اخبار چودھویں صدی والے بزرگ کی توبہ

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اخبار چودھویں صدی والے بزرگ کی تو بہ
علاوہ اور نشانوں کے یہ بھی ایک عظیم الشان نشان ہے جو حال میں اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ظاہر ہوا۔ ناظرین کو یاد ہوگا کہ ایک بزرگ نے جو ہر ایک طرح سے دنیا میں معزز اور رئیس اور
اہل علم بھی ہیں اس عاجز کے حق میں ایک دل آزار کلمہ یعنی مثنوی رومی کا یہ شعر پڑھا تھا جو پرچہ
چودھویں صدی ماہ جون ۱۸۹۷ء میں شائع ہوا تھا اور وہ یہ ہے ۔
چوں خدا خواهد که پرده کس دردا
میلش
برد
اندر طعنہ پاکاں
سواس رنج کی وجہ سے جو اس عاجز کے دل کو پہنچا اس بزرگ کے حق میں دعا کی گئی تھی کہ یا تو -
وجہ
خدا تعالٰی اس کو تو بہ اور پشیمانی بخشے اور یا کوئی تنبیہ نازل کرے۔ سوخدا نے اپنے فضل اور رحم سے اس کو
توفیق تو به عنایت فرمائی اور اس بزرگ کو الہام کے ذریعہ سے اطلاع دی کہ اس عاجز کی دعا اس کے
بارے میں قبول کی گئی اور ایسا ہی معافی بھی ہوگی ۔ سو اس نے خدا سے یہ الہام پا کر اور آثار خوف دیکھ
کر نہایت انکسار اور تذلیل سے معزرت کا خط لکھا۔ وہ خط کسی قدر اختصار سے پرچہ چودہویں صدی ماہ
نومبر ۱۸۹۷ء میں چھپ بھی گیا ہے۔ مگر چونکہ اس اختصار میں بہت سے ایسے ضروری امور رہ گئے ہیں
جن سے یہ ثبوت ملتاہے ملتا کہ ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی کی دعاؤں کو قبول کرتا کرتا اور اوران ان کے دلوں پر رعب
ا ترجمہ۔ خدا تعالیٰ جب کسی کا پردہ چاک کرنا چاہتا ہے تو اس کی طبع میں پاک لوگوں پر طعنہ زنی کا میلان پیدا کر دیتا ہے۔

ڈالتا اور آثار خوف ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس خط کو جو میرے پاس پہنچا تھا
بعض ضروری اختصار کے ساتھ شائع کر دوں ۔ اور بزرگ موصوف کا یہ اصل خط اس وجہ سے بھی شائع
کرنے کے لائق ہے کہ میں اس اصل خط کو بہت سے لوگوں کو سنا چکا ہوں اور ایک جماعت کثیر اس کے
مضمون سے اطلاع پا چکی ہے اور بہت سے لوگوں کو بذریعہ خطوط اس کی اطلاع بھی دی گئی ہے اب جبکہ
چودھویں صدی کے پرچہ کو وہ لوگ پڑھیں گے تو ضرور ان کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوں گے کہ جو کچھ
زبانی ہمیں سنایا گیا اس میں کئی ایسی باتیں ہیں جو شائع کردہ خط میں نہیں ہیں ۔ اور ممکن ہے کہ ہمارے
بعض کو نہ اندیش مخالفوں کو یہ بہانہ ہاتھ آجائے کہ گویا ہم نے نج کے خط میں اپنی طرف سے کچھ زیادت
کی تھی ۔ لہذا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس اصل خط کو چھاپ دیا جائے ۔ مگر یاد رہے کہ چودھویں صدی
کے خط میں جس قدر اختصار کیا گیا ہے یہ کسی کا قصور نہیں ہے۔ اختصار کے لئے میں نے ہی اجازت دی
تھی مگر اس اجازت کے استعمال میں کسی قدر غلطی ہو گئی ہے لہذا اب اس کی اصلاح ضروری ہے۔
اس تمام قصے کے لکھنے سے غرض یہ ہے کہ ہماری جماعت اور تمام حق کے طالبوں کے لئے یہ
بھی ایک خدا کا نشان ہے اور جناب سرسید احمد خان صاحب بالقابہ کے غور کرنے کے لئے یہ تیسرا نمونہ
ہے کہ کیونکہ اللہ جل شانۂ اپنے بندوں کی دُعائیں قبول کر لیتا ہے سید صاحب موصوف کا یہ قول
نہایت صحیح ہے کہ ہر ایک دُعا منظور نہیں ہو سکتی۔ بعض دعائیں منظور ہو جاتی ہیں ۔ مگر کاش سید صاحب
کی پہلی تحریریں اس آخری تحریر کے مطابق ہوتیں ۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ بزرگ موصوف جن کا خط ذیل میں لکھا جاتا ہے کچھ عام لوگوں میں
سے نہیں ہیں بلکہ جہاں تک میرا خیال ہے وہ ایک بڑے ذی علم اور علماء وقت میں سے ہیں اور کئی
لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ اُن کو الہام بھی ہوتا ہے اور اس خط میں انہوں نے اپنے الہام کا ذکر بھی
کیا ہے علاوہ ان سب باتوں کے وہ بزرگ پنجاب کے معزز رئیسوں اور جاگیرداروں میں سے ہیں
اور ایک مدت سے گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی طرف سے ایک معزز عہدہ حکومت پر بھی ممتاز ہیں۔
چونکہ پرچہ چودھویں صدی میں بھی اس بزرگ کے منصب اور مرتبت کا اس قدر ذکر ہو چکا ہے لہذا

اس قدر یہاں بھی لکھا گیا اور بزرگ موصوف نے جو میرے نام بغرض معذرت ۲۹ اکتوبر ۱۸۹۷ء کو
خط لکھا تھا جس کا خلاصہ چودھویں صدی میں چھپا ہے اس خط کو بغرض مصلحت مذکورہ بالا بحذف بعض
فقرات ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نقل مطابق اصل
اخبار چودھویں صدی والا مجرم
سیدی و مولائی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک خطا کا راپنی غلط کاری سے اعتراف کرتا ہوا (اس نیاز نامہ کے ذریعہ سے ) قادیان
کے مبارک مقام پر (گویا) حاضر ہو کر آپ کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔
یکم جولائی ۹۷ ء سے یکم جولائی ۹۸ ء جو اس گنہگار کو مہلت دی گئی اب آسمانی بادشاہت میں
آپ کے مقابلہ میں اپنے آپ کو مجرم قرار دیتا ہے ( اس موقعہ پر مجھے القا ہوا کہ جس طرح آپ کی دعا
مقبول ہوئی اسی طرح میری التجا و عاجزی قبول ہو کر حضرت اقدس کے حضور سے معافی و رہائی دی گئی )
مجھے اب زیادہ معذرت کرنے کی ضرورت نہیں تاہم اس قدر ضرور عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں ابتدا سے
آپ کی اس دعوت پر بہت غور سے جو یائے حال رہتا رہا اور میری تحقیق ایمانداری و صاف دلی پر مبنی تھی
حتی کہ (۹۰) فیصدی یقین کا مدارج پہنچ گیا۔
(1) آپ کے شہر کے آریہ مخالفوں نے گواہی دی کہ آپ بچپن سے صادق و پاکباز تھے۔
(۲) آپ جوانی سے اپنے تمام اوقات خدائے واحد حی و قیوم کی عبادت میں لگا تار
صرف فرماتے رہے۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ۔
ا یہ عنوان بزرگ موصوف نے اپنے خط کے سر پر لکھا تھا۔ چونکہ اس عنوان میں نہایت انکسار ہے جو انسان کو
بوجہ اس کے کمال تذلیل کے مور د رحمت الہی بناتا ہے اس لئے ہم نے اس کو جیسا کہ اصل خط میں تھا لکھ دیا ہے۔ منہ

(۳) آپ کا حسن بیان تمام عالمان ربانی سے صاف صاف علیحدہ نظر آتا ہے۔ آپ کی
تمام تصنیفات میں ایک زندہ روح ہے (فِيهَا هُدًى وَ نُورٌ)
(۴) آپ کا مشن کسی فساد اور گورنمنٹ موجودہ کی ( جو تمام حالات سے اطاعت و شکر گذاری
کے قابل ہے ) بغاوت کی راہ نمائی نہیں کرتا ۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادِ ۔
حتی کہ میرے بہت سے مہربان دوستوں نے جو ان سے آپ کے معاملات پر میں ہمیشہ
بحث کرتا رہتا تھا۔ مجھے ۔۔۔۔۔۔ خطاب سے مخاطب کیا۔
پھر یہ کہ با ایں ہمہ کیوں؟ میرے منہ سے وہ بیت مثنوی کا نکلا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں
جب لاہور میں ان کے پاس گیا تو مجھ کو اپنے معتبر دوستوں کے ذریعہ سے ( جن سے پہلے میری
بحث رہتی تھی ) خبر ملی کہ آپ سے ایسی باتیں ظہور میں آئی ہیں جس سے کسی مسلمان ایماندار کو
آپ کے مخالف خیال کرنے میں کوئی تامل نہیں رہا۔
(1) آپ نے دعوی رسول ہونے کا کیا ہے اور حج رسول ہونے کا کیا ہے اور ختم المرسلین ہونے کا بھی ساتھ ساتھ ادعا کر
دیا ہے جو ایک سچے مسلمان کے دل پر سخت چوٹ لگانے والا فقرہ تھا کہ جو عزت ختم رسالت کی
بارگاہ الہی سے محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ (فِدَاكَ رُوحِی يَا رَسُولَ اللهِ ) کول چکی ہے اس کا دوسرا
کب حقدار ہو سکتا ہے۔
(۲) آپ نے فرمایا ہے کہ ترک تباہ ہوں گے اور ان کا سلطان بڑی بے عزتی سے قتل کیا
جائے گا اور دنیا کے مسلمان مجھ سے التجا کریں گے کہ میں ان کو ایک سلطان مقرر کر دوں ۔ یہ ایک
خوفناک بر بادی بخش پیشگوئی اسلامی دنیا کے واسطے تھی کیونکہ آج تمام مقدس مقامات پر جو خداوند کے
عہد قدیم و جدید سے چلے آتے ہیں۔ ان کی خدمت ترکوں وان کے سلطان کے ہاتھ میں ہے۔ ان
مقامات کا ترکوں کی مغلوبی کی حالت میں نکل جانا ایک لازمی اور یقینی امر ہے جس کے خیال کرنے
سے ایک ہیبت ناک و خطر ناک نظارہ دکھائی دیتا ہے کہ اس موقعہ پر دنیا کے ہر ایک مسلمان پر فرض
ہو جائے گا کہ ان معبدوں کو ناپاک ہاتھوں سے بچانے کے واسطے اپنی جان و مال کی قربانی چڑہائے ۔

کیسا مصیبت اور امتحان کا وقت مسلمانوں پر آپڑے گا کہ یا تو وہ بال بچہ گھر بار پیارے وطن کو الوداع
کہہ کے ان پاک معبدوں کی طرف چل پڑیں یا اس ابدی اور جاوید زندگی ایمان سے دست بردار
ہو جائیں۔ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا یہی راز ہے جو
مسلمان ترکوں سے محبت کرتے ہیں کہ ان کی خیر میں ان کے دین و دنیا کی خیر ہے۔ ورنہ ترکوں کا کوئی
خاص احسان مسلمانان ہند پر نہیں بلکہ ہم کو سخت گلہ ہے کہ ہمارے پچھلی صدی کے عالمگیر کی تباہی میں جبکہ
مرہٹوں وسکھوں کے ہاتھ سے مسلمانانِ ہند بردباد ہو رہے تھے ہماری کوئی خبر ہماری کوئی خبر انہوں نے نہیں لی۔ اس
شکریہ کی مستحق صرف سرکار انگریزی ہے جس کی گورنمنٹ نے مسلمانوں کو اس سے نجات دلائی تو ہماری
ہمدردی کی وہی خاص وجہ ہے جو اوپر ذکر کی گئی۔ اور اس کو خیال کر کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ایسی سخت
ترین مصیبت کے وقت تو مسلمانوں کے ایک سچے راہ نما کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ عاجزی سے گڑ گڑا کے
حضور میں اس تباہی سے بیڑے کو بچاتا۔ کیا حضرت نوح کے فرزند سے زیادہ ترک گنہگار تھے تو بجائے
اس کے کہ ان کے حق میں خدا کے حضور شفاعت کی جاتی ہے نہ الٹا ہنسی سے ایسی بات بنائی جاتی۔
(۳) و نیز یہ کہ حضرت والا نے حضرت مسیح کے بارے میں اپنی تصانیف میں سخت حقارت
آمیز الفاظ لکھے ہیں جو ایک مقبول بارگاہ الہی کے حق میں شایان شان نہ تھے جس کو خداوند اپنی روح
وکلمہ فرمائے جن کے حق میں یہ خطاب ہو ۔ وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ -
پھر اس کی تو ہین اور اہانت کیونکر ہو سکتی ۔
上
یہ باتیں میرے دل میں بھری تھیں اور ان کی تجسس کے واسطے میں پھر کوشش کر رہا تھا کہ یہ
کہاں تک صحیح ہیں کہ ناگاہ حضور کا اشتہارتر کی سفیر کے بارے میں جو نکلا ۔ پیش ہوا تو بیساختہ میرے
منہ سے ( سواکسی اور کلام کے ) مثنوی کا بیت نکل گیا جس پر آپ کو رنج ہوا ( اور رنج ہونا چاہیے تھا )
(1) رسالت کے دعوی کے بارے میں مجھ کو خود ازالہ اوہام کے دیکھنے سے و نیز آپ کی وہ
روحانی اور مردہ دلوں کو زندہ کرنے والی تقریر سے جو جلسہ مذاہب لاہور میں پیش ہوئی میری تسلی ہو گئی
جو محض افتراے و بہتان ذات والا پر کسی نے باندھا۔
البقرة: ۲۸۷
ال عمران : ۴۶

(۲) بابت ترکوں کے آپ کے اسی اشتہار ( میرے عرضی دعوی کے ) میری تسلی ہو گئی ۔
جس قدر آپ نے نکتہ چینی فرمائی وہ ضروری اور واجبی تھی ۔
(۳) بابت حضرت مسیح کے بھی ایک بے وجہ الزام پایا گیا۔ گو یسوع کے حق میں آپ
نے کچھ لکھا ہے جو ایک الزامی طور پر ہے جیسا کہ ایک مسلمان شاعر ایک شیعہ کے مقابل میں
حضرت مولانا علی کے بارے میں لکھتا ہے۔
آں جوانے بروت مالیده * بہر جنگ و و غا سگالیده
بر خلافت دلش بسے مائل * لیک بو بکر شد میاں حائل
تو بھی حضرت اگر ایسا نہ کرتے میرے خیال میں تو اچھا ہوتا۔ جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ۔۔۔۔
مگر ان باتوں کے علاوہ جس سے میرا دل تڑپ اُٹھا اور اس سے یہ صدا آنے لگی کہ اُٹھ اور
معافی طلب کرنے میں جلدی کر ۔ ایسا نہ ہو کہ تو خدا کے دوستوں سے لڑنے والا ہو۔ خداوند کریم تمام
رحمت ہے۔ كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ دنیا کے لوگوں پر جب عذاب نازل کرتا ہے تو اپنے بندوں
کی ناراضی کی وجہ سے ۔ مَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا کے آپ کا خدا کے ساتھ معاملہ ہے تو
کون ہے جو الہی سلسلہ میں دخل دیوے۔ خداوند کی اس آخری عظیم الشان کتاب کی ہدایت یاد آئی جو
مومن آل فرعون کے قصہ میں بیان فرمائی گئی کہ جو لوگ خدائی سلسلہ کا ادعا کریں اُن کی تکذیب کے
واسطے دلیری اور پیش دستی نہ کرنی چاہیے نہ یہ کہ اُن کا انکار کرنا چاہیے ۔ اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ
كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ کے مگر یہ صرف میرا دلی خیال ہی نہیں
رہا بلکہ اس کا ظاہری اثر محسوس ہونے لگا۔ کچھ ایسی بنائیں خارج میں پڑنے لگیں جس میں۔
أَعُوذُ بِاللهِ ) مصداق ہو جانے لگا (یعنی آثار خوف ظاہر ہوئے) چودہ سو برس ہونے
کو آتے ہیں کہ خدا کے ایک برگزیدہ کے منہ سے یہ لفظ ہماری قوم کے حق میں نکلے ۔۔۔۔۔ تو
کیا ؟ قدرت کو هَبَاءً مَّنثُورًا کرنے کا خیال ہے تُبْتُ إِلَيْكَ يَا رَبِّ) کہ پھر ایک
مقبول الہی کے منہ سے وہی کلمہ سن کر مجھے کچھ خیال نہ ہو۔
ا النحل : ١٢٦
بنی اسراءیل : ١٦ ٣ المؤمن : ٢٩

پس یہ ظاہری خطرات مجھ کو اس خط کے تحریر کرتے وقت سب کے سب اڑتے ہوئے
دکھائی دیئے (جن کی تفصیل کبھی میں پھر کروں گا ) اس وقت تو میں ایک مجرم گنہگاروں کی طرح
آپ کے حضور میں کھڑا ہوتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں ( مجھ کو حاضر ہونے میں کچھ عذر نہیں مگر بعض
حالات میں ظاہر حاضری سے معاف کیا جانے کا مستحق ہوں ) شاید جولائی ۱۸۹۸ء سے پہلے حاضر
ہی ہو جاؤں ۔
امید که بارگاہ اقدس سے بھی آپ راضی نامہ دینے کے لئے تحریک فرمائی جائے
کہ نَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا۔ قانون کا بھی یہی اصول ہے کہ جو جرم عمد او جان بوجھ کر نہ
کیا جائے وہ قابلِ راضی نامہ و معافی کے ہوتا ہے ۔ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُحْسِنِينَ
میں ہوں حضور کا مجرم
( دستخط بزرگ )
راولپنڈی ۲۹/اکتوبر ۶۹۷
یہ خط بزرگ موصوف کا ہے جس کو ہم نے بعض الفاظ تذلل و انکسار کے حذف کر کے چھاپ
دیا ہے۔ اس خط میں بزرگ موصوف اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ان کو اس عاجز کی قبولیت دعا کے
بارے میں الہام ہوا تھا۔ اور نیز اس بات کا اقرار بھی کرتے ہیں کہ انہوں نے خارجاً بھی آثار خوف
دیکھے جن کی وجہ سے زیادہ تر دہشت ان کے دل پر طاری ہوئی اور قبولیت دعا کے نشان دکھائی دیئے۔
پس اس جگہ یہ بات ظاہر کرنے کے لائق ہے کہ ڈپٹی آتھم کی نسبت جو کچھ شرطی طور پر بیان کیا گیا تھا وہ
بیان بالکل اس بیان سے مشابہ ہے جو اس بزرگ کی نسبت کیا گیا یعنی جیسا کہ اس عذابی پیشگوئی میں
ایک شرط رکھی گئی تھی ویسا ہی اس میں بھی ایک شرط تھی اور ان دونوں شخصوں میں فرق یہ ہے کہ یہ بزرگ
ایمانی روشنی اپنے اندر رکھتا تھا اور سچ سے محبت کرنے کی سعادت اس کے جوہر میں تھی لہذا اس نے
آثار خوف دیکھ کر اور خدا تعالیٰ سے الہام پا کر اس کو پوشیدہ کرنا نہ چاہا اور نہایت تدلل اور انکسار سے
جہاں تک کہ انسان تذلیل کر سکتا ہے تمام حالات صفائی سے لکھ کر اپنا معذرت نامہ بھیج دیا۔ مگر آٹھم

چونکہ نور ایمان اور جوہر سعادت سے بے بہرہ تھا اس لئے باوجود سخت خوفناک اور ہراساں ہونے کے
بھی یہ سعادت اس کو میسر نہ آئی اور خوف کا اقرار کر کے پھر افترا کے طور پر اس خوف کی وجہ ان ہمارے
فرضی حملوں کو ٹھیرایا جو صرف اسی کے دل کا منصوبہ تھا حالانکہ اس نے پندرہ مہینے تک یعنی میعاد کے
اند در کبھی ظاہر نہ کیا کہ ہم نے یا ہماری جماعت میں سے کسی نے اس پر حملہ کیا تھا۔ اگر ہماری طرف
سے اس کے قتل کرنے کے لئے حملہ ہوتا تو حق یہ تھا کہ میعاد کے اندر اسی وقت جب حملہ ہوا تھا شور مچاتا
اور حکام کو خبر دیتا۔ اگر ہماری طرف سے ایک بھی حملہ ہوتا تو کیا کوئی قبول کر سکتا ہے کہ اس حملہ کے
وقت عیسائیوں میں شور نہ پڑ جاتا۔ پھر جس حالت میں آتھم نے میعاد گذرنے کے بعد یہ بیان کیا کہ
میرے قتل کرنے کیلئے مختلف وقتوں اور مقاموں میں تین حملے کئے گئے تھے یعنی ایک امرتسر میں اور
ایک لدھیانہ میں اور ایک فیروز پور میں تو کیا کوئی منصف سمجھ سکتا ہے کہ باوجود ان تینوں حملوں کے جو
خون کرنے کے لئے تھے آتھم اور اس کا داماد جوا کسٹرا اسٹنٹ تھا اور اس کی تمام جماعت چپ بیٹھی
رہتی اور حملہ کرنے والوں کا کوئی بھی تدراک نہ کراتی اور کم سے کم اتنا بھی نہ کرتی کہ اخباروں میں
چھپوا کر ایک شور ڈال دیتی اور اگر نہایت نرمی کرتی تو سرکار سے باضابطہ میری ضمانت سنگین طلب
کرواتی۔ کیا کوئی دل قبول کر دل قبول کرلے گا کہ میری طرف سے تین حملے ہوں اور آٹھم اور اس کی جماعت
سب کے سب چپ رہیں بات تک باہر نہ نکلے؟ کیا کوئی عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے خاص کر جس
حالت میں میرے حملوں کا ثبوت میری پیشگوئیوں کی ساری قلعی کھولتا تھا اور عیسائیوں کو نمایاں فتح
حاصل ہوتی تھی ۔ پس آتھم نے یہ جھوٹے الزام اسی لئے لگائے کہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر اس کا
خائف اور ہراساں ہونا ہر ایک پر کھل گیا تھا۔ وہ مارے خوف کے مرا جاتا تھا۔ اور یہ ممکن ہے کہ یہ مرا ممکن
آثار خوف اس پر اس طرح ظاہر ہوئے ہوں جیسا کہ یونس کی قوم پر ظاہر ہوئے تھے۔ غرض اس
نے الہامی شرط سے فائدہ اٹھایا مگر دنیا سے محبت کر کے گواہی کو پوشیدہ رکھا اور قسم نہ کھائی اور نالش نہ
کرنے سے ظاہر بھی کر دیا کہ وہ ضرور خدا تعالی کے خوف اور اسلامی عظمت سے ڈرتا رہا۔ لہذا وہ
اخفائے شہادت کے بعد دوسرے الہام کے موافق جلد تر فوت ہو گیا۔ بہر حال یہ مقدمہ کہ جو اس

خوش قسمت اور نیک فطرت بزرگ کا مقدمہ ہے آتھم کے مقدمہ سے بالکل ہم شکل ہے اور اس پر روشنی
ڈالتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس بزرگ کی خطا کو معاف کرے اور اس سے راضی ہو۔ میں اُس سے راضی ہوں
اور اس کو معافی دیتا ہوں ۔ چاہیے کہ ہماری جماعت کا ہر ایک شخص اس کے حق میں دعائے خیر کرے۔
اللَّهُمَّ احْفَظْهُ مِنَ الْبَلايَا وَالآفَاتِ۔ اَللَّهُمَّ اعْصَمُهُ مِنَ الْمَكْرُ وُهَاتِ اللَّهُمَّ ارْحَمُهُ
وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ۔ آمين ثُمَّ آمین
الراق
م
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ۱۲۰ نومبر ۱۸۹۷ء
( یہ اشتہار کتاب البریہ طبع اوّل کے صفحہ ۸۵ سے ۹۲ تک ہے : مرتب )
(روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۱۱ تا ۱۱۸)

آج 10 میں سے 10 باقی