اپنی جماعت کے لئے ضروری اشتہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اپنی جماعت کے لیے ضروری اشتہار
چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم اس کی بزرگ عنایات سے ہماری جماعت کی تعداد میں بہت ترقی
ہو رہی ہے اور اب ہزاروں تک اُس کی نوبت پہنچ گئی اور عنقریب بفضلہ تعالیٰ لاکھوں تک پہنچنے والی ہے
اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اُن کے باہمی اتحاد کے بڑھانے کے لئے اور نیز اُن کو اہل اقارب
کے بعد اثر اور بدنتائج سے بچانے کے لئے لڑکیوں اور لڑکوں کے نکاحوں کے بارے میں کوئی احسن
انتظام کیا جائے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جو لوگ مخالف مولویوں کے زیر سایہ ہو کر تعصب اور عناد اور بخل اور
عداوت کے کے پورے درجہ تک پہنچ گئے ہیں ان سے ہماری جماعت کے نئے رشتے غیر ممکن ہو گئے ہیں
جب تک کہ وہ تو بہ کر کے اسی جماعت میں داخل نہ ہوں اور اب یہ جماعت کسی بات میں اُن کی محتاج
نہیں۔ مال میں دولت میں علم میں فضلیت میں خاندان میں پرہیز گاری میں خدا ترسی میں سبقت رکھنے
والے اس جماعت میں بکثرت موجود ہیں اور ہر ایک اسلامی قوم کے لوگ اس جماعت میں پائے جاتے
ہیں تو پھر اس صورت میں کچھ بھی ضرورت نہیں کہ ایسے لوگوں سے ہماری جماعت نئے تعلق پیدا کرے
جو ہمیں کافر کہتے اور ہمارا نام دجال رکھتے یا خود تو نہیں مگر ایسے لوگوں کے ثنا خوان اور تابع ہیں۔
یادر ہے کہ جو شخص ایسے لوگوں کو چھوڑ نہیں سکتا وہ ہماری جماعت میں داخل ہونے کے لائق
نہیں جب تک پاکی اور سچائی کے لئے ایک بھائی بھائی کو نہیں چھوڑے گا اور ایک باپ بیٹے سے
**
علیحدہ نہیں ہو گا تب تک وہ ہم میں سے نہیں ۔ سو تمام جماعت توجہ سے سن لے کہ راست باز کے
لئے ان شرائط پر پابند ہونا ضروری ہے اس لئے میں نے انتظام کیا ، انتظام کیا ہے کہ آینده خـ یندہ خاص میرے ہاتھ
میں مستور اور مخفی طور پر ایک کتاب رہے جس میں اس جماعت جماعت کی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام لکھے
رہیں۔ اور اگر کسی لڑکی کے والدین اپنے کنبہ میں ایسی شرائط کا لڑکا نہ پاویں جو اپنی جماعت کے
لوگوں میں سے ہو اور نیک چلن اور نیز اُن کے اطمینان کے موافق لائق ہو۔ ایسا ہی اگر ایسی لڑکی نہ
پاویں تو اس صورت میں اُن پر لازم ہوگا کہ وہ ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس ۔ اس جماعت میں سے تلاش
کریں۔ اور ہر ایک کو تسلی رکھنی چاہیے کہ ہم والدین کے سچے ہمدرد اور غم خوار کی طرح تلاش کریں
گے۔ اور حتی الوسع یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی جو تلاش کئے جائیں اہل رشتہ کے ہم قوم ہوں یا
اگر یہ نہیں تو ایسی قوم میں سے ہوں جو عرف عام کے لحاظ سے باہم رشتہ داریاں کر لیتے ہوں ۔ اور
سب سے زیادہ یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی نیک چلن اور لائق بھی ہوں اور نیک بختی کے آثار
ظاہر ہوں ۔ یہ کتاب پوشیدہ طور پر رکھی جائے گی اور وقتا فوقتا جیسی صورتیں پیش آئیں گی اطلاع دی
جائے گی اور کسی لڑکے یا لڑکی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کی لیاقت اور
نیک چلنی ثابت نہ ہو جائے ۔ اس لئے ہمارے مخلصوں پر لازم ہے کہ اپنی اولاد کی ایک فہرست اسماء
بقید عمر و قومیت بھیج دیں تا وہ کتاب میں درج ہو جائے۔ مندرجہ ذیل نمونہ کے لحاظ رہے
نام دختر یا پسر نام والد
نام شهر بقید محله وضلع
الراقم خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
عمر دختر یا پسر
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلدی صفحہ ۴۵، ۴۶)
۷ جون ۱۸۹۸ء