ہم خدا پر فیصلہ چھوڑتے ہیں
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ
امین
ہم خدا پر فیصلہ چھوڑتے ہیں
اور مبارک وہ جو خدا کے فیصلہ کو عزت کی نظر سے دیکھیں
جن لوگوں نے شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی کے چند سال کے پرچہ اشاعۃ السنہ دیکھے ہوں گے
وہ اگر چاہیں تو محض للہ گواہی دے سکتے ہیں کہ شیخ صاحب موصوف نے اس راقم کی تحقیر اور توہین
اور دشنام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ ایک وہ زمانہ تھا جو اُن کا پرچہ اشاعۃ السنہ كَفَّ لِسَان اور
تقویٰ اور پرہیز گاری کے طریق کا مؤید تھا اور کفر کے ننانوے وجوہ کو ایک ایمان کی وجہ پائے
جانے سے کالعدم قرار دیتا تھا اور آج وہی پرچہ ہے جو ایسے شخص کو کافر اور دجال قرار دے رہا ہے جو
کلمہ طیبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا قائل اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء
سمجھتا اور تمام ارکان اسلام پر ایمان لاتا ہے اور اہلِ قبلہ میں سے ہے ۔ اور ان کلمات کو سُن کر
شیخ صاحب اور اُن کے ہم زبان یہ جواب دیتے ہیں کہ تم لوگ دراصل کافر اور منکر اسلام اور دہر یہ ہو
الاعراف : ٩٠
صرف مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لئے اپنا اسلام ظاہر کرتے ہو۔ گویا شیخ صاحب اور اُن کے
دوستوں نے ہمارے سینوں کو چاک کر کے دیکھ لیا ہے کہ ہمارے اندر کفر بھرا ہے۔ خدا تعالیٰ نے
اپنے بندے کی تائید میں اپنے نشان بھی دکھلائے مگر وہ نشان بھی حقارت اور بے عزتی کی نظر سے
دیکھے گئے اور کچھ بھی ان نشانوں سے شیخ محمد حسین اور اس کے ہم مشرب لوگوں نے فائدہ نہیں اُٹھایا
بلکہ سختی اور بد زبانی روز بروز بڑھتی گئی۔ چنانچہ ان دنوں میں میرے بعض دوستوں نے کمال نرمی اور
تہذیب سے شیخ صاحب موصوف سے یہ درخواست کی تھی کہ مسلمانوں میں آپ کے فتوی کفر کی وجہ
سے روز بروز تفرقہ بڑھتا جاتا ہے۔ اور اب اس بات سے نومیدی کلی ہے کہ آپ مباحثات سے کسی
بات کو مان لیں اور نہ ہم آپ کی بے ثبوت باتوں کا مان سکتے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ آپ مباہلہ کر
کے تصفیہ کر لیں ۔ کیونکہ جب کسی طرح جھگڑا فیصلہ نہ ہو سکے تو آخری طریق خدا کا فیصلہ ہے جس کو
مباہلہ کہتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ اثر مباہلہ کے لیے اس طرف سے ایک سال کی شرط ہے اور یہ
شرط الہام کی بنا پر ہے لیکن تاہم آپ کو اختیار ہے کہ اپنے مباہلہ کا اثر تین دن یا ایک دم ہی رہنے
دیں کیونکہ مباہلہ دونوں جانب کی لعنت اور بد دعا کا نام ہے۔ آپ اپنے بد دعا کے اثر کی مدت قرار
دینے میں اختیار رکھتے ہیں۔ ہماری بددعا کے اثر کا وقت ٹھہرانا آپ کا اختیار نہیں ہے۔ یہ کام ہمارا
ہے کہ ہم وقت ٹھہرا ویں اس لئے آپ کو ضد نہیں کرنی چاہیے ۔ آپ اشاعۃ السنہ نمبر ا ا جلدے میں تسلیم
کر چکے ہیں کہ شخص ملہم کو جہاں تک شریعت کی سخت مخالفت پیدا نہ ہو اپنے الہام کی متابعت ضروری
ہے لہذا ایک سال کی شرط جو الہام کی بنا پر ہے اس وجہ سے رد نہیں ہو سکتی کہ حدیث میں ایک سال کی
شرط بصراحت موجود نہیں ۔ کیونکہ اول تو حدیث مباہلہ میں ایک سال کا لفظ موجود ہے اور اس سے
انکار دیانت کے برخلاف ہے کے برخلاف ہے۔ پھر اگر فرض کے طور پر حدیث میں سال کا لفظ
موجود بھی نہ ہوتا تو چونکہ حدیث میں ایسا لفظ بھی موجود نہیں جو سال کی شرط کی حرام اور ممنوع ٹھیرا تا
ہو اس لئے آپ ہی حرام اور ناجائز قرار دے دینا امانت سے بعید ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کی عادت فوری
عذاب تھا تو قرآن شریف میں یا تعلیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کی تصریح ہونی چاہیے تھی لیکن
تصریح تو کیا اس کے بر خلاف عمل درآمد پایا گیا ہے ۔ دیکھو مکہ والوں کے عذاب کے لئے ایک برس
کا وعدہ دیا گیا تھا اور یونس کی قوم کے عذاب کے لئے چالیس دن مقرر ہوئے تھے بلکہ خدا تعالیٰ کی
کتابوں میں بعض عذابوں کی پیشگوئی صد ہا برس کے وعدوں پر کی گئی ہے۔ پھر خواہ نخواہ کچے اور بیہودہ
بہانے کر کے اور سراسر بد دیانتی کو شیوہ ٹھہرا کر طریق فیصلہ سے گریز کرنا ان علماء کا کام نہیں ہو سکتا جو کوشیوا
دیانت اور امانت اور پرہیز گاری کا دم مارتے ہوں ۔ اگر ایک شخص در حقیقت مفتری اور جھوٹا ہے تو
خواہ مباہلہ ایک سال کی شرط پر ہو خواہ دس سال کی شرط پر افترا کرنے والا کبھی فتح یاب نہیں ہو سکتا۔
غرض نہایت افسوس کی بات ہے کہ اس درخواست مباہلہ کو جو نہایت نیک نیتی سے کی گئی تھی شیخ
محمد حسین نے قبول نہیں کیا اور یہ عذر کیا کہ تین دن تک مہلت اثر مباہلہ ہم قبول کر سکتے ہیں زیادہ
L
س جو
نہیں حالانکہ حدیث شریف میں سال کا لفظ تو ہے مگر تین دن کا نام و نشان نہیں اور اگر فرض بھی کر لیں
کہ حدیث میں جیسا کہ تین دن کی کہیں تحدید نہیں ۔ ایسا ہی ایک سال کی بھی نہیں ۔ تاہم ایک شخص
الہام کا دعوی کر کے ایک سال کی شرط پیش کرتا ہے علماء امت کا حق ہے کہ اُس پر حجت پوری کرنے
کے لئے ایک سال ہی منظور کر لیں۔ اس میں تو حمایت شریعت ہے تا مدعی کو آیندہ کلام کرنے کی
گنجائش نہ رہے ۔ ” خدا لکھ چکا ہے کہ میں اور میرے نبی اور میرے پر ایمان لانے والے غالب
رہیں گے۔“ سوشیخ محمد حسین نے باوجود بانی تکفیر ہونے کے اس راہِ راست پر قدم مارنا نہیں چاہا اور
بجائے اس کے نیک نیتی سے مباہلہ کے میدان میں آتا یہ طریق اختیار کیا ایک گندہ اور گالیوں سے
پر اشتہار لکھ کر حمد بخش جعفر زٹلی اور ابولحسن تبتی کے نام سے چھپوا دیا۔
وو
اس وقت وہ اشتہار میرے سامنے رکھا ہے ۔ اور میں نے خدا تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مجھ
میں اور محمد حسین میں آپ فیصلہ کرے۔ اور وہ جو میں نے کی ہے یہ کہ اے میرے ذولجلال پروردگار
اگر میں تیری نظر میں ایسا ہی ذلیل اور جھوٹا اور مفتری ہوں جیسا کہ محمد حسین بٹالوی نے اپنے رسالہ
اشاعۃ السنہ میں بار بار مجھ کو کذاب اور دجال اور مفتری کے لفظ سے یاد کیا ہے اور جیسا کہ اُس نے
لے عجیب بات ہے کہ ایک طرف مباہلہ سے انکار اور پھر گالیاں دینے میں اصرار ہے۔ منہ
اور محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی نے اس اشتہار میں جو • ارنومبر ۱۸۹۸ء کو چھپا ہے میرے ذلیل
کرنے میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھا تو اے میرے مولی اگر میں تیری نظر میں ایسا ہی ذلیل ہوں تو مجھ
پر تیرہ ماہ کے اندر یعنی پندرہ دسمبر ۱۸۹۸ء سے ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک ذلت کی مار وارد کر اور ان لوگوں
کی عزت اور وجاہت ظاہر کر اور اس روز کے جھگڑے کو فیصلہ فرما۔ لیکن اگر اے میرے آقا میرے
مولی میرے منعم میری ان نعمتوں کے دینے والے جو تو جانتا ہے اور میں جانتا ہوں تیری جناب میں
میری کچھ عزت ہے تو میں عاجزی سے دُعا کرتا ہوں کہ ان تیرہ (۱۳) مہینوں میں جو ۱۵ دسمبر
۱۸۹۸ء سے ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک شمار کیے جائیں گے شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور تبتی مذکور کو
جنہوں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے یہ اشتہار لکھا ہے ذلت کی مار سے دُنیا میں رُسوا کر غرض
اگر یہ لوگ تیری نظر میں سچے اور متقی اور پرہیز گار اور میں کذاب اور مفتری ہوں تو مجھے ان
تیرہ مہینوں میں ذلت کی مار سے تباہ کر اور اگر تیری جناب میں مجھے وجاہت اور عزت ہے
تو میرے لئے یہ نشان ظاہر فرما کہ ان تینوں کو ذلیل رسوا اور ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کا
مصداق کر۔ آمین ثم آمین ۔
یہ دُعا تھی جو میں نے کی۔ اس کے جواب میں یہ الہام ہوا کہ میں ظالم کو ذلیل اور رُسوا
کروں گا اور وہ اپنے ہاتھ کاٹے گائے اور چند عربی الہامات ہوئے جو ذیل میں درج کئے جاتے
ہیں ۔ إِنَّ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ سَيَنَا لُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمُ ۔ ضَرُبُ اللَّهِ أَشَدُّ مِنْ
ضَرُبِ النَّاسِ ۔ إِنَّمَا أَمْرُنَا إِذَا أَرَدْنَا شَيْئًا أَنْ نَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونَ۔ أَتَعْجَبُ لَامْرِى إِنِّي
مَعَ الْعُشَّاقِ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ ذُو الْمَجْدِ وَالْعُلى ۔ وَيَعُضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ۔ وَيُطْرَحُ
بَيْنَ يَدَيَّ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا ۔ وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ۔ مَا لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ فَاصْبِرُ
لے یہ تیرہ مہینے خدا تعالیٰ کے الہام سے معلوم ہوئے ہیں یعنی سال پر ایک ماہ اور زیادہ ہے۔ منہ
ے ہاتھ کاٹنے سے مراد یہ ہے کہ جن ہاتھوں سے ظالم نے جو حق پر نہیں ہے نا جائز تحریر کا کام لیا وہ ہاتھ اس کی
حسرت کا موجب ہوں گے اور افسوس کرے گا کہ کیوں یہ ہاتھ ایسے کام پر چلے ۔ منہ
حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ۔
جلد دوم
یہ خدا تعالیٰ کا فیصلہ ہے جس کا ماحصل یہی ہے کہ ان دونوں فریق میں سے جن کا ذکر اس
اشتہار میں ہے یعنی خاکسار ایک طرف اور شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور مولوی ابوالحسن تبتی دوسری
طرف خدا کے حکم کے نیچے ہیں ۔ ان میں سے جو کاذب ہے وہ ذلیل ہوگا ۔ یہ فیصلہ چونکہ الہام کی بنا
پر ہے اس لئے حق کے طالبوں کے لئے کھلا کھلا نشان ہو کر ہدایت کی راہ اُن پر کھولے گا لے
اب ہم ذیل میں شیخ محمد حسین کا وہ اشتہار لکھتے ہیں جو جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی ۔ کے نام پر شائع
کیا گیا ہے تا خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے وقت دونوں اشتہارات کے پڑھنے سے حق کے طالب عبرت
اور نصیت پکڑ سکیں۔ اور عربی الہامات کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ جو لوگ سچے کی ذلّت کے لیے
بد زبانی کر رہے ہیں اور منصوبے باندھ رہے ہیں خدا اُن کو ذلیل کرے گا اور میعاد پندرہ دن
دسمبر ۱۸۹۸ء سے تیرہ مہینے ہیں جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے اور ۱۴ دسمبر ۱۸۹۸ء تک جو دن ہیں وہ تو بہ اور
رجوع کے لئے مہلت ہے۔ فقط
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
تعداد ۱۴۰۰
لے اس فیصلہ کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔ اب اگر میں جھوٹا اور دجال اور ظالم ہوں تو فیصلہ شیخ
محمد حسین کے حق میں ہوگا اور اگر محمد حسین ظالم ہے تو فیصلہ میرے حق میں ہو گا۔ وہ خدا ہر ایک کا خدا ہے۔ جھوٹے
کی کبھی تائید نہیں کرے گا۔ اب آسانی سے یہ مقدمہ مباہلہ کے رنگ میں آ گیا۔ خدا تعالیٰ سچوں کو فتح
بخشے ۔ آمین ۔منه
نقل کفر کفر نباشد
الامر فوق الادب
راقم کا تب
نقل مطابق اصل
جلد دوم
وو
وو
وو
سچے اور قطعی فیصلہ کی صورت صواب
’ دجال کا دیانی کے اشتہار مباہلہ کا جواب“
L
دجال کا دیانی کو ڈگلس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر گورداسپورہ نے دبایا اور اس سے عہد لے
لیا کہ آئندہ دل آزار الفاظ کو بند رکھے ( چنانچہ اشاعۃ السنہ نمبر ۹ جدل ۱۸ کے صفحہ ۲۵۹ میں
بہ تفصیل بیان ہوا ہے ) اور اس وجہ سے اس کو مجبوراً الہام کے ذریعہ لوگوں کی دل آزاری سے زبان کو
بند کرنا پڑا۔ اور الہامی گولے چلانا یا یوں کہو کہ گوز چھوڑنا ترک کرنا ضروری ہوا اور پھر الہامی
دلآزاری کے سوا اس کا کام بند ہونے لگا اور اس کی دُکانداری میں نقصان واقع ہوا تو یہ کام اُس نے
اپنے نائبین (۔۔۔) کے ذریعہ شروع کر دیا۔ تب سے وہ کام اُس کے نائب کر رہے ہیں ۔ اور
اخباروں اور اشتہاروں کے ذریعہ سے لوگوں کی دل آزاری میں مصروف ہیں ۔ از انجملہ بعض کا ذکر
اشاعة السنه نمبر ۳ جلد نمبر ۱۹ کے صفحہ ۷ ۷ے وغیرہ میں ہوا ہے۔ وازا ہوا ہے۔ واز انجملہ بعض کا ذکر ذیل میں ہوتا
ہے کہ اس کے چند نائبین لاہور ولدھیانہ و پٹیالہ و شملہ نے مولانا مولوی ابو سعید محمد حسین
صاحب کے نام اس مضمون کے اشتہار جاری کئے ہیں کہ وہ بمقام بٹالہ کا دیانی کے ساتھ مباہلہ
کر لیں۔ اور اس مباہلہ کا اثر ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آٹھ سو پچیس روپیہ ( جس کو وہ ان چاروں
مواضع سے جمع کر کے پیش کریں گے ( انعام لیں۔ اس کے ساتھ ان لوگوں نے دل کھول کر
دل آزاری و بد گوئی سے اپنے دلوں کا ارمان نکال لیا اور کا دیانی کی نیابت اشاعۃ السنہ نمبر ۱۲٫۸ جلد ۱۵
لے اس کے جواب میں بجز لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کیا کہیں ۔ کپتان ڈگلس صاحب نے شیخ محمد حسین کو دبایا تھا
اور کرسی کی درخوست پر چھڑ کیاں دیں تھیں مگر مجھے گر سی دی اور عزت کی ۔ من المشتهر
کے صفحہ ۶۶ ۱ و ۱۸۸ و ۳۱۳ اور نمبر ۳ جلد ۱۸ کے صفحہ ۸۶ اور دیگر مقامات میں کا دیانی سے مباہلہ کے
لئے مستعدی ظاہر کر چکے ہیں اور اس سے گریز وانکار اسی کا دیانی بدکار کی طرف سے ہوا نہ مولانا
موصوف کی طرف سے۔ پھر یہ لوگ کس منہ سے مولانا مولوی صاحب کو مباہلہ کے لئے بلاتے ہیں اور
شرم و حیا سے کچھ کام نہیں لیتے اسی وجہ سے مولوی صاحب ان مجاہیل کی فضول لاف و گزاف کی
طرف توجہ نہیں کرتے اور اُن لوگوں کو مخاطب بنانا نہیں چاہتے البتہ ان کے مرشد دجال اکبر
کذاب العصر سے مباہلہ کرنے کے لئے ہر وقت بغیر کسی شرط کے مستعد و تیار ہیں۔ اگر کا دیانی اپنی
طرف سے دعوت مباہلہ کا اشتہار دے یا کم سے کم یہ مشتہر کر دے کہ اس کے مریدوں نے جو اشتہار
دیئے ہیں وہ اسی کی رضا مندی و ترغیب سے دیتے ہیں۔ اُس میں مولوی صاحب ممدوح اپنی طرف سے
کوئی شرط پیش نہیں کرتے صرف کادیانی کی شروط و میعاد ایک سال کو اڑا کر یہ چاہتے ہیں کہ اثر مباہلہ اسی
مجلس میں ظاہر ہو یا زیادہ سے زیادہ تین روز میں جو عبد اللہ آتھم کے مباہلہ قسم کے لئے اس نے تسلیم
کئے تھے اور قبل از مباہلہ کا دیانی اس اثر کی تعیین بھی کر دے کہ وہ کیا ہوگا۔ اس کی وجہ و دلیل بتفصیل مع
حوالہ حدیث و تفسير وه اشاعة السنہ نمبر ۸ جلد ۱۵ کے صفحہ اے اوغیرہ اور نمبر ۳ جلد ۱۸ کے صفحہ ۸۶ میں ۳
یہ بیان کر چکے ہیں کہ یہ میعاد ایک سال کی خلافت سنت ہے خلافت سنت ہے اور اس میں کا دیانی کی حیلہ سازی و
فریب بازی کی بڑی گنجایش ہے اور در صورت نہ ہونے ظاہر اثر مباہلہ کے مولوی صاحب کچھ نقد
انعام نہیں لینا چاہتے صرف وہی سزا تجویز فرماتے ہیں جو کا دیانی نے عبداللہ آتھم کے متعلق پیشگوئی
پوری نہ ہونے کی صورت میں اپنے لئے خود تجویز کی تھی کہ اس کا منہ سے کالا کیا جاوے اُس کو ذلیل کیا
لے اصل عبارت پر چہ مذکورہ یہ ہے میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یعنی وہ فریق جو
خدا تعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے۔ وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے بسزائے موت ہاویہ میں نہ پڑے
تو میں ہر ایک سزا کے اُٹھانے کے لئے تیار ہوں ۔ مجھ کو ذلیل کیا جاوے رہ سیاہ کیا جاوے میرے گلے میں رسہ دال
دیا جاوے ہر ایک بات کے لئے تیار ہوں " سے تعجب کہ یہ لوگ کس قدر چالاکی سے کام لیتے ہیں ۔ اگر مباہلہ
کا اثر فوری ضروری ہے تو کیوں اپنی بددعا کی نسبت یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ فی الفور ہماری بددعا کا اثر ہو جائے گا۔
من المشتہر سے اس کے جواب میں بجز اس کے ہم کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ من المشتهر
جاوے (دیکھو جنگ مقدس میں آخری پرچہ قادیانی کا صفحہ اخیر ) پس ہم کو یہ شرط منظور ہے لیکن اس
روسیاہی کے بعد اس کو گدھے پر سوار کر کے کوچہ بکوچہ ان چاروں شہروں میں پھرایا جاوے اور
بجائے دینے جرمانہ یا انعام آٹھ سو پچیس روپیہ کے صرف آٹھ سو پچھپیں جوتے ۔۔۔۔۔۔ حضرت اقدس
(اکذب) کے سر مبارک پر رسید ہوں ۔ جن کو انھیں چاروں مواضع کے مرید ۔۔۔ آپ کی نذر کریں اور
اس کفش کاری اور پاپوش باری کے بعد بھی گدھے کی سواری پر آپ کا جلوس نکلے اور آگے آگے آپ
کے مخلص مرید بطور مرثیہ خوانی یہ مصرع پڑھتے جاویں۔ عے چرا کارے کند عاقل کہ باز آید پشیمانی ہے
L
اور یہ شعر صائب کا بنمائے بہ صاحب نظرے گوہر خود را عیسی نتواں گشت به تصدیق خرے چند ۔ اور
یہ رباعی مرسل یزدانی و عیسی نبی الله شدی باز می گوئی کہ دجالت نخوانند اے حمار - کفشها ۔ برسرخوری
از افترائے ناسزا - روسیه گشتی میان مردم قرب و جوار اور یہ بیت اردو
اڑاتا خاک سر پر جھومتا مستانہ آتا ہے یہ کھاتا جوتیاں سر پر مرا دیوانہ آتا ہے
وو
راقم سید ابو الحسن تبتی حال واردکوه شمله سنجولی ۳۱ اکتوبر ۶۱۸۹۸
ے بدذاتوں کی بدذاتی اور بدکاری کی خدا تعالیٰ دیکھتا ہے سو جو شخص اُس کی نظر میں بدکار اور کذاب ہے وہ
اس کو بے سر انہیں چھوڑے گا۔ من المشتہر
ضروری نوٹ (یادداشتیں )
جلد دوم
(1) نائبین دجال اکبر کا دیانی لعین نے جو اشتہاروں میں لکھا ہے کہ نام کا مولوی
عبد القادر لود بانوی مولوی صاحب موصوف کا ہم مکتب ہے یہ محض دروغ ہے۔ مولوی صاحب
فرماتے ہیں کہ وہ بد نصیب بمقام ہندلہ ( جبکہ ہم مولوی نور الحسن صاحب مرحوم سے شمس بازعہ پڑھتے
تھے ہم سے شرح ملا پڑھتا تھا۔ اب وہ ہمارا ہم مکتب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس پر فخر کر رہا ہے۔
کیوں نہ ہو یہ قدیم سے ہوتا چلا آیا ہے جس کی شکایت اس شعر میں ہے ۔
کس نیا موخت علم تیر از من که مرا عاقبت نشانه نکرد
(۲) یہ بھی مریدان دجال نے مشتہر کیا ہے کہ عبد القادر نے قلمی خط مولوی صاحب کے
پاس بھیجا ہے مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ یہ بھی محض کذب ہے لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ہم کو
عبد القادر کا کوئی خط نہیں پہنچا قلمی خط تو یک طرف رہا کوئی مطبوعہ پر چہ اخبار الحکم جس میں اس کا یہ خط
درج ہوا ہے یا کوئی اشتہار لاہور یا شملہ وغیرہ سے بھی اس مضمون کا کا دیانی یا اس کے اتباع کا
مرسلہ ہم کو نہیں پہنچا۔ بہت مشکل اور تلاش سے ہم نے ایک مدرس سکول بٹالہ سے اخبار کا پرچہ مستعار
لے کر شیخ فتح محمد اہل حدیث گجرات کی قلم سے وہ خط نقل کرایا اور اشتہا راہل شملہ ہم نے شملہ کے ایک
کلرک محکمہ آب وہوا سے بتقاضا وصول کیا۔ اور اس دجال کے چیلوں کی قدیم عادت ہے کہ جو
مضمون جواب طلب وہ چھاپتے ہیں اس کی کاپی ہماری طرف نہیں بھیجتے ۔“
(۳) عربی نویسی میں دجال کا دیانی کا مقابلہ کرنے سے گریز یا اعراض کو جو ان نائبین
دجال نے مولوی صاحب موصوف کی طرف منسوب کیا ہے اس میں بھی ان گمناموں نے دجال اکبر
کی سنت پر عمل کیا ہے۔ مولوی صاحب موصوف اپنے رسالہ اشاعة الســــه نمبر ۸ جلد ۱۵ کے
صفحہ ۱۵۹ میں کادیانی کو عربی میں مقابلہ کے لئے للکار چکے ہیں ۔ پھر نمبر ۱۲ جلد ۱۵ میں کا دیانی کی
عربی نویسی کا اچھی طرح بخیہ ادھیڑ چکے ہیں ۔ مگر اس گروہ بے شکوہ نے شرم و حیا کو نصیب اعدا سمجھ کر
ان دعاوی باطلہ و اغلیط عاطلہ کا دیانی کا اعادہ کر کے گڑے مردے اُکھاڑنے کو عمل میں لاکر لوگوں کو
دھو کہ دیا ہے۔ ان میں ذرہ شرم ہوتی تو وہ اشاعۃ السنہ کے ان مقامات کو پڑھ کر ڈوب کر مر
جاتے اور پھر عربی نویسی کا دعوی زبان پر نہ لاتے ۔ مگر یہاں شرم کہاں ۔ ان کا تو یہ مقولہ ہے کہ شرم چہ
کنی است که پیش مردان بیاید “
(۴) کادیانی کا مستجاب الدعوات ہونے کا جو ان شیخ چلی کے شاگردوں نے دعوی کر کے اس
میں مولوی صاحب سے مقابلہ چاہا ہے اس کا جواب مولوی صاحب اشاعة السنه نمبر ا جلد ۱۴ میں
۱۸۹۱ء اور نمبر جلد ۶ ا بابت ۱۸۹۵ء کے صفحہ ۴۵ اوغیرہ میں دے چکے ہیں مگر ان حیا کے دشمنوں نے حیا
سے قسم کھا کر ان ہی پچھلی باتوں کا اعادہ شروع کر دیا ہے۔ ہم کہاں تک جوابات کا اعادہ کرے جاویں۔“
(۵) مولوی سید ابو حسن صاحب تبتی نے جو امام کے روپیہ انعام کے بدلے آٹھ سو پچیس
جوتے کا دیانی کے لئے تجویز کئے ہیں اس پر حضور اینجانب کا صاد ہے لیکن ساتھ ہی اس کے اس قدر
رعایت ضروری ہے کہ اگر حضرت اقدس (اکذب) کا دیانی اس قدر جوتوں کے بذات شریف و نفس
نفیس متحمل نہ ہوسکیں اور سر مبارک حضرت اکذب کا گنجہ ہو جاوے یا جوتوں کی مار سے آپ کو الہامی قبض
لاحق ہو جاوے تو باقی ماندہ آپ کے نائبین جنہوں نے گمنام اشتہارات دیئے ہیں آپس میں اس طرح
بانٹ لیں کہ لاہور والے مخلص گمنام پٹیالہ والوں کو اور لدھیانہ والے شملہ والوں کو اور پٹیالہ والے لدھیانہ
والوں کو اور اسی طرح وہ ایک دوسرے کو بطور ہمدردی مدد دیں۔ ہم کو اس پر اصرار نہیں کہ وہ سب کے سب
جوتے حضرت اقدس (اکذب) ہی کے سر پر پورے کئے جاویں ۔ یہ امر بحکم آیت لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا
الَّا وُسْعَهَا ہم کو پسندیدہ نہیں اور عام ہمدردی انسانی اور اخلاق کے بھی مخالف ہے۔“ لے
الراقم احقر العباد لهم ربانی ملا محمد بخش لاہور ۱۰ نومبر ۱۸۹۸ء
محمد بخش قادری مینیجر اخبار جعفر زٹلی تاج الہند پریس لاہور
تبلیغ رسالت جلدی صفحه ۱ ۵ تا ۶۰ )
لے ذرہ صبر کرو کہ خدا تعالیٰ جو دیکھ رہا ہے یہ سب ذلت جھوٹے کی کرے گا ۔ من المشتہر
لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى مَنْ أَعْرَضَ عَنْ هَذَا وَ أَبَى وَرَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ قَبِلَ وَآتَى
مولوی محمد حسین بٹالوی پر آخری حجت پر
یعنی
L
بلا شرط مباہلہ کی دعوت
اور
دو ہزار پانچسو پچیس روپیہ آٹھ آ نہ کا انعا انعام
یہ امر بوضاحت بیان ہو چکا ہے کہ میاں محمد حسین بٹالوی ہی جناب حضرت اقدس مرزا
غلام احمد صاحب مسیح موعود کی تکفیر کا اصل محرک اور بانی ہوا اور باقی تمام مکفرین نے اُس کی یا
اس کے استاد میاں نذیر حسین دہلوی کی پیروی کی ہے ۔ اس لئے اسی کو اس درخواست مباہلہ میں
مخاطب کیا گیا ہے چونکہ اس نے حضرت اقدس مرزا صاحب سَلَّمَهُ رَبُّہ کی تکفیر اور تکذیب پر حد
سے زیادہ زور مارا ہے۔ اور باوجود یکہ وہ اپنی ناکامیوں اور حضرت اقدس کی کامیابیوں کو بارہا دیکھ
چکا اور بہت سے نشانات بھی ملاحظہ کر چکا ہے مگر اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتا ۔ اس لئے اس کو
مباہلہ کی دعوت کی جاتی ہے جو آسمانی اور خدائی فیصلہ ہے۔ یہ مباہلہ بدوں کسی قسم کی شرط کے ہو
گا اور اگر ایک سال کے اندر نتیجہ مباہلہ ہمارے حق میں نہ ہوا ۔ اور ایک اثر قابل اطمینان ہماری تائید ہوا۔
میں ظہور میں نہ آیا تو رقم مندرجہ بالا جو پہلے سے جمع کرا دی جاوے گی ان کو بطور نشان کامیابی ان
لے یہ رقم اخیر نومبر تک جس قدر بڑھ جائے گی وہ بذریعہ الحکم مشتہر ہوتی رہے گی اور ۳۰ نومبر کو جو رقم ہو گی وہ
آخری ہوگی (ایڈیٹر )
صاحبوں کی طرف سے دی جاوے گی جنہوں نے وہ مقرر کی ہے
لہذا اب ہم پنجاب کے ان معززین کو جو میاں محمد حسین کو جانتے ہیں اور اُن سر بر آوردہ
حضرات کو جن کی شیخ صاحب سے آشنائی ہے اور اُن خدا ترس لوگوں کو جو اسلام میں تفرقہ اور
فتنہ پسند نہیں کرتے مخاطب کر کے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خلق اللہ پر رحم کریں اور ان کو پریشانی اور گھبراہٹ اوران
میں نہ رہنے دیں وہ میاں محمد حسین صاحب کو مباہلہ پر آمادہ کریں تا کہ یہ آئے دن کا جھگڑا ایک
سال کے اندر طے ہو جاوے کا ذب مفتری خدا تعالیٰ کی لعنت کے نیچے آ کر دنیا سے اٹھ جاوے یا
کسی شدید عذاب میں مبتلا ہو کر صداقت پر مہر کر دے۔ اس پر بھی اگر میاں محمد حسین انکار
کریں اور مباہلہ کے لئے مرد میدان ہو کر نہ نکلیں تو پھر
اے آسمان گواہ رہ اور اے زمین سُن رکھ
کہ حجت پوری کر دی گئی ۔ اور ہم تمام اہل اسلام کی خدمت میں نہایت ادب سے التماس کرنا
چاہتے ہیں کہ اگر اب بھی میاں محمد حسین صاحب فیصلہ کی سیدھی راہ پر نہ آئیں تو پھر آپ خود
انصاف کر لیں کہ سچ کس کے ساتھ ہے اور آئیندہ اپنی زندگی کے چند عارضی اور بے بنیاد دنوں کے
لئے اس سلسلہ سے فائدہ اُٹھائیں جس کو خدا تعالیٰ نے محض تمہارے ہی روحانی فائدہ کے لئے قائم
کیا ہے۔
بالآخر ہم پھر میاں محمد حسین صاحب کو اطلاع دیتے ہیں کہ بدوں کسی قسم کی شرط کے
عالی جناب مرزا غلام احمد صاحب اَدَامَ اللهُ فُيُوضَهُمْ آپ سے مباہلہ کرنے کے لئے طیار ہیں ۔
اگر خدا تعالیٰ کا خوف اور یوم الجزاء پر ایمان ہے اور مرزا صاحب کی تکفیر و تکذیب میں اپنے آپ کو ہے
حق پر سمجھتے ہو تو پھر آؤ اور مرد میدان بن کر مباہلہ کر لو۔
ضروری یادداشت
ا۔ میاں محمد حسین بٹالوی کو اختیار ہو گا کہ اخیر نومبر ۹۸ ء تک کسی وقت منظوری مباہلہ کی
درخواست مطبوعه یا تحریری بصیغہ رجسٹری ہمارے پاس بھیج دیں۔