طاعون

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاقُ كُمْ !
طاعون
اس مرض نے جس قدر بمبئی اور دوسرے شہروں اور دیہات پر حملے کئے اور کر رہی ہے اُن
کے لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ دو سال کے عرصہ میں ہزاروں بچے اس مرض سے یتیم ہو گئے اور
ہزار ہا گھر ویران ہو گئے ۔ دوست اپنے دوستوں سے اور عزیز اپنے عزیزوں سے ہمیشہ کے لئے
جدا کئے گئے اور ابھی انتہاء نہیں ۔ کچھ شک نہیں کہ ہماری گورنمنٹ مُحسنہ نے کمال ہمدردی سے
بیریں کیں اور اپنی رعایا پر نظر شفقت کر کے لکھوکھہا روپیہ کا ذمہ ڈال لیا اور قواعدہ طبیہ کے لحاظ
سے جہاں تک ممکن تھا ہدایتیں شائع کیں ۔ مگر اس مرض مہلک سے اب تک بکلی امن حاصل نہیں
ہوا۔ بلکہ بمبئی میں ترقی پر ہے اور کچھ شک نہیں کہ ملک پنجاب بھی خطرہ میں ہے ہر ایک کو چاہیے
کہ اس وقت اپنی سمجھ اور بصیرت کے موافق نوع انسان کی ہمدردی میں مشغول ہو کیونکہ وہ شخص
انسان نہیں جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔ اور یہ امر بھی نہایت ضروری ہے کہ گورنمنٹ کی
تدبیروں اور ہدایتوں کو بدگمانی کی نظر سے نہ دیکھا جائے ۔ غور سے معلوم ہوگا کہ اس بارے
میں گورنمنٹ کی تمام ہدایتیں نہایت احسن تدبیر پر مبنی ہیں گو ممکن ہے کہ آئندہ اس سے بھی بہتر
ا الفرقان: ۷۸

تدابیر پیدا ہوں مگر ابھی نہ ہمارے ہاتھ میں نہ گورنمنٹ کے ہاتھ میں ڈاکٹری اصول کے لحاظ سے
کوئی ایسی تدبیر ہے کہ جو شائع کردہ تدابیر سے عمدہ اور بہتر ہو۔
بعض اخبار والوں نے گورنمنٹ کی تدابیر پر بہت کچھ جرح کیا مگر سوال تو یہ ہے کہ ان تدابیر
سے بہتر کونسی تدبیر پیش کی۔ بے شک اس ملک کے شرفاء اور پردہ داروں پر یہ امر بہت کچھ گراں ہوگا
کہ جس گھر میں بلاء طاعُون نازل ہو تو گو ایسا مریض کوئی پردہ دار جوان عورت ہی ہو تب بھی
فی الفور وہ گھر والوں سے الگ کر کے ایک علیحدہ ہوا دار مکان میں رکھا جائے جو اس شہر یا گاؤں کے
بیماروں کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہو۔ اور اگر کوئی بچہ بھی ہو تو اس سے بھی یہی معاملہ کیا
جائے اور باقی گھر والے بھی کسی ہوا دار میدان میں چھپروں میں رکھے جائیں۔ لیکن گورنمنٹ نے
یہ ہدایت بھی تو شائع کی ہے کہ اگر اس بیمار کے تعہد کے لئے ایک دو قریبی اُس کے اُسی مکان میں
رہنا چاہیں تو وہ رہ سکتے ہیں ۔ پس اس سے زیادہ گورنمنٹ اور کیا تدبیر کر سکتی تھی کہ چند آدمیوں کے
ساتھ رہنے کی اجازت بھی دے دے۔ اور ا ے دے۔ اور اگر یہ شکایت ہو کہ کیوں اس گھر ۔ ں اس گھر سے نکالا جاتا ہے اور
باہر جنگل میں رکھا جاتا ہے تو یہ احمقانہ شکوہ ہے۔ میں یقیناً اس بات کو سمجھتا ہوں کہ اگر گورنمنٹ ایسے
خطرناک امراض میں مداخلت بھی نہ کرے تو خود ہر ایک انسان کا اپنا وہم وہی کام اس سے کرائے
گا ۔ جس کام کو گورنمنٹ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ مثلاً ایک گھر میں جب طاعون سے مرنا شروع ہو تو دو
تین موتوں کے بعد گھر والوں کو ضرور فکر پڑے گا کہ اس منحوس گھر سے جلد نکلنا چاہیے اور پھر فرض کرو
کہ وہ اس گھر سے نکل کر محلہ کے کسی اور گھر میں آباد ہوں گے اور پھر اس میں بھی یہی آفت دیکھیں
گے تب نا چار ان کو اُس شہر سے علیحدہ ہونا پڑے گا مگر یہ تو شرعاً بھی منع ہے کہ وبا کے شہر کا آدمی کسی
دوسرے شہر میں جا کر آباد ہو یا بہ تبدیل الفاظ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ خدا کا قانون بھی کسی دوسرے شہر
میں جانے سے روکتا ہے تو اس صورت میں بجز اس تدبیر کے جو گورنمنٹ نے پیش کی ہے کہ اسی شہر
کے کسی میدان میں وہ لوگ رکھے جائیں اور کونسی نئی اور عمدہ تدبیر ہے جو ہم نعوذ باللہ اس خوفناک
وقت میں اپنی آزادگی کی حالت میں اختیار کر سکتے ہیں۔ پس نہایت افسوس ہے کہ نیکی کے عوض بدی

کی جاتی ہے اور ناحق گورنمنٹ کی ہدایتوں کو بدگمانی سے دیکھا جاتا ہے۔ ہاں یہ ہم کہتے ہیں کہ ایسے
وقت میں ڈاکٹروں اور دوسرے افسروں کو جوان خدمات پر مقرر ہوں نہایت درجہ کے اخلاق سے
کام لینا چاہیے اور ایسی حکمتِ عملی ہو کہ پردہ داری وغیرہ امور کے بارے میں کوئی شکایت بھی نہ ہو
اور ہدایتوں پر عمل بھی ہو جائے ۔ اور مناسب ہوگا کہ بجائے اس کے کہ حکومت اور رعب سے کام لیا
جائے ہدایتوں کے فوائد دلوں میں جمائے جائیں تا بد گمانیاں پیدا نہ ہوں ۔ اور مناسب ہے کہ بعض
خوش اخلاق ڈاکٹر واعظوں کی طرح مرض پھیلنے سے پہلے دیہات اور شہروں کا دورہ کر کے گورنمنٹ
کے شفقانہ منشاء کو دلوں میں جما دیں تا اس نازک امر میں کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس مرض کی اصل حقیقت ابھی تک کامل طور پر معلوم نہیں ہوئی اس لئے اس کی
تدابیر اور معالجات میں بھی اب تک کوئی کامیابی معلوم نہیں ہوئی۔ مجھے ایک روحانی طریق سے
معلوم ہوا ہے کہ اس مرض اور مرض خارش کا مادہ ایک ہی ہے۔ اور میں گمان کرتا ہوں کہ غالباً یہ بات
ہے کہ اس اور مرض خارش مادہ ہ ہے۔ اور میں ہو کہ غالب یہ بات
صحیح ہو گی کیونکہ مرض جَرَبُ یعنی خارش میں ایسی دوائیں مفید پڑتی ہیں جن میں کچھ پارہ کا جزو ہو یا
گندھک کی آمیزش ہو اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس قسم کی دوائیں اس مرض کے لئے بھی مفید ہوسکیں۔
اور جبکہ دونوں مرضوں کا مادہ ایک ہے تو کچھ تعجب نہیں کہ خارش کے پیدا ہونے سے اس مرض میں
کمی پیدا ہو جائے ۔ یہ روحانی قواعد کا ایک راز ہے جس سے میں نے فائدہ اُٹھایا ہے۔ اگر تجربہ
کرنے والے اس امر کی طرف توجہ کریں اور ٹیکا لگانے والوں کی طرح بطور حفظ ما تقدم ایسے ملکوں
کے لوگوں میں جو خطرہ طاعون میں ہوں خارش کی مرض پھیلا دیں تو میرے گمان میں ہے کہ وہ مادہ
اس راہ میں تحلیل پا جائے اور طاعون سے امن رہے۔ مگر حکومت اور ڈاکٹروں کی توجہ بھی خدا تعالیٰ
کے ارادے پر موقوف ہے۔ میں نے محض ہمدردی کی راہ سے اس امر کو لکھ دیا ہے کیونکہ میرے دل
میں یہ خیال ایسے زور کے ساتھ پیدا ہوا جس کو میں روک نہیں سکا۔
اور ایک اور ضروری امر ہے جس کے لکھنے پر میرے جوش ہمدردی نے مجھے آمادہ کیا ہے اور
میں خوب جانتا ہوں کہ جو لوگ روحانیت سے بے بہرہ ہیں اُس کو ہنسی اور ٹھٹھے سے دیکھیں گے

مگر میرا فرض ہے کہ میں اس کو نوع انسان کی ہمدردی کے لئے ظاہر کروں اور وہ یہ ہے کہ آج جو
چھ فروری ۱۸۹۸ ء روز یکشنبہ ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب
کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ
اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں۔ میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں؟
تو انہوں نے جواب دیا کہ ” یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔“
میرے پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اُس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گا یا یہ کہا کہ اس کے
بعد جاڑے میں پھیلے گا لیکن نہایت خوف ناک نمونہ تھا جو میں نے دیکھا۔ اور مجھے اس سے پہلے
طاعون کے بارے میں الہام بھی ہوا اور وہ یہ ہے کہ اِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا
مَا بِأَنْفُسِهِمْ - إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ یعنی جب تک دلوں کی وباء معصیت دُور نہ ہو تب تک ظاہری و با
بھی دور نہیں ہوگی ۔ اور در حقیقت دیکھا جاتا ہے کہ ملک میں بدکاری کثرت سے پھیل گئی ہے اور
خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہو کر ہوا و ہوس کا ایک طو فال فان برپا ہو رہا ہے ۔ اکثر دلوں سے اللہ جل
شانہ کا خوف اُٹھ گیا ہے اور وباؤں کو ایک معمولی تکلیف سمجھا گیا ہے جو انسانی تدبیروں سے دُور
ہوسکتی ہے۔ ہر ایک قسم کے گناہ بڑی دلیری سے ہو رہے ہیں اور قوموں کا ہم ذکر نہیں کرتے وہ لوگ
جو مسلمان کہلاتے ہیں اُن میں سے جو غریب اور مفلس ہیں اکثر ان میں سے چوری اور خیانت اور
حرام خوری میں نہایت دلیر پائے جاتے ہیں ۔ جھوٹ بہت بولتے ہیں اور کئی قسم کے خسیس اور مکروہ
حرکات اُن سے سزد ہوتے ہیں اور وحشیوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں ۔ نماز کا تو ذکر کیا کئی کئی
دنوں تک منہ بھی نہیں دھوتے اور کپڑے بھی صاف نہیں کرتے اور جو لوگ امیر اور رئیس اور نواب یا
بڑے بڑے تاجر اور زمیندار اور ٹھیکہ دار اور دولت مند ہیں وہ اکثر عیاشیوں میں مشغول ہیں اور
شراب خوری اور زنا کاری اور بداخلاقی اور فضول خرچی اُن کی عادت ہے اور صرف نام کے مسلمان
لے یہ فقره که إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ اب تک اس کے معنے میرے پر نہیں کھلے اور رویا عام و با پر دلالت کرتی ہے ۔ مگر
بطور تقدیر معلق - منه

ہیں اور دینی امور میں اور دین کی ہمدردی میں سخت لا پرواہ پائے جاتے ہیں۔
جلد دوم
اب چونکہ اس الہام سے جو ابھی میں نے لکھا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقدیر معلق ہے اور توبہ
اور استغفار اور نیک عملوں اور ترک معصیت اور صدقات اور خیرات اور پاک تبدیلی سے دُور ہو سکتی
ہے۔ لہٰذا تمام بندگان خدا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سچے دل سے نیک چلنی اختیار کریں اور بھلائی
میں مشغول ہوں اور ظلم اور بدکاری کے تمام طریقوں کو چھوڑ دیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ سچے دل
سے خدا تعالیٰ کے احکام بجالا ویں، نماز کے پابند ہوں ، ہر فسق و فجور سے پر ہیز کریں، تو بہ کریں اور
نیک بختی اور خدا ترسی اور اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوں ، غریبوں اور ہمسائیوں اور یتیموں اور
بیواؤں اور مسافروں اور درماندوں کے ساتھ نیک سلوک کریں اور صدقہ اور خیرات دیں اور
جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور نماز میں اس بلا سے محفوظ رہنے کے لئے دُعا کریں۔ پچھلی رات
اُٹھیں اور نماز میں دُعائیں کریں ۔ غرض ہر ایک قسم کے نیک کام بجالائیں اور ہر قسم کے ظلم سے بچیں
اور اُس خدا سے ڈریں جو اپنے غضب سے ایک دم ہی دُنیا کو ہلاک کر سکتا ہے۔
امداد اور
میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ یہ تقدیر ایسی ہے کہ جو دعا اور صدقات اور خیرات اور اعمال صالحہ اور
تو بہ نصوح سے مل سکتی ہے اس لئے میری ہمدردی نے تقاضا کیا کہ میں عام لوگوں کو اس سے اطلاع
دوں ۔ یہ بھی مناسب ہے کہ جو کچھ اس بارے میں گورنمنٹ کی طرف سے ہدایتیں شائع ہوئی ہیں
خواہ نخواہ اُن کو بدظنی سے نہ دیکھیں بلکہ گورنمنٹ کو اس کا روبار میں مدد دیں اور اس کے شکر گزار ہوں سے نہ کو ا
کیونکہ سچ بھی یہی ہے کہ یہ تمام ہدایتیں محض رعایا کے فائدہ کے لئے تجویز ہوئی ہیں۔ اور ایک قسم کی
مدد یہ بھی ہے کہ کہ نیک چلنی اور نیک بختی اختیار کر کے اس بلا کے دُور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے
دعائیں کریں تا یہ بلا رک جائے یا اس حد تک پہنچے کہ اس ملک کو فنا کر دیوے۔ یا د رکھو کہ سخت خطرہ
کے دن ہیں اور بلا دروازے پر ہے نیکی اختیار کرو اور نیک کام بجالاؤ۔ خدا تعالیٰ بہت حلیم ہے لیکن
اس کا غضب بھی کھا جانے والی آگ ہے۔ اور نیک کو خدا تعالیٰ ضائع نہیں کرتا ۔
مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ لَا
ا النساء : ۱۴۸

L
(۱) بترسید از خدائے بے نیاز و سخت قہارے نه پندارم که بیند خدا ترسے نکو کار سے
(۲) مرا باور نمی آید کے رسوا گردد آن مردے که می ترسد ازاں یارے کی غفارست وستارے
(۳) گر آن چیزی که می بینم عزیزان نیز دیدندی ز دنیا توبه کردندے بچشم زار و خونبارے
(۴) خور تاباں سیہ گراں ست از بدکاری مردم زمیں طاعوں ہمی آرد پئے تخویف و انذارے
(۵) به تشویش قیامت ماند این تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آں جو حُسن کردارے
(۶) نشاید تافتن سرزاں جناب عزت و غیرت که گر خواهد گشد در یکدے چوں کرم بیکارے
(۷) من از همدردی است گفتم تو خود هم فکر گن باری خرد از بہرائیں روز ست اے دانا و ہشیارے
راق
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
۶ رفروری ۱۸۸۹ء
گلزار محمدی پر لیس لاہور بازار کشمیری
( یہ اشتہار ۳۶ کے چار صفحوں پر ہے )
روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه ۳۵۸ تا ۳۶۳)
ا ترجمہ اشعار (1) لوگو ! بے نیاز اور سخت قہار خدا سے ڈرو میں نہیں سمجھتا کہ متقی اور نیک آدمی کبھی نقصان
اٹھا تا ہو (۲) مجھے یقین نہیں آتا کہ وہ شخص کبھی رسوا ہوا ہو جو اس یار سے ڈرتا ہے جو غفا روستا رہے (۳) اگر وہ چیز
جسے میں دیکھ رہا ہوں دوست بھی دیکھتے تو حصول دنیا سے رورو کر تو بہ کرتے (۴) لوگوں کی بدکاریوں سے چمکتا ہوا
سورج بھی سیاہ ہو گیا اور زمین بھی ڈرانے کی خاطر طاعون لا رہی ہے (۵) یہ مصیبت قیامت کی مانند ہے اگر تو غور ہوگیا
کرے اور اس کے دور کرنے کا علاج سوائے نیک اعمال کے اور کچھ نہیں (۶) اس بارگاہ عالی سے سرکشی نہیں کرنی
چاہیے اگر وہ چاہے تو ایک دم میں لکھے کیڑے کی طرح تجھے فنا کر دے (۷) میں نے ہمدردی سے یہ بات کہی ہے
اب تو خود غور کرلے ۔ اسے سمجھ دار انسان عقل اسی دن کے لیے ہوا کرتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی