کیا وہ جو خدا کی طرف سے ہے لوگوں کی بدگوئی اور سخت عداوت سے ضائع ہو سکتا ہے؟

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
کیا وہ جو خدا کی طرف سے ہے لوگوں کی بد گوئی اور
سخت عداوت سے ضائع ہو سکتا ہے؟
L
تا دل مرد خدا نامد بدرد
بیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد
یہ کچھ قضا و قدر کی بات ہے کہ بداندیش لوگوں کو اپنے پوشیدہ کینوں کو ظاہر کرنے کے لئے کوئی
نہ کوئی بہانہ ہاتھ آجاتا ہے ۔ چنانچہ آج کل ہمارے مخالفوں کو گالیاں دینے کے لئے یہ نیا بہانہ ہاتھ
آگیا ہے کہ انہوں نے ہمارے ایک اشتہار کے الٹے معنی کر کے یہ مشہور کر دیا ہے کہ گویا ہم سلطان روم
اور اس کی سلطنت اور دولت کے سخت مخالف ہیں ۔ اور اس کا زوال چاہتے ہیں اور انگریزوں کی حد سے
زیادہ خوشامد کرتے ہیں ۔ اور انگریزی سلطنت کی دولت اور اقبال کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔
معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب اور ہندوستان کے اکثر حصوں میں بعض پر افتراء اشتہاروں اور اخباروں کے
ذریعہ سے یہ خیال بہت پھیلایا گیا ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ہمارے اشتہار کی بعض عبارتیں
ا ترجمہ۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں دکھایا جا تا خدا کسی قوم کو رسوا نہیں کرتا۔

محرف اور مبدل کر کے لکھی گئی ہیں ۔ اور اس طرح پر بے وقوفوں کے دلوں کو جوش دلانے اور اُبھار نے
کے لئے کارروائی کی گئی ہے اور ہم اگرچہ جعل سازوں اور دروغگوؤں کا منہ تو بند نہیں کر سکتے اور نہ اُن
کی بد زبانی اور گالیوں اور ڈوموں کیطرح تمسخر اور ٹھٹھے کا مقابلہ کر سکتے ہیں تاہم مناسب معلوم ہوتا ہے
کہ اُن کی ظالمانہ بد زبانی کو خدا تعالیٰ کی غیرت کے حوالہ کر کے اُن کے اصل مدعا کو جو دھوکہ دہی ہے
نادانوں پر اثر ڈالنے سے روکا جائے۔ پس اسی غرض سے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے۔
ہر ایک مسلمان عقلمند بھلا مانس نیک فطرت جو اپنی شرافت سے سچی بات کو قبول کرنے کے لئے
طیار ہوتا ہے اس بات کو متوجہ ہو کر سنے کہ ہم کسی ادنیٰ سے ادنی مسلمان کلمہ گو سے بھی کینہ نہیں رکھتے
چہ جائیکہ ایسے شخص سے کینہ ہو جس کی ظل حمایت میں کروڑ ہا اہل قبلہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ اور جس کی
حفاظت کے نیچے خدا تعالیٰ نے اپنے مقدس مکانوں کو سپرد کر رکھا ہے۔ سلطان کی شخصی حالت اور اس
کی ذاتیات کے متعلق نہ ہم نے کبھی کوئی بحث کی اور نہ اب ہے بلکہ اللہ جل شانۂ جانتا ہے کہ ہمیں
اس موجود سلطان کے بارے میں اس کے باپ دادے کی نسبت زیادہ حسن ظن ہے۔ ہاں ہم نے
گذشتہ اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے بعض عظیم الدخل اور خراب اندرون ارکان اور
عمائد اور وزراء کے نہ بلحاظ سلطان کی ذاتیات کے ضرور اس خدا داد نور اور فراست اور الہام کی تحریک
سے جو ہمیں عطا ہوا ہے چند باتیں لکھی ہیں جو خود ان کے مفہوم کے خوفناک اثر سے ہمارے دل پر ایک
عجیب رقت اور درد طاری ہوتی ہے۔ سو ہماری وہ تحریر جیسا کہ گندے خیال والے سمجھتے ہیں کسی نفسانی
جوش پر مبنی نہ تھی بلکہ اس روشنی کے چشمہ سے نکلی تھی جو رحمت الہی نے ہمیں بخشا ہے۔ اگر ہمارے تنگ ظرف
مخالف بدظنی پر سرنگوں نہ ہوتے تو سلطان کی حقیقی خیر خواہی اس میں نہ تھی کہ وہ چوہڑوں اور چماروں
کی طرح گالیوں پر کمر باندھتے بلکہ چاہیے تھا کہ آیت وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
پر عمل کر کے اور نیز آیت اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم لے کو یاد کر کے سلطان کی خیر خواہی اس میں
دیکھتے کہ اس کے لئے صدق دل سے دعا کرتے ۔ میرے اشتہار کا بجز اس کے کیا مطلب تھا کہ رومی
ا بنی اسراءیل : ۳۷
الحجرات : ١٣
!

لوگ تقویٰ اور طہارت اختیار کریں کیونکہ آسمانی قضا و قدر اور عذاب سماوی کے روکنے کے لئے تقویٰ
اور توبہ اور اعمال صالحہ جیسی اور کوئی چیز قوی تر نہیں ۔ مگر سلطان کے نادان خیر خواہوں نے بجائے اس
کے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں اور بعضوں نے کہا کہ کیا سارے گناہ سلطان پر ٹوٹ پڑے اور
یورپ مقدس اور پاک ہے جس کے عذاب کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں کی جاتی ۔ مگر وہ نادان نہیں سمجھتے
کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ کفار کے فسق و فجور اور بت پرستی اور انسان پرستی کی سزا دینے کے
لئے خدا تعالیٰ نے ایک دوسرا عالم رکھا ہوا ہے جو مرنے کے بعد پیش آئے گا اور ایسی قوموں کو جو خدا پر
ایمان نہیں رکھتیں اسی دنیا میں مورد عذاب کرنا خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے، بجز اس صورت کہ وہ لوگ
اپنے گناہ میں حد سے زیادہ تجاوز کریں اور خدا کی نظر میں سخت ظالم اور موذی اور مفسد ٹھیر جائیں جیسا
کہ قوم نوح اور قوم لوط اور قوم فرعون وغیرہ مفسد قو میں متواتر بے باکیاں کر کے مستوجب سزا ہو گئی
تھیں۔ لیکن خدا تعالیٰ مسلمانوں کی بے باکی کی سزا کو دوسرے جہان پر نہیں چھوڑتا بلکہ مسلمانوں کو ادنی
ادنی قصور کے وقت اسی دنیا میں تنبیہ کی جاتی ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے آگے ان بچوں کی طرح ہیں
جن کی والدہ ہر دم جھڑ کیاں دے کر انہیں ادب سکھاتی ہے اور خدا تعالیٰ اپنی محبت سے چاہتا ہے کہ وہ
اس نا پائیدار دنیا سے پاک ہو کر جائیں۔ یہی باتیں تھیں کہ میں نے نیک نیتی سے سفیر روم پر ظاہر کی
تھیں ۔ مگر افسوس کہ بے وقوف مسلمانوں نے ان باتوں کو اور طرف کھینچ لیا۔ ان نادانوں کی ایسی مثال
ہے کہ جیسے ایک حاذق ڈاکٹر کہ جو شخص امراض اور قواعد حفظ ما تقدم کو بخوبی جانتا ہے کہ وہ کسی شخص
کی نسبت کمال نیک نیتی سے یہ رائے ظاہر کرے کہ اس کے پیٹ میں ایک قسم کی رسولی نے بڑھنا
شروع کر دیا ہے اور اگر ابھی وہ رسولی کاٹی نہ جائے تو ایک عرصہ کے بعد اس شخص کی زندگی اُس کے
لئے وبال ہو جائے گی ۔ تب اس بیمار کے وارث اس بات کو سن کر اُس ڈاکٹر پر سخت ناراض ہوں اور
اُس ڈاکٹر کے قتل کر دینے کے درپے ہو جائیں مگر رسولی کا کچھ بھی فکر نہ کریں۔ یہاں تک کہ وہ رسولی
بڑھے اور پھولے اور تمام پیٹ میں پھیل جائے اور اُس بچارے بیمار کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے سو یہی
مثال ان لوگوں کی ہے جو اپنی دانست میں سلطان کے خیر خواہ کہلاتے ہیں۔

پھر یہ بھی سوچو کہ جس حالت میں میں وہ شخص ہوں جو اس مسیح موعود ہونے کا دعویٰ رکھتا ہوں
جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ” وہ تمہار امام اور خلیفہ ہے اور اس پر خدا اور
اس کے نبی کا سلام ہے اور اس کا دشمن لعنتی اور اس کا دوست خدا کا دوست ہے اور وہ تمام دنیا کے لئے
حکم ہو کر آئے گا اور اپنے تمام قول اور فعل میں عادل ہوگا ۔ تو کیا یہ تقویٰ کا طریق تھا کہ میرے
دعوی کو سن کر اور میرے نشانوں کو دیکھ کر اور میرے ثبوتوں کا مشاہدہ کر کے مجھے یہ صلہ دیتے کہ گندی
گالیاں اور ٹھٹھے اور ہنسی سے پیش آتے ؟ کیا نشان ظاہر نہیں ہوئے؟ کیا آسمانی تائیدیں ظہور میں نہیں
آئیں؟ کیا ان سب وقتوں اور موسموں کا پتہ نہیں لگ گیا جو احادیث اور آثار میں بیان کی گئی تھیں؟ تو
پھر اس قدر کیوں بیبا کی دکھلائی گئی؟ ہاں اگر میرے دعوئی میں اب بھی شک تھا یا میرے دلائل اور
نشانوں میں کچھ شبہ تھا تو غربت اور نیک نیتی اور خدا ترسی سے اس شبہ کو دور کرایا ہوتا ۔ مگر انہوں نے
بجائے تحقیق اور تفتیش کے اس قدر گالیاں اور لعنتیں بھیجیں کہ شیعوں کو بھی پیچھے ڈال دیا۔ کیا یہ ممکن نہ تھا کہ
جو کچھ میں نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو اور ترکی گورنمنٹ کے
شیرازہ میں ایسے دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت ظاہر کرنے والے ہوں ۔
پھر ماسوا اس کے میرے مخالف اپنے دلوں میں آپ ہی سوچیں کہ اگر میں درحقیقت وہی
مسیح موعود ہوں جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک باز و قرار دیا ہے اور جس کو سلام بھیجا ہے
اور جس کا نام حکم اور عدل اور امام اور خلیفہ اللہ رکھا ہے تو کیا ایسے شخص پر ایک معمولی بادشاہ کے
لئے لعنتیں بھیجنا اس کو گالیاں دینا جائز تھا ؟ ذرہ اپنے جوش کو تھام کے سوچیں نہ میرے لئے بلکہ اللہ اور
رسول کے لیے کہ کیا ایسے مدعی کے ساتھ ایسا کرنا روا تھا ؟ میں زیادہ کہنا نہیں چاہتا ۔ کیونکہ میرا مقدمہ تم
سب کے ساتھ آسمان پر ہے۔ اگر میں وہی ہوں جس کا وعدہ نبی" کے پاک لبوں نے کیا تھا تو تم نے نہ
میرا بلکہ خدا کا گناہ کیا ہے۔ اور اگر پہلے سے آثار صحیحہ میں یہ وارد نہ ہوتا کہ اس کو دکھ دیا جائے گا اور اس
پر لعنتیں بھیجی جائیں گی تو تم لوگوں کی مجال نہ تھی جو تم مجھے وہ دکھ دیتے جو تم نے دیا۔ پر ضرور تھا کہ وہ
سب نوشتے پورے ہوں جو خدا کی طرف سے لکھے گئے تھے اور اب تک تمہیں ملزم کرنے کے لئے

تمہاری کتابوں میں موجود ہیں جن کو تم زبان سے پڑھتے اور پھر تکفیر اور لعنت کر کے مہر لگا دیتے ہو کہ
وہ بد علماء اور اُن کے دوست جو مہدی کی تکفیر کریں گے اور مسیح سے مقابلہ سے پیش آئیں گے وہ تم
ہی ہو۔
میں نے بار بار کہا کہ آؤ اپنے شکوک مٹالو پر کوئی نہیں آیا۔ میں نے فیصلہ کے لئے ہر ایک کو بلایا
پر کسی نے اس طرف رخ نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ تم استخارہ کرو اور روروکر خدا تعالیٰ سے چاہو کہ وہ تم پر
حقیقت کھولے پر تم نے کچھ نہ کیا اور تکذیب سے بھی باز نہ آئے ۔ خدا نے میری نسبت سچ کہا کہ ” دنیا
میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے
زورآور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص در حقیقت سچا
ہو اور ضائع کیا جائے؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص خدا کی طرف سے ہو اور برباد ہو جائے؟ پس اے
لوگو تم خدا سے مت لڑو ۔ یہ وہ کام ہے جو خدا تمہارے لئے اور تمہارے ایمان کے لئے کرنا چاہتا ہے
اس کے مزاحم مت ہو۔ اگر تم بجلی کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہو مگر خدا کے سامنے تمہیں ہرگز طاقت نہیں ۔
اگر یہ کاروبار انسان کی طرف سے ہوتا تو تمہارے حملوں کی کچھ بھی حاجت نہ تھی ۔ خدا اُس کے نیست
و نابود کرنے کے لئے خود کافی تھا ۔ افسوس کہ آسمان گواہی دے رہا ہے اور تم نہیں سنتے اور زمین
ضرورت ضرورت بیان کر رہی ہے اور تم نہیں دیکھتے ! اے بد بخت قوم اُٹھ اور دیکھ کہ اس
مصیبت کے وقت میں جو اسلام پیروں کے نیچے کچلا گیا اور مجرموں کی طرح بے عزت کیا گیا ۔ وہ
جھوٹوں میں شمار کیا گیا وہ ناپاکوں میں لکھا گیا تو کیا خدا کی غیرت ایسے وقت میں جوش نہ مارتی ۔ اب سمجھ
کہ آسمان جھکتا چلا آتا ہے اور وہ دن نزدیک ہیں کہ ہر ایک کان کو أَنَا الْمَوْجُود “ کی آواز آئے۔
ہم
نے کفار سے بہت کچھ دیکھا ۔ اب خدا بھی کچھ دکھلانا چاہتا ہے۔ سواب تم دیدہ و دانستہ ا۔
اپنے
تیں مورد غضب مت بناؤ۔ کیا صدی کا سرتم نے نہیں دیکھا ؟ جس پر چودہ برس اور بھی گزر گئے ۔ کیا
خسوف کسوف رمضان میں تمہاری آنکھوں کے سامنے نہیں ہوا؟ ۔ کیا ستارہ ذوالسنین کے طلوع کی پیشگوئی

پوری نہیں ہوئی؟ کیا تمہیں اس ہولناک زلزلہ کی کچھ خبر نہیں جو سیح کی پیشگوئی کے مطابق ان ہی دنوں میں
وقوع میں آیا اور بہت سی بستیوں کو برباد کر گیا۔ اور خبر دی گئی تھی کہ اس کے متصل مسیح بھی آئے گا ؟۔ کیا تم نے
آتھم کی نسبت وہ نشان نہیں دیکھا جو ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ظہور
میں آیا جس کی خبر سترہ برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں دی گئی تھی؟ کیا لیکھرام کی نسبت پیشگوئی اب تک تم
نے نہیں سنی ؟ کیا کبھی اس سے پہلے کسی نے دیکھا تھا کہ پہلوانوں کی کشتی کی طرح مقابلہ ہو کر اور لاکھوں
انسانوں میں شہرت پا کر اور صدہا اشتہارات اور رسائل میں چھپ کر ایسا کھلا کھلا نشان ظاہر ہوا جیسا کہ
لیکھرام کی نسبت ظاہر ہوا؟ کیا تمہیں اس خدا سے کچھ بھی شرم نہیں آتی جس نے تمہاری تیرہویں صدی کے
غم اور صدمے دیکھ کر چودھویں صدی کے آتے ہی تمہاری تائید کی؟ کیا ضرور نہ تھا کہ خدا کے وعدے عین
وقت میں پورے ہوتے؟ بتلاؤ کہ ان سب نشانوں کو دیکھ کر پھر تمہیں کیا ہو گیا ؟ کس چیز نے تمہارے دلوں
پر مہر لگا دی ؟ اے کج دل قوم خدا تیری ہر ایک تسلی کر سکتا ہے اگر تیرے دل میں صفائی ہو۔ خدا تجھے کھینچ
سکتا ہے اگر تو کھینچے جانے کے لئے طیار ہو۔ دیکھو یہ کیسا وقت ہے کیسی ضرورتیں ہیں جو اسلام کو پیش آگئیں
کیا تمہارا دل گواہی نہیں دیتا کہ یہ وقت خدا کے رحم کا وقت ہے؟ آسمان پر بنی آدم کی ہدایت کے لئے ایک
جوش ہے اور توحید کا مقدمہ حضرت احدیت کی پیشی میں ہے مگر اس زمانہ کے اندھے اب تک بے خبر
ہیں۔ آسمانی سلسلہ کی ان کی نظر میں کچھ بھی عزت نہیں۔ کاش ان کی آنکھیں کھلیں اور دیکھیں کہ کس کس قسم
کے نشان اتر رہے ہیں اور آسمانی تائید ہورہی ہے اور نور پھیلتا جاتا ہے مبارک وہ جو اس کو پاتے ہیں۔
افسوس کہ پرچہ چودھویں صدی ۱۵ جون ۱۸۹۷ میں بھی بہت سی جزع فزع کے ساتھ
سلطان روم کا بہانہ رکھ کر نہایت ظالمانہ توہین و تحقیر و استہزاء اس عاجز کی نسبت کیا گیا ہے اور گندے
اور ناپاک اور سخت دھوکہ دینے والے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور سراسر شرارت آمیز افتراء سے
کام لیا گیا ہے مگر کچھ ضرور نہیں کہ میں اس کے رد میں تضیع اوقات کروں کیونکہ وہ دیک رہا ہے جس
کے ہاتھ میں حساب ہے۔ لیکن ایک عجیب بات ہے جس کا اس وقت ذکر کرنا نہایت ضروری ہے اور وہ
یہ کہ جب یہ اخبار چودھویں صدی میرے روبرو پڑھا گیا تو میری روح نے اس مقام میں بد دعا کے

لئے حرکت کی جہاں لکھا ہے کہ ایک بزرگ نے جب یہ اشتہار (یعنی اس عاجز کا اشتہار ) پڑھا تو بیسا
ختہ ان کے منہ سے یہ شعر نکل گیا ۔
چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد
میلش اندر طعنہ و پاکاں برد
میں نے ہر چند اس روحی حرکت کو روکا اور دبایا اور بار بار کوشش کی کہ یہ بات میری روح
میں سے نکل جائے مگر وہ نہ نکل سکی تب میں نے سمجھا کہ وہ خدا کی طرف سے ہے تب میں اس شخص کے
بارے میں دعا کی جس کو بزرگ کے لفظ سے اخبار میں لکھا گیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ دعا قبول
ہوگئی ۔ اور وہ دعا یہ ہے کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ میں کذاب ہوں اور میں تیری طرف سے نہیں
ہوں اور جیسا کہ میری نسبت کہا گیا ہے ملعون اور مردود ہوں اور کا ذب ہوں اور تجھ سے میرا تعلق اور
تیرا مجھ سے نہیں تو میں تیری جناب میں عاجزانہ عرض کرتا ہوں کہ مجھے ہلاک کر ڈال۔ اور اگر تو جانتا
ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور تیرا بھیجا ہوا ہوں اور مسیح موعود ہوں تو اس شخص کے پردے سے ہوں ہوا اورمسیح
پھاڑ دے۔ جو بزرگ کے نام سے اس اخبار میں لکھا گیا ہے ۔لیکن اگر وہ اس عرصہ میں قادیان میں
آکر مجمع عام میں تو بہ کرے تو اُسے معاف فرما کہ تو رحیم و کریم ہے۔
یہ دعا ہے کہ میں نے اس بزرگ کے حق میں کی مگر مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ بزرگ
کون ہے اور کہاں رہتے ہیں اور کسی مذہب اور قوم کے ہیں ۔ جنہوں نے مجھے کذاب ٹھہرا کر میری
پردہ دری کی پیشگوئی کی اور نہ مجھے جاننے کی کچھ ضرورت ہے۔ مگر اس شخص کے اس کلمہ سے میرے دل
کو دکھ پہنچا اور ایک جوش پیدا ہوا تب میں نے دعا کر دی اور یکم جولائی ۱۸۹۷ء سے یکم جولائی
۱۸۹۸ ء تک اس کا فیصلہ کرنا خدا تعالیٰ سے مانگا۔
اس دعا میں شاید ایک یہ بھی حکمت ہوگی کہ چونکہ آج کل ایک فرقہ نیچر یہ مسلمانوں کی
۔ کا لے ترجمہ ۔ خدا تعالیٰ جب کسی کا پردہ چاک کرنا چاہتا ہے تو اس کی طبع میں پاک لوگوں پر طعنہ زنی کا میلان پیدا
کر دیتا ہے۔

گردش ایام سے اسلام میں پیدا ہو گیا ہے اور یہ لوگ قبولیت دعا سے منکر اور اس برتر ہستی کی بے انتہا
قدرت سے انکاری ہیں جو عجائب کام دکھلاتا اور اپنے بندوں کی دعائیں قبول کر لیتا ہے ۔ گویا
نیم دہر یہ ہیں۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ان کو پھر ایک استجابت دعا کا نمونہ دکھلائے جس کا برکات الدعا
کے ایک کشف میں وعدہ بھی ہو چکا ہے اور میرے صدق اور کذب کے لئے یہ ایک اور نشان ہوگا۔
اگر میں خدا تعالیٰ کی جناب میں در حقیقت ایسا ہی ذلیل اور دجال اور کذاب ہوں جو اُس بزرگ نے
سمجھا ہے تو میری دعا بے اثر ہو جائے گی اور سال عیسوی کے گذرنے کے بعد میری ذلت ظاہر ہوگی
اور روسیاہی نا قابل زوال مجھے اُٹھانی پڑے گی ۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ کسی کے اہل اللہ
ہونے میں اس کی دعا کا قبول ہونا شرط ہے۔ ہر ایک ولی مستجاب الدعوات ہوتا ہے اور اس کو وہ حالت
میسر آجاتی ہے جو استجابت دعا کے لئے ضروری ہے ۔ ہاں جب کبھی وہ حالت میسر نہ ہو تب دعا کا
قبول ہونا ضروری نہیں ۔ وہ حالت یہ کہ کسی کی نسبت نیک دعا یا بددعا کے لئے اہل اللہ کا دل چشمہ کی
طرح یک دفعہ پھوٹتا ہے اور فی الفور ایک شعلہ نور آسمان سے گرتا اور اس سے اتصال پاتا ہے اور ایسے
وقت میں جب دعا کی جاتی ہے تو ضرور قبول ہو جاتی ہے۔ سو یہی وقت مجھے اس بزرگ کے لئے میتر
آیا۔ میں ان لوگوں کی روز کی تکذیبوں اور لعنت اور ٹھٹھے اور ہنسی کے دیکھنے سے تھک گیا ۔ میری روح
اب رب العرش کی جناب میں رو رو کر فیصلہ چاہتی ہے۔ اگر میں در حقیقت خدا تعالیٰ کی نظر میں مردود
اور مخذول ہوں جیسا کہ ان لوگوں نے سمجھا تو میں خود ایسی زندگی نہیں چاہتا جو لعنتی زندگی ہو۔ اگر
میرے پر آسمان سے بھی لعنت ہے جیسا کہ زمین سے لعنت ہے تو میری روح اوپر کی لعنت کی برداشت
نہیں کر سکتی اگر میں سچا ہوں تو اس بزرگ کی خدا تعالیٰ سے ایسے طور سے پردہ دری چاہتا ہوں جو بطور
نشان ہو اور جس سے سچائی کو مدد ملے ورنہ لعنتی زندگی سے میرا مرنا بہتر ہے۔ میرے صادق یا کاذب
ہونے کا یہ آخری معیار ہے جس کو فیصلہ ناطق کی طرح سمجھنا چاہیے۔ میں خدا سے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا
کرتا ہوں کہ اگر میں اس کی نظر میں عزیز ہوں تو وہ اس بزرگ کی ایسے طور سے پردہ دری کرے جواب
تک کسی کے خیال و گمان میں نہ ہو۔ میں جانتا ہوں کہ میرا خدا قادر اور ہر ایک قوت کا مالک ہے وہ ان

کے لئے جو اس کے ہوتے ہیں بڑے بڑے عجائبات دکھلاتا ہے۔
ایڈیٹر چودھویں صدی کی جس قدر شوخی ہے اس بزرگ کی حمایت سے ہے اور اس کی تمام
تو ہین اور تحقیر کی تحریریں اسی بزرگ کی گردن پر ہیں۔ وہ ہنسی سے لکھتا ہے کہ ” میں مخالفت سے نہ کاٹا
جاؤں ۔ خدا سے خدا سے ہنسی کرنا کسی نیک انسان کا کام انسان کا کام نہیں انسان ہر ایک وقت اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔
اور گورنمنٹ انگریزی کی خیر خواہی کی نسبت جو میرے پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ بھی
محض شرارت ہے۔ سلطان روم کے حقوق بجائے خود ہیں ۔ مگر اس گورنمنٹ کے حقوق بھی
ہمارے سر پر ثابت شدہ ہیں اور نا شکر گذاری ایک بے ایمانی کی قسم ہے اے نادانو ! گورنمنٹ انگریزی
کی تعریف تمہاری طرح میری قلم سے منافقانہ نہیں نکلتی بلکہ میں اپنے اعتقاد اور یقین سے جانتا ہوں
که در حقیقت خدا تعالیٰ کے فضل سے اس گورنمنٹ کی پناہ ہمارے لئے بالواسطہ خدا تعالی کی پناہ ہے۔
اس سے زیادہ اس گورنمنٹ کی پُر امن سلطنت ہونے کا اور کیا میرے نزدیک ثبوت ہو سکتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے یہ پاک سلسلہ اسی گورنمنٹ کے ماتحت برپا کیا ہے۔ وہ لوگ میرے نزدیک سخت نمک حرام
ہیں جو حکام انگریزی کے رو بروان کی خوشامد میں کرتے ہیں ۔ ان کے آگے گرتے ہیں اور پھر گھر میں
آ کر کہتے ہیں کہ جو شخص اس گورنمنٹ کا شکر کرتا ہے وہ کافر ہے۔ یا درکھو، اور خوب یا درکھو کہ ہماری یہ
کار روائی جو اس گورنمنٹ کی نسبت کی جاتی ہے منافقانہ نہیں ہے وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ ۔ بلکہ
ہمارا یہی عقیدہ ہے جو ہمارے دل میں ہے۔ اور بزرگ مذکور جس نے ہماری پردہ دری کے لئے
پیشگوئی کی اس بات کو یاد رکھے کہ ہماری طرف سے اس میں کچھ زیادت نہیں ۔ انہوں نے پیشگوئی کی
اور ہم نے بددعا کی ۔ آئندہ ہمارا اور ان کا خدا تعالیٰ کی جناب میں فیصلہ ہے۔ اگر ان کی رائے سچی ہے
تو ان کی پیشگوئی پوری ہو جائے گی اور اگر جناب الہی میں اس عاجز کی کچھ عزت ہے تو میری دعا قبول
ہو جائے گی ۔ تاہم میں نے اس دعا میں یہ شرط رکھ لی ہے کہ اگر بزرگ مذکور قادیان میں آکر اپنی
بے باکی سے ایک مجمع میں تو بہ کریں تو خدا تعالیٰ یہ حرکت ان کو معاف کرے ورنہ اب یہ عظیم الشان
مقدمہ مجھ میں اور اس بزرگ میں دائر ہو گیا ہے۔ اب حقیقت میں جو رو سیاہ ہوگا ۔ اس بزرگ کو روم

کے ایک ظاہری فرماں روا کے لئے جوش آیا اور خدا کے قائم کردہ سلسلہ پر تھوکا اور اس کے مامور کو پلید
قرار دیا حالانکہ سلطان کے بارے میں میں نے ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا تھا۔ صرف اس کے بعض
ارکان کی نسبت بیان کیا تھا اور یا اس کی گورنمنٹ کی نسبت جو مجموعہ ارکان سے مراد ہے ملہما نہ خبر تھی ۔
سلطان کی ذاتیات کا کچھ بھی ذکر نہ تھا ۔ لیکن پھر بھی اس بزرگ نے وہ شعر میری نسبت پڑھا کہ
شاید مثنوی کے مرحوم مصنف نے نمرود اور شد اداور ابو جہل اور ابولہب کے حق میں بنایا ہوگا۔ اور اگر میں
سلطان کی نسبت کچھ نقطہ چینی بھی کرتا تب بھی میرا حق تھا کیوں کہ اسلامی دنیا کے لئے مجھے خدا نے حکم
کر کے بھیجا ہے جس میں سلطان بھی داخل ہے اور اگر سلطان خوش قسمت ہو تو یہ اس کی سعادت ہے
کہ میری نقطه چینی پر نیک نیتی کے ساتھ توجہ کرے اور اپنے ملک کی اصلاحوں کی طرف جدو جہد کے
ساتھ مشغول ہو۔ اور یہ کہنا کہ ایسے ذکر سے کہ زمین کی سلطنتیں میرے نزدیک ایک نجاست کی مانند
ہیں اس میں سلطان کی بہت بے ادبی ہوئی ہے یہ ایک دوسری حماقت ہے ۔ بے شک دنیا خدا کے
نزدیک مردار کی طرح ہے اور خدا کو ڈھونڈنے والے ہرگز دنیا کو عزت نہیں دیتے یہ ایک لا علاج بات
ہے جو روحانی لوگوں کے دلوں میں پیدا کی جاتی ہے کہ وہ سچی بادشاہت آسمان کی بادشاہت سمجھتے ہیں
اور کسی دوسرے کے آگے سجدہ نہیں کر سکتے ۔ البتہ ہم ہر ایک منعم کا شکر کریں گے ۔ ہمدردی کے عوض
ہمدردی دکھلائیں گے ۔ اپنے محسن کے حق میں دعا کریں گے۔ عادل بادشاہ کی خدا تعالیٰ سے سلامتی
چاہیں گے گو وہ غیر قوم کا ہو مگر کسی سفلی عظمت اور بادشاہت کو اپنے لئے بہت نہیں بنا ئیں گے۔ ہمارے
پیارے رسول سید الکائنات صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ إِذَا وَقَعَ الْعَبْدُ فِي الْهَانِيَّةِ الرَّبِّ
وَمُهَيْمِنِيَّةِ الصِّدِّيقِينَ وَرَهْبَانِيَّةِ الْأَبْرَارِ لَمْ يَجِدْ اَحَدًا يَأْخُذُ بِقَلْبِهِ ۔ یعنی جب کسی بندہ کے
دل میں خدا کی عظمت اور اُس کی محبت بیٹھ جاتی ہے اور خدا اس پر محیط ہو جاتا ہے جیسا کہ وہ صدیقوں
پر محیط ہوتا ہے اور اپنی رحمت اور خاص عنایت کے اندر اس کو لے لیتا ہے اور ابرار کی طرح اس کو غیروں
کے تعلقات سے چھوڑا دیتا ہے تو ایسا بندہ کسی کا ایسا نہیں پاتا کہ اپنی عظمت یا وجاہت یا خوبی کے ساتھ
اس کے دل کو پکڑ لے کیونکہ اس پر ثابت ہو جاتا ہے کہ تمام عظمت اور وجاہت اور خوبی خدا میں ہی

ہے۔ پس کسی کی عظمت اور جلال اور قدرت اس کو تعجب میں نہیں ڈالتی اور نہ اپنی طرف جھکا سکتی ہے۔
سواس کو دوسروں پر صرف رحم باقی رہ جاتا ہے خواہ بادشاہ ہوں یا شہنشاہ ہوں کیونکہ اس کو ان چیزوں کی
طمع باقی نہیں رہتی جو ان کے ہاتھ میں ہیں ۔ جس نے اس حقیقی شہنشاہ کے دربار میں بار پایا جس کے
ہاتھ میں ملکوت السموات والارض ہے۔ پھر فانی اور جھوٹی بادشاہی کی عظمت اس کے دل میں کیونکر بیٹھ
سکے؟ میں جو اس مَلِيكِ مُقْتَدِرِ کو پہنچانتا ہوں تو اب میری روح اس کو چھوڑ کر کہاں اور کدھر
جائے؟ یہ روح تو ہر وقت یہی جوش مار رہی ہے کہ اے شاہ ذوالجلال ابدی سلطنت کے مالک سب
ملک اور ملکوت تیرے لئے ہی مسلّم ہے تیرے سوا سب عاجز بندے ہیں۔ بلکہ کچھ بھی نہیں ۔
(1) آن کس که بتو رسد شہاں را چه کند با فر تو فرخسرواں را چه گند
(۲) چوں بندہ شناختت بدال عز وجلال بعد از تو جلال دیگران را چه گند
(۳) دیوانه کنی هر دو جهانش بخشی دیوانہ تو ہر دو جہاں را چه گند
الراقم میرزا غلام احمد از قادیان ۲۵ جون ۱۸۹۷ء
V
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان (یہ اشتہار ۳۸۴ کے ۱۲ صفحات پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۳۳ تا ۱۴۴)
ا ترجمہ۔ (۱) جس کی تجھ تک رسائی ہے وہ بادشاہوں کو کیا سمجھتا ہے اور تیری شان کے آگے وہ بادشاہوں کی کیا
حقیقت سمجھتا ہے۔ (۲) جب بندہ نے تیرے عز و جلال کو پہچان لیا تو پھر تجھے چھوڑ کر وہ دوسروں کی شوکت کو کیا
کرے۔(۳) اپنا دیوانہ بنا کر تو اسے دونوں جہان بخش دیتا ہے مگر تیرا دیوانہ دونوں جہانوں کو کیا کرے۔

آج 10 میں سے 10 باقی