رَحِمَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامَنَا
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَحِمَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامَنَا
خدا اُس پر رحم کرے جو ہماری بات کو سُنے
ہماری جماعت میں ہمارے ایک دوست ہیں نو جوان اور نو عمر اور خوش شکل اور قومی اور پورے
تندرست ۔ قریباً بائیس یا تئیس برس کی اُن کی عُمر ہوگی ۔ اور جہاں تک میں نے اُن کے حالات میں
غور کیا ہے میں انہیں ایک جوان صالح اور مہذب اور نیک مزاج اور خوش خلق اور غریب طبع اور
نیک چلن اور دیندار اور پر ہیز گار خیال کرتا ہوں ۔ وَاللهُ حَسِيبُهُ ۔ ماسوا اس کے وہ ایک ہونہار
جوان ہیں۔ تعلیم یافتہ جو ایم اے کا درجہ حاصل کر چکے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب وہ کسی معزز عہدہ
اکسٹرا اسسٹنٹی وغیرہ کے مستحق ہیں ۔ اُن کو اپنی شادی کے لئے ایک ایسے رشتہ کی ضرورت ہے ۔
جہاں بیہودہ رسوم اور اسراف نہ ہو۔ اور لڑکی میں عقل اور شکل اور نیک چلنی اور کسی قدر نوشت خواند کی
ضروری شرطیں پائی جائیں ۔
میری رائے میں اس لڑکی کی بڑی خوش نصیبی ہو گی جو ایسے جوان صالح ہونہار کے گھر میں
آئے ۔ میں بہت خوش ہوں گا اگر کوئی شخص میرے دوستوں اور میری جماعت میں سے صفات مذکورہ
کے ساتھ اپنی لڑکی رکھتا ہوں اور اس تعلق کو قبول کرے۔ مجھے اس جوان ایم اے پر نہایت نیک ظن ہے
اور میں گمان کرتا ہوں کہ یہ رشتہ مبارک ہوگا یہ تمام خط و کتابت مجھ سے کرنی چاہیے مگر اس صورت
میں جبکہ پختہ ارادہ ہو۔ اور نیز بات فی الواقع شرائط کے موافق ہوتا کہ میرا وقت ضائع نہ ہو۔
والسلام
۲۷ اکتوبر ۱۸۹۸ء
المشتہر مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
مطبع ضیاء الاسلام قادیان
اسمعیل
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلدی صفحه ۵۱،۵۰)