اپنی جماعت کو متنبہ کرنے کے لئے ایک ضروری اشتہار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اپنی جماعت کو متنبہ کرنے کے لیے ایک ضروری
میر
اشتہار
م جماعت جو اس جگہ حاضر ہے یا اپنے مقامات میں بودو باش رکھتے ہیں اس
کو توجہ سے سنیں کہ وہ جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے ہیں
اس سے غرض یہ ہے کہ تا وہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائیں اور کوئی فساد
اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آسکے ۔ وہ پنجوقت نماز جماعت کے پابند ہوں۔ وہ جھوٹ نہ
بولیں ۔ وہ کسی کو زبان سے ایذا نہ دیں۔ وہ کسی قسم کی بدکاری کے مرتکب نہ ہوں اور کسی شرارت اور
ظلم اور فساد اور فتنہ کا خیال بھی دل میں نہ لاویں۔ غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور ناکردنی
اور نا گفتی اور تمام نفسانی جذبات اور بے جا حرکات سے مجتنب رہیں اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور
بے شر اور غریب مزاج بندے ہو جائیں اور کوئی زہر یلا خمیر اُن کے وجود میں نہ رہے ۔ گورنمنٹ
برطانیہ جس کے زیر سایہ ان کے مال اور جانیں اور آبروئیں محفوظ ہیں بصدق دل اس کے وفادار
تا بعد ار ر ہیں اور تمام انسانوں کی ہمدردی اُن کا اُصول ہو ۔ اور خدا تعالیٰ سے ڈریں اور اپنی زبانوں
اور اپنے ہاتھوں اور اپنے دل کے خیالات کو ہر ایک ناپاک اور فساد انگیز طریقوں اور خیانتوں سے

بچاویں اور پنجوقتہ نماز کو نہایت التزام سے قائم رکھیں اور ظلم اور تعدّی اور غبن اور رشوت اور اتلاف
حقوق اور بے جا طرف داری سے باز رہیں اور کسی بد صحبت میں نہ بیٹھیں۔ اور اگر بعد میں ثابت ہو کہ
ایک شخص جو اُن کے ساتھ آمد ورفت رکھتا ہے وہ خدا تعالی کے احکام کا پابند نہیں ہے یا اس گورنمنٹ محسنہ
کا خیر خواہ نہیں یا حقوق عباد کی کچھ پرواہ نہیں رکھتا اور یا ظالم طبع اور شریر مزاج اور بد چلن آدمی ہے اور یا یہ
کہ جس شخص سے تمہیں تعلق بیعت اور ارادت ہے اس کی نسبت ناحق اور بیوجہ بدگوئی اور زبان درازی
اور بد زبانی اور بہتان اور افترا کی عادت جاری رکھ کر خدا تعالیٰ کے بندوں کو دھو کہ دینا چاہتا ہے تو تم پر
لازم ہوگا کہ اس بدی کو اپنے درمیان سے دور کرو۔ اور ایسے انسان سے پر ہیز کرو جو خطرناک ہے۔ اور
چاہیے کہ کسی مذہب اور کسی قوم اور کسی گروہ کے آدمی کو نقصان رسانی کا ارادہ مت کرو اور ہر ایک کے لئے
سچے ناصح بنو اور چاہیے کہ شریروں اور بد معاشوں اور مفسدوں اور بد چلنوں کو ہرگز تمہاری مجلس میں گذرنہ
ہوا اور نہ تمہارے مکانوں میں رہ سکیں کہ وہ کسی وقت تمہاری ٹھوکر کا موجب ہوں گے۔
یہ وہ امور اور وہ شرائط ہیں جو میں ابتدا سے کہتا چلا آیا ہوں ۔ میری جماعت میں سے ہر ایک
فرد پر لازم ہو گا کہ ان تمام وصیتوں کے کار بند ہوں اور چاہیے کہ تمہاری مجلسوں میں کوئی ناپا کی اور
ٹھٹھے اور ہنسی کا مشغلہ نہ ہو۔ اور نیک دل اور پاک طبع اور پاک خیال ہو کر زمین پر چلو ۔ اور یاد رکھو کہ
ہر ایک شر مقابلہ کے لائق نہیں ہے۔ اس لئے لازم ہے کہ اکثر اوقات عفو اور درگذر کی عادت ڈالو اور
صبر اور حلم سے کام لو اور کسی پر نا جائز طریق سے حملہ نہ کرو اور جذبات نفس کو دبائے رکھو۔ اور اگر کوئی
بحث کرو یا کوئی مذہبی گفتگو ہو تو نرم الفاظ اور مہذبانہ طریق سے کرو اور اگر کوئی جہالت سے پیش
آوے تو سلام کہہ کر ایسی مجلس سے جلد اُٹھ جاؤ ۔ اگر تم ستائے جاؤ اور گالیاں دیئے جاؤ اور تمہارے
حق میں بڑے بڑے لفظ کہے جائیں تو ہوشیار رہو کہ سفاہت کا سفاہت کے ساتھ تمہارا مقابلہ نہ ہو
ور نہ تم بھی ویسے ہی ٹھہرو گے جیسا کہ وہ ہیں۔ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہیں ایک ایسی جماعت بناوے
کہ تم تمام دنیا کے لئے نیکی اور راستبازی کانمونہ ٹھہرو ۔ سواپنے درمیان سے ایسے شخص کو جلد نکالوجو
بدی اور شرارت اور فتنہ انگیزی اور بد نفسی کا نمونہ ہے۔ جو شخص ہماری جماعت میں غربت اور نیکی اور

پر ہیز گاری اور حلم اور نرم زبابی اور نیک مزاجی اور نیک چلنی کے ساتھ نہیں رہ سکتا وہ جلد ہم سے جدا
ہو جائے۔ کیونکہ ہمارا خدا نہیں چاہتا کہ ایسا شخص ہم میں رہے اور یقیناً وہ بدبختی میں مرے گا کیونکہ
اس نے نیک راہ کو اختیار نہ کیا۔ سو تم ہوشیار ہو جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب مزاج اور راستباز
بن جاؤ۔ تم پنجوقتہ نماز اور اخلاقی حالت سے شناخت کئے جاؤ گے اور جس میں بدی کا بیج ہے وہ
نصیحت پر قائم نہیں رہ سکے گا۔
چاہے کہ تمہارے دل فریب سے پاک اور تمہارے ہاتھ ظلم سے بری اور تمہاری آنکھیں
ناپاکی سے منزہ ہوں اور تمہارے اندر بجز راستی اور ہمدردی خلائق کے اور کچھ نہ ہو۔ میر - در پوچھ نہ ہو۔ میرے دوست
جو میرے پاس قادیان میں رہتے ہیں میں اُمید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے تمام انسانی قوئی میں اعلیٰ نمونہ
دکھا ئیں گے۔ میں نہیں چاہتا کہ اس نیک جماعت میں کبھی کوئی ایسا آدمی مل کر رہے جس کے
حالات مشتبہ ہوں یا جس کے چال چلن پر کسی قسم کا اعتراض ہو سکے یا اس کی طبیعت میں کسی قسم کی
مفسدہ پردازی ہو یا کسی اور قسم کی ناپا کی اس میں پائی جائے ۔ لہذا ہم پر یہ واجب اور فرض ہوگا کہ اگر
ہم کسی کی نسبت کوئی شکایت سنیں گے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرائض کو عمد اضائع کرتا ہے یا کسی ٹھٹھے اور
بیہودگی کی مجلس میں بیٹھا ہے یا کسی اور قسم کی بد چلنی اس میں ہے تو وہ فی الفور اپنی جماعت سے الگ
کر دیا جائے گا۔ اور پھر وہ ہمارے ساتھ اور ہمارے دوستوں سے ساتھ نہیں رہ سکے گا۔
ابھی میں نے چند ایسے آدمیوں کی شکایت سُنی تھی کہ وہ پنجوقت نماز میں حاضر نہیں ہوتے تھے
اور بعض ایسے تھے کہ اُن کی مجلسوں میں ٹھٹھے اور ہنسی اور حقہ نوشی اور فضول گوئی کا شغل رہتا تھا اور بعض
کی نسبت شک کیا گیا تھا کہ وہ پرہیز گاری کے پاک اصول پر قائم نہیں ہیں اس لئے میں نے
ہلا تو قف ان سب کو یہاں سے نکال دیا ہے کہ تا دوسروں کے ٹھوکر کھانے کا موجب نہ ہوں ۔ اگرچہ
شرعی طور پر ان پر کچھ ثابت نہ ہوا۔ لیکن اس کارروائی کے لئے اسی قدر کافی تھا کہ شکی طور پر اُن کی
نسبت شکایت ہوئی ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ اگر وہ راستبازی میں ایک روشن نمونہ دکھاتے تو ممکن نہ
تھا کہ کوئی شخص اُن کے حق میں بول سکتا۔ میں یہ بھی ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ در حقیقت اُن

لوگوں میں سے نہ تھے جنہوں نے راستبازی کی تلاش میں ہماری ہمسائیگی اختیار کی ہے۔ اصل بات
یہ ہے کہ ایک کھیت جو محنت سے طیار کیا جاتا ہے اور پکایا جاتا ہے اس کے ساتھ خراب بوٹیاں بھی پیدا
ہو جاتی ہیں جو کاٹنے اور جلانے کو لائق ہوتی ہیں ۔ ایسا ہی قانون قدرت چلا آیا ہے جس سے ہماری
جماعت باہر نہیں ہو سکتی ۔ اور میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جو حقیقی طور پر میری جماعت میں داخل ہیں
اُن کے دل خدا تعالیٰ نے ایسے رکھے ہیں کہ وہ طبعاً بدی سے متنفر اور نیکی سے پیار کرتے ہیں اور میں
امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کا بہت اچھا نمونہ لوگوں کے لئے ظاہر کریں گے۔
والسلام
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۲۹ رمتی ۱۸۹۸ء
( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان )
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلدی صفحہ ۴۲ تا ۴۵)

آج 10 میں سے 10 باقی