جلسہ ٴِ احباب

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلسه احباب
بر تقریب جشن جو بلی بغرض دعا و شکر گذاری جناب ملکہ معظمہ
قیصرہ ہند دَامَ ظِلُّهَا
ہم بڑی خوشی سے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند دام ظلہا کے جشن
جو بلی کی خوشی اور شکریہ کے ادا کرنے کے لئے میری جماعت کے اکثر احباب دور دور کی مسافت قطع
کر کے ۱۹/ جون ۱۸۹۷ء کو ہی قادیان میں تشریف لائے ۔ اور یہ سب ۲۲۵ آدمی تھے۔ اور اس جگہ کے
ہمارے مرید اور مخلص بھی اُن کے ساتھ شامل ہوئے جن سے ایک گروہ کثیر ہو گیا اور وہ سب ۱۲۰ جون
۱۸۹۷ء کو اس مبارک تقریب میں باہم مل کر دعا اور شکر باری تعالیٰ میں مصروف ہوئے اور جیسا کہ
اشتہار وائس پریذیڈنٹ جنرل کمیٹی اہل اسلام ہند جناب خانصاحب محمد حیات خانصاحب سی ۔ ایس۔
آئی میں اس بارے میں ہدایتیں تھیں۔ بفضلہ تعالیٰ اسی کے موافق سب مراسم خوشی عمدہ طور پر ظہور میں
آئیں۔ چنانچہ ۲۰ جون ۱۸۹۷ء کو ہماری طرف سے مبارکباد کی تار برقی بحضور رائسرائے گورنر جنرل
کشور هند بمقام شملہ روانہ کی گئی۔ اور اُسی روز سے ۲۲ جون ۱۸۹۷ء تک غریبوں اور درویشوں کو برابر

کھانا دیا گیا۔ مگر ۲۱ جون ۱۸۹۷ء کو اس خوشی کے اظہار کے لئے ایک بڑی دعوت کا سامان ہوا۔ اور
اس قصبہ کے غربا اور درویش دعوت کے لئے بلائے گئے اور جیسا کہ شادیوں کے موقع پر کھانے
پکائے جاتے ہیں ۔ ایسا ہی بڑے تکلف سے کھانے طیار ہوئے اور تمام حاضرین کو کھلائے گئے ۔ اس
روز تین سو سے زیادہ آدمی تھے جو دعوت میں شریک ہوئے ۔ پھر ۲۲ جون کی رات کو چراغاں ہوئی
اور کوچوں اور گلیوں اور مسجدوں اور گھروں میں شام ہوتے ہی نظر گاہ عام پر چراغ روشن کرائے گئے
اور غریبوں کو اپنے پاس سے تیل دیا گیا ۔ اور علاوہ اس کے اظہار مسرت کے لئے عام دعوت میں
لوگوں کو شامل کیا گیا۔
میں نا
میں
غرض یہ مبارک جلسہ تمام احباب کا جنہوں نے بڑی خوشی سے باہم چندہ کر کے اس کا اہتمام
کیا ۲۰ جون ۱۸۹۷ء سے شروع ہوا۔ اور ۲۲ جون ۱۸۹۷ء کی شام تک بڑی دھوم دھام سے اس کا
اہتمام رہا۔ چنانچہ پہلے روز میں تمام جماعت نے جو ہمارے مریدوں کی جماعت ہے جن کے ذیل
ا نام درج ہوں گے بڑے صدق دل سے حضور قیصرہ اور خاندان شاہی اور برٹش گورنمنٹ ۔ اور برٹش گورنمنٹ کے حق
میں اقبال اور شمول فضل الہی کی دعائیں کیں اور پھر جیسا کہ بیان کیا گیا وقتا فوقتا تمام مراسم ادا کئے
گئے اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری جماعت نے جس میں معزز ملازم سرکاری بھی شامل تھے ایسے
صدق دل اور محبت اور پوری ارادت اور پورے شوق اور انبساط سے دعائیں کیں اور شکر گذاری
ظاہر کی اور اہتمام غرباء کی دعوت میں چندے دیئے اور ایک رقم کثیر باہمی چندہ سے جمع کر کے
بڑی سرگرمی اور مستعدی اور دلی خوشی سے تمام تجاویز جنرل کمیٹی کو انجام تک پہنچایا کہ اس سے بڑھ
کر خیال میں نہیں آ سکتا۔
اور وہ تقریر جو دعا اور شکر گذاری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند میں سنائی گئی جس پر لوگوں نے
بڑی خوشی سے آمین کے نعرے مارے وہ چھ زبانوں میں بیان کی گئی تا ہمارے پنجاب کے ملک میں
جس قدر مسلمان کسی زبان میں دسترس رکھتے ہیں اُن تمام زبانوں سے شکر ادا ہو۔ اُن میں سے ایک
اردو میں تقریر تھی جو شکر اور دعا پر مشتمل تھی جو عام جلسہ میں سنائی گئی اور پھر عربی اور فارسی اور انگریزی

اور پنجابی اور پشتو میں تقریریں قلمبند ہو کر پڑھی گئیں ۔ اردو میں اس لئے کہ وہ عدالت کی بولی اور شاہی
تجویز کے موافق دفتروں میں رواج یافتہ ہے اور عربی میں اس لئے کہ وہ خدا کی بولی ہے جس سے دنیا
کی تمام زبانیں نکلیں اور جو ام الالسنہ اور دنیا کی تمام زبانوں کی ماں ہے جس میں خدا کی کتاب
قرآن شریف خلقت کی ہدایت کے لئے آیا۔ اور فارسی میں اس لئے کہ وہ گذشتہ اسلامی بادشاہوں کی
یادگار ہے جنہوں نے اس ملک میں قریباً سات سو برس تک فرمانروائی کی ۔ اور انگریزی میں اس لئے
کہ وہ ہماری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند اور اس کے معزز ارکان کی زبان ہے جس کے عدل اور احسان
کے ہم شکر گزار ہیں۔ اور پنجابی میں اس لئے کہ وہ ہماری مادری زبان ہے جس میں شکر کرنا واجب ہے
اور پشتو میں اس لئے کہ وہ ہماری زبان اور فارسی زبان میں ایک برزخ اور سرحدی اقبال کا نشان ہے۔
اسی تقریب پر ایک کتاب شکر گذاری جناب قیصرہ ہند کے لئے تالیف کر کے اور چھاپ کر
اس کا نام تحفہ قیصریہ رکھا گیا اور چند جلد میں اس کی نہایت خوبصورت مجلد کرا کے اُن میں سے ایک
حضرت قیصرہ ہند کے حضور میں بھیجنے کے لئے بخدمت صاحب ڈپٹی کمشنر بھیجی گئی اور ایک کتاب بحضور
وائسرائے گورنر جنرل کشور هند روانہ ہوئی اور ایک بحضور جناب نواب لفٹنٹ گورنر پنجاب بھیج دی گئی۔
اب وہ دعا ئیں جو چھ زبانوں میں کی گئیں ۔ ذیل میں لکھی جاتی ہیں ۔ اور بعد اس کے اُن تمام
دوستوں کے نام درج کئے جائیں گے جو تکالیف سفر اُٹھا کر اس جلسہ کے لئے قادیان میں تشریف
لائے اور اس سخت گرمی میں اس خوشی کے جوش میں مشقتیں اُٹھائیں یہاں تک کہ باعث ایک گروہ
کثیر جمع ہونے کے اس قدر چار پائیاں نہ مل سکیں تو بڑی خوشی سے تین دن تک اکثر احباب زمین پر
سوتے رہے۔ جس اخلاص اور محبت اور صدقِ دل کے ساتھ میری جماعت کے معزز اصحاب نے اس
خوشی کی رسم کو ادا کیا میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں بیان کرسکوں۔
میں پہلے اپنے بیان میں یہ ذکر بھول گیا تھا کہ اس تقریب جلسہ میں ۲۲ جون ۱۸۹۷ء کو
ہماری جماعت کے چار مولوی صاحبان نے اُٹھ کر عام لوگوں کو جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کی اطاعت
اور سچی وفاداری کی ترغیب دی ۔ چنانچہ پہلے اخویم مولوی عبد الکریم صاحب نے اُٹھ کر اس بارے

میں بہت تقریر کی ۔ پھر ا خویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی نے تقریر کی اور پھر بعد اُن
کے اخویم مولوی برہان الدین صاحب جہلمی اُٹھے اور انہوں نے پنجابی میں تقریر کر کے عام لوگوں کو
اطاعت ملکہ معظمہ کے لئے بہت ترغیب دی ۔ بعد اُن کے مولوی جمال الدین صاحب سید والا ضلع
منٹگمری نے اُٹھ کر پنجابی میں تقریر کی۔ مگر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام جن
کو نادان مسلمان اب تک خونریز کی صورت میں انتظار کر رہے ہیں وہ در حقیقت فوت ہو گئے ہیں۔
یعنی ایسے خیال کہ کسی وقت مہدی اور مسیح آنے سے مسلمان خونریزیاں کریں گے صحیح نہیں ہے اور عام
لوگوں کو نیک بختی اور نیک چلنی کی ترغیب دی گئی۔ اور اس مبارک موقعہ پر ساٹھ ستر آدمیوں نے ہر ایک
گناہ اور بدچلنی سے رو رو کر توبہ کی۔ یہاں تک کہ ان کی گریہ زاری سے مسجد گونج رہی تھی ۔
اب ذیل میں وہ دعا ئیں چھ زبانوں میں درج کی جاتی ہیں۔
الراقم میرزاغلام احمد قادیانی
۲۳ جون ۱۸۹۷ء
دعا اور آمین اُردو زبان میں
اے مخلصان با صدق و صفا و محبان بے ریا جس امر کے لئے آپ سب صاحبان تکلیف فرما
ہو کر اس عاجز کے پاس قادیان میں پہنچے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے احسانات کو
یاد کر کے اُن کی سلطنت در از شصت سالہ کے پوری ہونے پر اس خدائے عز وجل کیا شکر کریں۔ جس
نے محض لطف و احسان سے ا سے ایک لمبے زمانہ تک ایسی ملکہ محسنہ کے زیر سایہ ہمیں ہر ایک طرح کے امن
سے رکھا جس سے ہماری جان و مال و آبرو جابروں اور ظالموں کے حملہ سے امن میں رہی ۔ اور ہم
تمام تر آزادی سے خوشی اور راحت کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہے ۔ اور نیز اس وقت ہمیں بغرض
ادائے فرض شکر گزاری : شکرگزاری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے لئے جناب الہی میں دعا کرنی چاہیے کہ جس طرح

ہم نے اُن کی سلطنت میں امن پایا اور اُن کے زیر سایہ رہ کر ہر ایک شریر کی شرارت سے محفوظ رہے۔ اسی
طرح خدا تعالیٰ جناب ممدوحہ کو بھی جزاء خیر بخشے اور اُن کو ہر ایک بلا اور صدمہ سے محفوظ رکھے اور اقبال
اور کامیابی میں ترقیات عطا فرمائے اور ان سب مرادوں اور اقبالوں اور خوشیوں کے ساتھ ایسا فضل
کرے کہ انسان پرستی سے ان کے دل کو چھوڑا دیوے۔ اے دوستو! کیا تم خدا کی قدرت سے تعجب
کرتے ہو اور کیا تم اس بات کو بعید سمجھتے ہو کہ ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے دین اور دنیا دونوں پر خدا کا
فضل ہو جائے ۔ اے عزیز و ! اس ذات قادر مطلق کی عظمتوں پر کامل ایمان لاؤ جس نے وسیع آسمانوں
کو بنایا اور زمین کو ہمارے لئے بچھایا اور دو چمکتے ہوئے چراغ ہمارے آگے رکھ دیئے جو آفتاب اور
ماہتاب ہے سو سچے دل سے حضرت احدیت میں اپنی محسنہ ملکہ قیصرہ ہند کے دین اور دنیا کے لئے دعا
کرو۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تم سچے دل سے اور روح کے جوش کے ساتھ اور پوری امید کے
ساتھ دعا کرو گے تو خدا تمہاری سنے گا ۔ سو ہم دعا کرتے ہیں اور تم آمین کہو کہ اے قادر توانا جس نے
اپنی حکمت اور مصلحت سے اس محسنہ ملکہ کے زیر سایہ ایک لمبا حصہ ہماری زندگی کا بسر کرایا اور اس کے
ذریعہ سے ہمیں صدہا آفتوں سے بچایا اس کو بھی آفتوں سے بچا کہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔ اے قادر توانا !
جیسا کہ ہم اس کے زیر سایہ رہ کر کئی صدموں سے بچائے گئے اس کو بھی صدمات سے بچا کہ سچی
بادشاہی اور قدرت اور حکومت تیری ہی ہے۔ اے قادر توانا ہم تیری بے انتہا قدرت پر نظر کر کے ایک
دعا کے لئے تیری جناب میں جرات کرتے ہیں کہ ہماری محسنہ قیصرہ ہند کو مخلوق پرستی کی تاریکی سے
چھوڑا کر لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر اس کا خاتمہ کر۔اے عجیب قدرتوں والے! اے
عمیق تصرفوں والے! ایسا ہی کر ۔ یا الہی یہ تمام دعائیں قبول فرما۔ تمام جماعت کہے کہ آمین ۔اے
دوستو اے پیار و خدا کی جناب بڑی قدرتوں والی جناب ہے دعا کے وقت اس سے نومید مت ہو کیونکہ
اس ذات میں بے انتہا قدرتیں ہیں اور مخلوق کے ظاہر اور باطن پر اس کے عجیب تصرف ہیں۔ سو تم نہ
منافقوں کی طرح بلکہ سچے دل سے یہ دعائیں کرو کیا تم سمجھتے ہو کہ بادشاہوں کے دل خدا کے تصرف
سے باہر ہیں؟ نہیں بلکہ ہر ایک امر اس کے ارادہ کے تابع اور اس کے ہاتھ کے نیچے ہے۔ سوتم اپنی

محسنہ قیصرہ ہند کے لیے سچے دل سے دنیا کے آرام بھی چاہو اور عاقبت کے آرام بھی ۔ اگر وفا دار ہو تو
راتوں کو اُٹھ کر دعا ئیں کرو اور صبح کو اٹھ کر دعائیں کرو۔ اور جو لوگ اس بات کے مخالف ہوں اُن کی پر
وانہ کرو چاہیے کہ ہر ایک بات تمہاری صدق اور صفائی سے ہو اوکسی بات میں نفاق کی آمیزش نہ ہو
تقویٰ اور راستبازی اختیار کر اور بھلائی کرنے والوں سے سچے دل سے بھلائی چا ہوتا تمہیں خدا بدلہ
دے کیونکہ انسان کو ہر ایک نیکی کے کام کا نیک بدلہ ملے گا ۔ اب زیادہ الفاظ جمع کرنے کی ضرورت
نہیں۔ یہی دعا ہے کہ خدا ہماری دعائیں سنے ۔ والسلام
الدُّعَاءُ وَالتَّامِينُ فِي الْعَرَبِيَّةِ
أيها الاحباء المخلصون۔ والاصدقاء المسترشدون۔ جزاكم الله خير الجزاء۔
وحفظكم في الكونين من البلاء۔ انكم قاسيتم متاعب السفر و شوائبه۔ و ذقتم شدائد
الحر ونوائبه۔ وجئتموني مـدلـجيـن مـكـابـديـن۔ لتشكروا الله في مكاني هذا
مجتمعين۔ وتكثروا الدعاء لقيصرة الهند شاكرين ذاكرين۔ وتدعون دعوة
المخلصين۔ يا عباد الله لا تعجبوا لدعواتنا وشكرنا في تقريب الجوبلي۔ وتعلمون
ما قال سيدنا امام كل نبي وولي - وخاتم النبيين ۔ انه من لم يشكر الناس فما شكر
الله و الله يحب المحسنين۔ ثم تعلمون ان اموالنا واعراضنا ودماء نا قد حفظتها
العناية الالهية بهذه الملكة المعظمة۔ وجعلها الله مؤيدة لنا في المهمات الدنيوية
والدينية۔ فالشكر واجب على ما فعل ربنا ذو الجلال والعزة ومن اعرض فقد كفر
بـالـنـعـم الـرحمانية۔ والله يحبّ الشاكرين۔ أيها الناس هذا يوم يجب فيه اظهار
الشكر والمسرة مع الدعاء باخلاص النية۔ فاردنا أن نقبله بمراسم التهاني

والتبريك والتهنية۔ ورفع اكف الابتهال والضراعة۔ وتذلل يليق بحضرة
الاحدية۔ وانارة المأذن والمساجد والسكك والبيوت بالمصابيح والشهب
النورانية۔ وانما الاعمال بالنيات المخفية من اعين العامة ۔ والله يرى مافي قلوب
العالمين ۔ يا عباد الله الرحمان۔ هل جزاء الاحسان الا الاحسان۔ فلا تظنواظن
السوء ۔ مستعجلين والأن ادعو للقيصرة بخلوص النيّة۔ فأمنوا على دعائي يا معشر
الاحبة۔ واتقوا الله ولا تنسوا من الله و من عباده من الخواص والعامة ۔ ولا تعثوا
مفسدين۔
يارب أحسن الى هذه الملكة۔ كما احسنت الينا بانواع العطية۔
واحفظها من شرّ الظالمين ۔ يارب شيّد و اعضد دعائم سريرها۔ واجعلها فائزة
في مهماتها وصنها من نوائب الدنيا وآفاتها۔ وبارك في عمرها و حياتها
يا ارحم الراحمين ۔ يارب ادخل الايمان في جذر قلبها ونجها وذراريها من ان
يعبدوا المسيح ويكونوا من المشركين ۔ يارب لا تتوفها الا بعد ان تكون
من المسلمين ۔ يارب انا ندعو لها بألسنة صادقة وقلوب ملئت اخلاصا
وحسن طويّة فاستجب يا أحكم الحاكمين۔
اجد الانام ببهجة مستكثره عید اتی او جوبلي القيصرة
نشر التهاني في المحافل كلها فارى الوجوه تهللت مستبشره
اني اراها نعمة من ربنا فالشكر حق واجب لا بربره
لا شک ان سرورنا من شكرها
اَمَرَ النبي لشكر رجل محسن
خير فمن يعمله اخلاصايره
قتل العنود المعتدى ما اكفره

دعا و آمین در زبان فارسی
اے گروه دوستان و جماعت مخلصان خدا شما را جزاء خیر دهد شما تکالیف گرمی موسم و
صعوبت سفر بر داشته نزد من در قادیان بدین غرض رسیده اید که تا بر تقریب جشن جو بلی با جتماع
اخوان خود شکر خدائے عز و جل بجا آرید و برائے خیر دنیا و دین ملکہ معظمہ قیصرہ ہند دعا با کنید -
می دانم که موجب این تکالیف و آنچہ برائے انعقاد ایں جلسہ با ہم چندہ فراہم کردہ رسوم جلسه بجا
آورده اید باعث ایں ہمہ بجز اخلاص و محبت چیزے دیگر نبوده ۔ پس دعا می کنم که خدا تعالیٰ شما را
پاداش این تکالیف دہد کہ محض برائے حصول مرضات او کشیده اید۔ اے دوستان می دانید که
ما درعهد سعادت مهد قیصرہ ہند چه آرا مها دیدیم و می بینیم و چه قدر رزندگی خود در امن و عافیت
گذرانیده ایم و می گذرانیم - پس شرط انصاف این است که ما برائے ایں ملکہ مبارکہ از ته دل
دعا کنیم چرا کہ ہر کہ شکر مردم محسن نه کند شکر خدا بجا نیاورده است۔ پس این دعا ها میکنم شما آمین
بگوئید ۔ اے قادر توانا بدیں ملکہ تو نیکی گن چنانکه او بما کرد واز شرظالمان او را محفوظ دار اے
قادر توانا ستو نہائے سریر او بلند گن و در مهمات خود او را فائز گردان و از حوادث دنیاودین اور ا نگه دار و در
عمر و زندگی او برکت بخش ۔ اے قادر توانا اسلام در دل او داخل گن و او را و اولاد او را از پرستش مسیح که
بندہ عاجز است نجات ده و از مشرکان او را بیرون آر کہ ہمہ قدرت تو داری ۔اے قادر توانا اور ا تا آن وقت
وفات مده که بر راه راست اسلام ثابت قدم بوده باشد ۔ اے رب جلیل دعا ہائے ما قبول گن ۔ آمین۔

دعا نور آمین پو پښتو ژبہ کے
ای دمابُلْ دِخُدای دوستُونَ خُدا تاسِتَه دِ خَيْر جَزا ور کے تاسِه خَلْق
تكَلِّيْفُون يُخْبُلْ زَان بَانِدِ آخِسْتيْ دَهْ دِمَا څخه پوْ قَادِيَانِ لِپاره دِ دِعْرَضْ
رَاغْلِے وُه که د ملکه معظمه اِشْپے تے کال جَشْنِ اسْتَاسُو اوْرُورُونَ
سرَهْ دِے خُدائے عَزَّوَجَلَّ شُکر ادا وُكروْاَوْدَ دِے مَلِكَه معظمه قیصره
هند دُنْيائي خَيْرِ لَيَارَهُ دُعا وکوز پوئے کم که دِ دِ تکلیفونَ سَبَبْ څه جَلسَهْ
دپاره چنده توله کړی وه بُلْ دِجَلسَة رسم بَهُمْ يُورَهُ كَرِيْ وُه دِ اخْلاص
أَودَ دِعْ حُجَتْ سِوا بُل شيْ نِدَى نور زِ دُعاكُومْ كِهْ خُدا صَاحِبْ تَاسُتَه
دد تکلیفونَ اَجر وَرْكِي چه صرف دِ آغه لپاره تاسو آخِسْتَيْ دَه ۔ اے
دوستون پوئیکی چه مُنعه دِ مَلِکه پو زمَانِے کنبے سِرِنْکه آرام مُنْعة
لِيدِلَ دَه أَو زه سِرِنګه دخپل زندگی سَرَهْ بَسَرْكَرِيَ هَمْ دَهُ أَوْ بَسَرْبَه او
كُوْ بَيَا إِنْصَافَ دَادَهُ جِهْ مُنعَةٌ دِ مَلِكَهُ دِ پارَهُ دُعا وَكُو وَلِے چه هَرْجَاجِه دِ
نیک سَرَی شُکرنَيْ آغَهْ دِ خُدای شُکر سِرِنَګه كَولَوْ شِيْبَسْ زِ دُعَا
كَوُمُ تَاسِهُ آمِيْن وَه وَائی اے لوئے خُدایا دِ مَلِكَهُ سَرَهُ نِیکی وُه كَهْ أَغَهْ
سے چه مُنَعَهُ سَرِهْ اَغَهُ كَرِے دِے اَوْدَدِ ظالمون دِشَرَه أَغَه أُوسَاتَه
یالوئے خُدايَا دِ آغه دِ تَخْت اِسْتِنِ ته بلند اوکړه بُل ددین اود دنیا شَرُونَ
اغه أُوسَاتَه أَوْ يَوْعُمُر بُلْ هُو اغَهَ زِندگی بَرَكَتْ كَرَهُ یا لوئے خُدَايَا
إِسْلَامُ يَوْ آغَهُ زِرَهُ نَنَهُ كَړه یا لوئے خُدایا مَلِكَهُ بُلْ دِ أَغَه زوئے بُلْ دِ أَغَهَ
عَيَالَ دِے مَسیح دے پرستش چه يَوْ عَاجِزْ سَرَے دَهِ اوسَاتَه أَودِ مُشْرِكُونَ
دِكْرُوْنَه أَغَه اوباسه چه تَه قُدرَتْ لَرَيْ اَوْ لوئے خُدايَا تِرْاَغَه وقْت مَلِكَه
مُرِمُكَهُ چه مُسْلَمَان شِی یالوئے خدایا امنگ دُعَاتِه قبُول كَرَه

مہارانی قیصرہ ہند دیاں ساریاں مراداں پوریاں ہوندی
پنجابی و چه بینتی
سُنو میر یو سچے دوستو تے پکے یا رو جس گل واسطے تُسیں سارے بھائی اپنے سارے کم کسا
کے تے کشمالہ کر کے میرے کول قادیان و چہ آئے اور وہ اک پھارا متبل ایہ کے جے اسیں سارے
در بار رانی ملکہ معظمہ قیصرہ ہند دیاں احساناں تے مہربانیاں نوں یاد کر کے اوہدے سٹھ ورھیاں دے
راج دے پورا ہونے دی اپنے ربّ دے درگا ہے شکر کرئیے تے ایس دے بے اوڑک کرم دا گاون
گائیے جس نے آپنیاں فضلاں تے کرماں دے نال ایڈے لئے زمانے توڑیں سانوں اجیہی ملکہ
معظمہ دے راج دے چھاویں پھاگاں سہاگاں نال رکھیا۔ جس تھیں اساں غریباں مسلماناں دیاں
جاناں تے پتاں تے مال ہتھیا ریاں تے انیائیاں دے پنجیاں تھیں بچ گئے تے اسیں ہن توڑیں من
پھاؤندیاں خوشیاں تے انگنیاں چیناں دے نال اپنی زندگانی پوری کر دے رہے۔ تے دوجا متبل وڈا
ا یہ جے ہن اسیں اس ویلے جناب ملکہ معظمہ دا شکر پورا کرنے واسطے سچے رب صاحب دی سچی
درگا ہے ترلیاں تے جھیر گیان نال دعا کرئیے کہ جس طرح ایس جگت دی رانی تے دھرمی تے لاڈ
لڈیانے والی ما تا دے راج و چہرہ کے اساں آرام پایا تے اوس دی بادشاہی دی ٹھنڈی تے سنگھنی
چھاں وچ ہرا نہ تھی دے انرتھوں بچکے مٹھیاں نیندراں سنتے ہاں اوسے طرح دھرتی انبر دارا جا سچا رب
ایسی ملکہ معظمہ نوں اینہاں پناں داناندا بدلہ دے۔ تے اوہنو ہر اک تھکے تھوڑے تے ساریاں درداں
تھیں آپنا ہتھ دے کے بچا رکھے۔ تے اقبال تے وڈیائی تے آساں امیداں دے پورا ہوون و چہ
وادھا بخشے تے ساریاں مُراداں پوریاں کرنے سمیت اوستے ایسا فضل کرے تے اجیہا تر تھے جے
بندہ پرستی تھیں اوسدے دل نوں مٹھی نیندروں جگاوے تا ایہ ما تا آپنی جاؤ واسمیت اک وحدۂ

لاشریک لہ جیوندے جاگدے دھرتی انبر تے ایس سارے اڈنبر دے سائیں دی پوجاول آوے۔
تے دوہاں جگاں دا سدا سرگ پاوے۔ میر یو پیار یو یا روتسیں خدا دی قدرت تھیں اوپرا جاندے
ہو۔ بھلا تسیں ایسی گل نوں اچرج تے انہونی سمجھ دے ہو جے ساڈی جگ رانی ملکہ معظمہ دے دین
تے دُنیاں تے خدا د افضل ہو جائے ۔ او پیار یو اس ذات سگت واندیاں وڈیائیاں تے پورا ایمان
لیاؤ جس نے ایڈا چوڑا تے اُچا آسمان بنایا تے دھرتی نوں ساڈے واسطے و چھایا تے دو چمکدے
دیوے انملے جگ چمکان والے ساڈیاں اکھیاں اگے رکھے۔ اک چندر ماہ دوجا سورج ماہ
سوتر لیاں تے ہاڑیاں تے دندیاں لہلکنے نال رب صاحب سچے دی درگاه و چہ اپنے سدا پناں
داناں والی ملکہ معظمہ دے دین تے دُنیاں واسطے دُعا منگو۔
میں سچو سچ کہنا ہاں جیکر ٹیں کچیاں تے دو گلیاں نوں سنگوں ہٹا کے تے سچیاں تے
اکولیاں نوں ساتھ لے کے تے پوری امید نال نہیچہ بنہ کے دُعا کرو گے تاں جگاں دا سچا دا تا
تہاڈی دُعا ضرور سنے گا۔ سو اسیں دُعا کرنے ہاں تے تسیں آمین آکھو ۔ ہے سچیا سگتاں والیا
سچیا سائیاں جدتوں اپنی حکمت تے مصلحت نال ایس دیاوان رانی دے راج دے ٹھنڈی
چھاویں ساڈے جیونیدا اک لما حصّہ پورا کیتائی تے اوس دے سبتوں ہزاراں آفتاں تے
بلاواں تھیں سانوں بچایا ئی ۔ توں اُوستو بھی آفتاں تھیں بچا جے توں ہر شے تے سکت تے وس
رکھنا ئیں ۔ ہے قدرتاں والیاں جس طرح اسیں اوسدے راج و چہ دھکیاں دھوڑیاں تے
ٹھینے ڈگنے تھیں بچائے گئے ہاں اوسنوں بھی ساریاں چلتاں تے چھوریاں تھیں بچا جے سچی
بادشاہی تے پکی زور آوری تے پوری حکومت تیری ہیے ۔ ہے جتناں والیا مالکا اسیں تیری
بے انت قدرت تے تہان رکھ کے اک ہورڈ عادے واسطے تیری درگا ہے دلیری کرنے ہاں
جے توں ساڈی ان گنت دیاوان رانی ملکہ معظمہ نوں بندہ پوجن دی انھیری کوٹھڑی تھیں باہر
کڑھ کے اچھے تے سنہری تے لاٹاں مارنے والے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ دے
چبوترے تے موجاں ماننے والی کر کے اوستے تے اوہدا پورن کر ۔ ہے اچرج زوراں والیا۔ ہے

ڈوھنگیاں نگاہاں والیا۔ ہے پوریاں پہچان والیا۔ ہے بے اوڑک کا بواں والیا اینویں کر۔ ہے رہاں
دیا ر با ایہ ساریاں دُعاواں منظور کر ۔ سارے دوست آمین آکھو ۔ اے پیار یو سچے ربدی درگاہ وڈی
قدرتاں تے پہنیاں والی درگاہ کے دعا دے ویلے اوس تھیں بے امید نہ ہو وو۔ کیوں جی اوس دے
دربار دے بے اور سد اورتوں کسے سمے کوئی پھکھارا پھکھاتے خالی ہتھ نہیں گیا۔ تے اپنے سربت
جیا جنت دے اندر باہر اوہدے اچرج کا بوتے قبضے ہیں۔ تسیں دو گلیاں تے دو رنگیاں تے کھوٹیاں
وانگر دعا نہ کرو۔ سگوں سچیاں چیلیاں تے سوچیاں چیریاں وانگوں اوہدے من دھن تے جت ست
تے پت واسطے دھن شاوا کھوتے سدا سکھ منگو۔ ہین تسین سمجھدے ہو جے سربت را جیاندے دِل اُس
مہاراج سرب شکتی مان سداد یاوان دے کا بوؤں باہر نہیں سگوں سارے کم تے انیک تے ان گئی کرتب
اُسیدے اوڈاؤ ہتھ وچہ نے۔ سوتسیں اپنے ان گنت دانا نوالی مہارانی ملکہ معظمہ دے دُنیا تے عاقبت
واسطے آنند تے آرام منگو جے تسیں وفادار ٹھیلے تے من وارنے والے چاکر ہوتاں شامیں تے
پہر راتیں تے پچھلی راتیں نیندراں گنوا کے اوبھڑوائی اُٹھ اُٹھ کے بیٹیاں کرو تے جہڑے منکھ اس
گلدے دوتی تے دوکھی ہوں اُنہان ہتھ یاریاندی پر واہ نہ کرو۔
لوڑیدا ئی جے سمجھو گلاں تہاڑیاں متریاں ہوئیاں تے ستھریاں ہون تے کسے گل
تھہاڈی و چہ رلا رول نہ ہو وے سُرت تے سچ ملو پھلا کرن والیاں دا پھلا چا ہوتاں تھہانوں
تھہاڈا جانی جان سچا رب صاحب چنگا بدلہ دیوے ۔ کیوں جے ہر منکھ بے حیائی کیدائی تے
کیتائی پاندا ئے ۔ نریاں گلاں کچھ پھل نہیں دیندیاں ۔ تھڑیاں تے گھڑیاں نوں پکڑنے والیا
کھوڑیدا ویلائی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی