اشتہار عام اطلاع کے لے لئے

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اشتہار عام اطلاع کے لیے
اگر چہ یہ کتاب بعض متفرق مقامات میں عیسائیوں کے حملوں کا جواب دیتی اور ان کو مخاطب
کرتی ہے لیکن یاد رہے کہ باوجود اس بات کے کہ عیسائیوں کی کتاب امہات المومنین نے دلوں میں
سخت اشتعال پیدا کیا ہے مگر پھر بھی ہم نے اس کتاب میں جہاں کہیں عیسائیوں کا ذکر آیا ہے بہت
نرمی اور تہذیب اور لطف بیان سے ذکر کیا ہے۔ اور گوایسی صورت میں کہ دل دکھانے والی گالیاں
ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں ۔ ہمارا حق تھا کہ ہم مدافعت کے طور پر سختی کا سختی سے جواب
دیتے لیکن ہم نے محض اس حیا کے تقاضا سے جو مومن کی صفت لازمی ہے ہر ایک تلخ زبانی سے
اعراض کیا اور وہی امور لکھے ہیں جو موقعہ اور محل پر چسپاں تھے اور قطع نظر ان سب باتوں کے ہماری
اس کتاب میں اور رسالہ فریاد درد میں وہ نیک چلن پادری اور دوسرے عیسائی مخاطب نہیں ہیں جو اپنی
شرافت ذاتی کی وجہ سے فضول گوئی اور بدگوئی سے کنارہ کرتے ہیں۔ اور دل دکھانے والے لفظوں
سے ہمیں دُکھ نہیں دیتے اور نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے اور نہ اُن کی کتابیں سخت
گوئی اور توہین سے بھری ہوئی ہیں ۔ ایسے لوگوں کو بلا شبہ ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ ہماری
کسی تقریر کے مخاطب نہیں ہیں۔ بلکہ صرف وہی لوگ ہمارے مخاطب ہیں خواہ وہ بگفتن مسلمان
کہلاتے یا عیسائی ہیں جو حد اعتدال سے بڑھ گئے ہیں اور ہماری ذاتیات پر گالی اور بدگوئی سے حملہ
کرتے یا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بزرگ میں تو ہین اور ہتک آمیز باتیں منہ پر

لاتے اور اپنی کتابوں میں شائع کرتے ہیں ۔ سو ہماری اس کتاب اور دوسری کتابوں میں کوئی لفظ یا
کوئی اشارہ ایسے معزز لوگوں کی طرف نہیں ہے جو بد زبانی اور کمینگی کے طریق کو اختیار نہیں کرتے۔
ہم اس بات کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السّلام کو خدا تعالیٰ نے
سچا اور پاک اور راستباز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لاویں۔ سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا
لفظ بھی نہیں ہے جو اُن کی شانِ بزرگ کے برخلاف ہو۔ اور اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ دھوکہ
کھانے والا اور جھوٹا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر مرزا غلام احمد از قادیان
ید اشتہا ر ایام اصلح مطبوعہ باراول کے ٹائٹل پر ہے )
(روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه ۲۲۸)

آج 10 میں سے 10 باقی