اشتہار واجب الاظہار متعلق کتب دفتر ضیاء الاسلام قادیان

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار واجب الاظہار
متعلق کتب دفتر ضیاء الاسلام قادیان
چونکہ ہمارے مطبع میں ہمیشہ نو تالیف کتابیں جو میری تالیفات میں سے ہیں چھپتی رہتی اس
لئے یہ اندیشہ ہمیشہ دامنگیر رہتا ہے۔ کہ کوئی کتاب ہمارے شائع کرنے سے پہلے کسی اتفاق سے دفتر
سے نکل جائے یا بطور خیانت کسی بیرونی آدمی کی چالاکی سے کسی کو پہنچ نہ جائے لہذا قرین مصلحت
معلوم ہوا کہ اس اندیشہ کے دُور کرنے کے لئے کوئی احسن انتظام کیا جائے اس لئے عام طور پر
اطلاع دی دی جا جاتی ہے کہ کوئی کتاب جب تک کہ اس پر مہر اور میرے رے دستخط د موجود نہ ہوں جائز طور پر
شائع کردہ نہ سمجھی جائے۔ بلکہ یا د رکھنا چاہیے کہ جس کتاب پر صرف مہر ہو اور میرے دستخط ساتھ نہ
ہوں وہ بھی مسروقہ ہے اور جس پر مہر اور میرے خاص دستخط دونوں موجود ہوں وہ کتاب مسروقہ نہیں
ہے۔ اور جس پر نہ مہر اور نہ دستخط ہو وہ اس انتظام سے پہلے کی ہے اور بہر حال اُس کو جائز طور پر شائع
شدہ سمجھنا چاہیے اور یہ انتظام آیندہ کے لئے ہے کیونکہ اب دفتر کی تمام موجود کتابوں پر مہر لگا دی گئی
ہے اور دستخط نہیں کئے ۔ آئندہ ہر ایک کتاب جو جائز طور پر ہماری مرضی اور اجازت سے کسی طرف
روانہ ہو گی تو اس پر دستخط کر دیئے جائیں گے اس لئے جو کتاب بغیر ہمارے دستخط کے صرف مہر ہی
مہر
رکھتی ہوگی وہ کتاب اگر کسی اور کے پاس پائی جائے تو اس کو مسروقہ سمجھا جائے گا اور مہر میں یہ الفاظ

۱۳۱۶ھ
ہوں گے ۔ (أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده ) اور دستخط میں ہمارا نام مع تاریخ ہوگا۔ اور اب جو چند کتا بیں
۱۸۹۷ء
الصد
جیسے کتاب ایام اس اردو و فارسی اور
الصلح
اور کتاب ترغیب المؤمنين اور کتاب فریا در داور کتاب
دستخط
نجم الهدى زیر تالیف ہیں۔ یہ ابھی تک شائع نہیں ہوئیں ۔ جب یہ شائع ہوں گی تو د
اور مہر کے ساتھ شائع کی جائیں گی ۔ اور ان کتابوں میں سے جو کتاب بغیر دستخط اور مہر کے
کسی کے پاس پائی جائے تو اس کو مسروقہ سمجھنا چاہیے ۔ اور ایسا آئندہ جو کتاب اگست ۱۸۹۸ء
کے بعد کی نئی تصنیف نکلے اس کے لئے بھی یہی قاعدہ تصور کرنا چاہیے یعنی مہر اور دستخط دونوں کا
ہو مہر اور دستخط دونوں نہ
ہونا ضروری ہوگا اور جس کتاب ہو گا اور جس کتاب پر جو اس تاریخ سے بعد کی تالیف ہو مُبر اور دس
ہوں گے یا اُن میں سے صرف مہر ہی ہو گی تو وہ بہر حال مسروقہ قرار دی جائے گی ۔ یادر ہے
کہ مہر اور دستخط پہلے صفحہ پر ہوں گے جہاں سے مضمون شروع ہوتا ہے ۔
المشتهر
مرزاغلام احمد از قادیان
۲۰ ستمبر ۱۸۹۸ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر یس قادیان اسمعیل
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تعداد ۷۰۰
تبلیغ رسالت جلد ۷ صفحه ۵۰،۴۹)

آج 10 میں سے 10 باقی