منصف کے
متصور ہوگی ۔ وہی عہد نامہ ۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو تلاشی کے وقت صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس
کے حضور میں پڑھا گیا تھا۔ میں سوچ میں ہوں کہ اقرار کے بعد یہ بیہودہ انکار آپ نے کیوں کر دیا۔
ادنی اعقل کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ یہ تمام ہماری سرگرمی اس غرض سے نہیں ہے کہ کوئی شخص ہم کو منجموں
اور ر مالوں کی طرح مان لے یا صرف سچی پیشگوئیوں والا سمجھ لے۔ اس قسم کی لغو تعریفوں سے تو ہم
بدل بیزار ہیں۔ بلکہ یہ سب اسلام کی تائید میں خدا تعالیٰ کے الہام ہیں اور اسلام کی سچائی ظاہر کرنے
کیلئے یہ سب کام وہ قادر مطلق اپنے ہاتھ سے کر رہا ہے۔ جس کا نام اللہ ہے۔ جَلَّ جَلالُهُ۔
اب ہم صاف لفظوں میں لالہ گنگا بشن کو مطلع کرتے ہیں کہ اس قسم کی چالبازی دیانت کے
طریق سے بعید ہے۔ ہم نے ان کے دس ہزار کے مطالبہ پر کسی غیر متعلق اور بے جا شرط کو زیادہ نہیں کیا
بلکہ یہ وہی شرط ہے جو ہماری تمام کارروائی میں ہمیشہ سے ملحوظ اور ہماری زندگی کی علت غائی ہے۔ اگر
اسی شرط کو ساقط کیا گیا تو باقی کیا رہا ؟ کیا ہم ایک انسان کی جان ناحق ضائع کرنی چاہتے ہیں؟ یا ہم
صرف ایک بے ہودہ لہو و لعب کے مشتاق ہیں جس کا دین کے لیے کوئی بھی نتیجہ نہ ہو۔
ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ اس قدر عظیم الشان معرکہ میں جس میں دس ہزار روپیہ نقد پہلے جمع

کرا دیا جائے گا کچھ تو ہمارا مقصد اور غرض ہونی چاہیے ۔ پس کیا وہ یہی غرض ہو سکتی ہے کہ ہمیں کوئی
جوتشیوں اور ریلیوں کی طرح سمجھ لے؟ نہیں بلکہ اس قدر مالی زیر باری اٹھانے کے لئے محض ہم اس
لئے طیار ہو گئے ہیں کہ تا اس سے اسلام کے مقابل پر ہندو مذہب کا فیصلہ ہو جائے ۔ سواگر لالہ بشن
صاحب اس میدان کا بہادر اپنے تئیں سمجھتے ہیں تو اب بیہودہ حیلوں حوالوں سے اپنا قدم باہر نہ کریں۔
وہ اپنے اس اقرار کو یاد کریں جو اپنی قلم سے ۳ اپریل کے سماچار میں شائع کر بیٹھے ہیں۔
ان کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جس حالت میں ان کا مقولہ ہے کہ بعض وقت میں خدا کو بھی
جواب دے دیتا ہوں تو پھر دس ہزار روپیہ کی طمع پر اُن کو یہ کہنا کیا مشکل ہے کہ اگر میں مر گیا تو میرا مرنا
اس بات کا قطعی ثبوت ہوگا کہ دنیا میں صرف دین اسلام ہی سچا ہے اور دوسرے مذہب جو اس کے
مخالف ہیں جیسے آریہ مذہب اور سناتن دھرم اور عیسائی مذہب سب باطل ہیں اور نیز کہ اگر میں مر گیا تو
میرا مرنا اس بات کو ثابت کرے گا کہ لیکھرام کی موت کی پیشگوئی در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے
تھی۔ غرض انہی مفید باتوں کے لئے تو ہم دس ہزار روپیہ دیتے ہیں اور یہ رقم کثیر اسی اقرار کی تو قیمت
ہے ورنہ ہم نے اپنے اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں ایک حبہ دینے کا بھی کسی کے ساتھ عہد نہیں
کیا۔ یہی تو وہ غرض ہے جس کو ہم نے مد نظر رکھ کر گنگا بشن صاحب کو منہ مانگی مرا د دی ۔
ناظرین ذرہ سوچیں کہ ایسا شخص جو خود کہتا ہے کہ مجھ کو کسی مذہب سے دلی تعلق نہیں یہاں
تک کہ بعض وقت خدا کو بھی جواب دے دیا کرتا ہوں اس پر ان دو اقرار کرنے سے کونسی مصیبت پڑتی
ہے۔ بہر حال یہ بات خوب یا د رکھنی چاہیے کہ جبکہ گنگا بشن صاحب نے اپنی طرف سے دس ہزار روپیہ
جمع کرانے کی شرط بڑھادی ہے۔ جس کا ہمارے اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں نام ونشان نہ تھا تو ہم
اس شرط کے عوض میں یہ چاہتے ہیں کہ وہ اخبار کے ذریعہ سے اور نیز جلسہ عام میں قسم کے ساتھ
ہمارے اصل مقصد کا تصریح کے ساتھ اقرار کریں۔ اور پھر ہم مکر رلکھ دیتے ہیں کہ جو اقرار وہ اخبار میں
بقید اپنی ولدیت و قومیت و سکونت وضلع و ثبت شهادت گواهان معززین شائع کریں گے۔ اُس کا لفظ بلفظ

یہ مضمون ہوگا۔
میں فلاں ابن فلاں قوم فلاں ساکن قصبہ فلاں ضلع فلاں اللہ جل
شانۂ کی یا پر میشر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرزا غلام احمد قادیانی در حقیقت پنڈت
لیکھرام کا قاتل ہے اور میں اپنے پورے یقین سے جانتا ہوں کہ بالضرور
لیکھرام غلام احمد کی سازش اور شراکت سے قتل کیا گیا ہے اور ایسا ہی پورے
یقین سے جانتا ہوں کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تھی بلکہ ایک
انسانی منصوبہ تھا جو پیشگوئی کے بہانہ سے عمل میں آیا۔ اگر میرا یہ بیان صحیح نہیں
ہے تو اے خدائے قادر مطلق اس شخص کا سچ ظاہر کرنے کے لئے اپنا یہ نشان دکھلا
کہ ایک سال کے اندر مجھے ایسی موت دے کہ جو انسان کے منصوبہ سے نہ ہو۔
اور اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا ۔ تو تمام دنیا یا درکھے کہ میرا مرنا اس بات کی
گواہی ہوگی کہ واقعی طور پر یہ خدا کا الہام تھا۔ انسانی سازش نہیں تھی اور نیز یہ
کہ واقعی طور پر سچا دین اسلام ہے اور دوسرے تمام مذہب جیسے آریہ مذہب اور
سناتن دھرم اور عیسائی وغیرہ تمام بگڑے ہوئے عقیدے ہیں ۔
جلد دوم
غرض اس مضمون کی قسم کسی معتبر اور مشہور اخبار میں چھپوانی ہوگی اور یہی قسم قادیان میں آکر
جلسہ عام میں کھانی ہوگی ۔ اب اگر میں اس وعدہ سے پھر جاؤں تو میرے پر خدا کی لعنت ورنہ تمہارے پر۔
آپ کی درخواست کے موافق مجھ پر واجب ہوگا کہ میں دس ہزار و پیہ آپ ۔ ہزار و پیہ آپ کے لئے جمع
کرا دوں ۔ اور میری درخواست کے موافق آپ پر واجب ہوگا کہ آپ بلا کم و بیش اسی قسم کا اقرار مؤکد
بقسم کسی معتبر اور مشہور اخبار میں جیسا کہ اخبار عام شائع کر دیں۔ اور جیسا کہ میں تسلیم کر چکا ہوں آپ
کے اس چھپے ہوئے اقرار کے پہنچنے کے بعد دو مہینے تک دس ہزار روپیہ جمع کرادوں گا اگر نہ کراؤں تب
بھی کا ذب شمار کیا جاؤں گا۔ اور یہ کہنا کہ ایک سال کو میں نہیں مانتا بلکہ چاہتا ہوں کہ فوراً زمین میں

غرق کیا جاؤں یا یہ کہ مہینہ اور تاریخ اور گھنٹہ موت کا مجھے بتلایا جائے۔“ یہ آپ کے پہلے اقرار کے
برخلاف ہے۔ جو سما چا ر ۳ اپریل ۱۸۹۷ء میں کر چکے ہو۔ علاوہ اس کے میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
مامور ہوں ۔ اس کے حکم سے زیادہ نہیں کہہ سکتا اور نہ کم ۔ ہاں اگر میعاد کے اندر کوئی زیادہ تشریح خدا تعالیٰ
کی طرف سے کی گئی تو میں اس کو شائع کر دوں گا ۔ مگر کوئی عہد نہیں ۔ آپ اگر اپنی پہلی بہادری پر قائم
ہیں تو ایک سال کی شرط کو قبول کر لیں ۔ میں یہ اقرار بھی کرتا ہوں کہ صرف اس حالت میں یہ نشان نشان
سمجھا جائے گا کہ جب کسی انسانی منصوبہ سے آپ کی موت نہ وہ اور کسی دشمن بداندیش کے قتل کا شبہ نہ ہو۔
غرض یہ بات میرے اقرار میں داخل ہے کہ اگر آپ کی موت قتل یاز ہر خورانی کے
ذریعہ سے ہو جائے یا کسی اور ایسے ہی واقعہ سے وقوع میں آئے جس میں کسی دشمن کے منصوبہ کا دخل
ثابت ہو تو بے شک میں جھوٹا ٹھیروں گا۔ لیکن اگر آپ ہی اپنے قتل ہونے کا باعث ہو جائیں ۔ مثلاً
کسی بے گناہ کو قتل کریں اور اس کے عوض میں آپ کو پھانسی دیدے یا کسی وجہ سے خود کشی کر لیں یا زہر
کھالیں۔ غرض ثابت نہ ہو کہ کسی دشمن کے منصوبہ کا آپ کی موت میں دخل نہیں تو نہ صرف یہ کہ آپ
کے وارثوں کو دس ہزار روپیہ ملے گا بلکہ شرعاً و قانو نا میں جرم قتل کا مجرم ٹھہروں گا !!
اور یادر ہے کہ اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں ہمارا یہ قول کہ وہ عذاب کسی انسان کے ہاتھوں
اور منصوبہ سے نہ ہو۔ اس سے مراد وہ انسانی منصوبہ ہے جو عداوت اور بد نیتی پر مبنی ہوتا ہے۔ لیکن اگر
کوئی اپنے جرم کی سزا میں مثلاً بغاوت میں یا قتل عمد میں عدالت کے ذریعہ پھانسی کی سزا پاوے۔ یا مثلاً
کسی ایسی اپنی دوا کو غلطی سے اندازہ سے زیادہ کھالے جس میں کوئی حصہ زہر کا ملا ہوا ہو اور اس سے مر
جائے تو ایسی تمام صورتیں ہمارے بیان سے مستثنیٰ ہیں اور ایسی حالتوں میں بے شک کہا جائے گا کہ
پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ گو ہم بدل چاہتے ہیں کہ ایسی حالتوں سے بھی آپ الگ رہیں ۔ اور یادر ہے کہ
اگر آئیندہ اس مطالبہ کے برخلاف آپ کی طرف سے یا آپ کے کسی اور ہم قوم کی طرف سے کوئی اور
تحریر شائع ہوئی تو اس کو فضول سمجھ کر اعراض کیا جائے گا۔ اور اگر ۱۰ مئی ۱۸۹۷ ء تک بذریعہ رجسٹری

حسب منشاء جواب مطبوعہ نہ ملا تو پھر آپ قابل خطاب نہیں ٹھیریں گے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتہر میرزاغلام احمد قادیانی
(مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان )
۱۶ اپریل ۱۸۹۷ء
نوٹ ۔ یہ ضروری ہوگا کہ آپ میعاد کے اخیر دن تک اپنے اس اقرار کے مخالف کوئی تحریر مطبوعہ
شائع نہ کریں ۔ یعنی بعد اس اقرار کے کہ آپ اپنا مر نا دین اسلام کی سچائی اور دوسرے مذہبوں کے
باطل ہونے پر گواہ قرار دیں ۔ کوئی ایسا نوشتہ چھپا ہو شائع نہ کریں جو اس اقرار کے برعکس ہو۔ اور نیز کوئی ایسا نوشت چھا ہوا
اس بات کا لحاظ ضروری ہوگا کہ جب آپ قادیان میں آکر حسب ہدایت مذکور قسم کھاویں اور حسب
مرقومہ بالا اقرار کریں تو یہ قسم اور یہ اقرار تین مرتبہ بآواز بلند جلسہ عام میں کریں اور ہماری طرف سے
آمین ہوگی ہے اور نیز یہ ضروری ہوگا کہ آپ ہمارے بلانے کے بعد اسی مقررہ تاریخ اور وقت اور دن
پر بلا توقف حاضر ہو جائیں ۔ ہاں یہ بھی ضرور ہوگا کہ ہم ایک ہفتہ پہلے بذریعہ ایک رجسٹی شدہ خط
کے تاریخ اور وقت اور دن حاضری سے آپ کو اطلاع دیں۔ اور اس جگہ یادر ہے کہ تین اور صاحب
گنگا بشن کی طرح قسم کھانے کے لئے درخواست کرتے ہیں۔ ایک صاحب کا نام حکیم سنت رام ہے
جو پنڈ دادن خان سے اور دوسرے صاحب رنجیت رائے اسسٹنٹ سیکرٹری آریہ سماج سری گوبند پورہ
ضلع گورداسپورہ سے اسی مضمون کا خط بھیجتے ہیں اور تیسرے صاحب اپنا نام دولت رام بیان کر کے اخبار
سنگھ سمجھا پنجاب گزٹ امرتسر ۱۵ اپریل ۱۸۹۷ء میں قسم کھانے کے لئے مستعدی ظاہر کرتے ہیں۔ اور
یہ صاحب بجائے دس ہزار روپیہ جمع کرانے کے دو ہزار روپیہ پر راضی ہو گئے ہیں۔ سو یہ ان کی مہربانی
اور عنایت ہے۔ لیکن ان تمام صاحبان کو واضح رہے کہ اگر چہ بے شک آپ لوگ بھی معزز اور آریہ قوم
لے اور وہی دن سال کا پہلا دن بموجب انگریزی مہینوں کے شمار کیا جاوے گا ۔ منہ

کی طرز زندگی کے اعلیٰ نمونہ ہیں لیکن لالہ گنگا بشن صاحب نے سب سے پہلے اس ارادہ کو بذریعہ چند
اخبار شائع کیا ہے۔ اس لئے ان کا حق سب پر مقدم ہے۔ اور جب تک لالہ صاحب موصوف ان
تمام شرائط سے جو اس اشتہار میں انہیں کی تحریک سے لکھی گئی ہیں گریز اختیار نہ کریں اور میدان سے
بھاگ نہ جائیں تب تک ہم دوسری طرف التفات نہیں کر سکتے اور نہ یہ حق دوسرے کو دے سکتے ہیں۔
ہاں اگر وہ خود ان شرائط سے پہلو تہی کریں تو پھر اس صورت میں کوئی دوسرا درخواست کر سکتا ہے۔ مگر یاد
رہے کہ یہ اشتہا ر اپنی شرائط کے ساتھ تجویز ناطق ہے اور کسی صورت میں کمی بیشی ان شرائط کی جائز نہ
ہوگی ۔ اور یہ تمام شرائط ہر ایک کے لئے جو میدان میں آوے ایک اٹل قانون کی طرح سمجھی جائیں گی ۔ منہ
نوٹ ۔ ہمدرد ہند لا ہور ۱۲ اپریل ۱۸۹۷ء میں گنگا بشن صاحب نے ایک اور شرط زیادہ کی ہے اور وہ
یہ ہے کہ جب میں یعنی یہ راقم حسب قرارداد بصورت جھوٹا نکلنے کے پھانسی کی موت سے مارا جائے تو
میری لاش ان کو یعنی گنگا بشن کومل جائے اور پھر وہ اس لاش سے جو چاہیں کریں۔ جلا دیں دریا برد کریں۔
یا اور کارروئی کریں ۔ سو واضح رہے کہ یہ شرط بھی مجھے منظور ہے اور میرے نزدیک بھی جھوٹے کی لاش
ہر ایک ذلت کے لائق ہے ۔ اور یہ شرط در حقیقت نہایت ضروری تھی جو لالہ گنگا بشن صاحب کو عین
موقعہ پر یاد آ گئی۔ لیکن ہمارا بھی حق ہے کہ یہی شرط بالمقابل اپنے لئے بھی قائم کریں ۔ ہم نے مناسب
نہیں دیکھا کہ ابتداء اپنی طرف سے یہ شرط لگائیں ۔ مگر اب چونکہ لالہ گنگا بشن صاحب نے بخوشی یہ
شرط قائم کر دی ۔ اس لئے ہم بھی تہ دل سے شکر گزار ہو کر اور اس شرط کو قبول کر کے اسی قسم کی شرط اپنے
لیے قائم کرتے ہیں ۔ اور وہ یہ ہے کہ جب گنگا بشن صاحب حسب منشاء پیشگوئی مرجائیں تو اُن کی
لاش بھی ہمیں مل جائے تا بطور نشان فتح وہ لاش ہمارے قبضہ میں رہے۔ اور ہم اس لاش کو ضائع نہیں
کریں گے بلکہ بطور نشان فتح مناسب مصالحوں کے ساتھ محفوظ رکھ کر کسی عام منظر میں یالا ہور کے
عجائب گھر میں رکھا دیں گے۔ لیکن چونکہ لاش کے وصول پانے کے لئے ابھی سے کوئی احسن انتظام
چاہیے۔ لہذا اس سے زیادہ کوئی انتظام احسن معلوم نہیں ہوتا کہ پنڈت لیکھرام کی یادگار کے لئے جو

پچاس ہزار یا ساٹھ ہزار روپیہ جمع ہوا ہے اس میں سے دس ہزار روپیہ بطور ضمانت لاش ضبط ہو کر سرکاری
بنک میں جمع رہے اور کا غذات خزانہ میں یہ لکھوا دیا جائے کہ اگر ایک سال کے اندر گنگا بشن فوت ہو گیا
اور اس کی لاش ہمارے حوالہ نہ کی گئی تو بعوض اس کے بطور قیمت لاش یا تاوان عدم حوالگی لاش دس ہزار
روپیہ ہمارے حوالہ کر دیا جائے گا اور ایسے اقرار کی ایک نقل معہ دستخط عہدہ دار افسر خزانہ کے مجھے بھی ملنی
چاہیے۔ تا ثانی الحال مطالبہ روپیہ میں دقت نہ ہو۔ اور واضح رہے کہ اگر گنگا بشن گریز کر جائے تو بجائے
اس کے جو اور آریہ صاحب مقابلہ پر آویں ۔ ان کو بھی پابندی اس شرط کی اور ایسا ہی دوسری شرائط کی
حسب تصریحات مذکورہ بالا ضروری ہوگی ۔ اور اگر ہماری لاش پر گنگا بشن صاحب قادر نہ ہوسکیں تو وہ
دس ہزار روپیہ جو ہماری طرف سے جمع ہو گا وہ گنگا بشن صاحب کے لئے بطور نشانِ فتح سمجھا جائے گا۔
اب جانبین کی شرطیں کمال تک پہنچ گئیں ۔ آئندہ کسی فریق کو جائز نہ ہوگا ۔ جو ان شرائط سے کم یا
زیادہ کرے ورنہ اس کی گریز اور شکست متصور ہوگی ۔ اور آئندہ ایسے شخص سے ہرگز خطاب نہیں کیا
جائے گا ۔ منہ
یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۸۳ تا ۹۲)

آج 10 میں سے 10 باقی