کیا محمد حسین بٹالوی کوڈ پٹی کمشنر کی عدالت میں کرسی ملی
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کیا محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو عدالت صاحب
ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور میں گر سی ملی؟
راستی موجب رضائے خداست )
نہایت افسوس ہے کہ اس زمانہ کے بعض نام کے مولوی محض اپنی عزت بنانے کے لئے یا کسی
اور غرض نفسانی کی وجہ سے عمداً جھوٹ بولتے ہیں اور اس بدنمونہ سے عوام کو طرح طرح کے معاصی کی
جرات دیتے ہیں کیونکہ جُھوٹ اُمُّ الخبائث ہے اور جبکہ ایک شخص مولوی کہلا کر کھلی کھلی بے شرمی
سے جھوٹ بولنا اختیار کرے تو بتلاؤ کہ عوام پر اس کا کیا اثر ہو گا۔ ابھی کل کی بات ہے کہ بچارہ میاں
شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنہ کو بمقام بٹالہ گرسی مانگنے سے کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب و دس صاحب
ڈپٹی کمشنر بہادر نے تین مرتبہ تین جھڑ کیاں دیں اور گرسی دینے سے انکار کیا اور کہا کہ بک بک مت چھڑکیاں
کر اور سیدھا کھڑا ہو جا اور اور یہ یہ بھی فرمایا کہ ” ہمارے پاس تمہارے مارے کرسی کرسی ملنے ملنے ۔ کے بارے میں کوئی
ہدایت نہیں ۔ لیکن نہایت افسوس ہے کہ شیخ مذکور نے جا بجا گرسی کے بارے میں جھوٹ بولا ۔ کہیں
تو یہ مشہور کیا کہ مجھے گر سی ملی تھی اور کسی جگہ یہ کہا کہ گرسی دیتے تھے مگر میں نے عمداً نہیں لی۔ اور کسی
جگہ یہ افترا کیا کہ عدالت میں گرمی کا ذکر ہی نہیں آیا۔ چنانچہ آج میری طرف بھی اس مضمون کا خط
بھیجا ہے کہ گویا اس کا گرسی مانگنا اور کرسی نہ ملنا اور بجائے اس کے چند جھڑ کیوں سے پیچھے ہٹائے جانا
وو
یہ باتیں غلط ہیں ۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ ہم
ناظرین کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ بات فی الواقعہ سچ ہے کہ شیخ مذکور نے صاحب ڈپٹی
کمشنر بہادر سے کرسی مانگی تھی ۔ اور اس کا اصل سبب یہی تھا کہ مجھے اس نے صاحب ڈپٹی کمشنر
بہادر کے رو بروئے کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھ کر بے اختیاری کے عالم میں اپنی طمع خام کو ظاہر کیا
اور نہ چاہا کہ میرا دشمن کرسی پر ہو اور میں زمین پر بیٹھوں ۔ اس لئے بڑے جوش سے کچہری کے
اندر داخل ہوتے ہی کرسی کی درخواست کی اور چونکہ عدالت میں نہ اُس کو اور نہ اُس کے باپ کو
گر سی ملتی تھی۔ اس لئے وہ درخواست زجر اور توبیخ کے ساتھ رڈ کی گئی ۔ اور در حقیقت یہ سوال زجر ۔ در زجر اور توبیخ رڈ گئی۔ اور در
نہایت قابل شرم تھا کیونکہ سچ یہی ہے کہ نہ یہ شخص اور نہ اُس کا باپ رحیم بخش کبھی رئیسان گرسی
نشین میں شمار کئے گئے ۔ اور اگر یہ یا اس کا باپ کرسی نشین تھے تو گویا سرلیپل گریفن نے بہت
بڑی غلطی کی کہ جو اپنی کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں ان دونوں کا نام نہیں لکھا غضب کی بات
ہے کہ کہلا نا مولوی اور اس قدر فاش درونگوئی اور پھر آپ اپنے خط میں گر سی نہ ملنے کا مجھے سے
ثبوت مانگتے ہیں ۔ گویا اپنی ذلت کو کامل طور پر تمام لوگوں پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں ۔ اور اپنے خط میں
وعدہ کرتے ہیں کہ اگر وہ کا ذب نکلیں تو اپنے تئیں شکست یافتہ تصور کریں گے اور پھر کبھی رڈ و قدح
نہیں کریں گے۔ افسوس کہ اس شخص کو جھوٹ بولتے ذرہ شرم نہیں آئی ۔ جھوٹ کہ اَكْبَرُ الْكَبَائِر اور
تمام گناہوں کی ماں ہے کس طرح دلیری سے اس شخص نے اس پر زور دیا ہے۔ یہی دیانت اور
ا خلاصہ خط یہ ہے۔ از مقام بباله مورخه ۲۸ ماه فروری ۱۸۹۸ء نمبر ۱۱۴ میاں غلام احمد صاحب خدا آپ کو
راہ راست پر لاوے اور ضلالت والحاد سے نجات بخشے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدی آپ کا خط ۲۸ فروری
۹۸ پہنچا آپ نے کتاب البریت کے صفحہ ۱ او ۱۴ و ۱۵ میں تین دعوی کیے ہیں۔ اوّل یہ کہ محمد حسین نے صاحب
ڈپٹی کمشنر سے کرسی طلب کی اور کہا کہ اس کو عدالت میں کرسی ملتی تھی اور اس کے باپ کو عدالت میں کرسی ملتی تھی جس
پر صاحب ڈپٹی کمشنر نے اس کو تین جھڑ کیاں دیں اور کہا کہ تو جھوٹا ہے بک بک مت کر۔ دوسرا یہ دعویٰ کہ پھر وہ باہر
کے کمرے میں ایک کرسی پر جا بیٹھا تو کپتان صاحب پولیس کی نظر اس پر جاپڑی اور اسی وقت کنسٹبل کی معرفت جھڑ کی
کے ساتھ اس کرسی سے اُٹھایا گیا۔ تیسرا یہ دعویٰ کہ پھر وہ ایک شخص کی چادر لے کر اس پر بیٹھ گیا تو اُس شخص نے چادر
نیچے سے کھینچ لی۔
میرے نزدیک یہ تینوں دعوے محض دروغ ہیں جن میں راستی کا شمہ دخل اور شائبہ بھی نہیں، الخ اور ،
امانت ان لوگوں کی ہے جس سے مجھے اور میری جماعت کو کا فرٹھہرایا اور دنیا میں شور مچایا۔
واضح رہے کہ ہمارے بیان مذکورہ بالا کا گواہ کوئی ایک دو آدمی نہیں بلکہ اس وقت کہ کچہری
کے ارد گرد صد ہا آدمی موجود تھے جو کرسی کے معاملہ کی اطلاع رکھتے ہیں۔ صاحب ڈپٹی کمشنر
ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب بہادر خود اس بات کے گواہ ہیں جنہوں نے بار بار کہا کہ تجھے گرمی نہیں
ملے گی۔ بک بک مت کر اور پھر کپتان لیمار چنڈ صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ اس بات کے
گواہ ہیں کہ کرسی مانگنے پر محمد حسین کو کیا جواب ملا تھا اور کیسی عزت کی گئی تھی۔ پھر منشی غلام حیدر
خاں صاحب سپرنٹنڈنٹ ضلع جواب تحصیلدار ہیں اور مولوی فضل دین صاحب پلیڈر اور لالہ رام
بھجدت صاحب وکیل اور ڈاکٹر کلارک صاحب جن کی طرف سے یہ حضرت گواہ ہو کر گئے تھے
اور صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر کے تمام اردلی یہ سب میرے بیان مذکورہ بالا کے گواہ ہیں اور اگر کوئی
مشخص اُن میں سے محمد حسین کی حالت پر رحم کر کے اس کی پردہ پوشی بھی چاہے۔ مگر با
ہوں کہ کوئی شخص اس بات پر قسم نہیں کھا سکے گا کہ یہ واقعہ گرمی نہ ملنے اور جھڑ کیاں دینے کا جھوٹ
ہے۔ مجھے حیرت پر حیرت آتی ہے کہ اس شخص کو کیا ہو گیا اور اس قدر گندے جھوٹ پر کیوں کمر بستہ
کی۔ ذرہ شرم نہیں کی کہ اس واقعہ کے تو صد ہا آدمی گواہ ہیں وہ کیا کہیں گے۔ اس طرح تو آئیندہ
مولویوں کا اعتبار اٹھ جائے گا۔ اگر در حقیقت اس شیخ بٹالوی کو گرسی ملی تھی اور صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر
نے بڑے اکرام اور اعزاز سے اپنے پاس اُن کو کرسی پر بٹھا لیا تھا تو پتہ دینا چاہیے کہ وہ کرسی کہاں
بچھائی گئی تھی شیخ مذکور کو معلوم ہوگا کہ میری کرسی صاحب ڈپٹی کمشنر کے بائیں طرف تھی اور دائیں
طرف صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ کی گرسی تھی اور اسی طرف ایک کرسی پر ڈاکٹر کلارک تھا۔ اب
دکھلانا چاہیے کہ کون سی جگہ تھی جس میں شیخ محمد حسین بٹالوی کے لیے گر سی بچھائی گئی تھی۔ سچ تو یہ ہے
کہ جھوٹ بولنے سے مرنا بہتر ہے۔ اس شخص نے میری ذلت چاہی تھی اور اسی جوش میں پادریوں کا
ساتھ کیا۔ خدا نے اُس کو عین عدالت میں ذلیل کیا۔ یہ حق کی مخالفت کا نتیجہ ہے اور یہ راستباز کی
عداوت کا ثمرہ ہے۔ اگر اس بیان میں نعوذ باللہ میں نے جھوٹ بولا ہے تو طریق تصفیہ دو ہیں ۔
اول یہ کہ شیخ مذکور ہر ایک صاحب سے جو ذکر کئے گئے ہیں حلفی رقعہ طلب کرے جس میں قسم کھا کر
میرے بیان کا انکار کیا ہو اور جب ایسے حلفی رقعے جمع ہو جائیں تو ایک جلسہ بمقام بٹالہ کر کے مجھ کو
طلب کرے۔ میں شوق سے ایسے جلسہ میں حاضر ہو جاؤں گا۔ میں ایسے شخص کے رقعہ کو دیکھنا چاہتا
ہوں جس نے حلفاً اپنے رقعہ میں یہ بیان کیا ہو کہ محمد حسین نے کرسی نہیں مانگی اور نہ اس کو کوئی جھڑ کی
ملی بلکہ عزت کے ساتھ کرسی پر بٹھایا گیا۔ شیخ مذکور کو خوب یادر ہے کہ کوئی شخص اس کے لئے اپنا ایمان
ضائع نہیں کرے گا اور ہرگز ہرگز ممکن نہ ہوگا کہ کوئی شخص اشخاص مذکورین میں سے اس کے دعوئی باطل
کی تائید میں قسم کھاوے واقعات صحیحہ کو چھپانا بے ایمانوں کا کام ہے۔ پھر کیونکر کوئی معزز شیخ بٹالوی
کے لئے مرتکب اس گناہ کا ہوگا اور اگر شیخ بٹالوی کو یہ جلسہ منظور نہیں تو دوسرا طریق تصفیہ یہ ہے کہ
بلا توقف ازالہ حیثیت عرفی میں میرے پر نالش کرے کیونکہ اس سے زیادہ اور کیا ازالہ حیثیت عرفی
ہوگا کہ عدالت نے اس کو گر سی دی اور میں نے بجائے گر سی جھڑکیاں بیان کیں اور عدالت نے قبول
کیا کہ وہ اور اس کا باپ کرسی نشین رئیس ہیں اور میں نے اس کا انکار کیا اور استغاثہ میں وہ یہ لکھا سکتا
ہے کہ مجھے عدالت ڈگلس صاحب بہادر میں گرسی ملی تھی اور کوئی جھڑ کی نہیں ملی اور اس شخص نے عام
اشاعت کر دی ہے کہ مانگنے پر بھی گر سی نہیں ملی بلکہ جھڑکیاں ملیں ۔ اور ایسا ہی استغاثہ میں یہ بھی لکھا
سکتا ہے کہ مجھے قدیم سے عدالت میں گر سی ملتی تھی اور ضلع کے کرسی نشینوں میں میرا نام بھی درج ہے
اور میرے باپ کا نام بھی درج تھا لیکن اس شخص نے ان سب باتوں سے انکار کر کے خلاف واقعہ
بیان کیا ہے۔ پھر عدالت خود تحقیقات کر لے گی کہ آپ کو کرسی کی طلب کے وقت گرسی ملی تھی یا
جھڑکیاں ملی تھیں اور دفتر سے معلوم کر لیا جائے گا کہ آپ اور آپ کے والد صاحب کب سے گرسی
نشین رئیس شمار کئے گئے ہیں کیونکہ سرکاری دفتروں میں ہمیشہ ایسے کاغذات موجود ہوتے ہیں جن
میں کرسی نشین رئیسوں کا نام درج ہوتا ہے۔ اگر شیخ مذکور نے ان دونوں طریقوں میں سے کوئی
طریق اختیار نہ کیا تو پھر نا چار ہمارا یہی قول ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ زیادہ کیا لکھیں ۔
اور یاد رہے کہ ہمیں بالطبع نفرت تھی ۔ ایسے ایک شخصی معاملہ میں قلم اُٹھائیں اور ذاتیات کے
جھگڑوں میں اپنے تئیں ڈالیں اور اگر شیخ محمد حسین بٹالوی صرف اسی قدر جھوٹ پر کفایت کرتا کہ مجالس میں
ہمارا ذکر درمیان نہ لاتا اور صرف اپنی پردہ پوشی کے لئے گرسی مانگنے کے معاملہ سے انکار کرتا رہتا تو ہمیں
کچھ ضرورت نہ تھی کہ اصل حقیقت کو پبلک پر کھولتے۔ لیکن اس نے نہایت خیر گی اختیار کر کے ہر ایک مجلس
میں ہماری تکذیب شروع کی اور سرا سر افتراء سے میری نسبت ہر ایک جگہ یہ دعویٰ کیا کہ یہ شخص کا ذب ہے
اور اس نے میرے پر کرسی کے معاملہ میں جھوٹ باندھا ہے اور اس طرح پر عوام کے دلوں پر بُرا اثر ڈالنا
چاہا۔ تب ہم نے اُس کے اس دروغ کو اکثر نادانوں کے دلوں پر مؤثر دیکھ کر محض حق کی حمایت میں یہ
اشتہار لکھا تا بعض نا واقف ایک راست گو کو جھوٹا سمجھ کر ہلاک نہ ہو جائیں اور تا اس کی یہ دجالی تقریریں
حقانی سلسلہ کی رہزن نہ ہوں۔ غرض اسی ضرورت کی وجہ سے ہمیں اس کے اس مکروہ جھوٹ کو کھولنا پڑا۔
بالآخر یہ بھی یاد رہے کہ وہ خط شیخ محمد حسین بٹالوی کا میرے پاس موجود ہے جو آج یکم مارچ
۱۸۹۸ء کو بٹالہ سے اُس نے بھیجا ہے جس میں میرے بیان کرسی نہ ملنے اور جھڑ کی کھانے سے صاف
انکار کیا ہے اور ایسا ہی اُن لوگوں کے خط بھی محفوظ ہیں ۔ جن کے رو بروئے طرح طرح کی دروغگوئی
سے اس واقعہ کو پوشیدہ کرنا چاہا ہے جیسا کہ او پر لکھ چکا ہوں ۔ اور میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اُن معزز
گواہوں کے نام بھی اس جگہ درج کر دوں ۔ جنہوں نے واقعہ مذکورہ بالا بچشم خود دیکھا اور یا عین
موقعہ پر سنا اور جو کچہری میں حاضر تھے اور وہ یہ ہیں ۔
حکیم فضل الدین صاحب بھیروی یہ دونوں صاحب بھی کمرہ عدالت کے اندر تھے باقی اکثر صاحبان دروازہ کے اندر
مرزا ایوب بیگ صاحب سینیئر اینگلوور نیکولر صاحب سلیم نیوار سے دیکھتے تھے۔
کلاس لاہور
مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی
صاحبزادہ منظور محمد صاحب لدھیانوی
مولوی خان ملک صاحب
حافظ احمد اللہ خان صاحب قادیان
شیخ نور احمد صاحب ما لک مطبع ریاض ہند امرت سر
سردار عبد العزیز خان صاحب حال وارد قادیان
میاں کریم داد صاحب وارد قادیان
مرزا عبدالحق صاحب جہلمی
میاں رمضان صاحب آتش باز قادیان
قاضی غلام حسین صاحب بھیروی سٹوڈنٹ لاہور چوہدری نبی بخش صاحب بٹالہ
شیخ عبدالرحمن صاحب نو مسلم قادیان
شیخ عبدالرحیم صاحب نو مسلم قادیان
شیخ عبدالعزیز صاحب نو مسلم در
صاحب زادہ مظہر قیوم صاحب لدھیانہ
منشی
شی تاج الدین صاحب دفتر ایگزیمز ریلوے لاہور
منشی عبد الرحمن صاحب کلرک لوکو آفس رر
//
میاں معراج صاحب ٹھکید اردوارث میاں محمد سلطان
حافظ فضل احمد صاحب کلرک دفتر ایگز یمنز ریلوے لاہور
حکیم فضل الہی صاحب
جلد دوم
لاہور
میاں الہ بخش صاحب امرتسر
خلیفہ رجب الدین صاحب تاجر //
منشی خواجہ عزیز الدین صاحب تاجر //
میاں غلام حسین صاحب
//
میاں عبد الحق صاحب طالب علم "
شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر
//
میاں چراغ الدین صاحب امرت تسر
میاں مولا بخش صاحب پٹوہلی امرت سر
مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹ
سید حامد شاہ صاحب مثل خواں
//
منشی عبدالعزیز صاحب ٹیلر ماسٹر صدر "
میاں شیر علی صاحب طالب علم بی اے کلاس لاہور مولوی مبارک علی صاحب
مرز الیعقوب صاحب اسٹنٹ سرجن
مولوی محمد علی صاحب ایم اے
//
//
منشی محمد دین صاحب اپیل نویس
ماسٹر غلام محمد صاحب بی ۔اے
میاں محمد شریف صاحب طالب علم میڈیکل کالج را مستری نظام الدین صاحب
میاں عبید اللہ صاحب "
خواجہ کمال الدین صاحب بی ۔ اے
مفتی محمد صادق صاحب کلرک
//
//
//
//
ڈاکٹر فیض قادر صاحب بٹالہ
محمد اکبر صاحب ٹھیکہ دار
حکیم محمد اشرف صاحب
میاں شیر محمد صاحب طال صاحب طالب علم بی اے کلاس علی گڑھ قاضی نعمت علی صاحب عرضی نویس
حافظ عبد العلی صاحب "
//
//
میاں برلت برکت علی صاحب نیچه بند
//
//
//
//
میاں اللہ رکھا صاحب شالباف "
//
//
//
//
میاں نبی بخش صاحب رفوگر امرت سر
میاں عبد الخالق صاحب عطار امرت سر مولوی غلام مصطفے صاحب مہتم مطبع شعله نور
محمد افضل خان صاحب یتیم ، شيخ يعقوب علی صاحب ایڈیٹر امر تسر حال قادیان
مدرسہ حمایت اسلام لاہور
مولوی برہان الدین صاحب جہلم
میاں قطب الدین صاحب مس گرامر تسر عبداللہ خان صاحب برادر نواب خان صاحب تحصیلدار جہلم
شیخ عطاء اللہ صاحب مس گرامر تسر
میاں حسن محمد صاحب ٹھیکہ دار
میاں جیون بٹ رفوگر قلعہ بھنگیاں امرتسر
منشی روڑ ا صاحب نقشہ نویس عدالت مجسٹریٹ کپور تھلہ
مولوی محمد اسمعیل صاحب سودا گر امرتسر
منشی ظفر احمد صاحب اپیل نویس
//
//
میاں محمد خاں صاحب منشی بگھی خانہ کپور تھلہ مهر سون صاحب تاجر سیکھواں گورداسپور
منشی عبد الرحمن صاحب اہلمد محکمہ جرنیلی رر حافظ نور محمد صاحب زمیندار فیض اللہ چک
منشی فیاض علی صاحب منشی پلٹن کپورتھلہ
شیخ فضل الهی صاحب نمبردار "
میاں اللہ دیا صاحب جلد ساز لدھیانہ
غلام علی صاحب
میاں امیر الدین صاحب جیانوالہ
ار چراغ علی صاحب تھہ غلام نبی
//
//
//
//
//
//
//
مرزا خدا بخش صاحب اتالیق مالیر کوٹلہ
شہاب الدین صاحب ککے زئی تھہ غلام نبی "
منشی محمد جان صاحب وزیر آباد تاجر
امیر صاحب
// امیر صاحب //
خلیفہ نورالدین صاحب تاجر جموں
مرزا نیاز بیگ صاحب رئیس پنشنر کلانور
مولوی خدا بخش صاحب جالندھر
//
شیر علی صاحب
احمد علی صاحب نمبر دار وزیر چک
میاں چراغ الدین صاحب منڈی کنال //
شیخ عطا محمد صاحب اسٹامپ فروش چنیوٹ سید باقر علی صاحب بھیل ضلع گجرات
میاں نجم الدین صاحب بھیرہ
مفتی فضل الرحمن صاحب بھیرہ
میاں عبدالغنی صاحب او جلہ ضلع گورداسپور
محمد شفیع صاحب
//
//
منشی عبدالعزیز صاحب پٹواری ضلع گورداسپور نواب الدین صاحب ہیڈ ماسٹر دینا نگر رر
//
//
//
//
//
//
////
//
شیخ محمد صدیق صاحب تاجر سیکھواں
میاں جمال الدین صاحب تاجر //
میاں امام الدین صاحب تاجر //
میاں خیر الدین صاحب تاجر //
//
//
//
//
میاں اللہ دیا صاحب
مرزا سندھی بیگ صاحب
//
//
حافظ محی الدین صاحب بھیرہ
حافظ محمد حسین صاحب واعظ قصبہ ڈنگہ ضلع گجرات
المشتهر - مرزا غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور
مارچ ۱۸۹۸ء
گلزار محمدی پریس لاہور ( یہ اشتہار سائز کے ۴ صفحہ پر ہے)
م
تبلیغ رسالت جلدی صفحه ۲۸ تا ۳۴)