میموریل
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میموریل
بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر صاحب بہادر بالقابہ
یہ میموریل اس اس غرض سے بھیجا جاتا ہے کہ ایک کتاب امہات المومنین نام ڈاکٹر احمد شہ
شاہ
صاحب عیسائی کی طرف سے مطبع آر پی مشن پر لیس گوجرانوالہ میں چھپ کر ماہ اپریل ۱۸۹۸ء میں
دو
شائع ہوئی تھی اور مصنف نے ٹائٹل پیج کتاب پر لکھا ہے کہ یہ کتاب ابو سعید محمد حسین بٹالوی کی تحدی
اور ہزار روپیہ کے انعام کے وعدہ کے معاوضہ میں شائع کی گئی ہے۔“ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
اصل محرک اس کتاب کی تالیف کا محمد حسین مذکور ہے۔ چونکہ اس کتاب میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی نسبت سخت الفاظ استعمال کئے ہیں جن کو کوئی مسلمان سُن کر رنج سے رُک نہیں سکتا۔ اس
لئے لاہور کی انجمن حمایت اسلام نے اس بارے میں حضور گورنمنٹ میں میموریل روانہ کیا تا
گورنمنٹ ایسی تحریر کی نسبت جس طرح مناسب سمجھے کارروائی کرے اور جس طرح چاہے کوئی تدبیر
امن عمل میں لائے ۔ مگر میں مع اپنی کثیر اور مع دیگر معزز مسلمانوں کے اس میموریل کا سخت مخالف
ہوں ۔ اور ہم سب لوگ اس بات پر افسوس کرتے ہیں کہ کیوں اس انجمن کے ممبروں نے محض
شتاب کاری سے یہ کاروائی کی ۔ اگر چہ یہ سچ ہے کہ کتاب اُمہات المومنین کے مؤلف نے نہایت دل
لے انجمن کا ایسے وقت میں میموریل بھیجنا جبکہ ہزار کا پی امہات المومنین کی مسلمانوں میں مفت تقسیم کی گئی اور خدا
جانے کئی ہزار اور قوموں میں شائع کی گئی بیہودہ حرکت ہے ۔ کیونکہ اشاعت جس کا بند کرنا مقصود تھا کامل طور
پر ہو چکی ہے۔ منہ
دکھانے والے الفاظ سے کام لیا ہے اور زیادہ تر افسوس یہ ہے کہ باوجود ایسی سختی اور بدگوئی کے اپنے
اعتراضات میں اسلام کی معتبر کتابوں کا حوالہ بھی نہیں دے سکا۔ مگر ہمیں ہر گز نہیں چاہیے کہ بجائے
اس کے کہ ایک خطا کار کو نرمی اور آہستگی سے سمجھاویں اور معقولیت کے ساتھ اس کتاب کا جواب
لکھیں یہ حیلہ سوچیں کہ گورنمنٹ اس کتاب کو شائع ہونے سے روک لے تا اس طرح پر ہم فتح پالیں
کیونکہ یہ فتح واقعی فتح نہیں ہے بلکہ ایسے حیلوں کی طرف دوڑنا ہمارے عجز اور درماندگی کی نشانی ہوگی
اور ایک طور سے ہم جبر سے منہ بند کرنے والے ٹھہریں گے۔ اور گو گورنمنٹ اس کتاب کو جلا دے
تلف کرے، کچھ کرے، مگر ہم ہمیشہ کے لیے اس الزام کے نیچے آجائیں گے کہ عاجز آ کر گورنمنٹ
کی حکومت سے چارہ جوئی چاہی۔ اور وہ کام لیا جو مغلوب الغضب اور جواب سے عاجز آ جانے
والے لوگ کیا کرتے ہیں ۔ ہاں جواب دینے کے بعد ہم ادب کے ساتھ اپنی گورنمنٹ میں التماس
کر سکتے ہیں کہ ہر ایک فریق اس پیرا یہ کو جو حال میں اختیار کیا جاتا ہے ترک کر کے تہذیب اور ادب
اور نرمی سے باہر نہ جائے۔ مذہبی آزادی کا دروازہ کسی حد تک کھلا رہنا ضروری ہے تا مذہبی علوم اور
معارف میں لوگ ترقی کریں اور چونکہ اس عالم کے بعد ایک اور عالم بھی ہے جس کے لئے ابھی سے
سامان چاہیے اس لئے ہر ایک حق رکھتا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ ہر ایک مذہب پر بحث کرے اور
اس طرح اپنے تئیں اور نیز بنی نوع کو نجات اخروی کے متعلق جہاں تک سمجھ سکتا ہے اپنی عقل کے
مطابق فائدہ پہنچاوے۔ لہذا گورنمنٹ عالیہ میں اس وقت ہماری یہ التماس ہے کہ جو انجمن
حمایت اسلام لاہور نے میموریل گورنمنٹ میں اس بارے میں روانہ کیا ہے۔ وہ ہمارے مشورہ اور اجازت
سے نہیں لکھا گیا بلکہ چند شتاب کاروں نے جلدی سے یہ جرات کی ہے جو در حقیقت قابلِ اعتراض
ہے۔ ہم ہر گز نہیں چاہتے کہ ہم تو جواب نہ دیں اور گورنمنٹ ہمارے لئے عیسائی صاحبوں سے کوئی
باز پرس کرے یا اُن کتابوں کو تلف کرے بلکہ جب ہماری طرف آہستگی اور نرمی کے ساتھ اس کتاب
کارڈ شائع ہوگا تو خود وہ کتاب اپنی قبولیت اور وقعت سے گر جائے گی اور اس طرح پر وہ خود تلف ہو
جائے گی ۔ اس لئے ہم بادب ملتمس ہیں کہ اس میموریل کی طرف جو انجمن مذکور کی طرف سے بھیجا گیا
ہے گورنمنٹ عالیہ ابھی کچھ توجہ نہ فرماوے لے کیونکہ اگر ہم گورنمنٹ عالیہ سے یہ فائدہ اُٹھاویں کہ وہ
کتابیں تلف کی جائیں یا اور کوئی انتظام ہو تو اس کے ساتھ ایک نقصان بھی ہمیں اُٹھانا پڑتا ہے کہ ہم
اس صورت میں دین اسلام کو ایک عاجز اور فروماندہ دین قرار دیں گے کہ جو معقولیت سے حملہ کرنے
والوں کا جواب نہیں دے سکتا اور نیز یہ ایک بڑا نقصان ہوگا کہ اکثر لوگوں کے نزدیک یہ امر مکروہ اور
نامناسب سمجھا جائے گا کہ ہم گورنمنٹ کے ذریعہ سے اپنے انصاف کو پہنچ کر پھر کبھی اس کتاب کا رڈ
لکھنا بھی شروع کر دیں اور در حالت نہ لکھنے جواب کے اس کے فضول اعتراضات نا واقفوں کی نظر
میں فیصلہ ناطق کی طرح سمجھے جائیں گے اور خیال کیا جائے گا کہ ہماری طاقت میں یہی تھا جو ہم نے
کر لیا سواس سے ہماری دینی عزت کو اس سے بھی زیادہ ضرر پہنچتا ہے جو مخالف نے گالیوں سے پہنچانا
چاہا ہے اور ظاہر ہے کہ جس کتاب کو ہم نے عمد اتلف کرایا یا رو کا پھر اسی کو مخاطب ٹھہرا کر اپنی کتاب
کے ذریعہ سے پھر شائع کرنا نہایت نا معقول اور بیہودہ طریق ہو گا۔ اور ہم گورنمنٹ عالیہ کو یقین
دلاتے ہیں کہ ہم درد ناک دل سے اُن تمام گندے اور سخت الفاظ پر صبر کرتے ہیں جو صاحب
امہات المومنین نے استعمال کئے ہیں اور ہم اس مؤلف اور اس کے گروہ کو ہرگز کسی قانونی مؤاخذہ
کا نشانہ بنانا نہیں چاہتے کہ یہ امر ان لوگوں سے بہت ہی بعید ہے کہ جو واقعی نوع انسان کی ہمدردی
اور سچی اصلاح کے جوش کا دعویٰ رکھتے ہیں ۔
یہ بات بھی گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں عرض کر دینے کے لائق ہے کہ اگر چہ ہماری
جماعت بعض امور میں دوسرے مسلمانوں سے ایک مجوئی اختلاف رکھتی ہے مگر اس مسئلہ میں کسی
سمجھ دار مسلمان کو اختلاف نہیں کہ دینی حمایت کے لئے ہمیں کسی جوش یا اشتعال کی تعلیم نہیں دی گئی
بلکہ ہمارے لئے قرآن میں یہ حکم ہے ۔ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ
لے ہم دوبارہ عرض کرتے ہیں کہ انجمن کا یہ میموریل بعد از وقت ہے کیوں کہ مؤلف امہات المومنین کی طرف
سے جو ضر ر روکنے کی لائق تھا وہ ہمیں پہنچ چکا اور پورے طور پر پنجاب ، ہندوستان میں اس کتاب کی اشاعت ہوگئی ۔
سو ہم نہیں سمجھ سکتے کہ اب ہم اپنی گا کہ اب ہم اپنی گورنمنٹ محسنہ سے کیا مانگیں اور وہ کیا کرے۔ منہ
العنكبوت : ۴۷
اور دوسری جگہ یہ حکم ہے کہ جَادِ لَهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اس کے معنے یہی ہیں کہ نیک طور پر اور
ایسے طور پر جو مفید ہو عیسائیوں سے مجادلہ کرنا چاہیے اور حکیمانہ طریق اور ایسے ناصحانہ طور کا پابند ہونا
چاہیے کہ اُن کو فائدہ بخشے۔ لیکن یہ طریق کہ ہم گورنمنٹ کی مدد سے یا نعوذ باللہ خود اشتعال ظاہر کریں
ہرگز ہمارے اصل مقصود کو مفید نہیں ہے۔ یہ دنیاوی جنگ وجدل کے نمونے ہیں اور سچے مسلمان اور
اسلامی طریقوں کے عارف ہرگز ان کو پسند نہیں کرتے کیونکہ اُن سے وہ نتائع جو ہدایت بنی نوع کے
لئے مفید ہیں پیدا نہیں ہو سکتے ۔ چنانچہ حال میں پرچہ مخبر دکن میں جو مسلمانوں کا ایک اخبار ہے
ماہ اپریل کے ایک پرچہ میں اسی بات پر بڑا زور دیا گیا ہے کہ رسالہ امہات المومنین کے تلف کرنے یا
روکنے کے لئے گورنمنٹ سے ہرگز التجا کرنی نہیں چاہیے کہ یہ دوسرے پیرایہ میں اپنے مذہب کی
کمزوری کا اعتراف ہے۔ جہاں تک ہمیں علم ہے ہم جانتے ہیں کہ اخبار مذکورہ کی اس رائے کی کوئی
مخالفت نہیں ہوئی جس سے ہم کہتے ہیں کہ عام مسلمانوں کی یہی رائے ہے کہ اس طریق کو جس کا
انجمن مذکور نے ارادہ کیا ہے ہرگز اختیار نہ کیا جائے کہ اس میں کوئی حقیقی اور واقعی فائدہ ایک ذرہ
برابر بھی نہیں ہے ۔ اہل علم مسلمان اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ قرآن شریف میں آخری زمانہ کے
بارے میں ایک پیشگوئی ہے اور اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے وصیت کے طور پر ایک حکم ہے
جس کو ترک کرنا سچے مسلمانوں کا کام نہیں ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ لَتُبْلَوُنَّ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مِنَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا۔ وَ إِنْ
تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ سورۂ آل عمران ۔ ترجمہ یہ ہے کہ خدا
تمہارے مالوں اور جانوں پر بلا بھیج کر تمہاری آزمایش کرے گا اور تم اہل کتاب اور مشرکوں سے
بہت سی دُکھ دینے والی باتیں سنو گے سو اگر تم صبر کرو گے اور اپنے تئیں ہر ایک ناکردنی امر سے بچاؤ
گے تو خدا کے نزدیک اولو العزم لوگوں میں سے ٹھہرو گے۔ یہ مدنی سورۃ ہے اور یہ اس زمانہ کے لئے
مسلمانوں کو وصیت کی گئی ہے کہ جب ایک مذہبی آزادی کا زمانہ ہوگا اور جو کوئی کچھ سخت گوئی کرنا
ا النحل : ١٢٦
ال عمران : ۱۸۷
چاہے وہ کر سکے گا۔ جیسا کہ یہ زمانہ ہے۔ سو کچھ شک نہیں کہ یہ پیشگوئی اسی زمانہ کے لئے تھی اور اسی
زمانہ میں پوری ہوئی ۔ کون ثابت کر سکتا ۔ ہے کہ جو اس آیت میں اذًى كَثِيرًا کا لفظ ایک عظیم الشان
ایذاء لسانی کو چاہتا ہے وہ کبھی کسی صدی میں اس سے پہلے اسلام نے دیکھی ہے؟ اس صدی سے
پہلے عیسائی مذہب کا یہ طریق نہ تھا کہ اسلام پر گندے اور ناپاک حملے کرے بلکہ اکثر ان کی تحریریں
اور تالیفیں اپنے مذہب تک ہی محدود تھیں ۔ قریباً تیرھویں صدی ہجری سے اسلام کی نسبت بد گوئی کا
دروازہ کھلا جس کے اول بانی ہمارے ملک میں پادی فنڈل صاحب تھے ۔ بہر حال اس پیشگوئی میں
مسلمانوں کو یہ حکم تھا کہ جب تم دلآ زار کلمات سے دُکھ دیئے جاؤ اور گالیاں سنو تو اس وقت صبر کرو یہ
تمہارے لئے بہتر ہوگا۔ سوقر آنی پیشگوئی کے مطابق ضرور تھا کہ ایسا زمانہ بھی آتا کہ ایک مقدس
رسول کو جس کی اُمت سے ایک حصہ کثیر دُنیا کا پُر ہے۔ عیسائی قوم جیسے لوگ جن کا تہذیب کا دعوی تھا
گالیاں دیتے اور اس بزرگ نبی کا نام نعوذ باللہ زانی اور ڈاکو اور چور رکھتے اور دُنیا کے سب
بدتروں سے بدتر ٹھہراتے ۔ بے شک یہ اُن لوگوں کے لئے بڑے رنج کی بات ہے جو اس پاک
رسول کی راہ میں فدا ہیں اور ایک دانشمند عیسائی بھی احساس کر سکتا ہے کہ جب مثلاً ایسی کتاب
اُمہات المومنین میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ زنا کار کے نام سے پکارا گیا ہے اور
گندے گندے تحقیر کے الفاظ آنجناب کے حق میں استعمال کئے گئے اور پھر عمد اہزار کاپی کی محض دلوں
کے دُکھانے کے لئے عام اور خاص مسلمانوں کو پہنچائی گئی اس سے کس قدر درد ناک زخم عام
مسلمانوں کو پہنچے ہوں گے۔ اور کیا کچھ اُن کے دلوں کی حالت ہوئی ہوگی ۔ اگر چہ بدگوئی میں یہ کچھ
پہلی ہی تحریر نہیں ہے۔ بلکہ ایسی تحریروں کی پادری صاحبوں کی طرف سے کروڑ ہا تک نوبت پہنچ گئی
ہے۔ مگر یہ طریق دل دُکھانے کا ایک نیا طریق ہے کہ خواہ نخواہ غافل اور بے خبر لوگوں کے گھروں میں یہ
کتابیں پہنچائی گئیں۔ اور اسی وجہ سے اس کتاب پر بہت شور بھی اُٹھا ہے۔ باوجود اس بات کے کہ پادری
عماد الدین اور پادری ٹھا کر داس کی کتابیں اور نور افشاں کی پچیس سال کی مسلسل تحریریں سختی میں اس سے
کچھ کم نہیں ہیں ۔ یہ تو سب کچھ ہوا۔ مگر ہمیں تو آیت موصوفہ بالا میں یہ تاکیدی حکم ہے کہ جب ہم
ایسی بد زبانی کے کلمات سنیں جس سے ہمارے دلوں کو دکھ پہنچے تو ہم صبر کریں۔ اور کچھ شک نہیں کہ
جلد تر حکام کو اس طرف متوجہ کرنا یہ بھی ایک بے صبری کی قسم ہے اس لئے عقل مند اور دور اندیش
مسلمان ہرگز اس طریق کو پسند نہیں کرتے کہ گورنمنٹ عالیہ تک اس بات کو پہنچایا جائے ۔ ہمیں
خدا تعالیٰ نے قرآن میں یہ بھی تعلیم دی ہے کہ دین اسلام میں اکراہ اور جبر نہیں۔ جیسا کہ وہ فرماتا
ہے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لے اور جیسا کہ فرماتا ہے کہ اَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ ہے۔ لیکن اس قسم کے
حیلے اکراہ اور جبر میں داخل ہیں جس سے اسلام جیسا پاک اور معقول مذہب بدنام ہوتا ہے۔
غرض اس بارے میں میں اور میری جماعت اور تمام اہل علم اور صاحب تدبر مسلمانوں میں
سے اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ کتاب اُمہات المومنین کی لغو گوئی کی یہ سزا نہیں ہے کہ ہم اپنی
گورنمنٹ محسنہ کو دست اندازی کے لئے توجہ دلا دیں۔ گو خود دانا گورنمنٹ اپنے قوانین کے لحاظ سے
جو چاہے کرے۔ مگر ہمارا صرف فرض ہونا چاہیے کہ ہم ایسے اعتراضات کا کہ جو درحقیقت نہایت
نادانی یا دھوکہ دہی کی غرض سے کئے گئے ہیں۔ خوبی اور شایستگی کے ساتھ جواب دیں اور پبلک کو اپنی
حقیت اور اخلاق کی روشنی دکھلائیں۔ اسی غرض کی بنا پر یہ میموریل روانہ کیا گیا ہے۔ اور تمام جماعت
ہماری معزز مسلمانوں کی اسی پر متفق ہے۔
الراقم
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۴ ر ماه مئی ۱۸۹۸ء
یہ اشتہار کے چار صفحوں پر ہے مطبع کا نام درج نہیں۔ محمد اسمعیل پر لیس مین کا نام اس پر لکھا ہے )
A
(روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۱۵ تا ۳۱۹، تبلیغ رسالت جلدی صفحہ ۳۶ تا ۴۱)
ا البقرة : ۲۵۷
يونس : ۱۰۰