ایک ضروری فرض کی تبلیغ

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
ایک ضروری فرض کی تبلیغ
اگر چہ ہم دن رات اسی کام میں لگے ہوئے ہیں کہ لوگ اس سچے معبود پر ایمان لاویں جس پر
ایمان لانے سے نور ملتا اور نجات حاصل ہوتی ہے لیکن اس مقصد تک پہنچانے کے لئے علاوہ ان
طریقوں کے جو استعمال کئے جاتے ہیں ایک اور طریق بھی ہے اور یہ ہے کہ ایک مدرسہ قائم ہو کر
بچوں کی تعلیم میں ایسی کتابیں ضروری طور پر لازمی ٹھیرائی جائیں جن کے پڑھنے سے اُن کو پتہ لگے کہ
اسلام کیا شے ہے اور کیا کیا خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے اور جن لوگوں نے اسلام پر حملے کئے ہیں وہ حملے
کیسے خیانت اور جھوٹھ اور بے ایمانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ اور یہ کتا بیں نہایت سہل اور آسا نعبارتوں
میں تالیف ہوں اور تین حصوں پر مشتمل ہوں ۔ پہلا حصہ ان اعتراضات کے جواب میں ہو جو
عیسائیوں اور آریوں نے اپنی نادانی سے قرآن اور اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کئے ہیں اور
دوسرا حصہ اسلام کی خوبیوں اور اس کی کامل تعلیم اور اس کے ثبوت میں ہو۔ اور تیسرا حصہ اُن
مذاہب باطلہ کے بطلان کے بیان میں ہو جو مخالف اسلام ہیں ۔ اور اعتراضات کا حصہ صرف سوال
اور جواب کے طور پر ہوتا بچے آسانی سے اس کو سمجھ سکیں اور بعض مقامات میں نظم بھی ہوتا بچے اس کو حفظ
کر سکیں ۔ ایسی کتابوں کا تالیف کرنا میں نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور جو طرز اور طریق تالیف کا

میرے ذہن میں ہے اور جو غیر مذاہب کی باطل حقیقت اور اسلام کی خوبی اور فضیلت خدا تعالیٰ نے
میرے پر ظاہر فرمائی ہے میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر ایسی کتا ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل سے میں تالیف
کروں گا بچوں کو پڑھائی گئیں تو اسلام کی خوبی آفتاب کی طرح چمک اٹھے گی اور دوسرے مذاہب کے
بطلان کا نقشہ ایسے طور سے دکھایا جائے گا جس سے ان کا باطل ہونا کھل جائے گا۔
اے دوستو یقین یا درکھو کہ دنیا میں سچا مذہب جو ہر ایک غلطی سے پاک اور ہر ایک عیب سے منزہ
ہے صرف اسلام ہے۔ یہی مذہب ہے جو انسان کو خدا تک پہنچا تا اور خدا کی عظمت کلوں میں بٹھاتا
ہے۔ ایسے مذہب ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں جن میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ اپنے جیسے انسان
کو خدا کر کے مان لو یا جن میں تعلیمیں ہیں کہ وہ ذات جو مبدء ہر ایک فیض ہے وہ تمام جہان کا خالق
نہیں ہے بلکہ تمام ارواح خود بخود قدیم سے چلے آتے ہیں۔ گویا خا کی بادشاہت کی تمام بنیاد ایسی
چیزوں پر ہے جو اس کی قدرت سے پیدا نہیں ہوئیں بلکہ قدامت میں اس کے شریک اور اس کے برابر
ہیں۔ سو جس کو علما اور معرفت عطا کی گئی ہے اس کا فرض ہے جو ان تمام اہل مذاہب کو قابل رحم تصور کر
کے سچائی کے دلائل ان کے سامنے رکھے اور ضلالت کے گڑھے سے ان کو نکالے اور خدا سے بھی دعا
کرے کہ یہ لوگ ان مہلک بیماریوں سے شفا پادیں ۔ اس لئے میں مناسب دیکھتا ہوں کہ بچوں کی تعلیم
کے ذریعہ سے اسلامی روشنی کو ملک میں پھیلاؤں اور جس طریق سے اس خدمت کو انجام دوں گا۔
میرے نزدیک دوسروں سے یہ کام ہرگز نہیں ہو سکے گا ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ اس طوفان ضلالت
میں اسلامی ذریت کو غیر مذاہب کے وساوس سے بچانے کیلئے اس ارادہ میں میری مدد کرے ۔
سو میں مناسب دیکھتا ہوں کہ بالفعل قادیان میں ایک مڈل سکول قائم کیا جائے اور علاوہ تعلیم انگریزی
کے ایک حصہ تعلیم کا وہ کتابیں رکھی جائیں کہ جو میری طرف سے اس غرض سے تالیف ہوں گی
کہ مخالفوں کے تمام اعتراضات کا جواب دے کر بچوں کو اسلام کی خوبیاں سکھلائی جائیں اور مخالفوں
کے عقیدوں کا بے اصل اور باطل ہونا سمجھایا جائے ۔ اس طریق سے اسلامی ذریت نہ صرف مخالفوں
کے حملوں سے محفوظ رہے گی بلکہ بہت جلد وہ وقت آئے گا کہ حق کے طالب سچ کی روشنی اسلام میں

پاکر باپوں اور بیٹوں اور بھائیوں کو اسلام کے لئے چھوڑ دیں گے ۔ مناسب ہے کہ ہر ایک
صاحب توفیق اپنے دائگی چندہ سے اطلاع دیوے کہ وہ اس کارخیر کی امداد میں کیا کچھ ماہواری مدد کر
سکتا ہے۔ اگر یہ سرمایہ زیادہ ہو جائے تو کیا تعجب ہے کہ یہ سکول انٹرنس تک ہو جائے۔
واضح رہے کہ اول بنیاد چندہ کی اخویم مخدومی مولوی حکیم نورالدین صاحب نے ڈالی کیونکہ
انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ میں اس سکول کے لئے دس روپیہ ماہواری دوں گا۔ اور مرزا خدا بخش
صاحب اتالیق نواب محمد علی خان صاحب نے دورو پید اورمحمد اکبر صاحب نے ایک روپیہ ماہواری اور
میر ناصر نواب صاحب نے ایک روپیہ ماہواری اور اللہ داد صاحب کلرک شاہ پور نے ٫۸ (آٹھ آ نہ )
ماہواری چندہ دینا قبول کیا ہے۔
المش
تهر
میرزا غلام احمد از قادیان
۵ ارستمبر ۱۸۹۷ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے)
♡
تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۵۳ تا ۱۵۵)
نوٹ ۔ ہر ایک صاحب کا اختیار ہوگا کہ اپنے لڑکے قادیان میں تعلیم کے لئے بھیجیں۔ بورڈنگ اور انتظامی امور کی
کار روائی فہرست چندہ کے مرتب ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

آج 10 میں سے 10 باقی