دوائے طاعون

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مراد ما نصیحت بود کردیم
دوائے طاعون
ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایک دو ا علاج طاعون کے لئے بصرف مبلغ دو ہزار پانسور و پیہ طیار ہوئی
ہے ۔ اور ساتھ اس کے ظاہر بدن پر مالش کرنے کے لئے مرہم عیسی بھی بنائی گئی ہے یعنی وہ مرہم جو
حضرت عیسی علیہ السّلام کی اُن چوٹوں کے لئے بنائی گئی تھی جبکہ نا اہل یہودیوں نے آپ کو صلیب پر
کھینچا تھا۔ یہی مبارک مرہم چالیس دن برابر مسیح علیہ السلام کے صلیبی زخموں پر لگتی رہی اور اسی سے
لے اگر یہ دوا یعنی تریاق الہی ذیا بطیس کے لئے یا اختناق الرحم کے لئے یا دماغ اور نخاع اور اعصاب اور معدہ کی
کمزوری کے لئے یا معمولی قومی کی کمی کے لئے استعمال کرنی ہو تو کافور وغیرہ عرقیات کے ملانے کی کچھ ضرورت
نہیں ۔ ہاں وزن حسب برداشت بڑھاویں اور یہ دوا حسب الہام الہی طیار ہوئی ہے۔ عام طور پر تقسیم کی گنجائش
نہیں الا ماشاء اللہ ۔ اور یہ دو انزلات اور کھانسی اور مقدمہ سل کے لئے بہت مفید ہے۔ اور یادر ہے کہ قبل اس کے
کہ یہ روپیہ ہماری تحویل میں آئے خود بخود ہمارے سر گرم دوستوں نے حسب تجویز میرے دوائیں خرید لیں۔ اور
اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب نے دو ہزار روپیہ کے یاقوت رمانی دیئے اور ایسا ہی اخویم شیخ رحمت اللہ
صاحب اور سردار نواب محمد علی خان صاحب نے اللہ مدد دی اور ڈاکٹر بوڑیخاں صاحب اسٹینٹ سرجن قصور اور
منشی رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ اور کئی اور دوست جن کا ذکر موجب تطویل ہے اس کارخیر کی امداد میں شریک
ہوئے اور یہ ارادہ کیا گیا ہے کہ اس وقت جبکہ خدا نخواستہ پنجاب میں طاعون کے پھیلنے کا احتمال ہو یہ دو اللہ تقسیم کر
دی جائے مگر کم سے کم چالیس دن مرض سے پہلے اس کا استعمال چاہیے۔ منہ

خدا تعالیٰ نے آپ کر شفا بخشی گویا دوبارہ زندگی ہوئی۔ یہ مرہم طاعون کے لئے بھی نہایت درجہ
مفید ہے بلکہ طاعون کی تمام قسموں کے لئے فائدہ مند ہے۔ مناسب ہے کہ جب نَعُوذُ بِالله
بیماری طاعون نمودار ہو تو فی الفور اس مرہم کو لگا نا شروع کر دیں کہ یہ مادہ سمتی کی مدافعت کرتی ہے اور
پھنسی یا پھوڑے کو طیار کر کے ایسے طور سے پھوڑ دیتی ہے کہ اس کی سمیت دل کی طرف رجوع نہیں
کرتی اور نہ بدن میں پھیلتی ہے۔ لیکن کھانے کی دوا جس کا نام ہم نے تریاق الہی رکھا ہے اس کے
استعمال کا طریق یہ ہے کہ اوّل بقدر فلفل گرد کھانا شروع کریں اور پھر حسب برداشت مزاج
بڑھاتے جائیں اور ڈیڑھ ماشہ تک بڑھا سکتے ہیں اور بچوں کے لئے جن کی عمر دس برس سے کم ہے
ایک یا ڈیڑھ رتی تک دی جا سکتی ہے اور طاعون سے محفوظ رہنے کے لئے جب یہ دوا کھائیں تو
مفصلہ ذیل دواؤں کے ساتھ اس کو کھانا چاہیے۔ کیمفر کو ۱۵ قطره، وائنم اپی کاک ۹ قطرہ، سپرٹ کلورا
فارم ۱۵ قطره ، عرق کیوڑہ ۵ توله ، عرق سلطان الاشجار یعنی سرس ۵ تولہ باہم ملا کر تین چار تولہ پانی ڈال
کر گولی کھانے کے بعد پی لیں ۔ اور یہ خوراک اول حالت میں ہے ورنہ حسب برداشت کیمفر کو
ساتھ بوند تک اور دائم اپی کاک چالیس بوند تک اور سپرٹ کلورا فارم ساتھ بوند تک اور عرق کیوڑہ
بین تولہ تک اور عرق سرس یعنی سلطان الاشجار پچیس تولہ تک ہر ایک شخص استعمال کر سکتا ہے ۔ بلکہ
مناسب ہے کہ وزن بیان کردہ کے اندر اندر حسب تجر به تحمل طبیعت ان ادویہ کر بڑھاتے جائیں تا
پورا وزن ہو کر جلد طبیعت میں اثر کرے مگر بچوں میں بلحاظ عمر کم مقدار دینا چاہیے۔ اور اگر تریاق الہی
میسر نہ آسکے تو پھر عمدہ جدوار کو سرکہ میں پیس کر بقدر سات کرتی بڑوں کے لئے اور بقدر دو دورتی
چھوٹوں کے لئے گولیاں بنالیں ۔ اور اس دوا کے ساتھ صبح شام کھاویں۔ حتی المقدور ہر روز غسل کریں
اور پوشاک بدلیں اور بدر رویں گندی نہ ہونے دیں اور مکان کی او پر چھت میں رہیں اور مکان
صاف رکھیں اور خوشبودار چیزیں عود وغیرہ جلاتے رہیں اور کوشش کریں کہ مکانوں میں تاریکی اور
ہوا نہ ہوا اور گھر میں اس قدر ہجوم نہ ہو کہ بدنی عفونتوں کے پھیلنے کا احتمال ہو۔ جہاں تک ممکن ہو
گھروں میں لکڑی اور خوشبودار چیزیں بہت جلاویں اور اس قدر گھر کو گرم رکھیں کہ گویا گرمی کے موسم
جبس

سے مشابہ ہو اور گندھک بھی جلا دیں اور گھر میں بہت سے کچے کو ملے اور چونہ بھی رکھیں اور درونج عقربی
کے ہار پرو کر دروازوں پر لٹکا ویں ۔ اور سب سے ضروری بات یہ کہ خدا تعالیٰ سے گناہوں کی معافی
چاہیں ۔ دل کو صاف کریں اور نیک اعمال میں مشغول ہوں ۔ والسلام
المشـ
تهر
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ۲۳ جولائی ۱۸۹۸ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان - تعداد ۲۰۰۰ محمد اسمعیل پریس مین
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلدی صفحہ ۴۷ ، ۴۸ )

آج 10 میں سے 10 باقی