سردار راج اندر سنگھ صاحب متوجہ ہو کر سنیں
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محال است سعدی که راه صفا توان یافت جز در پئے مصطفے
دار راج اندر سنگھ صاحب متوجہ ہو کر سنیں
سردار
↓
آپ کا رسالہ جس کا نام آپ نے خبط قادیانی کا علاج رکھا ہے میرے پاس پہنچا اس میں
جس قدر آپ نے ہمارے سید و مولی جناب محمد مصطفیٰ واحد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور
نہایت بے باکی سے بے ادبیاں کیں اور بے اصل تہمتیں لگائیں اس کا ہم کیا جواب دیں اور کیا لکھیں۔
ہے۔ ہمارا
سو ہم اس معاملہ کو اس قادر توانا کے سپرد کرتے ہیں جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت رکھتا۔
افسوس اور بھی آپ کی نسبت ہوتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کس ادب اور تہذیب سے ہم نے
ست بچن کو تالیف کیا تھا اور کیسے نیک الفاظ سے آپ کے بابا صاحب کو یاد کیا تھا اور اس کا عوض آپ
نے یہ دیا۔ اگر آپ کو علم اور انصاف سے کچھ بہرہ ہوتا۔ اور دل میں پرہیز گاری ہوتی تو آپ ان بیہودہ اور سے ہوتا۔ اور ل پر تو
افتراؤں کی پیری نہ کرتے جن کا ہماری معتبر اور مسلم اور پاک کتابوں میں کوئی اصل صحیح نہیں پایا جاتا۔
خدا کا وہ مقدس پیارا جس نے اُس کی عزت اور جلال کے لئے اپنی جان کو ایک کیڑے کی جان کے
برابر بھی عزت نہیں دی اور اُس کے لئے ہزاروں موتوں کو قبول کیا ۔ اس کو آپ نے گندی گالیاں دیں
ترجمہ۔ اے سعدی صفائی کے راستہ کو پا نا محد مصطفی کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں۔
اور اُس کی پاک شان میں طرح طرح کی بے باکیاں اور شوخیاں کیں۔ میرا خیال اب تک نہ تھا کہ سکھ
صاحبوں میں ایسے لوگ بھی ہیں ۔ آفتاب آپ کی نظر میں ایک ناچیز خس و خاشاک دکھائی دیا۔ اے
غافل ! وہی ایک نور ہے جس نے دنیا کو تاریکی میں پایا اور روشن کیا اور مردہ پایا اور جان بخشی تمام نبوتیں
اس سے ثابت ہوئیں اور وہ اپنی ذات میں ثابت ہے۔
بھلا بتاؤ! کہ اس کے سوا آج اس موجودہ دنیا میں کون ہے جس کا کوئی پیرو دم مارسکتا ہو کہ میں
دعا اور خدا کی نصرت میں اپنے مخالف پر غالب آ سکتا ہوں؟ یوں تو کوچہ کوچہ اور گلی گلی میں مذہب پھیلے
ہوئے ہیں اور ہر ایک اپنے نبی یا اوتار کے انجو بے قصوں اور کہانیوں کے رنگ میں بیان کر رہا ہے
اور پستکوں اور کتابوں کے حوالہ سے ہزاروں خوارق ان کے بیان کئے جاتے ہیں۔ لیکن سوال تو یہ
ہے کہ ان قصوں کا ثبوت کیا ہے اور کس کو ہم جھوٹا کہیں اور کس کو ہم سچا سمجھیں؟ اور اگر یہ قصے صحیح تھے تو
اب کیوں یہ مصیبت پیش آئی کہ ان لوگوں کے ہاتھ میں صرف قصے ہی قصے رہ گئے؟ سچوں کا نور ہمیشہ
قائم رہتا ہے ۔ ذرہ خود انصاف کرو کہ کیا گذشتہ باتوں کا فیصلہ صرف باتوں سے ہو سکتا ہے؟ کوئی بُرا
مانے یا بھلا مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ان تمام مذہبوں میں سے بیچ پر قائم وہی مذہب ہے جس پر خدا کا
ہاتھ ہے اور وہی مقبول دین ہے جس کی قبولیت کے نور ہر ایک زمانہ میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ یہ نہیں کہ
پیچھے رہ گئے ہیں۔ سو دیکھو ! میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ روشن مذہب اسلام ہے جس کے ساتھ خدا کی
تائیدیں ہر وقت شامل ہیں ۔ کیا ہی بزرگ قدر وہ رسول ہے جس سے ہم ہمیشہ تازہ بتازہ روشنی پاتے
ہیں ۔ اور کیا ہی برگزیدہ وہ نبی ہے جس کی محبت سے روح القدس ہمارے اندر سکونت کرتی ہے تب
ہماری دعائیں قبول ہوتی ہیں اور عجائب کام ہم سے صادر ہوتے ہیں ۔ زندہ خدا کا مزہ ہم اسی راہ میں
دیکھتے ہیں۔ باقی سب مردہ پرستیاں ہیں۔
کہاں ہیں مردہ پرست ! کیا وہ بول سکتے ہیں؟ کہاں ہیں مخلوق پرست ! کیا وہ ہمارے آگے ٹھیر
سکتے ہیں؟ کہاں ہیں وہ لوگ جو شرارت سے کہتے تھے ۔ جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی
پیشگوئی نہیں ہوئی اور نہ کوئی نشان ظاہر ہوا ؟ دیکھو! میں کہتا ہوں کہ وہ شرمندہ ہوں گے اور عنقریب
وہ چھتے پھریں گے! اور وہ وقت آتا ہے بلکہ آگیا کہ اسلام کی سچائی کا نور منکروں کے منہ پر طمانچے
مارے گا ! اور انہیں نہیں دکھائی دے گا کہ کہاں چھپیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ میں نے دو مرتبہ باوانا تک صاحب کو کشفی حالت میں دیکھا ہے اور ان کو اس
بات کا اقراری پایا ہے کہ انہوں نے اُسی نور سے روشنی حاصل کی ہے ۔ فضولیاں اور جھوٹ بولنا
مردار خوروں کا کام ہے۔ میں وہی کہتا ہوں کہ جو میں نے دیکھا ہے۔ اسی وجہ سے میں باوانا تک صاحب
کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں ۔ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ وہ اس چشمہ سے پانی پیتے تھے جس سے ہم
پیتے ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں اس معرفت سے بات کر رہا ہوں کہ جو مجھے عطا کی گئی ہے۔
اب اگر آپ کو اس بات سے انکار ہے کہ باوانا تک صاحب مسلمان تھے اور نیز آپ کو اس
بات پر اصرار ہے کہ بقول آپ کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ بااللہ بدکار آدمی تھے تو میں آپ پر
صرف منقولی استدلال سے اتمام حجت کرنا نہیں چاہتا بلکہ ایک اور طریق سے آپ پر خدا کی حجت
پوری کرنا چاہتا ہوں جو آگے چل کر بیان کروں گا اور منقولی استدلال پر اس لئے حضر رکھنا پسند نہیں کرتا
که بوجه قلت استعداد یہ راہ آپ کے لئے نہایت مشکل ہے۔ آپ لوگ صرف نادان پادریوں اور
ایسا ہی اور بیہودہ اور نا سمجھ آدمیوں کے اعتراضات سن کر بوجہ دلی بخل کے اُن کو سچ سمجھ بیٹھے ہیں ۔ اور
پھر بغیر تحقیق اور تفتیش کے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بد زبانی شروع کر دی ہے ۔ میں
خوب جانتا ہوں کہ اسی شتاب کاری نے جو نادانی اور تعصب کے ساتھ ملی ہوئی تھی دنیا کو تباہی میں ڈال
دیا ہے اور جہالت اور مفتریا نہ روایات نے آفتاب پر تھوکنے کے لئے ان کو دلیر کر دیا ہے۔ اگر آنکھیں
ہوں تو کس قدر ندامت ہو۔ اور اگر بصیرت ہو تو کس قدرا اپنی خطا پر روویں۔
اے غافلو! وہ عزت اور شوکت جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ۔ کیا جھوٹے کو مل سکتی
ہے؟ یقیناً سمجھو کہ یہ بات خدا کی خدائی پر داغ لگاتی ہے کہ دنیا میں جھوٹے نبی کو وہ دائمی عزت اور قبولیت
دی جائے جو سچوں کو ملتی ہے کیونکہ اس صورت میں حق مشتبہ ہو جاتا ہے اور امان اُٹھ جاتا ہے۔ کیا کسی
نے دیکھا کہ مثلاً ایک جھوٹا تحصیلدار سے تحصیلدار کے مقابل پر دو چار برس تک مقدمات کرتا رہا۔
اور کسی کو قید اور کسی کو رہائی دیتا رہا اور اعلی افسر اس مکان پر گزرتے رہے مگر کسی نے اس کو نہ پکڑا نہ پوچھا
بلکہ اس کا حکم ایسا ہی چلتا رہا جیسا کہ بچے کا ؟ سو یقیناً سمجھو! کہ یہ بات بالکل غیر ممکن ہے کہ ایک نبی کی
اتنی بڑی عزتیں اور شوکتیں دنیا میں پھیل جائیں کہ کروڑہا مخلوق اُس کی امت ہو جائے ۔ بادشاہیاں
قائم ہو جائیں اور صدہا برس گزر جائیں اور دراصل وہ نبی جھوٹا ہو۔ جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ایک بھی
اس کی نظیر نہیں پاؤ گے ۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ دراصل کوئی نبی سچا ہو اور کتاب سچی ہو۔ پھر مرور زمانہ سے
اس کتاب کی تعلیم بگڑ جائے ۔ اور لوگ غلط فہمی سے اس کے منشاء کے برخلاف عمل کرنا شروع کر دیں۔
چنانچہ یہ بات بالکل درست ہے کہ ہر بگڑا ہوا مذہب جو دنیا میں پھیل گیا تھا اور جس نے ایک عمر پائی وہ
سچی جڑ اپنے اندر مخفی رکھتا ہے گو اس کی تمام صورت بدلائی گئی ۔ اسی لئے اسلام کسی عمر پانے والے
اور جڑ پکڑنے والے مذہب کے پیشوا کو بدی سے یاد نہیں کرتا۔ کیونکہ یہ غیر ممکن ہے کہ جو لوگ خدا کے
حکم سے آتے اور اس کی کتاب لاتے ہیں اُن کے پہلو بہ پہلو عزت اور جلال میں وہ لوگ بھی ہوں جو
نا پاک طبع اور خدا پر افترا کرنے والے ہیں ۔ نہ انسانی گورنمنٹ کی غیرت اس بات کو قبول کر سکتی ہے
اور نہ خدا کی غیرت ۔ کہ جو لوگ جھوٹے طور پر اپنے تئیں عہدہ دار اور سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہیں اُن
کو ایسی عزت دی جائے جیسا کہ سچے کو اور ان کو اپنے مفتریا نہ کاموں میں ایسا ہی چھوڑا جائے جیسا کہ
سچوں کو اپنی جائز حکومتوں میں ۔
اور وہ طریق جس کے رُو سے اس وقت آپ پر خدا کی حجت پوری کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ
آپ کا دعوی ہے کہ باوانا تک صاحب مسلمان نہیں تھے اور میں کہتا ہوں کہ در حقیقت وہ مسلمان تھے کے
اور جیسا کہ بالا کی جنم ساکھی میں لکھا ہے۔ در حقیقت چولا جو اب ڈیرہ ناٹک میں موجود ہے یہ
باوانا تک صاحب کا چولا تھا جو اُن کے مذہب کو ظاہر کرتا ہے اور چولا کی عزت جواب کی جاتی ہے
در حقیقت یہ پرانی عزت ہے جو باوا صاحب سے ہی شروع ہوئی ۔
لے باوانا تک صاحب کا مسلمان ہونا آپ کی ایک جنم ساکھی سے بھی پایا جاتا ہے جس نے صاف لفظوں میں اس بات
کی طرف ایما کی ہے کہ باوا صاحب نے آخری عمر میں حیات خاں نامی ایک مسلمان کی لڑکی سے شادی کی تھی۔ منہ
(۲) دوسرے آپ کا دعوی ہے کہ نعوذ باللہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بدکار اور فاسق آدمی تھے
اور باوانا تک صاحب آنجناب سے بیزار تھے اور آنحضرت کو بُرا کہا کرتے تھے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ
بالکل جھوٹ ہے ۔ بلکہ یہ باتیں اس وقت گرنتھوں میں ملائی گئی ہیں جبکہ سکھ مذہب میں بہت سا
تعصب داخل ہو گیا تھا۔ ورنہ با وا صاحب در حقیقت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں فدا تھے۔
اب فیصلہ اس طرح پر ہو سکتا ہے کہ آپ اگر اپنے اس عقیدہ پر یقین رکھتے ہیں تو ایک مجلس عام میں
اس مضمون کی قسم کھاویں کہ در حقیقت باوانا تک دین اسلام سے بیزار تھے۔ اور پیغمبر اسلام
علیہ السلام کو بُرا سمجھتے تھے اور نیز در حقیقت پیغمبر اسلام نعوذ باللہ فاسق اور بدکار تھے اور خدا کے سچے نبی
نہیں تھے۔ اور اگر یہ دونوں باتیں خلاف واقعہ ہیں تو اے قادر کرتار مجھے ایک سال تک اس گستاخی کی
سخت سزا دے اور ہم آپ کی اس قسم پر پانسو میں پیہ ایک جگہ پر جہاں آپ کی اطمینان ہو جمع کر دیتے
ہیں۔ پس اگر آپ در حقیقت سچے ہوں گے تو سال کے عرصہ تک آپ کے ایک بال کا نقصان بھی
نہیں ہو گا بلکہ مفت پانسور و پیہ آپ کو ملے گا اور ہماری ذلت اور روسیاہی ہوگی ۔ اور اگر آپ پر کوئی
عذاب نازل ہو گیا تو تمام سکھ صاحبان درست ہو جائیں گے۔
صحا
L
میں جانتا ہوں کے سکھ صاحبوں کو اسلام سے ایک مناسبت ہے جو ہندوؤں کو نہیں ۔ اور وہ جلد
آسمانی نشان کو سمجھ لیں گے ۔ آپ لوگ ہندوؤں کی طرح بزدل نہیں بلکہ ایک بہادر قوم ہیں ۔ اس لئے
مجھے امید ہے کہ آپ اس طریق فیصلہ کوضرور قبول کر لیں گے۔ اول ایک اخبار میں حسب بیان مذکورہ
بالا چھپوانا ہو گا کہ میں ایسی قسم کھانے کے لئے طیار ہوں اور پھر ہماری چھپی ہوئی تحریر پہنچنے کے بعد
قادیان میں آکر جلسہ عام میں تین مرتبہ قسم کھانی ہوگی ۔
اب اس میں آپ زیادہ پیچ نہ ڈالیں۔ اس بات کو منظور کر لیں ہمارے دل گالیاں سنتے سنتے زخمی
لے یہ ضروری ہوگا کہ جس اخبار میں آپ یہ اقرار شائع کریں ایک پرچہ اس اخبار کا بذریعہ رجسٹری ہمارے پاس
بھیج دیں اور ہم ذمہ دار ہوں گے کہ تین ہفتہ تک روز وصول اخذ ہفتہ تک روز وصول اخبار سے آپ کے لئے انسور و پیہ جمع کرادیں بشرطیکہ
صحا
آپ بلا کم و بیش حسب ہدایت ہمارے اشتہار کے اقرارات مطلوبہ کو اپنی طرف سے شائع کر دیں۔ منہ اپنی
ہو گئے ہیں ۔ اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہمیں روسیاہی اور ذلت پیش آئے گی اور لعنت کی موت سے ہم
مریں گے۔ اور اگر ہم سچے ہیں تو خدا ہمارا انصاف کرے گا۔ میں آپ کو اس پر میشر کی قسم دیتا ہوں جس
کی جناب میں آپ باوانا تک صاحب کو واصل سمجھتے ہیں اور باوا صاحب کی عزت کا آپ کی خدمت
میں واسطہ ڈالتا ہوں کہ آپ ضرور اس طریق امتحان کو قبول کر لیں ۔ اور اگر اب بھی آپ میدان میں نہ
آئیں اور حسب تصریح بالاقسم نہ کھائیں اور کمینہ بہانے پیش کریں تو تمام دنیا گواہ رہے کہ ان چند
سطور کے ساتھ آپ کے رسالہ کا جھوٹا ہونا ثابت ہو گیا۔
اور نا واقف لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ کیوں بار بار موت یا عذاب کی پیشگوئیاں کی جاتی ہیں۔
دو
یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا کے پاک بندوں کو بُرا کہنے والے کسی بشارت کی پیشگوئی کے مستحق ہیں؟
نبیوں کے وقت میں بھی یہی ہوا۔ اور مسیح موعود کے لئے بھی لکھا ہے کہ اُس کے دم سے
کا فر مریں گے یعنی اس کی دعا سے اُن پر عذاب نازل ہوگا۔ سو اگر عذاب کی پیشگوئیاں بدنامی
ہیں تو یہ بدنامی تو خدا کے قول سے ہمارے حصہ میں آگئی
ه
L
در کوئے نیکنامی ما را گذر ندادند گر تو نمی پسندی تغییر گن قضا را
المشتہر میرزا غلام احمد قادیانی
۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان (یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۹۲ تا ۹۹)
نوٹ ۔ ہم آپ سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر کسی انسان کے ہاتھ سے آپ کو تکلیف پہنچے تو وہ ہماری بد دعا کا
اثر ہر گز نہیں سمجھا جائے گا بلکہ ہم صرف اس صورت میں صادق ٹھیریں گے کہ جب بغیر انسانی ہاتھوں کے محض خدا
کی تقدیر سے آپ کسی لا علاج بیماری اور آفت اور مصیبت میں ایک سال تک مبتلا ہو جا ئیں جس کا خاتمہ موت پر
ہو اور اگر ایسا نہ ہوا تو بہر حالت ہم جھوٹے ٹھیریں گے اور آپ پانسور و پیہ پانے کے مستحق ٹھیر جائیں گے ۔ منہ
لے ترجمہ۔ نیک نامی کے راستہ ہمیں رسائی نہیں ملی اگر تجھے پسند نہیں تو حکم قضا کو بدل لے (اگر تجھ سے ہو سکے )