حسین کامی سفیر سلطان روم

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حسین کامی سفیر سلطان روم
پر چه اخبار ۱۵ مئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لاہور میں جو ایک شیعہ اخبار ہے سفیر مذکور العنو ان کا ایک
خط چھپا ہے جو بالکل گندہ اور خلاف تہذیب اور انسانیت ہے اور اس خط کے عنوان میں یہ لکھا ہے کہ
سفیر صاحب متواتر درخواستوں کے بعد قادیان میں تشریف لے گئے ۔ اور پھر متاسف اور مکدر اور ملول
خاطر واپس آئے ۔ اور پھر یہی ایڈیٹر لکھتا ہے کہ اس لیے قادیان بلایا تھا کہ اُن کے ہاتھ پر توبہ کریں
کیونکہ وہ نائب حضرت خلیفہ المسلمین ہیں۔ ان افتراؤں کا بجز اس کے کیا جواب دیں ۔ کہ لَعْنَةُ
اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ ۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر گواہ ہے کہ مجھے دنیا داروں اور منافقوں کی ملاقات
سے اس قدر بیزاری اور نفرت ہے جیسا کہ نجاست سے ۔ مجھے نہ کچھ سلطان روم کی طرف حاجت
ہے اور نہ اس کے کسی سفیر کی ملاقات کا شوق ہے میرے لئے ایک سلطان کافی ہے جو آسمان اور زمین
کا حقیقی بادشاہ ہے۔ اور میں امید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے کہ کسی دوسرے کی طرف مجھے حاجت پڑے
اس عالم سے گزر جاؤں ۔ آسمان کی بادشاہت کے آگے دنیا کی بادشاہت اس قدر بھی مرتبہ نہیں
رکھتی جیسا کہ آفتاب کے مقابل پر ایک کیڑا مرا ہوا۔ پھر جب کہ ہمارے بادشاہ کے آگے سلطان روم
بیچ ہے تو اس کا سفیر کیا چیز !!
میرے نزدیک واجب التعظیم اور واجب الاطاعت اور شکر گزاری کے لائق گورنمنٹ

انگریزی ہے۔ جس کے زیر سایہ امن کے ساتھ یہ آسمانی کارروائی میں کر رہا ہوں ۔ ترکی سلطنت
آج کل تاریکی سے بھری ہوئی ہے اور وہی شامت اعمال بھگت رہی ہے اور ہرگز ممکن نہیں کہ اس کے
زیر سایہ رہ کر ہم کسی راستی کو پھیلا سکیں ۔ شاید بہت سے لوگ اس فقرہ سے ناراض ہوں گے مگر یہی حق
ہے۔ یہی باتیں ہیں کہ سفیر مذکور کے ساتھ خلوت میں کی گئیں تھیں جو سفیر کو بری معلوم ہوئیں ۔ سفیر
مذکور نے خلوت کی ملاقات کے لئے خود التجا کی اور اگر چہ مجھ کو اس کی اوّل ملاقات میں ہی دنیا پرستی کی
بدبو آئی تھی اور منافقانہ طریق دکھائی دیا تھا مگر حسن اخلاق نے مجھے بوجہ مہمان ہونے کے اس کی
اجازت دینے کے لئے مجبور کیا ۔ نامبردہ نے خلوت کی ملاقات میں سلطان روم کے لئے خاص
دعا کرنے کے لئے درخواست کی اور یہ بھی چاہا کہ آئیندہ اس کے لئے جو کچھ آسمانی قضا قدر سے آنے
والا ہے اس سے وہ اطلاع پاوے ۔ میں نے اس کو صاف کہہ دیا کہ سلطان کی سلطنت کی اچھی حالت
نہیں ہے اور میں کشفی طریق سے اُس کے ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان
حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں ۔ یہی وہ باتیں تھیں جو سفیر کو اپنی بد قسمتی سے بہت بُری معلوم ہوئیں۔
میں نے کئی اشارات سے اس بات پر زور دیا کہ رومی سلطنت خدا کے نزدیک کئی باتوں میں قصور وار
ہے اور خدا سچے تقویٰ اور طہارت اور نوع انسان کی ہمدردی کو چاہتا ہے اور روم کی حالت موجودہ
بربادی کو چاہتی ہے۔ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔ مگر میں اس کے دل کی طرف خیال کر رہا تھا کہ وہ ان
باتوں کو بہت برا مانتا تھا اور یہ ایک صریح دلیل اس بات پر ہے۔ کہ سلطنت روم کے اچھے دن نہیں ہیں۔
اور پھر اس کا بد گوئی کے ساتھ واپس جانا یہ اور دلیل ہے کہ زوال کی علامات موجود ہیں۔ ماسوا اُس کے
میرے دعوئی مسیح موعود اور مہدی معہود کے بارے میں بھی کئی باتیں درمیان آئیں۔ میں نے اُس کے بارے بھی کی
کو بار بار سمجھایا۔ کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور کسی خونی مسیح اور خونی مہدی کا انتظار کرنا جیسا
کہ عام مسلمانوں کا خیال ہے یہ سب بیہودہ قصے ہیں۔ اسکے ساتھ میں نے یہ بھی اس کو کہا کہ خدا نے یہی
ارادہ کیا ہے کہ جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا وہ کاٹا جائے گا۔ بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ اور میں
خیال کرتا ہوں کہ یہ تمام باتیں تیر کی طرح اس کو لگتی تھیں اور میں نے اپنی طرف سے نہیں بلکہ جو کچھ خدا

نے الہام کے ذریعہ فرمایا تھا وہی کہا تھا اور پھر ان تمام باتوں کے بعد گورنمنٹ برطانیہ کا بھی ذکر آیا اور
جیسا کہ میرا قدیم سے عقیدہ ہے۔ میں نے اس کو بار بار کہا کہ ہم اس گورنمنٹ سے دلی اخلاص رکھتے ہ
ہیں اور دلی وفادار اور دلی شکر گزار ہیں کیونکہ اس کے زیر سایہ اس قدر امن سے زندگی بسر کر رہے ہیں کہ
کسی دوسری سلطنت کے نیچے ہرگز امید نہیں کہ وہ امن حاصل ہو سکے۔ کیا میں اسلام بول میں امن کے
ساتھ اس دعوی کو پھیلا سکتا ہوں کہ میں مسیح موعود اور مہدی معہود ہوں اور یہ کہ تلوار چلانے کی سب
روایتیں جھوٹ ہیں۔ کیا یہ سن کر اس جگہ کے درندے مولوی اور قاضی حملہ نہیں کریں گے۔ اور کیا سلطانی
انتظام بھی تقاضا نہیں کرے گا کہ ان کی مرضی کو مقدم رکھا جائے ۔ پھر مجھے سلطان روم سے کیا فائدہ۔
ان سب باتوں کو سفیر مذکور نے تعجب سے سنا اور حیرت سے میرا منہ دیکھتا تھا۔ یہی وجہ ہے
کہ وہ اپنے خط میں جو ناظم الہند ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء میں چھپا ہے۔ میرا نام نمرود اور شد اد اور شیطان رکھتا
ہے اور مجھے جھوٹا اور مزور اور مورد غضب الہی قرار دیتا ہے۔ لیکن یہ سخت گوئی اس کی جائے افسوس نہیں
کیونکہ انسان نابینائی کی حالت میں سورج کو بھی تاریک خیال کر سکتا ہے۔ اس کے لئے بہتر تھا کہ
میرے پاس نہ آتا۔ میرے پاس سے ایسی بدگوئی سے واپس جانا اُس کی سخت بد قسمتی ہے۔ اور مجھے کچھ
ضرور نہ تھا کہ میں اُس کی یاوہ گوئی کا ذکر کرتا مگر اُس نے بپاداش نیکی ہر ایک شخص کے پاس بدی کرنا
شروع کیا اور بٹالہ اور امرت سر اور لاہور میں بہت سے آدمیوں کے پاس وہ دل آزار باتیں میری
نسبت اور میری جماعت کی نسبت کہیں کہ ایک شریف آدمی با وجود اختلاف رائے کہ کبھی زبان پر نہیں
لاسکتا۔ افسوس کہ میں نے بہت شوق اور آرزو کے بعد گورنمنٹ روم کا نمونہ دیکھا تو یہ دیکھا۔ اور میں
مکرر ناظرین کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ مجھے اس سفیر کی ملاقات کا ایک ذرہ شوق نہ تھا بلکہ جب میں
نے سنا کہ لاہور کی میری جماعت اُس سے ملی ہے تو میں نے افسوس کیا اور اُن کی طرف ملامت کا خط
لکھا کہ یہ کارروائی میرے منشاء کے خلاف کی گئی ۔ پھر آخر سفیر نے لاہور سے ایک انکساری خط میری
طرف لکھا کہ میں ملنا چاہتا ہوں ۔ سو اس کے الحاح پر میں نے اس کو قادیان آنے کی اجازت دی۔
لیکن اللہ جلشانہ، جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا لعنت کا داغ خریدنا ہے کہ اس عالم الغیب نے مجھے پہلے

سے اطلاع دے دی تھی کہ اس شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے۔ سوایسا ہی ظہور میں آیا۔
اب میں سفیر مذکور کا انکساری خط جو میری طرف پہنچا تھا اور پھر اس کا دوسرا خط جو ناظم الہند
میں چھپا ہے ذیل میں لکھتا ہوں ۔ ناظرین خود پڑھ لیں اور نتیجہ نکال لیں۔ اور ہماری جماعت کو چاہیے
که آئیندہ ایسے شخص کے ملنے سے دستکش رہیں۔ آسمانی سلسلہ سے دنیا پیار نہیں کر سکتی۔
المشتہر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی
نقل اس خط کی جو سفیر نے لاہور سے ہماری ملاقات کی درخواست کے لئے بھیجا تھا۔
بسم الله الرحمن الرحیم ۔ جناب مستطاب معلى القاب قدوة المحققين قطب العارفین حضرت
پیر دستگیر میرزا غلام احمد صاحب دام کراماتہ ۔ چوں اوصاف جمیلہ واخلاق حمیدہ آں ذات ملکوتی صفات
در شہر لاہور بسمع ممنونیت و از مریدان سعادت انتسابان تقاریر و تصانیف عالیہ آں نجسته مقام بدست
احترام و ممنونیت رسید - لہذا سودائے زیارت دیدار ساطع الانوار سویدائے دل شناور یر البریز اشتیاق
کرده است - انشاء اللہ تعالی از لاہور بطریق امرت سر بہ خاکپائے روحانیت احتوی سامی خواهم رسید
و در میں خصوص تلغراف بر حضور سراسر نور مقدس خواهم کشید - فقط
حسین کا می سفیر سلطان المعظم
مهر
نقل اس خط کی جو سفیر کی طرف سے ناظم الہند ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء میں چھپا ہے۔
بحضور سید السادات العظام وفخر النجباء الكرام، مولنا سید محمد ناظر حسین صاحب ناظم ادام الله
فیوضه وظل عاطفته - سیدی و مولائی ؟ التفات نامه ذات سامی شما بدست تبجیل و احترام ما رسید الحق
ممنونیت غیر مترقبه عظمی بخشید فدایت شوم که استفسار احوال غرائب اشتمال کا دیان و کادیانی ( قادیان و قادیانی )
لے نوٹ ۔ غور کرنے کے لائق ہے کہ یہ القاب کس مذہب کے شخص کے لئے لکھا ہے ۔ منہ

را فرموده بودید اکنون ما بکمال تمکین ذیلاً بخدمت والا ہمت و عالی بیان وافاده می کنم که این شخص عجیب
و غریب از صراط المستقیم اسلام برگشته قدم بر دائره علیهم والضالین گذاشته و تزویر محبت حضرت
خاتم النبین را در پیش گرفته و بزعم باطل خویش باب رسالت را مفتوح دانسته است شائستہ ہزاراں خنده
است که فرق در بین نبوت و رسالت پنداشته است و معاذ اللہ تعالی می گوید که خداوند عالم رسول صلعم
را گا ہے در فرقان حمید و قرآن مجید بعنوان خاتم المرسلین معنن نکرده است فقط بخطاب خاتم النبیین اکتفا
فرموده است - القصه اینکه اول خود را ولی مهم می گفت بعده مسیح موعود گشته - آہستہ آہستہ بقول مجرد خود
صعود بمرتبہ عالیہ مہدویت کرده استعيذ بالله تعالی خود را از خود رائی بیائی معلائے رسالت رسانده
بنا علیٰ ہذا ظن ا غالب ما بران است که ترقی پنجمیں قدم بر سر بر شریر شاد و نمرود نہادہ کلاہ الوہیت
بر سر سرکش خود که کان خیالات فاسده و معدن مالیخولیا و هذیانات باطله است میگذارد و عجب است که
شاعر معجز بیان در حق این ضعیف الاعتقاد والبنیان چندیاں سال قبل از میں گویا بطور پیشگوئی تدوین ایں
شعر در دیوان اشعار آبدار خود کرده است ۔
است بنا
سال اول مطرب آمد سال دوم خواجه شد بخت گر یاری کند امسال سید می شود
خلاصه از میں سخها در گذرید و اورا بر شیطنش پسرید و ما را از پریشان نویسی معاف دارید عزیز ! اسلام
ما را نجناب شریعتمدار مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب و جناب داروغه عبدالغفور خاں صاحب برسانید و
سانٹر پائی خود را گرفته بصوب ما روانه کنید تا که از دارالخلافه اسلامبول کفش مسجدے مطابق آن بطلبم و
در هر خصوص برذات عالی شما تقدیم مراسم احترامکاری کرده مسارعت بر استبنا کی طبع عالی می نمایم۔
والسلام - الراقم حسین کامی
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ۲۴ رمئی ۹۷ء
یہ اشتہار کے چار صفحہ پر ہے )
A
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۱۳ تا ۱۱۸)

ترجمه از مرتب
نقل اس خط کی جوس خط کی جو سفیر نے لاہا ، لاہور سے ہماری ملاقات کی درخواست کے لئے بھیجا تھا۔ ا -
بسم الله الرحمن الرحيم جناب مستطاب معلى القاب قدوة احققين قطب العارفین حضرت
پیر دستگیر میرزاغلام احمد صاحب دام کراماتہ چوں اوصاف جمیلہ واخلاق حمیدہ آں ذات ملکوتی صفات
شہر لاہور میں ممنونیت کے کانوں سے کہ آپ کے سعادت مند مریدوں سے ہوں اور آپ کی تصانیف
عالیہ جو مبارک مقام ہیں احترام اور ممنونیت کے ہاتھ سے پہنچیں ۔اس لئے زیارت کا جنوں ہوا۔ تا کہ
چمکیلے اور بھڑکتے ہوئے انوار کا دیدار کر سکوں اور دل میں تعریف اور جھر جھریوں کے شوق کا جذبہ پیدا
ہوا۔ انشاء اللہ لاہور سے امرتسر کے راستے روحانیت کے گرد آلود پاؤں کے ساتھ پہنچوں گا اور یہ
خصوصی تار حضور کی خدمت میں جو سراسر نور مقدس ہیں بھیجوں گا۔ فقط
حسین کا می سفیر سلطان المعظم مهر)
نقل اس خط کی جو سفیر کی طرف سے ناظم الہند ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء میں چھپا ہے۔
بحضور سيّد السادات العظام و فخر النجباء الكرام مولانا سید محمد ناظر
حسین صاحب ناظم ادام الله فیوضه و ظل عاطفته۔ سیدی و مولائی۔ آپ کی بلند
ذات کی طرف سے یہ التفات نامہ عزت و گرامی ہاتھوں سے ہم تک پہنچا۔ الحق اس نے غیر معمولی
ممنونیت عظمی بخشی۔ میں آپ پر فدا ہوں کہ آپ نے قادیان اور قادیان کے اردگرد کے حالات کا
استفسار فرمایا ہے ۔ اب میں بڑی سنجیدگی کے ساتھ بلند ہمت عالی بیان سے افادہ کرتا ہوں کہ یہ شخص
عجیب و غریب ہے اور اسلام کے صراط مستقیم سے برگشتہ قدم ہے اور علیہم والضالین کے دائرہ میں قدم
رکھے ہوئے ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جھوٹ کو سامنے رکھے ہوئے اپنے زعم
باطل سے باب رسالت کو کھلا ہوا جانتا ہے یہ بات ہزار ہنسی کے لائق ہے کہ وہ نبوت و رسالت کے
درمیان فرق سمجھتا ہے اور معاذ اللہ یہ کہتا ہے کہ رسول کریم کو خدا نے قرآن مجید اور فرقان حمید میں

خاتم المرسلین کے کے عنوان سے معنون ہے سے معنون نہیں کیا ہے صرف خاتم النبین کا خطاب ہی عطا فرمایا ہے۔ مختصر
بات یہ کہ اول اپنے آپ کو ولی ملہم کہتا تھا اس کے بعد مسیح موعود ہو گیا۔ آہستہ آہستہ صرف اپنے قول
سے مہدویت کے مرتبہ عالی تک پہنچا ہے اور اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ اس نے اپنے آپ کو اپنی رائے
کے مطابق رسالت کے پائے معلی تک پہنچا دیا ہے۔ اس بات کا گمان کرتے ہوئے ہم اس بات پر
پہنچے ہیں کہ پا پانچویں قدم کی ترقی کر کے وہ شریر شداد نمرود کے قدم پر چلتے ہوئے الوہیت کا کلاہ اپنے
سرکش سر پر رکھے گا کہ جس میں خیالات فاسدہ ہیں اور وہ مالیخولیا کی کان ہے اس میں ہذیان باطلہ ہیں
اور کچھ تعجب نہیں کہ اس ضعیف الاعتقاد کے بارے میں شاعر معجز بیان کہا جائے ۔ اس سے چند سال
پہلے پیشگوئی کے طور پر اشعار کے دیوان میں اس نے کچھ اشعار اپنے تدوین کیے ہیں۔ سال اول میں
وہ مطرب بن گیا اور دوسرے میں خواجہ اور قسمت نے یاوری کی تو امسال وہ سید ہوگا۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ان باتوں کو معاف کرو اور اسے شیطان کا بیٹا سمجھو اور ہمیں اس پریشان
نویسی سے معاف کرؤ عزیز! ہمارا سلام شریعت مدار مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب اور داروغہ
عبدالغفور خان صاحب کو پہنچاؤ اور اپنے پاؤں کا ماپ لے کر ہماری طرف روانہ کریں تا کہ میں
دارالخلافہ استنبول سے مسجد کا ایک جوتا اس کے مطابق میں طلب کروں تا کہ میں آپ کی ذات عالی کو
احترام کے طور پر پیش کروں اور طبع عالی کے لئے میں جلدی پیش کر سکوں۔ والسلام
الراقم حسین کامی

آج 10 میں سے 10 باقی