اشتہار قطعی فیصلہ کے لئے
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار
قطعی فیصلہ کے لئے
یہ خدا کی قدرت ہے کہ جس قدر مخالف مولویوں نے چاہا کہ ہماری جماعت کو کم کریں وہ اور
بھی زیادہ ہوئی اور جس قدر لوگوں کو ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے سے روکنا چاہا وہ اور بھی داخل
ہوئے یہاں تک کہ ہزار تک نوبت پہنچ گئی۔ اب ہر روز سرگرمی سے یہ کارروائی ہو رہی ہے اور خدا تعالیٰ
اچھے پودوں کو اُس طرف سے اُکھاڑتا اور ہمارے باغ میں لگاتا جاتا ہے۔ کیا منقول کی رو سے اور کیا
معقول کی رو سے اور کیا آسمانی شہادتوں کی رو سے دن بدن خدا تعالیٰ ہماری تائید میں ہے۔ اب بھی
اگر مخالف مولوی یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں اور یہ لوگ باطل پر اور خدا ہمارے ساتھ ہے اور ان
لوگوں پر لعنت اور غضب الہی ہے تو باوجود اس کے کہ ہماری حجت ان پر پوری ہو چکی ہے پھر دوبارہ ہم
ان کو حق اور باطل پر کھنے کے لئے موقع دیتے ہیں ۔ اگر وہ فی الواقع اپنے تئیں حق پر سمجھتے ہیں اور ہمیں
باطل پر اور چاہتے ہیں کہ حق کھل جائے اور باطل معدوم ہو جائے تو اس طریق کو اختیار کر لیں ۔ اور وہ
یہ ہے کہ وہ اپنی جگہ پر اور میں اپنی جگہ پر خدا تعالی کی جناب میں دعا کریں اُن کی طرف سے یہ دعا ہو
کہ یا الہی اگر یہ شخص جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے تیرے نزدیک جھوٹا اور کا ذب اور مر اور کاذب اور مفتری ہے
اور ہم اپنی رائے میں سچے اور حق پر اور تیرے مقبول بندے ہیں تو ایک سال تک کوئی فوق العادت
امر غیب بطور نشان ہم پر ظاہر فرما اور ایک سال کے اندر ہی اس کو پورا کر دے۔ اور میں اس کے مقابل
پر یہ دعا کروں گا کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور در حقیقت مسیح موعود ہوں تو
ایک اور نشان پیشگوئی کے ذریعہ سے میرے لئے ظاہر فرما اور اس کو ایک سال کے اندر پورا کر۔ پھر اگر
ایک سال کے اندر ان کی تائید میں کوئی نشان ظاہر ہوا۔ اور میری تائید میں کچھ ظاہر نہ ہوا تو میں جھوٹا
ٹھہروں گا ۔ اور اگر میری تائید میں کچھ ظاہر ہوا مگر اس کے مقابل پر اُن کی تائید میں بھی ویسا یہ کوئی
نشان ظاہر ہو گیا تب بھی میں جھوٹا ٹھہروں گا۔ لیکن اگر میری تائید میں ایک سال کے عرصہ تک کھلا کھلا
نشان ظاہر ہو گیا اور اُن کی تائید میں نہ ہوا تو اس صورت میں میں سچا ٹھہروں گا اور شرط یہ ہوگی کہ اگر
تصریحات متذکرہ بالا کی رو سے فریق مخالف سچا نکلا تو میں اُن کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا اور جہاں تک
ممکن ہوگا میں اپنی وہ کتابیں جلا دوں گا جن میں ایسے دعوی یا الہامات ہیں ۔ کیونکہ اگر خدا نے مجھے
جھوٹا کیا تو پھر میں ایسی کتابوں کو پاک اور مقدس خیال نہیں کر سکتا۔ اور نہ صرف اسی قدر بلکہ اپنے
موجودہ اعتقاد کے برخلاف یقینی طور پر سمجھ لوں گا کہ محمد حسین بٹالوی اور عبدالجبار غزنوی اور عبدالحق
غزنوی اور رشید احمد گنگوہی اور محمد حسین کا پیارا دوست محمد بخش جعفر زٹلی اور دوسرا پیارا دوست محمد علی
بو پڑی یہ سب اولیاء اللہ اور عباد اللہ الصالحین ہیں ۔ اور جس قدر ان لوگوں نے مجھے گالیاں دیں اور
لعنتیں بھیجیں ۔ یہ سب ایسے کام تھے کہ جن سے خدا تعالیٰ ان پر راضی ہوا ۔ اور قرب اور اصطفا
اور اجتبا کے مراتب تک اُن کو پہنچا دیا۔
میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ایسا ہی کروں گا۔ اگر خدا کی مرضی مجھے عزت
دینے کی نہیں تو میرے پر لعنت ہے اگر میں اس کے برخلاف کروں ۔ لیکن اگر تصریحات بالا کی رو سے
خدا نے مجھے سچا کر دیا تو چاہیے کہ محمد حسین بٹالوی اور عبد الحق غزنوی اور عبد الجبار غزنوی اور رشید احمد
گنگوہی میرے ہاتھ پر توبہ کریں اور میرے دعوی کی تصدیق کر کے میری جماعت میں داخل ہوں تا یہ
تفرقہ دور ہو جائے ۔ اندرونی تفرقہ نے مسلمانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ یہ خدا کا سیدھا سادھا فیصلہ ہوگا
جس میں کسی فریق کی چوں چرا پیش نہیں جائے گی ۔
اس اشتہار کے مخاطب محمد حسین بٹالوی ، عبد الجبار غزنوی ، عبد الحق غزنوی، رشید احمد
گنگوہی ہیں۔ یہ چاروں اپنے تئیں مومن ظاہر کرتے ہیں۔ اور مومن خدا کے نزدیک ولی ہوتا ہے اور
بحر حال کافر اور دجال کی نسبت مومن کی دعا جلد قبول ہوتی ہے۔ اسی لئے خدا کے نیک بندے قبولیت
دعا سے شناخت کئے جاتے ہیں اور ان دعاؤں کے لئے ضروری نہیں کہ بالمواجہ کی جائیں بلکہ چاہیے
کہ فریق مخالف مجھے خاص اشتہار کے ذریعہ سے اطلاع دے کر پھر اپنے گھروں میں دُعائیں کرنی
شروع کر دیں اور ابتداء سال کا اشتہار کی تاریخ اشاعت سے سمجھا جائے گا۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ
چاروں مولوی مقابلہ کریں بلکہ جو شخص اُن میں سے ڈر کر بھاگ جائے اس نالائق کو جانے دو۔ وہ اس
بات پر مہر لگا گیا کہ وہ جُھوٹا اور گریز کی لعنت اس کے سر پر ہے۔ اور یہ ضروری ہوگا کہ جو امر غیب ان
چاروں میں سے کسی پر ظاہر ہو اس کو بذریعہ اشتہارات مطبوعہ لوگوں پر ظاہر کر دے اور ان میں سے
ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری میرے پاس بھیج دے۔ اور جو امر مجھ پر ظاہر ہو جو پہلے ظاہر نہیں کیا گیا، مجھ
پر بھی لازم ہو گا کہ بذریعہ اشتہار اس کو شائع کروں اور ایک ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری چاروں
صاحبوں کی خدمت میں یا جس قدر ان میں سے مقابلہ پر آویں بھیج دوں ۔ اس طریق سے روز کے
جھگڑے طے ہو جائیں گے۔ ہم دونوں فریقوں میں سے جو ملعون ہے اس کا ملعون ہونا ثابت ہو
جائے گا اور جو مقرون ہے اس کا مقرون ہونا ثابت ہو جائے گا۔ اور اگر امرت سر اور لاہور کے رئیس
اس فیصلہ کے لئے مولویان مذکورین کو مستعد کریں تو اُن کی ہمدردی اسلامی قابل شکر گزاری ہوگی۔ اور
بالخصوص انجمن اسلامیہ کے سکرٹری خان بہادر برکت علی خاں صاحب اور انجمن حمایت اسلام کے
لے ایک سال انگریزی مہینوں کے حساب سے سمجھا جائیگا۔ منہ
سکرٹری منشی شمس الدین صاحب اور انجمن نعمانیہ کے سکرٹری منشی تاج الدین صاحب کی خدمت میں
للہ التماس ہے کہ ضرور اس طرف توجہ فرماویں۔ ہزاروں مسلمان کافر سمجھے گئے اور سخت تفرقہ پڑ گیا
صاحبوں کے اصول کچھ ہی ہوں۔ ہمیں اس سے بحث نہیں لیکن آپ صاحبوں کی بڑی
ہے۔ آپ صا
مہربانی ہوگی جو آپ مدددد یو یں۔
والسلام
المشتهر مرزاغلام احمد قادیانی
۱۹ رمئی ۱۸۹۷ عیسوی
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے)
ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۰۹ تا ۱۱۳)