اعلان
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان
دسمبر میں تعطیلوں کے دنوں میں ہمیشہ جلسہ ہوتا تھا لیکن اب کے دسمبر میں میں اور
میرے گھر کے لوگ اور اکثر خادمہ عورتیں اور مرد موسمی بیماری سے بیمار ہیں۔ خدمت مہمانوں
میں فتور ہوگا۔ اور بھی کئی اسباب ہیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے۔ اس لئے اعلان کیا جاتا
ہے کہ اب کی دفعہ کوئی جلسہ نہیں ہے۔ ہمارے سب دوست مطلع رہیں۔ والسلام ۔
المعلن مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمُ مُّحْسِنُونَ }
مبادا دل آن فرومایه شاد که از بهر دنیا د ہد دیں ببار
میں اپنی جماعت کے لئے خصوصاً یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ وہ اس اشتہار کے نتیجہ کے منتظر
رہیں کہ جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو بطور مباہلہ شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنہ اور اس کے دو
رفیقوں کی نسبت شائع کیا گیا ہے جس کی میعاد ۵ ارجنوری ۱۹۰۰ء میں ختم ہو گی ۔
اور میں اپنی جماعت کو چند لفظ بطور نصیحت کہتا ہوں کہ وہ طریق تقوی پر پنجہ مار کر یا وہ گوئی
کے مقابلہ پر یاوہ گوئی نہ کریں۔ اور گالیوں کے مقابلہ میں گالیاں نہ دیں۔ وہ بہت کچھ ٹھٹھا اور ہنسی
سنیں گے جیسا کہ وہ سُن رہے ہیں۔ مگر چاہیے کہ خاموش رہیں اور تقویٰ اور نیک بختی کے ساتھ
ا النحل: ۱۲۹
ترجمہ - خدا کرے اس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا۔
خدا تعالیٰ کے فیصلہ کی طرف نظر رکھیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نظر میں قابل تائید ہوں تو
صلاح اور تقویٰ اور صبر کو ہاتھ سے نہ دیں۔ اب اس عدالت کے سامنے مسل مقدمہ ہے جو کسی کی
رعایت نہیں کرتی اور گستاخی کے طریقوں کو پسند نہیں کرتی ۔ جب تک انسان عدالت کے کمرہ سے
باہر ہے اگرچہ اس کی بدی کا بھی مؤاخذہ ہے مگر اس شخص کے جرم کا مؤاخذہ بہت سخت ہے جو عدا
عدالت
کے سامنے کھڑے ہو کر بطور گستاخی ارتکاب جرم کرتا ہے۔ اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
کی عدالت کی توہین سے ڈرو۔ اور نرمی اور تواضع اور صبر اور تقویٰ اختیار کرو اور خدا تعالیٰ سے چاہو کہ
وہ تم میں اور تمہاری قوم میں فیصلہ فرمادے ۔ بہتر ہے کہ شیخ محمد حسین اور اُس کے رفیقوں سے ہرگز
ملاقات نہ کرو کہ بسا اوقات ملاقات موجب جنگ و جدل ہو جاتی ہے۔ اور بہتر ہے کہ اس عرصہ میں
کچھ بحث مباحثہ بھی نہ کرو کہ بسا اوقات بحث مباحثہ سے تیز زبانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ضرور ہے کہ
نیک عملی اور راستبازی اور تقویٰ میں آگے قدم رکھو کہ خدا اُن کو جو تقوی اختیار کرتے ہیں، ضائع نہیں
کرتا۔ دیکھو حضرت مو موسیٰ نبی علیہ السلام جو سب سے زیادہ اپنے زمانہ میں حلیم اور مس زمانہ میں حلیم اور متقی تھے تقویٰ کی
برکت سے فرعون پر کیسے فتح یاب ہوئے ۔ فرعون چاہتا تھا کہ اُن کو ہلاک کرے لیکن حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی آنکھوں کے آگے خدا تعالیٰ نے فرعون کو مع اُس کے تمام لشکر کے ہلاک کیا۔ پھر
حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں بد بخت یہودیوں نے یہ چاہا کہ اُن کو ہلاک کریں اور نہ صرف
ہلاک بلکہ اُن کی پاک روح پر صلیبی موت سے لعنت کا داغ لگاویں کیونکہ توریت میں لکھا تھا کہ جو
شخص لکڑی پر یعنی صلیب پر مارا جائے وہ لعنتی ہے یعنی اس کا دل پلید اور نا پاک اور خدا کے قرب سے
دور جا پڑتا ہے اور راندہ درگاہ الہی اور شیطان کی مانند ہو جاتا ہے۔ اس لئے لعین شیطان کا نام ہے
اور یہ نہایت بد منصوبہ تھا کہ جو حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت سوچا گیا تھا تا اس سے وہ نالایق قوم یہ
نتیجہ نکالے کہ یہ شخص پاک دل اور سچا نبی اور خدا کا پیارا نہیں ہے بلکہ نعوذ باللہ لعنتی ہے جس کا
دل پاک نہیں ہے۔ اور جیسا کہ مفہوم لعنت کا ہے وہ خدا سے بجان و دل بیزار اور خدا اس سے
بیزار ہے۔ لیکن خدائے قادر قیوم نے بدنیت یہودیوں کو اس ارادہ سے نا کام اور نامر اور کھا اور اپنے
پاک نبی علیہ ال اعلیہ السلام کو نہ صرف صلیبی موت سے بچایا بلکہ اُس کو ایک سو بیس برس تک زندہ رکھ کر تمام
دشمن یہودیوں کو اس کے سامنے ہلاک کیا۔ ہاں خدا تعالیٰ کی اُس قدیم سنت کے موافق کہ کوئی
لے حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک سو بیس برس کی عمر ہوئی تھی ۔ لیکن تمام
یہود و نصاری کے اتفاق سے صلیب کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کہ حضرت محمدوح کی عمر صرف تینتیس برس کی
تھی ۔ اس دلیل سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب سے بفضلہ تعالی نجات پا کر باقی عمر سیاحت میں
گزاری تھی۔ احادیث صحیحہ سے یہ ثبوت بھی ملتا ۔ ی ملتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نبی سیاح تھے ۔ پس اگر وہ صلیب کے ا
واقعہ پر مع جسم آسمان پر چلے گئے تھے تو سیاحت کسی زمانہ میں کی ۔ حالانکہ اہل لغت بھی مسیح کے لفظ کی ایک وجہ یہ
بیان کرتے ہیں کہ یہ لفظ سح سے نکلا ہے اور سح سیاحت کو کہتے ہیں ۔ ماس ۔ ماسوا اس کے یہ عقیدہ کہ خدا نے یہودیوں سے
بچانے نے کے لئے حضرت عیسیٰ کو دوسرے آسمان پر پر پہنچا پہنچا دیا دیا تھ تھا سراسر لغو خیال معلوم ہوتا ہے ۔ کیونکہ خدا کے
اس فعل سے یہودیوں پر کوئی حجت پوری نہیں ہوتی ۔ یہودیوں نے نہ تو آسمان پر چڑھتے دیکھا اور نہ آج
تک اُترتے دیکھا ۔ پھر وہ اس مہمل اور بے ثبوت قصے کو کیونکر مان سکتے ہیں ۔ ماسوا اس کے یہ بھی سوچنے
کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کریم حضرت سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کے حملہ کے وقت جو
یہودیوں کی نسبت زیادہ بہادر اور جنگ جو اور کینہ ور تھے صرف اسی غار کی پناہ میں بچا لیا جو مکہ معظمہ سے تین
میل سے زیادہ نہ تھی تو کیا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کو بزدل یہودیوں کا کچھ ایسا خوف تھا کہ بجز دوسرے آسمان
پر پہنچانے کے اُس کے دل میں یہودیوں کی دست درازی کا کھٹکا دور نہیں ہو سکتا تھا بلکہ یہ قصہ سراسر
افسانہ کے رنگ میں بنایا گیا ہے۔ اور قرآن کریم کے صریح مخالف اور نہایت زبردست دلائل سے
جھوٹا ثابت ہوتا ہے ۔ ہم بیان کر چکے ہیں کہ صلیبی واقعہ کی اصل حقیقت شناخت کرنے کے لئے
مرہم عیسی ایک علمی ذریعہ اور اعلیٰ درجہ کا معیار حق شناسی ہے اور اس واقعہ سے پورے طور پر مجھے
اس لئے واقفیت ہے کہ میں ایک انسان خاندان طبابت میں سے ہوں اور میرے والد صاحب مرزا غلام
مرتضی مرحوم جو اس ضلع کے ایک معزز رئیس تھے ایک اعلیٰ درجہ کے تجربہ کار طبیب تھے جنہوں نے قریباً
ساٹھ سال اپنی عمر کے اس تجربہ میں بسر کئے تھے اور جہاں تک ممکن تھا ایک بڑا ذخیرہ طبی کتابوں کا جمع کیا تھا۔
اور میں نے خود طب کی کتابیں پڑھی ہیں اور ان کتابوں کو ہمیشہ دیکھتا رہا۔ اس لئے میں اپنی ذاتی واقفیت سے
بیان کرتا ہوں کہ ہزار کتاب سے زیادہ ایسی کتاب ہوگی جن میں مرہم عیسی کا ذکر ہے۔ اور ان میں یہ بھی لکھا
ہے کہ یہ مرہم حضرت عیسی کے لیے بنائی گئی تھی۔ ان کتابوں میں سے بعض یہودیوں کی کتابیں ہیں اور بعض
اولوا العزم نبی ایسا نہیں گذرا جس نے قوم کی ایذا کی وجہ سے ہجرت نہ کی ہو۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
نے بھی تین برس کی تبلیغ کے بعد صلیبی فتنہ سے نجات پا کر ہندوستان کی طرف ہجرت کی اور یہودیوں
کی دوسری قوموں کو جو بابل کے تفرقہ کے زمانہ سے ہندوستان اور کشمیر اور مثبت میں آئے ہوئے
بقیہ حاشیہ۔ عیسائیوں کی اور بعض مجوسیوں کی ۔ سو یہ ایک علمی تحقیقات سے ثبوت ملتا ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام
نے صلیب سے رہائی پائی تھی اگر انجیل والوں نے اس کے برخلاف لکھا ہے تو اُن کی گواہی ایک ذرہ اعتبار کے لائق
نہیں کیونکہ اول تو وہ لوگ واقعہ صلیب کے وقت حاضر نہیں تھے اور اپنے آقا سے طرز بے وفائی اختیار کر کے سب کے
سب بھاگ گئے تھے اور دوسرے یہ کہ انجیلوں میں بکثرت اختلاف ہے یہاں تک کہ برنباس کی انجیل میں حضرت مسیح
کے مصلوب ہونے سے انکار کیا گیا ہے۔ اور تیسرے یہ کہ ان ہی انجیلوں میں جو بڑی معتبر سمجھی جاتی ہیں لکھا ہے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام واقعہ صلیب کے بعد اپنے حواریوں کو ملے ۔ اور اپنے زخم اُن کو دکھلائے ۔ پس اس بیان سے
معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت زخم موجود تھے جن کے لئے مرہم طیار کرنے کی ضرورت تھی ۔ لہذا یقینا سمجھا جاتا
ہے کہ ایسے موقعہ پر وہ مرہم طیار کی گئی تھی ۔ اور انجیلوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
چالیس روز اُسی گردو نواح میں بطور مخفی رہے اور جب مرہم کے استعمال سے بکلی شفا پائی تب آپ نے
سیاحت اختیار کی ۔ افسوس کہ ایک ڈاکٹر صاحب نے راولپنڈی سے ایک اشتہار شائع کیا ہے جس میں اُن کو اس
بات کا انکار ہے کہ مرہم عیسی کا نسخہ مختلف قوموں کی کتابوں میں پایا جاتا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ اُن کو اس واقعہ
کے سننے سے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب نہیں ہوئے بلکہ زندہ مگر مجروح ہونے کی حالت میں رہائی پائی
بڑی گھبراہٹ پیدا ہوئی اور خیال کیا کہ اس سے تمام منصوبہ کفارہ کا باطل ہوتا ہے۔ لیکن یہ قابل شرم بات ہے کہ
اُن کتابوں کے وجود سے انکار کیا جائے جن میں یہ نسخہ مرہم عیسی موجود ہے۔ اگر وہ طالب حق ہیں تو ہمارے پاس
آکر ان کتابوں کتابوں کو کو د دیکھ لیں۔ اور صرف عیسائیوں کے لئے یہی مصیبت مصیبت نہیں نہیں کہ کہ مرہم مرہم عیسیٰ کی علمی گواہی اُن عقائد عقائ کو
رڈ کرتی ہے اور تمام عمارت کفارہ و تثلیث وغیرہ کی یکدفعہ گر جاتی ہے بلکہ ان دنوں میں اس ثبوت کی تائید میں
اور ثبوت بھی نکل آئے ہیں کیونکہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیبی واقعہ سے نجات
پا کر ضرور ہندوستان کا سفر کیا ہے اور نیپال سے ہوتے ہوئے آخر مثبت تک پہنچے اور پھر کشمیر میں ایک
مدت تک ٹھہرے ۔ اور وہ بنی اسرائیل جو کشمیر میں بابل کے تفرقہ کے وقت میں سکونت پذیر ہوئے تھے اُن کو
ہدایت کی اور آخر ایک سو بیس برس کی عمر میں سری نگر میں انتقال فرمایا اور محلہ خان یار میں مدفون ہوئے اور عوام
تھے۔ خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا کر آخر کا ر خاک کشمیر جنت نظیر میں انتقال فرمایا اور سرینگر خانیار کے محلہ
میں باعز از تمام دفن کئے گئے ۔ آپ کی قبر بہت مشہور ہے يُزَارُ وَيُتَبَرَّكُ بِهِ ۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ
نے ہمارے سید و مولی نبی آخر الزمان کو جو سید المتقین مین تھے انواع اقسام کی تائیدار تائیدات سے مظفر اور
بقیہ حاشیہ کی غلط بیانی سے یوز آسف نبی کے نام سے مشہور ہو گئے ۔ اس واقعہ کی تائید وہ انجیل بھی کرتی ہے جو
حال میں مثبت سے برآمد ہوئی ہے۔ یہ انجیل بڑی کوشش سے لندن سے ملی ہے۔ ہمارے مخلص دوست شیخ رحمت اللہ
صاحب تاجر قریباً تین ماہ تک لندن میں رہے اور اس انجیل کو تلاش کرتے رہے ۔ آخر ایک جگہ سے میسر آ گئی۔ یہ
انجیل بدھ مذہب کی ایک پرانی کتاب کا گویا ایک حصہ ہے ۔ بدھ مذہب کی کتابوں سے یہ شہادت ملتی ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام ملک ہند میں آئے اور ایک مدت تک مختلف قوموں کو وعظ کرتے رہے۔ اور بدھ مذہب کی
کتابوں میں جو اُن کے ان ملکوں میں آنے کا ذکر لکھا گیا ہے اُس کا وہ سبب نہیں جو لا نے بیان کرتے ہیں
یعنی یہ کہ انہوں نے گوتم بدھ کی تعلیم استفادہ کے طور پر پائی تھی ایسا کہنا ایک شرارت ہے ، بلکہ اصل حقیقت یہ
ہے کہ جب کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو واقعہ صلیب سے نجات بخشی تو انہوں نے بعد اس کے اس
ملک میں رہنا قرین مص ا قرین مصلحت نہ سمجھا اور جس طرح قریش کے انتہائی درجہ کے ظلم کے وقت یعنی جب کہ انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا ارادہ کیا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ملک سے ہجرت فرمائی تھی۔
اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام نے یہودیوں کے انتہائی ظلم کے وقت یعنی قتل کے ارادہ کے وقت ہجرت فرمائی۔
لے نوٹ ۔ ایک نادان مسلمان نے اپنے دل سے ہی یہ بات پیش کی ہے کہ شاید یوز آسف سے زوجہ آصف مراد
ہو جو سلیمان کا وزیر تھا۔ مگر اس جاہل کو یہ خیال نہیں آیا کہ زوجہ آصف نبی نہیں تھی اور اُس کو شہزادہ نہیں کہہ سکتے یہ
بھی نہیں سوچا کہ یہ دونوں مذکر نام ہیں ۔ مؤنث کے لئے اگر وہ یہ صفات بھی رکھتی ہو نبیہ اور شہزادی کہا جائے گا۔ نہ
نبی اور شہزادہ۔ اس سادہ لوح نے یہ بھی خیال نہیں کیا کہ اُنیس سو کی مدت حضرت عیسی کے زمانہ سے ہی مطابق آتی
ہے۔ سلیمان تو حضرت عیسیٰ سے کئی سو برس پہلے تھا۔ ماسوا اس کے اس نبی کی قبر کو جو سری نگر میں واقع ہے بعض
یوز آسف کے نام سے پکارتے ہیں مگر اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر ہے۔ ہمارے مخلص
مولوی عبد اللہ صاحب کشمیری نے جب سری نگر میں اس مزار کی نسبت تفتیش کرنا شروع کیا تو بعض لوگوں نے
یوز آسف کا نام سن کر کہا کہ ہم میں وہ قبر عیسی صاحب کی قبر مشہور ہے ۔ چنانچہ کئی لوگوں نے یہی گواہی دی جواب
تک سری نگر میں زندہ موجود ہیں جس کو شک ہو وہ خود کشمیر میں جا کر کئی لاکھ انسان سے دریافت کر لے اب اس کے
بعد انکار بے حیائی ہے۔ منہ
منصور کیا۔ گو اوائل میں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کی طرح داغ ہجرت آپ کے بھی نصیب ہوا مگر
و ہی ہجرت فتح اور نصرت کے مبادی اپنے اندر رکھتی تھی ۔
سواے دوستو ! یقیناً سمجھو کہ متقی کبھی برباد نہیں کیا جاتا۔ جب دو فریق آپس میں دشمنی کرتے
بقیہ حاشیہ۔ اور چونکہ بنی اسرائیل بخت النصر کے حادثہ میں متفرق ہو کر بلادِ ہند اور کشمیر اور تثبت اور چین کی طرف
چلے آئے تھے اس لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے ان ہی ملکوں کی طرف ہجرت کرنا ضروری سمجھا۔ اور تواریخ سے
اس بات کا بھی پتہ ملتا ہے کہ بعض یہودی اس ملک میں آکر اپنی قدیم عادت کے موافق بدھ مذہب میں بھی داخل ہو گئے
تھے۔ چنانچہ حال میں جو ایک مضمون سول ملٹری گزٹ پر چه تاریخ ۲۳ نومبر ۱۸۹۸ء میں چھپا ہے اُس میں ایک
محقق انگریز نے اس بات کا اقرار بھی کیا ہے اور اس بات کو بھی مان لیا ہے کہ بعض جماعتیں یہودیوں کی اس ملک
میں آئی تھیں اور اس ملک میں سکونت پذیر ہوگئی تھیں اور اُسی پرچہ سول میں لکھا ہے کہ ” دراصل افغان بھی
بنی اسرائیل میں سے ہیں، غرض جب کہ بعض بنی اسرائیل بدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے تو ضرور تھا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام اس ملک میں آ کر بدھ مذہب کے رڈ کی طرف متوجہ ہوتے اور اس مذہب کے پیشواؤں کو ملتے ۔سو
ایسا ہی وقوع میں آیا۔ اسی وجہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کے سوانح بدھ مذہب میں لکھے گئے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ
اس زمانہ میں اس ملک میں بدھ مذہب کا بہت زور تھا اور بید کا مذہب مر چکا تھا اور بدھ مذہب بید کا انکار کرتا تھا لیے
خلاصہ یہ کہ ان تمام امور کو جمع کرنے سے ضروری طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں
تشریف لائے تھے۔ یہ بات یقینی اور پختہ ہے کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں اُن کے اس ملک میں آنے کا ذکر ہے
اور جو مزار حضرت عیسی علیہ السلام کا کشمیر میں ہے جس کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ قریباً انیس سو برس سے ہے۔
یہ اس امر کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے ۔ غالباً اُس مزار کے ساتھ کچھ کتبے ہوں گے جواب مخفی ہیں۔
ان تمام امور کی مزید تحقیقات کے لئے ہماری جماعت میں سے ایک علمی تفتیش کا قافلہ طیار ہو رہا ہے جس
کے پیشر و اخویم مولوی حکیم حاجی حرمین نور الدین صاحب سلمة ربه قرار پائے ہیں یہ قافلہ اس کھوج اور تفتیش
کے لئے مختلف ملکوں میں پھرے گا اور ان سرگرم دینداروں کا کام ہوگا کہ پالی زبان کی کتابوں کو بھی دیکھیں
کیونکہ یہ بھی پتہ لگا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اُس نواح میں بھی اپنی گم شدہ بھیٹروں کی تلاش
ا صرف یہی بات نہیں کہ بدھ مذہب کی بعض کتابوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کے ہندوستان اور مثبت میں آنے کا
تذکرہ ہے بلکہ ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کی پُرانی تحریروں میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔ منہ
ہیں اور خصومت کو انتہا تک پہنچاتے ہیں تو وہ فریق جو خدا تعالیٰ کی نظر میں متقی اور پرہیز گار ہوتا ہے
آسمان سے اس کے لئے مدد نازل ہوتی ہے اور اس طرح پر آسمانی فیصلہ سے مذہبی جھگڑے انفصال
پا جاتے ہیں۔ دیکھو ہمارے سید و مولی نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیسی کمزوری کی حالت میں مکہ میں ظاہر
بقیہ حاشیہ۔ میں گئے تھے۔ لیکن بہر حال کشمیر میں جانا اور پھر تبت میں جا کر بدھ مذہب کی پستکوں سے یہ تمام پتہ
لگانا اس جماعت کا فرض منصبی ہوگا ۔ اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر لاہور نے ان تمام اخراجات کو اپنے ذمہ قبول
کیا ہے۔ لیکن اگر یہ سفر جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے بنارس اور نیپال اور مدراس اور سوات اور کشمیر اور مثبت وغیرہ
ممالک تک کیا جائے جہاں جہاں حضرت مسیح علیہ السلام کی بود و باش کا پتہ ملا ہے تو کچھ شک نہیں کہ یہ بڑے
اخراجات کا کام ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بہر حال اللہ تعالیٰ اس کو انجام دے دے گا۔ ہر ایک دانش مند سمجھ
سکتا ہے کہ یہ ایک ایسا ثبوت ہے کہ اس سے ایک دفعہ عیسائی مذہب کا تمام تانا بانا ٹوٹتا ہے اور انیس سو برس کا
منصوبہ یکدفعہ کا لعدم ہو جاتا ہے ۔ اس بات کا اطمینان ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا اس ملک ہند اور
کشمیر وغیرہ میں آنا ایک واقعی امر ہے۔ اور اس کے بارے میں ایسے زبر دست ثبوت مل گئے ہیں کہ اب وہ کسی
مخالف کے منصوبہ سے چھپ نہیں سکتے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان بیہودہ اور غلط عقائد کی اسی زمانہ تک عمر تھی ۔
ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ وہ مسیح موعود جو آنے والا ہے صلیب کو توڑے گا
اور آسمانی حربہ سے دجال کو قتل کرے گا۔ اس حدیث کے اب یہ معنے کھلے ہیں کہ اُس مسیح کے وقت میں
زمین و آسمان کا خدا اپنی طرف سے بعض ایسے امور اور واقعات پیدا کر دے گا جن سے صلیب اور تثلیث اور
کفارہ کے عقائد خود بخود نابود ہو جائیں گے مسیح کا آسمان سے نازل ہونا بھی ان ہی معنوں سے ہے کہ اُس
وقت آسمان کے خدا کے ارادہ سے کسرِ صلیب کے لئے بدیہی شہادتیں پیدا ہو جائیں گی ۔ سو ایسا ہی ہوا ۔
یہ کس کو معلوم تھا کہ مرہم عیسی کا نسخہ صد ہا طبی کتابوں میں لکھا ہوا پیدا ہو جائے گا اس بات کی کس کو خبر تھی کہ بدھ
مذہب کی پرانی کتابوں سے یہ ثبوت مل جائے گا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بلاد شام کے یہودیوں سے نومید ہو
کر ہندوستان اور کشمیر اور تبت کی طرف آئے تھے لیے یہ بات کون جانتا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی کشمیر
لے نوٹ ۔ حال میں مسلمانوں کی تالیف بھی چند پرانی کتابیں دستیاب ہوئی ہے اب ہوئی ہیں جن میں صر میں صریح یہ بیان موجود ہے
کہ یوز آسف ایک پیغمبر تھا جو کسی ملک سے آیا تھا اور شہزادہ بھی تھا۔ اور کشمیر میں اُس نے انتقال کیا۔ اور بیان کیا
گیا ہے کہ وہ نبی چھ سو برس پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گزرا ہے ۔ منہ
ہوئے تھے اور ان دنوں میں ابو جہل وغیرہ کفار کا کیا کچھ عروج تھا اور لاکھوں آدمی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن جانی ہو گئے تھے تو پھر کیا چیز تھی جس نے انجام کا رہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کو فتح اور ظفر بخشی ۔ یقیناً سمجھو کہ یہی راستبازی اور صدق اور پاک باطنی اور سچائی تھی ۔ سو بھائیو! اس
بقیہ حاشیہ ۔ میں قبر ہے۔ کیا انسان کی طاقت میں تھا کہ ان تمام باتوں کو اپنے زور سے پیدا کر سکتا۔ اب یہ
واقعات اس طرح سے عیسائی مذہب کو مٹاتے ہیں جیسا کہ دن چڑھ جانے سے رات مٹ جاتی ہے۔ اس واقعہ
کے ثابت ہونے سے عیسائی مذہب کو وہ صدمہ پہنچتا ہے جو اُس چھت کو پہنچ سکتا ہے جس کا تمام بوجھ ایک شہتیر
پر تھا ۔ شہتیر ٹوٹا اور چھت گری ۔ پس اسی طرح اس واقعہ کے ثبوت سے عیسائی مذہب کا خاتمہ ہے۔ خدا جو
چاہتا ہے کرتا ہے۔ انہی قدرتوں سے وہ پہچانا گیا ہے۔ دیکھو کیسے عمدہ معنے اس آیت کے ثابت ہوئے کہ
مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شَبَّهَ لَهُمْ یعنی قتل کرنا اور صلیب سے مسیح کا مارنا سب جھوٹ ہے۔ اصل بات یہ
ہے کہ ان لوگوں کو دھوکا لگا ہے اور مسیح خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق صلیب سے بچ کر نکل گیا۔ اور اگر انجیل کو غور سے
دیکھا جائے تو انجیل بھی یہی گواہی دیتی ہے۔ کیا مسیح کی تمام رات کی دردمندانہ دُعا رد ہو سکتی تھی۔ کیا مسیح کا یہ کہنا کہ ا
میں یونس کی طرح تین دن قبر میں رہوں گا اس کے یہ معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ مردہ قبر میں رہا۔ کیا یونس مچھلی کے پیٹ
میں تین دن مرا رہا تھا ۔ کیا پیلاطوس کی بیوی کے خواب سے خدا کا یہ منشا نہیں معلوم ہوتا کہ مسیح کو صلیب سے بچالے۔
ایسا ہی مسیح کا جمعہ کی آخری گھڑی صلیب پر چڑھائے جانا اور شام سے پہلے اتارے جانا اور رسم قدیم کے موافق تین
دن تک صلیب پر نہ رہنا اور ہڈی نہ توڑے جانا اور خون کا نکلنا کیا یہ تمام وہ امور نہیں ہیں جو باآواز بلند پکار رہے ہیں کہ یہ
تمام اسباب مسیح کی جان بچانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور دُعا کرنے کے ساتھ ہی یہ رحمت کے اسباب ظہور میں
آئے۔ بھلا مقبول کی ایسی دُعا جو تمام رات رو رو کر کی گئی کب رد ہو سکتی تھی ۔ پھر مسیح کا صلیب کے بعد حواریوں کو
ملنا اور زخم دکھلا نا کس قدر مضبوط دلیل اس بات پر ہے کہ وہ صلیب پر نہیں مرا۔ اور اگر یہ صحیح نہیں ہے تو بھلا اب مسیح
کو پکا رو کہ تمہیں آ کر مل جائے جیسا کہ حواریوں کو ملا تھا۔ غرض ہر ایک پہلو سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح کی صلیب
سے جان بچائی گئی اور وہ اس ملک ہند میں آئے ۔ کیونکہ بنی اسرائیل کے دس فرقے ان ہی ملکوں میں آ گئے تھے
جو آخر کار مسلمان ہو گئے اور پھر اسلام کے بعد بموجب وعدہ توریت کے اُن میں کئی بادشاہ بھی ہوئے ۔ اور یہ
ایک دلیل صدق نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے کیونکہ توریت میں وعدہ تھا کہ بنی اسرائیل نبی موعود
ا النساء : ۱۵۸
پر قدم مارو اور اس گھر میں بہت زور کے ساتھ داخل ہو ۔ پھر عنقریب دیکھ لوگے کہ خدا تعالیٰ تمہاری
مدد کرے گا۔ وہ خدا جو آنکھوں سے پوشیدہ مگر سب چیزوں سے زیادہ چمک رہا ہے۔ جس کے جلال
سے فرشتے بھی ڈرتے ہیں وہ شوخی اور چالا کی کو پسند نہیں کرتا اور ڈرنے والوں پر رحم کرتا ہے سواس
سے ڈرو اور ہر ایک بات سمجھ کر کہو۔ تم اس کی جماعت ہو جن کو اس نے نیکی کا نمونہ دکھانے کے لئے
چنا ہے۔ سو جو شخص بدی نہیں چھوڑتا اور اس کے کب جُھوٹ سے اور اس کا دل نا پاک خیالات سے
پر
پر ہیز نہیں کرتا وہ اس جماعت سے کاٹا جائے گا۔
اے خدا کے بندو! دلوں کو صاف کرو اور اپنے اندرونوں کو دھو ڈالو۔ تم نفاق اور دورنگی سے
ہر
ایک کو راضی کر سکتے ہو مگر خدا کو اس خصلت سے غضب میں لاؤ گے۔ اپنی جانوں پر رحم کرو اور اپنی
ذریت کو ہلاکت سے بچاؤ کبھی ممکن ہی نہیں کہ خدا تم سے راضی ہو۔ حالانکہ تمہارے دل میں اس
سے زیادہ کوئی اور عزیز بھی ہے۔ اس کی راہ میں فدا ہو جاؤ اور اس کے لئے محو ہو جاؤ اور ہمہ تن اس
کے ہو جاؤ اگر چاہتے ہو کہ اسی دنیا میں خدا کو دیکھ لو۔ کرامت کیا چیز ہے؟ اور خوارق کب ظہور میں
بقیہ حاشیہ۔ کے پیرو ہو کر حکومت اور سلطنت پائیں گے۔ غرض مسیح ابن مریم کو صلیبی موت سے مارنا یہ ایک ایسا اصل
ہے کہ اسی پر مذہب کے تمام اصولوں کفارہ اور تثلیث وغیرہ کی بنیا درکھی گئی تھی۔ اور یہی وہ خیال ہے کہ جو نصاری کے چالیس
کروڑ انسانوں کے دلوں میں سرایت کر گیا ہے۔ اور اس کے غلط ثابت ہونے سے عیسائی مذہب کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
اگر عیسائیوں میں کوئی فرقہ دینی تحقیق کا جوش رکھتا ہے تو ممکن ہے کہ ان ثبوتوں پر اطلاع پانے سے وہ بہت جلد عیسائی
مذہب کو الوداع کہیں اور اگر اس تلاش کی آگ یورپ کے تمام دلوں میں بھڑک اُٹھے تو جو گر وہ چالیس کروڑ انسان کا انیس سو
برس میں تیار ہوا اہے ممکن ہے کہ اُنیس ماہ کے اندر دست غیب سے ایک پلٹا کھا کر مسلمان ہو جائے۔ کیونکہ صلیبی اعتقاد کے
بعد یہ ثابت ہونا کہ حضرت مسیح صلیب پر نہیں مارے گئے بلکہ دوسرے ملکوں میں پھرتے رہے یہ ایسا امر ہے کہ یکدفعہ
عیسائی عقائد کو دلوں سے اڑاتا ہے اور عیسائیت کی دنیا میں انقلاب عظیم ڈالتا ہے۔
اے عزیز و ! اب عیسائی مذہب کو چھوڑو کہ خدا نے حقیقت کو دکھا دیا۔ اسلام کی روشنی میں آؤ تا نجات پاؤ
اور خدائے علیم جانتا ہے کہ یہ تمام نصیحت نیک نیتی سے تی سے تحقیق کامل کے بعد کی گئی ہے۔ منہ
آتے ہیں؟ سو سمجھو اور یاد رکھو کہ دلوں کی تبدیلی آسمان کی تبدیلی کو چاہتی ہے۔ وہ آگ جو اخلاص
کے ساتھ بھڑکتی ہے وہ عالم بالا کو نشان کی صورت پر دکھلاتی ہے۔ تمام مومن اگر چہ عام طور پر ہر ایک
بات میں شریک ہیں۔ یہاں تک کہ ہر ایک کو معمولی حالت کی خواہیں بھی آتی ہیں اور بعض کو الہام
بھی ہوتے ہیں۔ لیکن وہ کرامت جو خدا کا جلال اور چمک اپنے ساتھ رکھتی ہے اور خدا کو دکھلا دیتی
ہے وہ خدا کی ایک خاص نصرت ہوتی ہے جو ان بندوں کی عزت زیادہ کرنے کے لئے ظاہر کی جاتی
ہے جو حضرت احدیت میں جان نثاری کا مرتبہ رکھتے ہیں جبکہ وہ دنیا میں ذلیل کئے جاتے اور اُن کو
بُرا کہا جاتا اور کذاب اور مفتری اور بدکار اور لعنتی اور دجال اور ٹھگ اور فریبی ان کا نام رکھا جاتا ہے
اور اُن کے تباہ کرنے کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں تو ایک حد تک وہ صبر کرتے اور اپنے آپ کو
تھامے رہتے ہیں۔ پھر خدا تعالیٰ کی غیرت چاہتی ہے کہ ان کی تائید میں کوئی نشان دکھاوے تب یک
دفعہ ان کا دل دکھتا اور اُن کا سینہ مجروح ہوتا ہے۔ تب وہ خدا تعالی کے آستانہ پر تضرعات کے ساتھ
گرتے ہیں اور اُن کی دردمندانہ دعاؤں کا آسمان پر ایک صعبناک شور پڑتا ہے اور جس طرح بہت
سی گرمی کے بعد آسمان پر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بادل کے نمودار ہو جاتے ہیں اور پھر وہ جمع ہو کر
ایک تہہ بہ تہہ بادل پیدا ہو کر ایک دفعہ برسنا شروع ہو جاتا ہے ایسا ہی مخلصین کے دردناک تضرعات
جو اپنے وقت پر ہوتے ہیں رحمت کے بادلوں کو اُٹھاتے ہیں اور آخر وہ ایک نشان کی صورت میں
زمین پر نازل ہوتے ہیں۔ غرض جب کسی مرد صادق ولی اللہ پر کوئی ظلم انتہا تک پہنچ جائے تو سمجھنا
چاہیے کہ اب کوئی نشان ظاہر ہوگا ۔
ہر بلا کیں قوم راحق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است که
مجھے افسوس سے اس جگہ یہ بھی لکھنا پڑا ہے کہ ہمارے مخالف نا انصافی اور دروغ گوئی اور
کجروی سے باز نہیں آتے ۔ وہ خدا کی باتوں کی بڑی جرات سے تکذیب کرتے اور خدائے جلیل
کے نشانوں کو جھٹلاتے ہیں۔ مجھے امید تھی کہ میرے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے بعد جو بمقابلہ
لے ترجمہ ۔ ہر آزمائش جو خدا کسی قوم کے لئے مقرر کرتا ہے اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔
شیخ محمد حسین بٹالوی اور محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی کے لکھا گیا تھا۔ یہ لوگ خاموش رہتے کیونکہ
اشتہار میں صاف طور پر یہ لفظ تھے کہ ۵ ار جنوری ۱۹۰۰ ء تک اس بات کی میعاد مقرر ہو گئی ہے کہ جو
شخص کا ذب ہو گا خدا اس کو ذلیل اور رُسوا کرے گا۔ اور یہ ایک کھلا کھلا معیار صادق و کا ذب کا تھا جو
خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ سے قائم کیا تھا۔ اور چاہیے تھا کہ یہ لوگ اُس اشتہار کے شایع
ہونے کے بعد چپ ہو جاتے اور ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک خدا تعالیٰ کے فیصلہ کا انتظار کرتے ۔ لیکن
افسوس کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ بلکہ زٹلی مذکور نے اپنے اشتہار ۳۰ رنومبر ۱۸۹۸ء میں وہی گند پھر
بھر دیا جو ہمیشہ اس کا خاصہ ہے اور سراسر جھوٹ سے کام لیا۔ وہ اس اشتہار میں لکھتا ہے کہ
کوئی پیشگوئی اس شخص یعنی اس عاجز کی پوری نہیں ہوئی ۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں
کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ آتھم کے متعلق پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ ہم اس
کے جواب میں بھی بجز لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ اصل تو یہ ہے کہ جب انسان کا
دل بخل اور عناد سے سیاہ ہو جاتا ہے تو وہ دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتا اور سنتے ہوئے نہیں سنتا۔ اُس کے
دل پر خدا کی مہر لگ جاتی ہے۔ اس کے کانوں پر پردے پڑ جاتے ہیں۔ یہ بات اب تک کس پر
پوشیدہ ہے کہ آتھم کی پیشگوئی شرطی تھی اور خدا کے الہام نے ظاہر کیا تھا کہ وہ رجوع الی الحق کی
حالت میں میعاد کے اندر مرنے سے بچ جائے گا اور پھر آتھم نے اپنے افعال سے اپنے اقوال سے
اپنی سرا سمیگی سے اپنے خوف سے اپنے قسم نہ کھانے سے اپنے نالش نہ کرنے سے ثابت کر دیا کہ
ایام پیشگوئی میں اس کا دل عیسائی مذہب پر قائم نہ رہا اور اسلام کی عظمت اس کے دل میں میں بیٹھ گئی
اور یہ کچھ بعید نہ تھا کیونکہ وہ مسلمانوں کی اولادتھا اور اسلام سے بعض اغراض کی وجہ سے مرتد ہوا تھا۔
اسلامی چاشنی رکھتا تھا ۔ اسی وجہ سے اس کو پورے طور پر عیسائیوں کے عقیدہ سے اتفاق بھی نہیں تھا اور
میری نسبت وہ ابتدا سے نیک ظن رکھتا تھا ۔ لہذا اس کا اسلامی پیشگوئی سے ڈرنا قرین قیاس تھا۔ پھر
جبکہ اُس نے قسم کھا کر اپنی عیسائیت ثابت نہ کی اور نہ نالش کی اور چور کی طرح ڈرتا رہا اور عیسائیوں
کی سخت تحریک سے بھی وہ اُن کاموں کے لئے آمادہ نہ ہوا تو کیا اس کی یہ حرکات ایسی نہ تھیں کہ اس
سے یہ نتیجہ نکلے کہ وہ اسلامی پیشگوئی کی عظمت سے ضرور ڈرتا رہا۔ غافل زندگی کے لوگ تو نجومیوں کی
پیشگوئیوں سے بھی ڈر جاتے ہیں چہ جائیکہ ایسی پیشگوئی جو بڑے شد ومد سے کی گئی تھی جس کے سننے
سے اسی وقت اس کا رنگ زرد ہو گیا تھا جس کے ساتھ در صورت نہ پورے ہونے کے میں نے اپنے
سزایاب ہونے کا وعدہ کیا تھا۔ پس اس کا رُعب ایسے دلوں پر جو دینی سچائی سے بے بہرہ ہیں۔ کیونکر
نہ ہوتا ۔ پھر جبکہ یہ بات صرف قیاسی نہ رہی بلکہ خود آتھم نے اپنے خوف اور سر اسمیگی اور دہشت زدہ
ہونے کی حالت سے جس کو صد ہا لوگوں نے دیکھا اپنی اندرونی بے قراری اور اعتقادی حالت کے
تغیر کو ظاہر کر دیا اور پھر معیاد قسم نہ کھانے اور نالش نہ کرنے سے اس تغیر کی حالت کو اور بھی یقین تک
پہنچایا اور پھر الہام الہی کے موافق ہمارے آخری اشتہار سے چھ ماہ کے اندر مر بھی گیا تو کیا یہ تمام
واقعات ایک منصف اور خدا ترس کے دل کو اس یقین سے نہیں بھرتے کہ وہ پیشگوئی کی معیاد کے
اندر الہامی شرط سے فائدہ اُٹھا کر زندہ رہا اور پھر الہام الہی کی خبر کے موافق اخفائے شہادت کی وجہ
سے مر گیا۔ اب دیکھو تلاش کرو کہ آتھم کہاں ہے؟ کیا وہ زندہ ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ وہ کئی برس سے
مر چکا مگر جس شخص کے ساتھ اس نے ڈاکٹر کلارک کی کوٹھی پر بمقام امرتسر مقابلہ کیا تھا وہ تو اب تک
زندہ موجود ہے جواب یہ مضمون لکھ رہا ہے۔
اے حیا و شرم سے دور رہنے والو ! ذرہ اس بات کو تو سوچو کہ وہ شہادت کے اخفاء کے بعد کیوں
جلد مر گیا ؟ میں نے تو اُس کی زندگی میں یہ بھی لکھ دیا تھا کہ اگر میں کا ذب ہوں تو میں پہلے مروں گا
ورنہ میں آتھم کی موت کو دیکھوں گا ۔ سو اگر شرم ہے تو آتھم کو ڈھونڈ کر لاؤ کہاں ہے۔ وہ میری عمر
کے قریب قریب تھا اور عرصہ تین برس سے مجھ سے واقفیت رکھتا تھا۔ اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں برس تک
اور زندہ رہ سکتا تھا ۔ پس یہ کیا باعث ہوا کہ وہ ا اعث ہوا کہ وہ انہیں دنوں میں جبکہ اس نے عیسائیوں کی دلجوئی کے
لئے الہامی پیشگوئی کی سچائی اور اپنے دلی رجوع کو چھپایا خدا کے الہام کے موافق فوت ہو گیا ۔ خدا
ان دلوں پر لعنت کرتا ہے جو سچائی کو پا کر پھر اس کا انکار کرتے ہیں اور چونکہ یہ انکار جواکثر عیسائیوں
اور بعض شریر مسلمانوں نے کیا خدا تعالیٰ کی نظر میں ظلم صریح تھا اس لئے اس نے ایک دوسری