پنجاب اور ہندوستان کے مشائخ اور اہل اللہ سے اللہ جل شانہ کی قسم دے کر ایک درخواست

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
پنجاب اور ہندوستان کے مشائخ اور صلحاء اور اہل اللہ
با صفا سے حضرت عزت اللہ جل شانہ کی قسم دے کر ایک
درخواست
اے بزرگان دین و عباد الله الصالحین میں اس وقت اللہ جل شانہ کی قسم دے کر
ایک ایسی درخواست آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جس پر توجہ کرنا آپ صاحبوں پر رفع فتنہ
وفساد کے لئے فرض ہے کیونکہ آپ لوگ فراست اور بصیرت رکھتے ہیں ۔ اور نہ صرف اٹکل
سے بلکہ نور اللہ سے دیکھتے ہیں اور اگر چہ ایسے ضروری امر میں جس میں تمام مسلمانوں کی
ہمدردی ہے اور اسلام کے ایک بڑے بھاری تفرقہ کو مٹانا ہے قسم کی کچھ بھی ضرورت نہیں تھی
مگر چونکہ بعض صاحب ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اپنے بعض مصالح کی وجہ سے خاموش رہنا
پسند کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ سچی شہادت میں عام لوگوں کی ناراضگی متصور ہے اور
جھوٹ بولنے میں معصیت ہے اور نہیں سمجھتے کہ اخفاء شہادت بھی ایک معصیت ہے۔ ان
لوگوں کو توجہ دلانے کے لئے قسم دینے کی ضرورت پڑی ۔
اے بزرگان دین وہ امر جس کے لئے آپ صاحبوں کو اللہ جَلَّ شَانۂ کی قسم دے کر

اسکے کرنے کے لئے آپ کو مجبور کرتا ہوں ۔ یہ ہے کہ خدا تعالی نے عین ضلالت اور فتنہ کے وقت میں
اس عاجز کو چودھویں صدی کے سر پر اصلاح خلق اللہ کے لئے مجدد کر کے بھیجا۔ اور چونکہ اس صدی
کا بھارا فتنہ جس نے اسلام کو نقصان پہنچایا تھا عیسائی پادریوں کا فتنہ تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے اس عاجز
کا نام مسیح موعود رکھا ۔ اور یہ نام یعنی مسیح موعود وہی نام ہے جس کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی گئی
تھی ۔ اور خدا تعالیٰ سے وعدہ مقرر ہو چکا تھا کہ تثلیث کے غلبہ کے زمانہ میں اس نام پر ایک مجدد آئے گا
جس کے ہاتھ پر کسر صلیب مقدر ہے۔ اس لئے صحیح بخاری میں اس مجدد کی یہی تعریف لکھی ہے کہ وہ
امت محمدیہ میں سے ان کا ایک امام ہوگا اور صلیب کو توڑے گا۔ یہ اسی بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ
صلیبی مذہب کے غلبہ کے وقت آئے گا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدے کے موافق ایسا ہی کیا اور اس
عاجز کو چودھویں صدی کے سر پر بھیجا اور وہ آسمانی حربہ مجھے عطا کیا جس سے میں صلیبی مذہب کو توڑ
سکوں ۔ مگر افسوس کہ اس ملک کے کو تہ اندیش علماء نے مجھے قبول نہیں کیا اور نہایت بیہودہ عذرات پیش
کئے جن کو ہر پہلو سے تو ڑا گیا ۔ انہوں نے یہ ایک لغو خیال پیش کیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ
مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے اور پھر منارہ دمشق کے پاس آخری زمانہ میں اتریں گے اور وہی
مسیح موعود ہوں گے۔ پس ان کو جواب دیا گیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا جسم عنصری کے ساتھ زندہ
آسمان پر چلے جانا ہر گز صحیح نہیں ہے۔ ایک حدیث بھی جو صحیح مرفوع متصل ہو ایسی نہیں ملے گی جس سے
ان کا زندہ آسمان پر چلے جانا ثابت ہوتا ہو بلکہ قرآن شریف صریح ان کی وفات کا بیان فرماتا ہے اور بڑے
بڑے اکابر علماء جیسے ابن حزم اور امام مالک رضی اللہ عنہما ان کی وفات کے قائل ہیں۔ پھر جبکہ نصوص قطعیہ
سے ان کا وفات پانا ثابت ہوتا ہے تو پھر یہ امید رکھنا کہ وہ کسی وقت دمشق کے شرقی منارہ کے پاس
نازل ہوں گے کس قدر غلط خیال ہے بلکہ اس صورت میں دمشقی حدیث کے وہ معنے کرنے چاہیں جو
قرآن اور دوسری حدیثوں سے مخالفت نہ رکھتے ہوں اور وہ یہ ہے کہ مسیح موعود کا نزول اجلال واکرام
جو ایک روحانی نزول ہے دمشق کے مشرقی منار تک اپنے انوار دکھلائے گا۔ چونکہ دمشق تثلیث
کے خبیث درخت کا اصل منبت ہے اور اسی جگہ سے اس خراب عقیدہ کی پیدائش ہوئی ہے اس لئے

اشارہ فرمایا گیا کہ مسیح موعود کا نور نزول فرما کر اس جگہ تک پھیلے گا جہاں تثلیث کا مسقط الرأس
ہے۔ مگر افسوس کہ علماء مخالفین نے اس صاف اور صریح مسئلہ کو قبول نہیں کیا۔ پھر یہ بھی نہیں سوچا کہ
قرآن شریف اس لئے آیا ہے کہ تا پہلے اختلافات کا فیصلہ کرے اور یہود اور نصاری نے جو حضرت
عیسیٰ کے رفع الی السماء میں اختلاف کیا تھا جس کا قرآن نے فیصلہ کرنا تھا۔ وہ رفع جسمانی نہیں تھا
بلکہ تمام جھگڑا بڑا اور تنازع روحانی رفع کے بارے میں تھا۔ یہود کہتے تھے کہ نعوذ باللہ عیسی لعنتی ہے یعنی خدا
کی درگاہ سے رد کیا گیا اور خدا سے دور کیا گیا اور رحمت الہی سے بے نصیب کیا گیا جس کا رفع الی
اللہ ہر گز نہیں ہوا کیونکہ وہ مصلوب ہوا اور مصلوب توریت کے حکم کے رو سے رفع الی اللہ سے
بے نصیب ہوتا ہے جس کو دوسرے لفظوں میں لعنتی کہتے ہیں تو ریت کا یہ منشاء تھا کہ سچا نبی کبھی مصلوب نہیں
ہوتا اور جب مصلوب جھوٹا ٹھیرا تو بلا شبہ وہ لعنتی ہوا جس کا رفع الی اللہ غیر ممکن ہے اور اسلامی عقیدہ
کی طرح یہود کا بھی عقیدہ تھا کہ مومن مرنے کے بعد آسمان کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور اس کے لئے
آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور حضرت عیسی کے کافر ٹھیرانے کے لئے یہود کے ہاتھ میں
یہ دلیل تھی کہ وہ سولی دیا گیا ہے اور جو شخص سولی دیا جائے اس کا توریت کی رو سے رفع الی السماء نہیں
ہوتا یعنی وہ مرنے کے بعد آسمان کی طرف نہیں اٹھایا جاتا بلکہ ملعون ہو جاتا ہے لہذا اس کا کافر ہونا لازم
آیا اور اس دلیل کے ماننے سے عیسائیوں کو چارہ نہ تھا کیونکہ توریت میں ایسا ہی لکھا ہوا تھا تو انہوں
نے اس بات کو ٹالنے کے لئے دو بہانے بنائے ایک یہ کہ اس بات کو مان لیا کہ بے شک یسوع جس کا
دوسرا نام عیسی ہے مصلوب ہو کہ ہو کر لعنتی ہوا۔ مگر وہ لعنت صرف تین دن تک رہی۔ پھر بجائے اس کے
رفع الی اللہ اس کو حاصل ہوا۔ اور دوسرا یہ بہانہ بنایا گیا کہ چند ایسے آدمیوں نے جو حواری نہیں تھے
گواہی بھی دیدی کہ ہم نے یسوع کو آسمان پر چڑھتے بھی دیکھا گو یا رفع الی اللہ ہو گیا جس مومن ہونا
ثابت ہوتا ہے۔ مگر یہ گواہی جھوٹی تھی جو نہایت مشکل کے وقت بنائی گئی۔
بات یہ ہے کہ جب یہود نے حواریوں کو ہر روز دق کرنا شروع کیا کہ بوجہ مصلوبیت یسوع کا
لعنتی ہونا ثابت ہو گیا یعنی رفع الی اللہ نہیں ہوا۔ تو اس اعتراض کے جواب سے عیسائی نہایت تنگ

آگئے اور ان کو یہودیوں کے سامنے منہ دکھلانے کی جگہ نہ رہی تب بعض مفتری حیلہ سازوں نے یہ
گواہی دے دی کہ ہم نے یسوع کو آسمان پر چڑھتے دیکھا ہے پھر کیونکر اس کا رفع نہیں ہوا مگر اس
گواہی میں گو بالکل جھوٹ سے کام لیا تھا مگر پھر بھی ایسی شہادت کو یہودیوں کے اعتراض سے کچھ تعلق
نہ تھا کیونکہ یہودیوں کا اعتراض رفع روحانی کی نسبت تھا جس کی بنیاد توریت پر تھی اور رفع جسمانی
کی کوئی بحث نہ تھی ۔ اور ماسوا اس کے جسمانی طور پر اگر کوئی بفرض محال پرندوں کی طرح پرواز بھی
کرے اور آنکھوں سے غا: نکھوں سے غائب ہو جائے تو کیا اس سے اس سے ثابت ہو جائے گا کہ وہ در حقیقت کسی آسمان پر
جا پہنچا ہے؟
عیسائیوں کی یہ سادہ لوحی تھی جو انہوں نے ایسا منصوبہ بنا یا ورنہ اس کی کچھ ضرورت نہ
تھی ۔ ساری بحث روحانی رفع کے متعلق تھی جس سے لعنت کا مفہوم روکتا تھا افسوس ان کو یہ خیال نہ آیا
کہ توریت میں جو لکھا ہے جو مصلوب کا رفع الی اللہ نہیں ہوتا تو یہ تو سچے نبیوں کی عام علامت رکھی گئی تھی
اور یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ صلیبی موت جرائم پیشہ کی موت ہے اور سچے نبیوں کے لئے یہ
پیشگوئی تھی کہ وہ جرائم پیشہ کی موت سے نہیں مریں گے۔ اسی لئے حضرت آدم سے لے کر آخر تک کوئی
سچا نبی مصلوب نہیں ہوا۔ پس اس امر کو رفع جسمانی سے کیا علاقہ تھا۔ ورنہ لازم آتا ہے کہ ہر ایک سچا نبی
معہ جسم عنصری آسمان پر گیا ہو اور جو جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر نہ گیا ہو وہ جھوٹا ہو۔ غرض تمام جھگڑا
روحانی میں تھا جو چھ سو برس تک فیصلہ نہ ہو سکا۔ آخر قرآن شریف نے فیصلہ کر دیا۔ اسی کی طرف
الله جَلَّ شَانُه نے اشارہ فرمایا ہے یا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى یعنی اے عیسیٰ
میں تجھے طبعی وفات دوں گا اور اپنی طرف تیرا رفع کروں گا یعنی تو مصلوب نہیں ہوگا ۔ اس آیت میں
یہود کے اس قول کارڈ ہے کہ وہ کہتے تھے کہ عیسی مصلوب ہو گیا اس لئے ملعون ہے اور خدا کی طرف اس کا ف
رفع نہیں ہوا۔ اور عیسائی کہتے تھے کہ تین دن لعنتی رہ کر پھر رفع ہوا ۔ اور اس آیت نے یہ فیصلہ کیا کہ بعد
وفات بلا توقف خدا تعالیٰ کی طرف عیسی کا رفع روحانی ہوا۔ اور خدا تعالیٰ نے اس جگہ رَافِعُكَ إِلَى
رفع
ا ال عمران : ۵۶

السَّمَاءِ نہیں کہا بلکہ رَافِعُكَ إِلَيَّ فرمایا تا رفع جسمانی کا شبہ نہ گذرے۔ کیونکہ جو خدا کی طرف
L
جاتا ہے وہ روح سے جاتا ہے نہ جسم سے۔ اِرْجِعِي إِلَى رَبِّک اس کی نظیر ہے۔
غرض اس طرح پر یہ جھگڑا فیصلہ پایا مگر ہمارے نادان مخالف جو رفع آسمانی کے قائل ہیں وہ اتنا
بھی نہیں سمجھتے کہ جسمانی رفع امر متنازع فیہ نہ تھا۔ اور اگر اس بے تعلق امر کو بفرض محال قبول کر لیں تو پھر فیہ نہ اگراس بے امر
یہ سوال ہوگا کہ جو روحانی رفع کے متعلق یہود اور نصاری میں جھگڑا تھا اس کا فیصلہ قرآن کی کن آیات
میں فرمایا گیا ہے۔ آخر لوٹ کر اسی طرف آنا پڑے گا کہ وہ آیات یہی ہیں۔
آ
یہ تو نقلی طور پر ہمارا الزام مخالفین پر ہے۔ اور ایسا ہی عقلی طور پر بھی وہ ملزم ٹھہرتے ہیں کیونکہ
جب بناءڈا اسے دنیا کی بناء ڈالی گئی ہے یہ عادت اللہ نہیں کہ کوئی شخص زندہ اسی جسم عنصری کے ساتھ کئی ۔ اتھ کئی سو سال
ن پر بود و باش اختیار کرے اور پھر کسی دوسرے وقت زمین پر اتر آوے۔ اگر یہ عادت اللہ ہوتی تو
دنیا میں کئی نظیر میں اس کی پائی جاتیں۔ یہودیوں کو یہ گمان تھا کہ ایلیا آسمان پر گیا اور پھر آئے گا مگر خود
حضرت مسیح نے اس گمان کو باطل ٹھہرایا اور ایلیا کے نزول سے مراد یوحنا کو لے لیا جو اسلام میں بیٹی کے
نام سے موسوم ہے۔ حالانکہ ظاہر نص یہی کہتا تھا کہ ایلیا واپس آئیگا ہر ایک فوق العادت عقیدہ کی نظیر
طلب کرنا محققوں کا کام ہے تاکسی گمراہی میں نہ پھنس جائیں ۔ کیونکہ جو بات خدا کی طرف سے ہو
اس کے اور بھی نظائر پائے جاتے ہیں ۔ اور یہ بات سچ ہے کہ اس دنیا میں واقعات صحیحہ کے لئے
نظیریں ہوتی ہیں مگر باطل کے لئے کوئی نظیر نہیں ہوتی ۔ اسی اصول محکم سے ہم عیسائیوں کے
عقیدہ کو رد کرتے ہیں ۔ خدا نے دنیا میں جو کام کیا وہ اس کی عادت اور سنت قدیم میں ضرور
داخل ہونا چاہیے ۔ سو اگر خدا نے دنیا میں ملعون اور مصلوب ہونے کے لئے اپنا بیٹا بھیجا تو ضرور
یہ بھی اس کی عادت ہوگی کہ کبھی بیٹا بھی بھیج دیتا ہے۔ پس ثابت کرنا چاہیے کہ پہلے اس سے اس
کے کتنے بیٹے اس کام کے لئے آئے ۔ کیونکہ اب اگر بیٹا بھیجنے کی ضرورت پڑی ہے تو پہلے بھی
اس از لی خالق کو کسی نہ کسی زمانہ میں ضرورت پڑی ہو گی ۔ غرض خدا تعالیٰ کے سارے کام سنت
ا الفجر : ٢٩

اور عادت کے دائرہ میں گھوم رہے ہیں اور جو امر عادت اللہ سے باہر بیان کیا جائے تو عقل
ایسے عقیدہ کو دور سے دھکے دیتی ہے۔
باقی رہی کشفی اور الہامی گواہی سو کشف اور الہام جو خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ یہی
بتلا رہا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام در حقیقت فوت ہو گئے ہیں اور ان کا دوبارہ دنیا میں آنا یہی تھا کہ ایک خدا
کا بندہ ان کی قوت اور طبع میں ہو کر ظاہر ہو گیا۔ اور میرے بیان صدق پر اللہ جَلَّ شانہ نے کئی طرح
کے نشان ظاہر فرمائے اور چاند سورج کو میری تصدیق کے لئے خسوف کسوف کی حالت میں رمضان
میں جمع کیا اور مخالفوں سے کشتی کی طرح مقابلہ کرا کے آخر ہر ایک میدان میں اعجازی طور پر مجھے فتح دی
اور دوسرے بہت سے نشان دکھلائے جن کی تفصیل رسالہ سراج منیر اور دوسرے رسالوں میں درج
ہے لیکن باوجو د نصوص قرآنیه و حدیثیه و شواہد عقلیه و آیات سماویہ پھر بھی ظالم طبع مخالف اپنے ظلم سے
باز نہ آئے اور طرح طرح کے افتراؤں سے مدد لے کر محض ظلم کی رو سے تکذیب کر رہے ہیں۔ لہذا
اب مجھے اتمام حجت کے لئے ایک اور تجویز خیال میں آئی ہے اور امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالٰی اس
میں برکت ڈال دے اور یہ تفرقہ جس نے ہزارہا مسلمانوں میں سخت عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے
رو با صلاح ہو جائے ۔
اور وہ یہ ہے
کہ پنجاب اور ہندوستان کے تمام مشائخ اور فقراء اور صلحاء اور مردان باصفا کی خدمت میں
اللہ جل شانہ ہے کی قسم دے کر التجا کی جائے کہ وہ میرے بارے میں اور میرے د ے دعوی کے بارہ میں
دعا اور تضرع اور استخارہ سے جناب الہی میں توجہ کریں پھر اگر ان کے الہامات اور کشوف اور رویا صادقہ
سے جو حلفاً شائع کریں ، کثرت اس طرف نکلے کہ گویا یہ عاجز کذاب اور مفتری ہے تو بے شک تمام
لوگ مجھے مردود اور مخذول اور ملعون اور مفتری اور کذاب خیال کریں اور جس قدر چاہیں لعنتیں بھیجیں
ان کو کچھ بھی گناہ نہیں ہوگا اور اس صورت میں ہر ایک ایماندار کو لازم ہو گا کہ مجھ سے پر ہیز کرے اور
اس تجویز سے بہت آسانی کے ساتھ مجھ پر اور میری جماعت پر وبال آجائے گا لیکن اگر کشوف اور

الہامات اور رویا صادقہ کی کثرت اس طرف ہو کہ یہ عاجز منجانب اللہ اور اپنے دعوی میں سچا ہے تو پھر ہر
خدا ترس پر لازم ہو گا کہ میری پیروی کرے اور تکفیر اور تکذیب سے باز آوے۔
ایک
ظاہر ہے کہ ہر ایک شخص کو آخر ایک دن مرنا ہے۔ پس اگر حق کے قبول کرنے کے لئے اس
دنیا میں کوئی ذلت بھی پیش آئے تو وہ آخرت کی ذلت سے بہتر ہے لہذا میں تمام مشائخ اور فقراء اور
صلحاء پنجاب اور ہندوستان کو اللہ جل شانہ کی قسم دیتا ہوں جس کے نام پر گردن رکھ دینا سچے
دین داروں کا کام ہے کہ وہ میرے بارے میں جناب الہی میں کم سے کم اکیس روز توجہ کریں ۔ یعنی
اس صورت میں کہ اکیس روز سے پہلے کچھ معلوم نہ ہو سکے اور خدا سے انکشاف اس حقیقت کا چاہیں کہ
میں کون ہوں؟ آیا کذاب ہوں یا منجانب اللہ ۔ میں بار بار بزرگان دین کی خدمت میں اللہ جَلَّ شَانُهُ
کی قسم دے کر یہ سوال کرتا ہوں کہ ضرور اکیس روز تک اگر اس سے پہلے معلوم نہ ہو سکے ۔ اس تفرقہ
کے دور کرنے کے لئے دعا اور توجہ کریں ۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی قسم سن کر پھر التفات نہ
کرنا ر است بازوں کا کام نہیں ہے اور میں جانتا ہوں کہ اس قسم کو سن کر ہر ایک پاک دل اور خدا تعالیٰ کی
عظمت سے ڈرنے والا ضرور توجہ کرے گا پھر ایسی الہامی شہادتوں کے جمع ہونے کے بعد جس طرف
L
کثرت ہوگی وہ امر منجانب اللہ سمجھا جاوے گا۔
اگر میں حقیقت میں کذاب اور دجال ہوں تو اس امت پر بڑی مصیبت ہے کہ ایسی
ضرورت کے وقت میں اور فتنوں اور بدعات اور مفاسد کے طوفان کے زمانہ میں بجائے ایک مصلح اور
مجدد کے چودھویں صدی کے سر پر دجال پیدا ہوا ۔ یاد رہے کہ ایسا ہر ایک شخص جس کی نسبت ایک
جماعت اہل بصیرت مسلمانوں کی صلاح اور تقوی اور پاک دلی کا ظن رکھتی ہے وہ اس اشتہار میں میرا
مخاطب ہے۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ جو صلحاء شہرت کے لحاظ سے کم درجہ پر ہیں میں اُن کو کم نہیں دیکھتا
ممکن ہے کہ وہ شہرت یافتہ لوگوں سے خدا تعالیٰ کی نظر میں زیادہ اچھے ہوں ۔ اسی طرح میں صالحہ عفیفہ
لے میں علاوہ قسم کے مشائخ وقت کی خدمت میں ان کے پیرانِ خاندان کا واسطہ ڈالتا ہوں کہ وہ ضرور میری
تصدیق یا تکذیب کے لئے خدا تعالیٰ کے جناب میں توجہ کریں۔ منہ

عورتوں کو بھی مردوں کی نسبت تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ ممکن ہے کہ وہ بعض شہرت یافتہ صالح مردوں
سے بھی اچھی ہوں لیکن ہر ایک صاحب جو میری نسبت کوئی رویا کشف یا الہام لکھیں ان پر ضروری
طور پر واجب ہوگا کہ وہ حلفاً اپنی دستخطی تحریر سے مجھ کو اطلاع دیں تا ایسی تحریر میں ایک جگہ جمع ہوتی
جائیں اور پھر حق کے طالبوں کے لئے شائع کی جائیں۔
اس تجویز سے انشاء اللہ بندگان خدا کو بہت فائدہ ہوگا اور مسلمانوں کے دل کثرت شواہد سے ایک
طرف تسلی پا کر فتنہ سے نجات پا جائیں گے اور آثار نبویہ میں بھی اسی طرح معلوم ہوتا کہ اول مہدی آخر
الزمان کی تکفیر کی جائے گی اور لوگ اس سے دشمنی کریں گے اور نہایت درجہ کی بدگوئی سے پیش آئیں گے
اتعالیٰ کے نیک بندوں کو اس کی سچائی کی نسبت بذریعہ رؤیا والہام وغیرہ اطلاع دی جائے گی
اور دوسرے آسمانی نشان بھی ظاہر ہوں گے تب علماء وقت طوعاً و کرہا اس کو قبول کریں گے۔ سواے عزیز و
اور بزرگو برائے خدا عالم الغیب کی طرف توجہ کرو۔ آپ لوگوں کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میرے
اس سوال کو مان لو۔ اس قدیر ذوالجلال کی تمہیں سوگند ہے کہ اس عاجز کی یہ درخواست رڈ مت کرو۔
عزیزان مے دہم صد بار سوگند بروئے حضرت را دار سوگند
که در کارم جواب از حق بجوئید
به محبوب دل ابرار سوگند
هَذَا مَا أَرَدْنَا لا زَالَةِ الدُّجى وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
الملتمس
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپورہ۔ پنجاب ۱۵ جولائی ۱۸۹۷ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار کے صفحات پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۴۴ تا ۱۵۲)
ے ترجمہ اشعار ۔ اے دوستو میں تمہیں سینکڑوں قسمیں د روں سمیں دیتا ہوں اور جناب ! اب الہی کی ذات کی قسمیں دیتا ہوں ۔
میرے معاملہ میں خدا سے ہی جواب مانگو۔ میں تمہیں نیکوں کے دلوں کے محبوب کی قسم دیتا ہوں ۔ میرےمعامل

آج 10 میں سے 10 باقی