جلسہ شکریہ
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلسه شکریہ
جشن جو بلی شصت سالہ حضرت قیصرہ ہند دام ظلہا
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ
خدا کی نعمت کا لوگوں کے پاس شکرگزاری کے ساتھ ذکر کر
ہم نے بار بار اپنی کتابوں میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وجود حضرت قیصرہ ہند دام ظلہا
ہمارے لئے ایک خدا کی نعمت ہے۔ ہم اس محسن گورنمنٹ کے سایہ کے نیچے امن کے ساتھ زندگی بسر
کرتے ہیں اور آزادی کے ساتھ اپنی رائے کی اشاعت کر رہے ہیں ۔ اور خدا نے ہماری جان اور مال
اور آبرو کے لئے اس گورنمنٹ کو محافظ بنا دیا ہے ۔ پس ان تمام وجوہ سے ہم پر واجب ہے کہ ہم سچے
دل سے نہ نفاق سے اس گورنمنٹ کے شکر گزار ہوں اور جناب قیصرہ ہند دام ظلہا کی عمر واقبال و دولت
اور اس خاندان کے دوام اور بقا کے لئے نہ دل سے دعا کریں۔ سوخدا تعالیٰ نے اس شکر اور ان دعاؤں
کے لئے جشن جو بلی کا ہمیں ایک موقعہ دیا ہے۔ اور یہ دن حقیقت میں عظیم الشان خوشی کا موجب ہے
ا الضحى : ۱۲
کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند دام ظلہا کے شصت سالہ زمانہ ت شصت سالہ زمانہ تخت نشینی کو امن اور عافیت
اور ترقی اقبال کے ساتھ پورا کیا۔ اور اس زمانہ میں بے شمار فوائد اپنے بندوں کو پہنچائے ۔ سو میری
رائے ہے کہ اس خوشی کے اظہار اور شکر اور دعا کے لئے میری جماعت کے دوست اور احباب جو
پنجاب اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں ، انیس جون ۱۸۹۷ء کو بمقام قادیان جمع ہوں۔
اور جیسا کہ اس بارے میں ہدایات از جانب جناب وائس پریذیڈنٹ جنرل کمیٹی اہل اسلام ہند
بتاریخ یکم جون ۱۸۹۷ء شائع ہوئی ہیں اُن کے مطابق ۱۲۰ اور ۲۱ رجون ۱۸۹۷ء کو اظہار شکر اور دعا اور
خوشی کی جائے۔ چونکہ ہماری جماعت کی طرف سے اظہار خوشی اور شکر اور دعا کے لیے یہ ایک عام جلسہ
ہے جس کی مدد مصارف میں ہر ایک کو شریک ہونا واجب ہے لہذا تاکید کے طور پر یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ
جس جس صاحب کو یہ اشتہار پہنچے وہ اپنی طاقت اور مقدرت کے موافق اس جلسہ کے مصارف کے
لئے بلا توقف چندہ روانہ کریں۔ ہر ایک شخص اپنی حیثیت کے موافق اس ہدایت پر کار بند ہو۔ اس جلسہ
کے لئے جس قدر صاحب چندہ دینے میں شریک ہوں گے اور ۲۰ جون ۱۸۹۷ء سے پہلے قادیان
میں آکر تمام جماعت کے ساتھ جلسہ شکریہ کے مراسم ادا کریں گے ان تمام صاحبوں کے نام تفصیل رقم
چندہ اور نیز باظہار اس تمام سرگرمی اور مستعدی کے جوان سے ظاہر ہوئی لکھ کر بذریعہ طبع شائع کئے
جائیں گے اور ایک کاپی اُن کی جنرل کمیٹی کو بھی بھیجی جائے گی تا جیسا کہ جنرل کمیٹی اہل اسلام ہند کی
طرف سے وعدہ ہے ان کے نام قومی تاریخ میں یادگار کے واسطے درج ہوں ۔
اگر کسی کے دل میں یہ وسوسہ گذرے کہ یہ تمام امور دنیا داری اور خوشامد میں داخل ہیں اور
الہی سلسلہ سے مناسبت نہیں رکھتے تو اس کو یقیناً سمجھنا چاہیے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہے ۔ ہم اس
شکرگزاری کے جلسہ میں سرکار انگریزی سے کسی جاگیر کی درخواست نہیں کرتے اور نہ کوئی لقب چاہتے
ہیں اور نہ کسی انعام کے خواستگار ہیں اور نہ یہ خیال ہے کہ وہ ہمیں اچھا کہیں بلکہ یہ جلسہ محض اس بار سے
سبکدوش ہونے کے لئے ہے جو ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے احسانات کا بار ہمارے سر پر ہے۔
خوب یا درکھو کہ جو شخص انسان کا شکر ادا نہیں کرتا اس نے خدا کا بھی شکر ادا نہیں کیا۔ ہمارے
کسی کام میں نفاق نہیں ۔ ہم خوب جانتے ہیں کہ نیکی کرنے والوں کی نیکی کو ضائع کرنا بدذاتی ہے۔
بعض نادان مسلمانوں نے ہم پر اعتراض کیا ہے کہ جو تر کی سفیر کے خط کارڈ بذریعہ اشتہار
شائع کیا گیا ہے اس میں سلطان روم کی بے ادبی کی گئی ہے اور وہ خلیفہ المؤمنین ہے اور نیز اس
اشتہار میں مداہنہ کے طور پر انگریزوں کی تعریف کی گئی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ تمام باتیں
کو تہ اندیشی اور بخل کی وجہ سے ہمارے مخالفوں کے منہ سے نکل رہی ہیں ۔ ہم نے سلطان کو کچھ بُرا
نہیں کہا اور نہ بے ادبی کی بلکہ ہمیں افسوس ہے کہ جس شخص کے ایسے سفیر اور ایسے ارکان ہیں اس کی
حالت قابل رحم ہے ۔ ہم نے اس سفیر کو بچشم خود دیکھا ہے کہ بجائے نماز تمام روز شطرنج اور ٹھٹھا اور
ہنسی میں گزارتا تھا۔ وہ قادیان میں آکر ایک ایسی جماعت کے اندر آ گیا تھا جو اس بے قیدی کی طرز اور
طریق سے بالکل مخالف تھی ۔ خدا جانتا ہے کہ ہمارا دل اس بات سے جلتا اور کباب ہوتا ہے اور
بے اختیار جوش اُٹھتا ہے کہ ایسے دنوں میں اس سلطنت کے ارکان کو چاہیے تھا کہ تقوی میں ترقی
کرتے۔ منہیات سے باز آتے ۔ نماز کی پابندی اختیار کرتے ۔ خدا تعالیٰ سے ڈرتے اور بے قیدوں
اور بد روشوں کی طرح زندگی بسر نہ کرتے ۔ کیونکہ اسلام کی تمام ترقی تقویٰ سے شروع ہوئی ہے
اور پھر جب اسلام ترقی کرے گا تقویٰ سے کرے گا۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ لارہی یہ بات کہ سلطان
روم خلیفۃ المؤمنین ہے اس کے ارکان کی نسبت ایسے سُوءِ ادب کے الفاظ منہ پر لانا بیبا کی اور گستاخی
میں داخل ہے۔ سو یہ سراسر نا سمجھی ہے اور در حقیقت جو شخص مجھے ایک کا فرد جال بے ایمان کا ذب خیال
کرتا ہے وہ بیشک میری اُس تقریر سے سخت ناراض ہوگا جو میں نے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں شائع
کی ہے۔ لیکن میں پوچھتا ہوں کہ ذرا اپنے دلوں میں فرض کر لو کہ اگر یہ تقریر اس شخص کی طرف سے
ہے جو خدا کی طرف سے تیرہ سو برس کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہے اور خدا کا نائب ہے۔ وعدہ ہے خدا کا
جس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کہا ہے۔ تو کیا سلطان روم کی عظمت کو اُس کے مقابل یاد کرنا اور
ا الرعد : ۱۲
L
اس کی عظمت کو بالکل بھلا دینا بے ایمانی ہے یا نہیں ۔ جن دلوں پر خدا کی لعنت ہے اُن کا تو کچھ علاج
نہیں لیکن عقلمند اور ایماندار جانتے ہیں کہ ایسے شخص کے ساتھ جس کو خدا آسمانی خلافت دے کر ایک
عظیم الشان کام کے لئے بھیجتا ہے روم کے ایک ظاہری فرمانروا کو کیا نسبت ہے؟ لے
یا درکھو کہ خدا کے فرستادہ کی توہین ہے۔ چاہو تو مجھے گالیاں دو تمہارا اختیار ہے کیونکہ آسمانی
سلطنت تمہارے نزدیک حقیر ہے۔ سلطان کا خلیفہ المؤمنین ہونا صرف اپنے منہ کا دعویٰ ہے لیکن وہ
خلافت جس کا آج سے سترہ برس پہلے براہین احمدیہ اور نیز ازالہ اوہام میں ذکر ہے حقیقی خلافت وہی
ہے۔ کیا وہ الہام یا نہیں ؟ أَرَدْتُ أَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ ۔ خَلِيفَةَ اللَّهِ السُّلْطَان ۔ ہاں
ہماری خلافت روحانی ہے اور آسمانی ہے نہ زمینی ۔
یہ قاعدہ ہے کہ جس شخص کو انسان حقیر اور ذلیل جانتا ہے اس کو ایسے شخص کے مقابل پر بات
کرنے سے بے ادب خیال کرتا ہے جس کو وہ عظیم الشان سمجھتا ہے جیسا کہ لکھا ہے کہ جب یسوع مسیح
نے سردار کاہن کے سامنے ایک بات کہی جو سردار کا ہن کو بُری معلوم ہوئی تو ایک سپاہی نے مسیح کے منہ
پر طمانچہ مار کر کہا کہ کیا تو سردار کاہن کی بے ادبی کرتا ہے؟ کیونکہ اس وقت اُن لوگوں کی نظر میں حضرت
عیسی مسیح ایک حقیر اور ذلیل آدمی تھا جو کا ذب اور کافر خیال کیا گیا۔ پس جبکہ سردار کا ہن کی دنیوی عزت
کے لئے مسیح نے ایک ادنی سپاہی کے ہاتھ سے طمانچہ کھایا تو پھر وہ شخص جو مسیح کے نام پر آیا ہے اگر
سلطان روم کے جاہل حمایتیوں نے منہ سے گالیاں سنے تو کیا بعید ہے۔
رہی یہ بات کہ اشتہار مذکور میں انگریزی سلطنت کی تعریف کی گئی ہے۔ سو یادر ہے کہ یہ یہ ہرگز
منافقانہ تعریف نہیں ۔ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ نَافَقَ ۔ بلکہ ہم سچے دل سے کہتے ہیں اور صحیح صحیح کہتے ہیں کہ
اس گورنمنٹ کے ذریعہ سے ہم نے بہت امن پایا ہے۔ اس لئے اس کا شکر ہم پر واجب ہے ۔ اور
ل ابن سیرین رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ مہدی موعود بعض نبیوں سے بھی افضل ہے۔ پس ایسے لوگوں کی حالت پر
سخت افسوس ہے جو ایک بادشاہ کے لئے جو دنیوی زندگی رکھتا ہے مجھ کو جو اپنے مہدی موعود ہونے کا دلائل کے ساتھ
ثبوت دیتا ہوں گالیاں دیتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ سراسر دنیا کے کیڑے ہو گئے ہیں۔ خدا اور رسول پر ان
کا ایمان نہیں رہا۔ منہ
مجھے ان شریر انسانوں کی حالت پر نہایت تعجب ہے کہ اب تک وہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ جزاء احسان
احسان ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ فقط
المشتہر میرزا غلام احمد قادیانی
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان دارالامان
الرحمن : ٦١
( یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے )
له
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۲۳ تا ۱۲۷)
جون ۱۸۹۷ء