بیسں ہزار روپیہ تاوان
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیس ہزار روپیه تاوان کے
ان لوگوں نے اس عقیدہ کو اختیار کرنے سے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر چلے
گئے اور وہاں قریباً اُنیس سو برس سے زندہ جسم عنصری موجود ہیں اور پھر کسی وقت زمین پر واپس
آئیں گے۔ قرآن شریف کی چار جگہ مخالفت کی ہے۔ اوّل یہ کہ قرآن شریف صریح لفظوں سے
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ظاہر فرماتا ہے جیسا کہ بیان ہوا۔ اور یہ کہ لوگ اُن کے زندہ ہونے
کے قائل ہیں ۔ دوسرے یہ کہ قرآن شریف صاف اور صریح لفظوں میں فرماتا ہے کہ کوئی انسان بجز
زمین کے کسی اور جگہ زندہ نہیں رہ سکتا جیسا کہ وہ فرماتا ہے فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا
تُخْرَجُونَ کے یعنی تم زمین میں ہی زندہ رہو گے اور زمین میں ہی مرو گے اور زمین سے ہی نکالے
جاؤ گے۔ مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ نہیں اس زمین اور کرہ ہوا سے باہر بھی انسان زندہ رہ سکتا ہے ۔
جیسا کہ اب تک جو قریباً انیسویں صدی گزرتی ہے حضرت عیسی علیہ السّلام آسمان پر زندہ ہیں ۔“
حالانکہ زمین پر جو قرآن کے رو سے انسانوں کے زندہ رہنے کی جگہ ہے ۔ باوجود زندگی کے قائم
رکھنے کے سامانوں کے کوئی شخص اُنیس سو برس تک ابتدا سے آج تک کبھی زندہ نہیں رہا تو پھر آسمان
لے یہ عنوان حضرت میر قاسم علی صاحب رضی اللہ عنہ کا قائم کردہ ہے۔ اصل کتاب میں کوئی عنوان نہ تھا۔
( عبداللطیف بہاولپوری )
الاعراف : ٢٦
پر انیس سو برس تک زندگی بسر کرنا باوجود اس امر کے کہ قرآن کی رو سے ایک قدر قلیل بھی بغیر زمین
کے انسان زندگی بسر نہیں کر سکتا ۔ کس قدر خلاف نصوص صریح قرآن ہے جس پر ہمارے مخالف ناحق
اصرار کر رہے ہیں۔ تیسرے یہ کہ قرآن شریف صاحب فرماتا ہے کہ کسی انسان کا آسمان پر چڑھ
جانا عادۃ اللہ کے مخالف ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رَّسُولًا لے لیکن ہمارے مخالف حضرت عیسیٰ کو ان کے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھاتے ہیں ۔
چوتھے یہ کہ قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیا ہیں ۔ مگر
ہمارے مخالف حضرت عیسی علیہ السّلام کو خاتم انبیا ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو صحیح مسلم وغیرہ میں
آنے والے مسیح کو نبی اللہ کے نام سے یاد کیا ہے وہاں حقیقی نبوت مراد ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جب وہ
اپنی نبوت کے ساتھ دنیا میں آئے تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر خاتم انبیا ٹھہر سکتے ہیں؟ نبی
ہونے کی حالت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نبوت کے لوازم سے کیونکر محروم رہ سکتے ہیں؟!
غرض ان لوگوں نے یہ عقیدہ اختیار کر کے چار طور سے قرآن شریف کی مخالفت کی ہے اور پھر
اگر پوچھا جائے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السّلام اپنے جسم عنصری کے ساتھ
آسمان پر چڑھ گئے تھے تو نہ کوئی آیت پیش کر سکتے ہیں اور نہ کوئی حدیث دکھلا سکتے ہیں۔ صرف نزول
کے لفظ کے ساتھ اپنی طرف سے آسمان کا لفظ ملا کر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں مگر یاد رہے کہ کسی حدیث
مرفوع متصل میں آسمان کا لفظ پایا نہیں جاتا اور نزول کا لفظ محاورات عرب میں مسافر کے لئے آتا
ہے اور نزیل مسافر کو کہتے ہیں۔ چنانچہ ہمارے ملک کا بھی یہی محاورہ ہے کہ ادب کے طور پر کسی
وارد شہر کو پوچھا کرتے ہیں کہ آپ کہاں اُترے ہیں ۔ اور اس بول چال میں کوئی بھی یہ خیال نہیں کرتا ے ہیں اور اس بول چال میں کوئی بھی یہ خیل نہیں کرتا
کہ یہ شخص آسمان سے اُترا ہے۔ اگر اسلام کے تمام فرقوں کی حدیث کی کتابیں تلاش کرو تو صحیح
حدیث تو کیا کوئی وضعی حدیث بھی ایسی نہیں پاؤ گے جس میں یہ لکھا ہو کہ حضرت عیسیٰ جسم عنصری کے
ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے اور پھر کسی زمانہ میں زمین کی طرف واپس آئیں گے۔ اگر کوئی ایسی
ا بنی اسراءیل : ۹۴
حدیث پیش کرے تو ہم ایسے شخص کو بیس ہزار روپیہ تک تاوان دے سکتے ہیں اور تو بہ کرنا اور تمام
اپنی کتابوں کا جلا دینا اس کے علاوہ ہوگا جس طرح چاہیں تسلی کر لیں ۔
افسوس ہے کہ ہمارے سادہ لوح علما صرف نزول کا لفظ احادیث میں دیکھ کر اس بلا میں گرفتار
ہو گئے ہیں کہ خواہ نخواہ امیدیں باندھ رہے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السّلام آسمان سے واپس آئیں
گے اور وہ دن ایک بڑے تماشے اور نظارہ کا دن ہو گا کہ اُن کے دائیں بائیں فرشتے ساتھ ساتھ ہوں
گے جو ان کو آسمان سے اُٹھا کر لائیں گے۔ افسوس کہ یہ لوگ کتا بیں تو پڑھتے ہیں مگر آنکھ بند کر کے۔
فرشتے تو ہر ایک انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور بموجب حدیث صحیح کے طالب العلموں پر اپنے
پروں کا سایہ ڈالتے ہیں ۔ اگر مسیح کو فرشتے اُٹھائیں تو کیوں نرالے طور پر اس بات کو مانا جائے۔
قرآن شریف سے تو یہ بھی ثابت ہے کہ ہر ایک شخص کو خدا تعالیٰ اُٹھائے پھرتا ہے حَمَلْنَاهُم فِي
الْبَرِّ وَالْبَحْرِ لے مگر کیا خدا کسی کو نظر آتا ہے؟ یہ سب استعارات ہیں مگر ایک بیوقوف فرقہ چاہتا ہے
کہ ان کو حقیقت کے رنگ میں دیکھیں اور اس طرح پر ناحق مخالفوں کو اعتراض کا موقعہ دیتے ہیں یہ
نادان نہیں جانتے کہ اگر حدیثوں کا مقصد یہ تھا کہ وہی مسیح جو آسمان پر گیا تھا واپس آئے گا تو اس
صورت میں نزول کا لفظ بولنا بے محل تھا۔ ایسے موقعہ پر یعنی جہاں کسی کا واپس آنا بیان کیا جاتا ہے۔
عرب کے فصیح لوگ رجوع بولا کرتے ہیں نہ نزول ۔ پھر کیونکہ ایسا غیر فصیح اور بے محل لفظ اس
أَفْصَحُ الْفُصَحَاء اور اَعْرَفُ النَّاس صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح منسوب کیا جائے جو تمام فصحاء کا
سردار ہے۔
یہ اعلان کتاب البریہ کے حاشیہ صفحہ ۱۸۹ تا ۱۹۳ پر درج ہے )
روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۲۲ تا ۲۲۶ حاشیه )
بنی اسراءیل اے