نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کے خط کی نقل
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کے خط کی نقل
بسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
طبیب روحانی مسیح الزمان مکرم معظم سَلَّمَكُمُ اللَّهُ تَعَالَى
السلام علیکم ۔ حسب الحکم حضور کل حال متعلق جو بلی عرض کرتا ہوں :۔
۲۱ و ۲۲ جون یعنی دو دن جشن جو بلی کے لئے مقرر ہوئے تھے چونکہ گورنمنٹ کا حکم تھا کہ کل رسوم
متعلق جو بلی ۲۲ رجون ۱۸۹۷ء کو پوری کی جائیں اس لئے سب کچھ ۲۲ کو کیا جانا قرار پایا۔
ریاست مالیر کوٹلہ میں جیسے رئیس اعظم وفادار رہے ہیں ویسے ہی خواتین بھی وفادار اور عقیدت مند
گورنمنٹ کے رہے ہیں اور بہت مواقع میں اس کا ثبوت دیا ہے ۔ بلکہ بعض جگہ خود لڑائی میں
شریک ہو کر گورنمنٹ کی اعانت کی ہے۔ اب چونکہ لڑائی کا موقع تو جاتا رہا ہے۔ اب بموجب
حالت زمانہ ہم لوگ ہر طرح خدمت کے لئے حاضر ہیں ۔ اور ہم ایسا کیوں نہ کریں جبکہ اس
گورنمنٹ کا ہم پر خاص احسان ہے۔ وہ یہ کہ سکھوں کے عروج کے زمانہ میں سکھوں نے اس
ریاست کو بہت دق کیا تھا اور اگر وقت پر جنرل اختر لونی صاحب ابر رحمت کی طرح تشریف نہ لے
آتے تو یہ ریاست کبھی کی اس خاندان سے نکل کر سکھوں کے ہاتھ میں ہوتی ۔ پس ہمارا خاندان تو ہر
طرح گورنمنٹ کا مرہون منت ہے۔ اور اب یہ سلسلہ بہ سبب حضور اور زیادہ متحکم ہو گیا۔ اور جو
احسانات گورنمنٹ کے ہماری جماعت پر ہیں وہ قند مکرر کا لطف دینے لگے تو مجھ کو ضروری ہوا کہ
اپنے ہمسروں سے بڑھ کر کچھ کیا جائے۔
اول - چراغا نہ قریب کی مسجد پر اور اپنے رہائشی مکان پر بہت زور سے کیا گیا۔ بلکہ ایک
مکان بیرون شہر جو ایک گاؤں سروانی کوٹ نام میں میرا ہے اُس پر بھی کیا گیا کل مکانوں پر اول سفیدی
کی گئی۔ اور مختلف طرز پر چراغ نصب کئے گئے اور ایک دیوار پر چراغوں میں یہ عبارت لکھی گئی۔
God save our Empress
یعنی خدا تعالیٰ ہماری قیصرہ کو سلامت رکھے۔ قریبا تمام شہر سے بڑھ کر ہمارے ہاں روشنی کا
اہتمام تھا۔ مگر عین وقت پر ہوا کے ہونے سے ۲۲ رکو وہ روشنی نہ ہو سکی۔ اس لئے تمام شہر میں ۲۳ رکو روشنی
ہوئی مگر اُس روز بھی ہوا کے سبب اونچی جگہ روشنی نہ ہو سکی۔
دوم ۔ تین ٹرائفل آرچ ۔ ایک برسر کوچہ اور دو اپنے مکان کے سامنے بنائے گئے اور ان پر
مندرجہ ذیل عبارات سنہری لکھ کر لگائی گئیں ۔ اول بر سر کوچہ ” جشن ڈائمنڈ جو بلی مبارک باد ۔ دوم
اپنے رہائشی مکان کے دروازہ پر انگریزی میں Welcome یعنی خوش آمدید لکھا تھا۔ سوم دروازہ
وو
کے مقابل تیسری محراب پر لکھا تھا ۔ قیصرہ ہند کی عمر دراز ۔ اور سروانی کوٹ میں بھی ایک ٹرائفل
آرچ بنائی گئی تھی ۔
سوم ۔ ۲۲ جون کو شام کے چھ بجے اپنی جماعت کے اصحاب کو جمع کر کے
خداوند تعالی سے حضور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے بقائے دولت اور درازی عمر اور یہ کہ جس طرح حضور
ممدوحہ نے ہم پر احسان کیا ہے خدا وند تعالیٰ بھی حضور ممدوحہ پر احسان کرے اور الَّذِينَ آمَنُوا میں
داخل کرے یعنی اسلام کے آفتاب سے وہ بھی فیضیاب ہوں دُعا کی گئی۔
چہارم ۔ میں نے ایک نوٹس اپنی جماعت کے لوگوں کو دے دیا تھا کہ سب صاحب جو کم سے کم ۔ اپنی
مقدرت رکھتے ہوں وہ بھی سو چراغ سے کم نہ جلائیں اور جن کے پاس اتنا خرچ کرنے کو نہ ہو وہ مجھ
سے لے لیں۔ چنانچہ پانچ اصحاب کو میں نے خرچ چراغا نہ دیا اور باقیوں نے خود چراغا نہ کیا۔
پنجم ۔ میرے متعلق جو سروانی کوٹ میں معافی دار تھے اُن کو بھی میں نے حکم دیا کہ چراغانہ
کریں۔ چنانچہ انہوں نے بھی کیا اور یہ ایسا امر ہے کہ ریاست کے اور دیہات میں غالبا ایسا نہیں ہوا۔
ششم - ۲۳ / جون کو اس خوشی میں آتش بازی چھوڑی گئی۔
ہفتم ۔ ۲۲ جون کی شام کو معزز احباب کی دعوت کی گئی ۔
ہشتم ۲۳ رکومساکین کو غلہ اور نقد خیرات کیا
گیا۔
نہم ۔ ایک یادگار کے قائم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ جب اس کی بابت فیصلہ ہوگا وہ بھی عرض کروں گا۔
راقم محمد علی خان
مالیر کوٹلہ ۲۵ جون ۱۸۹۷ء
( جلسه احباب مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ۲۸ جون ۱۸۹۷ ء صفحه ۱ تا ۳۲)
(روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۸۵ تا ۳۱۶)
نوٹ ۔ ہم نے اپنی طرف سے سب احباب کے نام کوشش سے درج کرا دیئے ہیں ۔ اب اگر ایک دو نام رہ گئے
ہوں تو سہو بشریت ہے۔