جلسہ طاعون

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلسة طاعون
چونکہ یہ قرین مصلحت ہے کہ ایک جلسہ دربارہ ہدایات طاعون قادیان میں منعقد ہوا اور اس
جلسہ میں گورنمنٹ انگریزی کی ان ہدایتوں کے فوائد جو طاعون کے بارے میں اب تک شائع ہوئی
ہیں مع طبی اور شرعی ان فوائد کے جو اُن ہدایتوں کی مؤید ہیں اپنی جماعت کو سمجھائے جائیں اس لئے
یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ ہماری جماعت کے احباب حتی الوسع کوشش کریں کہ وہ اس جلسہ میں
عید اضحی کے دن شامل ہو سکیں۔ اصل امر یہ ہے کہ ہمارے نزدیک اس بات پر اطمینان نہیں ہے کہ
ان ایام گرمی میں طاعون کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ جیسا کہ پہلے اشتہار میں شائع کیا گیا ہے دو جاڑوں
تک سخت اندیشہ ہے ۔ لہذا یہ وقت ٹھیک وہ وقت ہے کہ ہماری جماعت بنی نوع کی سچی ہمدردی اور
گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی ہدایتوں کی دل و جان سے پیروی کر کے اپنی نیک ذاتی اور نیک عملی اور
خیراندیشی کا نمونہ دکھاوے۔ اور نہ صرف یہ کہ خود ہدایات گورنمنٹ کے پابند ہوں بلکہ کوشش کریں
کہ دوسرے بھی ان ہدایتوں کی پیروی کریں اور بدبخت احمقوں کی طرح فتنہ انگیز نہ بنیں ۔ افسوس
ہمارے ملک میں یہ سخت جہالت ہے کہ لوگ مخالفت کی طرف جلد مائل ہو جاتے ہیں۔ مثلاً اب
گورنمنٹ انگریزی کی طرف سے یہ ہدایتیں شائع ہوئیں کہ جس گھر میں طاعون کی واردات ہو وہ

گھر خالی کر دیا جائے ۔ اس پر بعض جاہلوں نے ناراضگی ظاہر کی۔ لیکن میں خیال کرتا ہوں کہ اگر
گورنمنٹ کی طرف سے یہ حکم ہوتا کہ جس گھر میں طاعون کی واردات ہو وہ لوگ ہرگز اُس گھر کو خالی
نہ کریں اور اسی میں رہیں تب بھی نادان لوگ اُس حکم کی مخالفت کرے اور دو تین واردات کے بعد
اُس گھر سے نکلنا شروع کر دیتے۔ سچ تو یہ ہے کہ نادان انسان کسی پہلو سے خوش نہیں ہوتا۔ پس
گورنمنٹ کو چاہیے کہ نادانوں کے بے جا واویلا سے اپنی سچی خیر خواہی رعایا کو ہرگز نہ چھوڑے کہ یہ
لوگ اُن بچوں کا حکم رکھتے ہیں کہ جو اپنی ماں کی کسی کارروائی کو پسند نہیں کر سکتے ۔ ہاں ایسی ہمدردی کے
موقعہ پر نہایت درجہ کی ضرورت ہے کہ ایسی حکمت عملی ہو جو ڑ عب بھی ہو اور نرمی بھی ہو اور نیز اس ملک
میں رسوم پردہ داری کی غایت درجہ رعایت چاہیے۔ اور اس مصیبت میں جو طاعون زدہ لوگوں اور اُن
کے عزیزوں کو جو مشکلات اوقات بسری کے پیش آئیں شفقت پدری کی طرح حتی الوسع ان مشکلات کو
آسان کرنا چاہیے بہتر ہے کہ اس وقت سب لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں تا انجام بخیر ہو۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
الراقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
مطبع ضیاء الاسلام قادیان
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر درج ہے )
۲۲ را پریل ۱۸۹۸ء
(روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۱۴ تبلیغ رسالت جلدی صفحه ۳۶،۳۵)
لے نوٹ ۔ یادر ہے کہ اگر چہ ہماری جماعت کا یہ ایک جلسہ ہے لیکن اگر کوئی شریف نیک اندیش اس جلسہ
میں شامل ہونا چاہے تو خوشی سے اس کی شمولیت منظور کی جائے گی ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی