نہایت ضروری عرضداشت قابل توجہ گورنمنٹ

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہایت ضروری عرضداشت
قابل توجہ گورنمنٹ
چونکہ ہماری گورنمنٹ برطانیہ اپنی رعایا کو ایک ہی آنکھ سے دیکھتی ہے اور اس کی شفقت اور
رحمت ہر ایک قوم کے شامل حال ہے لہذا ہمارا حق ہے کہ ہم ہر ایک درد اور دُکھ اس کے سامنے بیان
کریں اور اپنی تکالیف کی چارہ جوئی اس سے ڈھونڈیں ۔ سو ان دنوں میں بہت تکلیف جو ہمیں پیش
آئی وہ یہ ہے کہ پادری صاحبان یہ چاہتے ہیں کہ وہ ہر ایک طرح سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
بے ادبی کریں گالیاں نکالیں بیجا تہمتیں لگاویں اور ہر ایک طور سے توہین کر کے ہمیں دُکھ دیں اور ہم
اُن کے مقابل پر بالکل زبان بند رکھیں اور ہمیں اس قدر بھی اختیار نہ رہے کہ اُن کے حملوں کے
جواب میں کچھ بولیں ۔ لہذا وہ ہماری ہر ایک تقرر کو گو کیسی ہی نرم ہو سختی پر عمل کر کے حکام تک شکایت
پہنچاتے ہیں حالانکہ ہزار ہا درجہ بڑھ کر ان کی طرف سے سختی ہوتی ہے۔
ہم لوگ جس حالت میں حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کو خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور نیک اور راست باز
مانتے ہیں تو پھر کیونکر ہماری قلم سے اُن کی شان میں سخت الفاظ نکل سکتے ہیں لیکن پادری صاحبان
چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں رکھتے اس لئے جو چاہتے ہیں منہ پر لاتے ہیں۔ یہ
ہمارا حق تھا کہ ہم اُن کے دل آزار کلمات کی اپنی گورنمنٹ عالیہ میں شکایت پیش کرتے اور دادرسی
چاہتے۔ لیکن انہوں نے اول تو خود ہی ہزاروں سخت کلمات سے ہمارے دلوں کو دکھایا اور پھر ہم پر

ہی اُلٹی عدالت میں شکایت کی کہ گویا سخت کلمات اور توہین ہماری طرف سے ہے اور اسی بناء پر وہ
خون کا مقدمہ اُٹھایا گیا تھا جو ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے محکمہ سے خارج ہو چکا ہے۔
اس لئے قرین مصلحت ہے کہ ہم اپنی عادل گورنمنٹ کو اس بات سے آگاہ کریں کہ جس قدر
سختی اور دل آزاری پادری صاحبوں کی قلم اور زبان سے اور پھر اُن کی تقلید اور پیروی سے آریہ
صاحبوں کی طرف سے ہمیں پہنچ رہی ہے ہمارے پاس الفاظ نہیں جو ہم بیان کرسکیں۔
یہ بات ظاہر ہے کہ کوئی شخص اپنے مقتدا اور پیغمبر کی نسبت اس قدر بھی سنتا نہیں چاہتا کہ وہ
جھوٹا اور مفتری ہے اور ایک باغیرت مسلمان بار بار کی تو ہین کو سن کر پھر اپنی زندگی کو بے شرمی کی
زندگی خیال کرتا ہے تو پھر کیونکر کوئی ایماندار اپنے ہادی پاک نبی کی نسبت سخت سخت گالیاں سُن سکتا
ہے ۔ بہت سے پادری اس وقت برٹش انڈیا میں ایسے ہیں کہ جن کا دن رات پیشہ ہی یہ ہے کہ
ہمارے نبی اور ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے رہیں ۔ سب سے
گالیاں دینے میں پادری عمادالدین امرت سری کا نمبر بڑھا ہوا ہے۔ وہ اپنی کتابوں تحقیق الایمان
وغیرہ میں کھلی کھلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے اور دغا باز ، پرائی عورتوں کو لینے والا
وغیرہ وغیرہ قرار دیتا ہے اور نہایت سخت اور اشتعال دینے والے لفظ استعمال کرتا ہے۔ ایسا ہی پادری
ٹھا کر داس سیرۃ مسیح اور ریویو براہین احمدیہ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شہوت کا مطیع اور
غیر عورتوں کا عاشق ، فریبی ، لٹیرا ، مگار، جاہل ، حیلہ باز ، دھوکہ باز ، رکھتا ہے اور رسالہ دَافِعُ الْبُهْتَان
میں پادری انکلین نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے ہیں۔
شہوت پرست تھا۔ محمد کے اصحاب زنا کار، دغا باز ، چور تھے۔ اور ایسا ہی تفتیش الاسلام میں پادری را جرس
لکھتا ہے کہ محمد شہوت پرست نفس اماره کا از حد مطیع، عشق باز ، مگار، خونریز اور جھوٹا تھا اور رسالہ نبی معصوم
مصنفہ امریکن ٹریکٹ سوسائٹی میں لکھا ہے محمد گہنگار، عاشق حرام یعنی زنا کا مرتکب ، مگار، ریا کار تھا۔
اور رسالہ مسیح الدجال میں ماسٹر رامچند رہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہتا ہے کہ محمد سرغنہ ڈکیتی

تھا۔ اور لوٹیرا ، ڈاکو ، فریبی ، عشقباز ، مفتری ، شہوت پرست، خونریز ، زانی۔ اور کتاب سوانح عمری
محمد صاحب مصنفہ واشنگٹن اردنگ صاحب میں لکھا ہے کہ محمد کے اصحاب قزاق اور لٹیرے تھے اور وہ
خود طامع ، جھوٹا ، دھوکہ باز تھا۔ اور اندرونہ بائبل مصنفہ آتھم عیسائی میں لکھا ہے کہ محمد دجال تھا اور دھو کہ
باز ۔ پھر کہتا ہے کہ محمد یوں کا خاتمہ بڑا خوفناک ہے۔ یعنی جلد تباہ ہو جائیں گے۔ اور پرچہ نور افشاں
لدھیانہ میں لکھا ہے کہ محمد کو شیطانی وحی ہوتی تھی۔ اور ناجائز حرکات کرتا تھا اور نفسانی آدمی، گمراہ، منگار
فریبی ، زانی، چور، خونریز ، لوٹیرا، رہزن ، رفیق شیطان اور اپنی بیٹی فاطمہ کو نظر شہوت سے دیکھنے والا تھا۔
اب یہ تمام الفاظ غور کرنے کے لائق ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں پادری
صاحبوں کے منہ سے نکلے ہیں ۔ اور سوچنے کے لایق ہے کہ ان کے کیا کیا نتائج ہو سکتے ہیں ۔ کیا اس
قسم کے الفاظ کبھی کسی مسلمان کے منہ سے حضرت عیسی علیہ السّلام کی نسبت نکل سکتے ہیں کیا دنیا میں
ان سے سخت تر الفاظ ممکن ہیں جو پادری صاحبوں نے اس پاک نبی کے حق میں استعمال کئے ہیں
جس کی راہ میں کڑورہا خدا کے بندے فدا شدہ ہیں اور وہ اس نبی سے سچی محبت رکھتے ہیں جس کی نظیر
دوسری قوموں میں تلاش کرنا سخت لا حاصل ہے پھر باوجود ان گستاخیوں ان بد زبانیوں اور ان
ناپاک کلمات کے پادری صاحبان ہم پر الزام سخت گوئی کا رکھتے ہیں ۔ یہ کس قدر ظلم ہے۔ ہم یقیناً
جانتے ہیں کہ ہرگز ممکن نہیں کہ ہماری گورنمنٹ عالیہ ان کے اس طریق کو پسند کرتی ہو یا خبر پا کر پھر
پسند کرے اور نہ ہم باور کر سکتے ہیں کہ آئندہ پادریوں کے کسی ایسے بیجا جوش کے وقت کہ جو کلارک
کے مقدمہ میں ظہور میں آیا۔ ہماری گورنمنٹ پادریوں کو ہندوستان کے چھ کڑور مسلمانوں پر
ترجیح سے کوئی رعایت ان کی کرے گی۔ اس وقت جو ہمیں پادریوں اور آریوں کی بد زبانی پر ایک
لمبی فہرست دینی پڑی وہ صرف اس غرض سے ہے کہ تا آیندہ وہ فہرست کام آئے اور کسی وقت
گورنمنٹ عالیہ اس فہرست پر نظر ڈال کر اسلام کی ستم رسیدہ رعایا کو رحم کی نظر سے دیکھے۔
اور ہم مسلمانوں پر ظاہر کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کو ان باتوں کی اب تک خبر نہیں ہے کہ کیونکر

پادریوں کی بد زبانی نہایت تک پہنچ گئی ہے اور ہم دلی یقین سے جانتے ہیں کہ جس وقت گورنمنٹ
عالیہ کو ایسی سخت زبانی کی خبر ہوئی تو وہ ضرور آئندہ کے لئے کوئی احسن انتظام کرے گی ۔
نوٹ از مرتب ہذا
یہ عرضداشت کتاب البریہ مطبوعہ بار اول کے صفحہ ۹۳ تا ۹۵ پر درج ہے اس
کے آگے صفحہ ۹۶ سے لے کر صفحہ ۱۲۴ تک مخالفین اسلام وسلسلہ کی گالیوں کی فہرست نقل
کی گئی ہے جس کو چھوڑ دیا ہے اور اگلا اعلان بھی اسی کتاب سے نقل کیا جاتا ہے )
(روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۲ پھر صفحہ ۱۲۲ تا ۱۵۲ پر مخالفین کی
گالیوں کی فہرست دی گئی ہے جو یہاں شامل اشاعت نہیں ہے )

آج 10 میں سے 10 باقی