اشتہار واجب الاظہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ر حین کاش بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ من ابش میرحسین
يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ
☑
لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ وَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُخْلِفَ اللهُ وَعْدَةَ ۔
اشتہار واجب الاظہار
شیخ محمد حسین بٹالوی اڈیٹرا شاعۃ السنہ کا ایک اشتہار جس پر تاریخ کوئی نہیں اور جس کا یہ عنوان
ہے ( الہامی قاتل مرزا غلام احمد الح) میری نظر سے گزرا شیخ صاحب کا یہ اشتہار بھی ان بیجا نیش زنیوں
اور مفتریا نہ حملوں سے بھرا ہوا ہے کہ جو ہمیشہ وہ اپنی سرشت اور خاصیت کی وجہ سے کیا کرتے ہیں۔
لیکن اس وقت ان ناپاک اتہامات کا جواب دینا ضروری نہیں ۔ ہم ان کے دشمن اسلام رسالہ کے نکلنے
کے منتظر ہیں۔ تب انشاء اللہ كَمَا حَقُّهُ ان شیطانی وساوس کو دور کیا جائے گا بالفعل جس مطلب کے
لئے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ شیخ صاحب مقدم الذکر اپنے اشتہار میں لکھتے ہیں کہ لیکھرام
والی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اور نیز ارقام فرماتے ہیں کہ میں اس بارے میں قسم کھانے کے لئے طیار
ہوں مگر ایک برس کی میعاد سے ڈرتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ اس قدر مدت میں مرجائیں یا کوئی اور عذاب
نازل ہو جائے لیکن میں مکرر ان کو سمجھاتا ہوں کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ کہ اپنی ذکر کردہ میعاد کی بنیاد
الہام ٹھہراتا ہے ضد کرنا حماقت ہے۔ صاحب الہام کے لئے الہام کی پیروی ضروری ہوتی ہے ہاں
ا النمل : ۴۷
الحج: ۴۸
اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ چند ہفتہ میں ان پر عذاب نازل کرے مگر ہماری طرف سے ایک برس کی
ہی میعاد ہوگی ۔ اب اس سے ان کا منہ پھیرنا اپنے دروغگو ہونے کا اقرار کرنا ہے۔
اے شیخ بٹالوی صاحب آپ تسلی رکھیں کہ اگر آپ اپنی قسم میں سچے ہوں گے تو کوئی عذاب
نازل نہیں ہوگا۔ لیکن اگر قسم میں کوئی چھپی ہوئی بے ایمانی ہوگی تو خدا تعالیٰ آپ کو ضرور سزا دے گائے
تا دوسرے مولوی عبرت پکڑیں ۔ مگر یہ شرط ضروری ہوگی کہ قسم کھانے سے پہلے آپ جلسہ و قسم میں چپ
بیٹھ کر برابر دو گھنٹے تک میری وہ وجوہات سنیں جو میں اپنے الہام اور پیشگوئی کے صحت وقوع کے
بارے میں بیان کروں گا اور آپ کو اختیار نہیں ہوگا کہ کچھ چون و چرا کریں بلکہ میت کی طرح
عالم خاموشی میں رہ کر سنتے رہیں گے اور پھر اٹھ کر اسی عبارت کے ساتھ جو آپ اشتہار میں لکھ چکے ہیں
تین مرتبہ قسم کھائیں گے اور ہم آمین کہیں گے ۔ صرف اس قدر عبارت میں تبدیلی ہوگی کہ بجائے فوراً
کے ایک برس کا نام لیں گے۔ اور اگر اب آپ نے پہلو تہی کی اور بے ہودہ شرائط اور پیچ در پیچ حیلہ
حوالے کی باتوں کو شروع کر دیا جیسا کہ آپ کی عادت ہے تو سب پر کھل جائے گا کہ آپ کی نیت صحیح
نہیں ہے اور آپ اپنی پہلی شامت اعمال کی محافظت میں لگے ہوئے ہیں۔
غرض یہ ہمارا آخری اشتہار ہے۔ اگر آپ اپنی ملا نہ حیلہ بازیوں سے باز نہ آئے تو ہم آپ کے
ساتھ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور نہ پھر ہم آپ کو مخاطب کریں گے ۔ مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ
بھی گنگا بشن کی طرح روپیہ کے لالچ میں پڑ گئے ۔ غالباً آپ پہلے ایسے نہیں ہوں گے نہ معلوم کیا کیا
حاجتیں پیش آئیں ۔
لے اے شیخ صاحب! یہ سزا اور عذاب جو قسم کے بعد ایک برس تک آپ پر وارد ہوگا اس میں معجزانہ شرط ہم نے
رکھ دی ہے کہ وہ ایسا عذاب ہو کہ آپ نے اپنی پہلی زندگی میں اس کا مزہ نہ چکھا ہو۔ خواہ زمین سے ہو خواہ آسمان سے
اور خواہ آپ کی مالی حالت پر وارد ہو اور خواہ عزت پر اور خواہ جان پر۔ اور خواہ اس عرصہ میں ہمارے لئے خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی اور عظیم الشان اور فوق العادت نشان نشان ظاہر ہو جائے جس سے ہزار ہا لوگ آپ پر لعنت بھیج پ پر لعنت بھیجیں اور آپ
کے منہ پر تھوکیں کہ اس نے شرارت اور خیانت سے صادق کا مقابلہ کیا۔ مگر ہر ایک عذاب فوق العادت ہونا ضروری
ہوگا ۔ منہ یکم مئی ۹۷ء
اس جگہ یہ لکھنا بھی اپنے احباب کے لئے وصا یا ضروریہ میں سے ہے کہ ہم نے نہ محمد حسین کے
لئے اور نہ گنگا بشن کے لئے کوئی ایسی شرط لگائی جو ہماری گریز اور بد نیتی پر محمول ہو سکے ۔ ہم خوب
جانتے ہیں اور یقین کامل سے جانتے ہیں کہ ان تمام مخالفوں کو خدا تعالیٰ ایک ذلیل کرے گا ۔ اگر چہ
خدا تعالیٰ محمد حسین اور گنگا بشن کو چند ہفتہ تک جزائے بیبا کی دے سکتا ہے لیکن ایک سال شرط بوجہ
رعایت سنت اور الہامات متواترہ کے ہے۔ اور محمد حسین کے لئے جو یہ شرط ٹھیرائی گئی کہ قسم کھانے سے
پہلے دو گھنٹے تک ہمارے الہام اور پیشگوئی لیکھرام والی کے متعلق دلائل سنے ۔ یہ گریز نہیں ہے۔ بلکہ یہ
امر مسنون ہے کہ تا خدا تعالیٰ کی حجت بالمواجہ پوری ہو جائے ممکن ہے کہ باعث اس زنگ کے جو اس
کے دل پر ہے کوئی امر اس پر مشتبہ ہو۔ پس بالمواجہ بیان کرنے سے یہ تمام دلائل اس کے سامنے رکھے
جائیں گے اور اس طرح پر خدا تعالیٰ کا الزام اس پر پورا ہو جائے گا۔
بے شک خدا تعالیٰ مفسدوں کو ہلاک کرتا ہے۔ لیکن جب تک کوئی مفسد صریح جھوٹ بول کر
اس کے قانون کے نیچے نہ آوے یا صریح طور پر کسی ظلم کا ارتکاب نہ کرے تب تک خدا تعالیٰ اس دنیا
میں اس کو نہیں پکڑتا اور اس کا حساب عالم آخرت کے سپر د ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے محمد حسین کے بارے د وجہ سے
میں دو گھنٹے تبلیغ کی شرط لگائی گئی۔ اور ایک سال کی میعاد مقرر کی گئی اور گنگا بشن کے معاملہ میں جوتا ملہ میں جو ہم نے
لاش لینے کی شرط لگائی ۔ یہ اس کی شرط کے بعد لگائی گئی یعنی جبکہ اس نے ہماری لاش لینے کے لئے شرط
پیش کی ۔ پس ہمیں انصافاً حق تھا کہ اس کی اس درجہ کی سخت گیری اور توہین کے ساتھ ہم بھی لاش کی
شرط لگاتے ۔ اگر فرض کر لیں کہ اس نے صرف ٹھٹھا کیا لیکن تو ہین تو کی۔ اس لئے خدا نے اس کی واقعی
تو ہین کا ارادہ کیا۔ یہ اس کی سزا تھی جس کی ابتداء اسی نے کی۔
یہ بھی خوب یادر ہے کہ میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ لاش لینے کی شرط گنگا بشن نے خود کی تھی ۔
اور ایسا کلمہ منہ پر لانا نہ میری توہین بلکہ دین اسلام کی تو ہین تھی ۔ اور اس کی سزا یہی تھی کہ فتحیابی کی
حالت میں اس کی لاش ہمیں ملے تا وہ کلمہ جو شوخی سے وہ ہمارے لئے منہ پر لایا وہ واقعی طور پر اس پر
واقع ہو۔ اس میں ہماری کیا زیادتی تھی اور کونسی ہم نے گریز کی۔ کیا ہم نے ابتداء یہ شرط ٹھہرائی تھی۔
جس کا دل پاک ہو اور کسی نجاست سے آلودہ نہ ہو وہ سمجھ سکتا ہے کہ خدا کی یہ عا ا ہے کہ خدا کی یہ عادت ہے کہ توہین کرنے
والے کی تو ہین اسی پر ڈال دیتا ہے۔
دیکھو جب محمد حسین بٹالوی نے میری نسبت یہ کہنا شروع کیا کہ یہ جاہل ہے عربی کا ایک صیغہ
نہیں جانتا تو خدا تعالیٰ نے کیسی اس کی جہالت ثابت کی ۔ ہزاروں روپے کے انعام کی عربی کتابیں
شائع کی گئیں ۔ وہ بول نہ سکا گویا زندہ ہی مر گیا۔ ایسا ہی جب گنگا بشن نے لاش مانگی اور لکھا کہ میں جو
کام چاہوں گا اس لاش سے کرونگا خدا کو یہ پسند نہ آیا اس لئے میں نے نہ اپنے نفس سے بلکہ الہی جوش
سے اس کی لاش کو مانگا۔ اس بات کو یاد کر رکھو کہ اگر وہ میدان میں آیا تو یہ سب کام اس کی لاش سے
ہوں گے جو میری لاش کی نسبت اپنے بیان کئے تھے۔ یہی تو وہ بات ہے کہ مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ
خَيْرُ الْمَاكِرِينَ ۔ لے پس ان لوگوں کی حالت پر افسوس ہے کہ جو خدا کے کاروبار پر اعتراض کرتے
ہیں اور ان کے دل جلد سیاہ ہونے کو طیار ہو جاتے ہیں ۔
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ پیشگوئی کا اثر پڑنے کے لئے کسی قدر قوم کا دخل ضروری ہے ۔ پس اگر
آریہ قوم سے گنگا بشن کو ایسا ہی ذلیل جانتی ہے کہ باوجود یکہ وہ اُن کے لئے جان دینے کو طیار ہے۔ مگر
وہ قوم اس کو اس قدر عزت بھی نہیں دے سکتی کہ دس ہزار روپیہ اس کے لئے جمع کرا دیں۔ تو کیا ایسا
ذلیل مقابلہ کے لائق ہے۔
ال عمران : ۵۵
نوٹ ۔ اے آریہ صاحبان آپ لوگ متوجہ ہو کر سنیں کہ گنگا بشن بہت عزت دینے کے لائق ہے اس نے
آپ کے لئے اپنی نوکری کو جس پر تمام ذریعہ معاش کا تھا۔ ہاتھ سے دیا۔ اس نے آپ کے لئے فقر وفاقہ کو منظور کیا۔
اس نے آپ کے لئے اس بات کی بھی پروا نہ رکھی کہ علانیہ ایک شخص کو قاتل لیکھر ام ٹھیرا کر قانونی مواخذہ کے نیچے
آجائیگا۔ پھر سب سے زیادہ بات یہ ہے کہ اس نے آریہ مت کو عزت دینے کے لئے بالا رادہ اپنی جان قربان کرنا
پسند کیا اور پھر یہ کہ اپنی لاش کی ذات کو بھی منظور کیا۔ کیا ابھی آپ لوگوں کا دل اس کے لئے نرم نہیں ہوا۔ کیا ابھی
وقت نہیں آیا کہ آپ دس ہزار روپیہ اس کے سر پر سے قربان کر دیں ۔ آپ انصافا کہیں کہ یہ خوبیاں اور جانفشانیاں پیاس دیں۔
اور آر یہ دھرم کے لیے یہ قدم صدق جو گنگا بشن نے دکھلایا لیکھرام میں کہاں تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ اندھی دُنیا مردہ کا
پھر میں کہتا
کہتا ہوں کہ اگر آریہ قوم در حقیقت گنگا بشن کو اپنی قسم میں سچا مجھتی ہے تو اس رقم کا جمع
کرانا ان کے لئے کیا مشکل ہے۔ لیکن اگر جھوٹا سمجھتی ہے۔ تو پھر ایسے جھوٹے کو مقابلہ کی عزت دینا
مصلحت سے بعید ہے اور نیز گورنمنٹ بھی ہمارے کاموں کو دیکھتی ہے کہ کیا ہم ادنی ادنی آدمی کے
مقابلہ پر سبک مزاجی کے طور پر لڑنے کو طیار ہو جاتے ہیں یا ایسے شخصوں کے ساتھ جو اُن کا مقابلہ قوم
کے مقابلہ کے حکم میں ہوتا ہے اور ابتداء انہیں سے ہوتی ہے۔
اور پھر یہ بھی بات ہے کہ آریہ صاحبوں کو دس ہزار روپیہ جمع کرانے میں کچھ دقت بھی نہیں ۔ ہم
تو صرف فتح کے نشان کے لئے گنگا بشن کی لاش کے خواستگار ہیں ۔ اور دس ہزار روپیہ تو صرف اس
صورت میں تاوان کی طرح لیا جائے گا کہ جب لاش دینے سے انکار کریں۔ کیا خوب ہو کہ آر یہ لوگ
اس اپنے وفا دار جان شار گنگا بشن کو اس ناچیز امداد سے محروم نہ رکھیں۔ کیا جان دینے سے کوئی اور نشان
آریہ ہونے کا ہوگا ۔ روز کے جھگڑوں کے طے ہونے کے لئے یہ نہایت عمدہ تقریب پیدا ہوئی
ہے۔ اگر آریہ صاحبوں نے اس موقعہ کو ہاتھ سے دیا تو پھر آئندہ ان کو حق نہیں ہوگا کہ اخباروں میں
میری نسبت شائع کریں کہ یہی شخص لیکھرام کا قاتل ہے۔
بقیہ حاشیہ۔ قدر کرتی ہے زندہ کا کوئی قدر نہیں کرتا ۔ آپ لوگوں کو مناسب ہے کہ بلا توقف دس ہزار روپیہ گنگا بشن
کی لاش کی ضمانت کے لئے جمع کرادیں اور باضابطہ سرکاری سند ہم کو دلا دیں۔ گنگا بشن نے آپ لوگوں کے لئے تمام
کاروبار اپنے برباد کر دیئے۔ اب صرف ایک جان باقی ہے وہ بھی آ ر یہ دھرم پر قربان کرنے کے لئے ہتھیلی پر رکھے
کھڑا ہے۔ اگر ایسے مہاتما کا قدر نہ کرو تو پھر آپ لوگوں میں مردم شناسی کا مادہ ہی نہیں۔ اور نیز اب اگر آپ نے اس
قوم کے بہادر کی مدد نہ کی اور اس کا ساتھ نہ دیا تو صاف سمجھا جائے گا کہ اس کا سبب بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ آپ
لوگوں کے دلوں میں کامل یقین کے ساتھ یہ بات جم گئی ہے کہ لیکھرام صرف پیشگوئی کے اثر سے خدا تعالیٰ کے حکم سے
اپنی سزا کو پہنچا ہے اور وہی تجربہ آپ کو گنگا بشن کی مدد دینے سے روکتا ہے ورنہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایسے فدائی قوم
کی کیوں ہمدردی نہیں کی جاتی جس نے آریہ مذہب کے لئے اپنی معاش کو بھی تباہ کر لیا اور اپنی جان دینے کو بھی
طیار ہے۔ منہ
اور لالہ گنگا بشن یا د رکھیں کہ اب بغیر اس طریق کے ان کے لئے کوئی چارہ نہیں ۔ ان کے لئے
دس ہزار روپیہ ایک ادنی ہند و جمع کراسکتا ہے۔ اور قوم اگر چاہے تو دس لاکھ جمع کراسکتی ہے۔ یہ فیصلہ
ناطق ہے۔ آر یہ صاحبان صرف منہ سے مجھے لیکھرام کا قاتل نہ بناویں۔ اگر میں قاتل ہوں تو وہ
عالم الغیب جس سے ان کو بھی انکار نہیں ۔ اس کا فیصلہ دیکھ لیں ۔ زیادہ کیا لکھا جائے ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتہر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
یہ اشتہار ۳۴۰ کے ایک صفحہ کلاں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۲۱ تا ۲۶)
یکم مئی ۹۷ء