تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلٌ
تَعَاوَنُوا عَلَى الْبَرِّ وَالتَّقْوى
چونکہ ہماری وہ مسجد جو گھر کے نزدیک ہے جس میں پانچ وقت کی نماز پڑھی جاتی ہے بہت
تنگ ہے اور نماز کے وقت اکثر یہ تکلیف رہتی ہے کہ نمازی یا تو دوسری مسجد کی طرف دوڑتے ہیں اور یا
اگر کم ہوں تو گھر کی کسی کوٹھڑی میں یا دوسری چھت پر کھڑے ہو کر بہ نہایت دقت نماز ادا کرتے ہیں۔
میرے دل میں مدت کا خیال تھا کہ اگر اس مسجد کی دہنی طرف جو زمین خالی پڑی ہے ایک
مکان طیار ہو کر مسجد کے ساتھ ملا دیا جائے تو کم سے کم چالیس آدمی اس میں نماز کے لئے کھڑے ہو
سکتے ہیں۔ اور اگر او پر ایک اور چھت ہو تو اتنی آدمی نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ یہ خیال مدت کا تھا مگر باعث
کمزوری اپنی جماعت کے اسکے اظہار میں تامل تھا۔ آج میں نے سوچا کہ ہر ایک کام خدا کرتا ہے نہ کہ
انسان کیا تعجب ہے کہ چندہ سے یہ کام نکل سکے اور اس کار خیر کی برکت سے خدا ایسے لوگوں کو بھی توفیق
دے دے جو بے توفیق ہوں اور ثواب آخرت اور خوشنودی الہی کا موجب ہو۔ کیونکہ یہ وہ مسجد ہے
جس کی نسبت اس عاجز کو الہام ہوا تھا وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا اور جس کی نسبت الہام ہوا تھا
مُبَارِكٌ وَمُبَارَكٌ وَكُلُّ اَمْرٍ مُبَارَكَ يُجْعَلُ فِيهِ اور جس پر فرشتوں کو تحریر کرتے دیکھا تھا سو
تو کلاً علی اللہ اس حصہ مسجد کے لئے یہ اشتہار دیتا ہوں ۔ اور امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک دوست اور مخلص
اس بیت اللہ کی امداد میں شریک ہو جائے گو کیسی ہی کم درجہ کی شراکت ہو ۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو
امور خیر کی امداد میں دلی زور اور توفیق بخشے ۔
ممار
بالا آخر واضح رہے کہ پانسور و پی اس عمارت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ والسلام
الراقم
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ۲۹ جولائی ۱۸۹۷ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۵۳٬۱۵۲)