لالہ گنگا بشن

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لاله گنگا بشن
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
لالہ گنگا بشن صاحب کا اشتہار جس کا عنوان یہ ہے ”مرزا غلام احمد صاحب کی پھانسی کی
خواہش آج بذریعہ رجسٹری مجھ کو پہنچا۔ تاریخ کوئی نہیں ۔ وہ اپنے اشتہار کے صفحہ ۲ میں لکھتے ہیں کہ
میں اپنی لاش دینی نہیں چاہتا اور پھر صفحہ ۴ میں لکھا ہے کہ ”میں اس امر کا اقرار کرتا ہوں کہ اگر میں
ایک سال کے اندر مر گیا تو میرے والدین کا کوئی حق نہ ہوگا کہ میری لاش لیں ۔ ہاں اگر لیں تو مرزا
غلام احمد صاحب کو دس ہزار روپیہ دیں۔ اور ساتھ ہی اس بات کا عذر لکھا ہے کہ میں دس ہزار روپیہ
جمع نہیں کر اسکتا۔ اور میں آریہ سماج کا ممبر نہیں ۔ پھر وہ کیونکر میری امداد کریں گے ۔“
افسوس کہ گنگا بشن نے اس اشتہار کے لکھنے میں ناحق وقت ضائع کیا۔ حالانکہ ہم اپنے
اشتہاری ۱۶ اپریل ۱۸۹۷ء میں لکھ چکے تھے کہ اس اشتہار کے بعد کوئی جواب نہیں سنا جائے گا۔ یہ بات
نہایت صاف تھی کہ جس حالت میں گنگا بشن نے ہماری لاش مانگی تھی تو ہمارا بھی حق تھا کہ ہم بھی اس کی
لاش مانگیں اور دس ہزار روپیہ سے ہماری کچھ غرض نہیں تھی ۔ وہ تو صرف اس لئے جمع کرانا قرین
لے اصل اشتہار پر کوئی عنوان نہیں تھا۔ مضمون کے لحاظ سے یہ عنوان حضرت میر قاسم علی صاحب کا مجوزہ ہے۔ (مرتب) سے یہ
ے یہ اشتہار جلد ہذا میں زیر نمبر ۷۳ درج ہے ۔ (مرتب)
کا

مصلحت تھا کہ اگر لاش دستیاب نہ ہو تو بجائے لاش وہی روپیہ ہمیں مل جائے ۔ اور یہ عذر فضول ہے
کہ میں آریہ سماج کا ممبر نہیں تا وہ اس قدر میرے لئے ہمدردی کر سکیں کہ دس ہزار روپیہ جمع
کرا دیں۔ ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ایسا شخص جو آریہ سماج کے دعوی کی تائید میں اپنی جان قربان کرنا
چاہتا ہے کیا ان کی نظر میں وہ قابل قدر نہیں؟ بے شک ایسا شخص جو آریہ مذہب کی عزت کے لئے
جانفشانی تک طیار ہے نہ صرف آریہ سماج کا ممبر بلکہ ان کے مقدس لوگوں میں سے شمار ہونا چا شمار ہونا چاہیے ۔
ایسے جان نثار کی ہمدردی کے لیے دس ہزار روپیہ کیا حقیقت ہے۔ ناظرین کو معلوم ہے کہ بعض آر یہ
پر چوں میں لالہ گنگا بشن صاحب کو اس لاف زنی کے وقت آریہ بہادر کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ تو اب
آریہ صاحبان کیونکر منظور کریں گے کہ اس بہادر پر شکست کا کلنگ لگے؟ پرشکہ
خلاصہ کلام یہ کہ ہم شرائط کو بدلنا نہیں چاہتے۔ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے کہ آئے دن شرطیں
بدلی جائیں۔ اور یادر ہے کہ گنگا بشن صاحب کو دس ہزار روپیہ جمع کرانا کچھ بھی مشکل نہیں۔ کیونکہ اگر
آریہ صاحبوں کی بھی درحقیقت یہی رائے ہے کہ لیکھرام کا قاتل در حقیقت یہی راقم ہے اور وہ یقین
دل سے جانتے ہیں کہ الہام اور مکالمہ الہی سب جھوٹی باتیں ہیں۔ بلکہ اس راقم کی سازش سے وقوع قتل
ظہور میں آیا ہے تو وہ بشوق دل لالہ گنگا بشن کو مدد دیں گے اور دس ہزار کیا وہ پچاس ہزار تک جمع کراسکتے
ہیں۔ اور وہ یہ بھی انتظام کر سکتے ہیں کہ جو دس ہزار روپیہ مجھ سے لیا جائے گا وہ آریہ سماج کے نیک
کاموں میں خرچ ہوگا۔ تو اب آریہ صاحبوں کا اس بات میں کیا حرج ہے کہ بطور ضمانت لاش دس ہزار
روپیہ جمع کرا دیں۔ بلکہ یہ تو ایک مفت کی تجارت ہے جس میں کسی قسم کا دھڑ کا نہیں ۔ اس میں یہ بھی
فائدہ ہے کہ گورنمنٹ کو معلوم رہے گا کہ آریہ قوم کی رضا مندی سے یہ معاملہ وقوع میں آیا ہے۔اور نیز
اس اعلیٰ نشان سے روز کے جھگڑے طے ہو جائیں گے۔
اور اگر یہ حالت ہے کہ آریہ قوم کے معزز لالہ گنگا بشن کو اس رائے میں کہ یہ عاجز لیکھرام کا کہ یہ عاجز
قاتل ہے جھوٹا سمجھتے ہیں ۔ اسی واسطے اس کی ہمدردی نہیں کر سکتے اور جانتے ہیں کہ یہ شخص جھوٹا ہے کہ
آخر اس پر خدا کا عذاب آئے گا ۔ ہم دس ہزار روپیہ کیوں ضائع کریں تو ایسے جھوٹے کو اپنے مقابلہ پر
بلا نا جس کی قوم ہی اس کو بد چلن اور درونگو خیال کرے، ایک نااہل کو عزت دینا ہے۔

غرض اگر آریہ صاحبوں کے معزز لوگوں کی میری نسبت یہ رائے نہیں ہے کہ میں لیکھرام کا
قاتل ہوں تو اس کے بعد مجھے اس جھگڑے میں پڑنا ضروری نہیں ۔ کیونکہ اگر شریف اور معزز آریہ مجھ کو
اس جرم سے بری سمجھتے ہیں اور ایسی تہمت لگانے والے کو جھوٹا اور کا ذب خیال کرتے ہیں تو پھر مجھے
کونسی ضرورت ہے کہ ایسے شخص کے مقابلہ کا فکر کروں جس کو پہلے سے اس کی قوم ہی جھوٹا تسلیم کر چکی
ہے۔ میں نے لالہ گنگا بشن کو دس ہزار روپیہ دینا اس خیال سے منظور کیا تھا کہ معزز آر یہ اندرونی طور پر
اس کے ساتھ ہوں گے اور وہ بطور وکیل ہوگا ۔
غرض اب شرائط ہر گز کم و بیش نہیں کی جائیں گی ۔ لالہ گنگا بشن یا د رکھیں کہ ہمارے اشتہار
میں دس ہزار روپیہ کی کوئی شرط نہیں تھی۔ ہم نے ان کی بات کو صرف اسی لحاظ سے مان لیا تھا کہ ان کے
لئے یہ روپیہ ہماری پھانسی کی جگہ فتح کا نشان ہو۔ سوا گر وہ آریہ قوم کے نزدیک جو اصل مدعی اور لیکھر ام
کے وارث اور اس کے لئے غیرت رکھتے ہیں اپنی رائے میں سچے ہیں تو ان سے لے کر دس ہزار روپیہ
جمع کر دیں یا اُسی غیبی امداد والے شخص سے لے لیں جس نے بھاری امداد کا وعدہ فرمایا ہے یعنی جس کا
ذکر انہوں نے صفحہ سات اشتہار میں کیا ہے۔ اگر منظور نہیں تو آئندہ ان کو ہرگز جواب نہیں دیا جائے
گا۔ اور ان کے مقابل پر یہ ہمارا آخری اشتہار ہے۔ لے
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتہر میرزا غلام احمد قادیانی
۲۷ اپریل ۱۸۹۷ء
( مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۹۹ تا ۱۰۲)
لے نوٹ ۔ اگر لالہ گنگا بشن حسب منشاء ہمارے اشتہار ۱۶ اپریل ۱۸۹۷ء کے دس ہزار روپیہ ہمارے لئے
ایسی جگہ جمع کرادیں جس کے وصول ہونے میں کچھ دقت نہ ہو تو اس صورت میں یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ بذریعہ
اپنے اشتہار کے مجھے اطلاع نہ دیں بلکہ بذریعہ ایک معتبر اخبار کے جیسا کہ اخبار عام یا پیسہ اخبار مطلع کریں ۔
اور تمام شرائط منظور شدہ فریقین اس میں درج کرادیں ورنہ آئندہ ہم سے کچھ خط و کتابت نہ کریں ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی