واپسی قیمت براہین احمدیہ
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
واپسی قیمت براہین احمدیہ
قولہ۔ براہین احمدیہ کا بقیہ نہیں چھاپتے ۔
اقول ۔ اس توقف کو بطور اعتراض پیش کرنا محض لغو ہے۔ قرآن شریف بھی باوجود کلام الہی
ہونے کے تئیس ۲۳ برس میں نازل ہوا ۔ پھر اگر خدا تعالیٰ کی حکمت نے بعض مصالح کی غرض سے
براہین کی تکمیل میں توقف ڈال دی تو اس میں کونسا حرج ہوا۔ اور اگر یہ خیال ہے کہ پیشگی خریداروں
سے روپیہ لیا گیا تھا تو ایسا خیال کرنا بھی حق اور نا واقعی کے باعث ہوگا۔ کیونکہ اکثر براہین احمد یہ کا
حصہ مفت تقسیم کیا گیا ہے اور بعض سے پانچ روپیہ اور بعض سے آٹھ آ نہ تک قیمت لی گئی ہے اور ایسے
لوگ بہت کم ہیں جن سے دس روپے لئے گئے ہوں اور جن سے پچیس روپے لئے گئے وہ صرف چند
آدمی ہیں ۔ پھر باوجود اس قیمت کے جو اس حصص براہین احمدیہ کے مقابل پر جو منطبع ہو کر خریداروں
کو دیئے گئے ہیں کچھ بہت نہیں ہے بلکہ عین موزوں ہے۔ اعتراض کرنا سراسر کمینگی اور سفاہت
ہے۔ لیکن پھر بھی ہم نے بعض جاہلوں کے ناحق کے شور و غوغا کا خیال کر کے دو مرتبہ اشتہار دے دیا
کہ جو شخص براہین احمدیہ کی قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتابیں ہمارے حوالے کرے اور اپنی
لے یہ عنوان مضمون کی مناسبت سے حضرت میر قاسم علی صاحب نے قائم کیا ہے۔ اصل کتاب میں کوئی عنوان نہ
تھا۔ ( عبد اللطیف بہاولپوری )
دیکھئے جلد اول صفحه ۴۲۳ اشتہار نمبر ۱۰۵ (مرتب)
قیمت لے لے چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے تھے انہوں نے کتا بیں بھیج
دیں اور قیمت واپس لے لی اور بعض نے کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا مگر پھر بھی ہم نے قیمت
دے دی ۔ اور کئی دفعہ ہم لکھ چکے ہیں کہ ہم ایسے کمینہ طبعوں کی ناز برداری کرنا نہیں چاہتے اور ہر ایک
وقت قیمت واپس کر دینے پر طیار ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایسے دنی الطبع لوگوں سے
خدا تعالیٰ نے ہم کو فراغت بخشی۔ مگر پھر بھی اب مجدداً ہم یہ چند سطور بطور اشتہار لکھتے ہیں کہ اگر اب
بھی کوئی ایسا خریدار چھپا ہوا موجود ہے کہ جو غائبانہ براہین کی توقف کی شکایت رکھتا ہے تو وہ فی الفور
ہماری کتابیں بھیج دے ہم اس کی قیمت جو کچھ اس کی تحریر سے ثابت ہو گی اس کی طرف روانہ کردیں
گے اور اگر کوئی باوجود ہمارے ان اشتہارات کے اب اعتراض کرنے سے باز نہ آوے تو اس کا
حساب خدا تعالیٰ کے پاس ہے۔ اور شہزادہ صاحب یہ تو جواب دیں کہ انہوں نے کونسی کتاب ہم سے
خریدی اور ہم نے اب تک وہ کتاب پوری نہ دی اور نہ قیمت واپس کی ۔ یہ کس قدر نا خدا ترسی ہے
کہ بعض پر کینہ ملانوں کی زبانی بے تحقیق اس بات کو سنا اور پھر اس کو بطور اعتراض پیش کر دینا۔
الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان
الصلح
یہ اشتہا را یام اصبح اردو طبع اوّل کے صفحہ ۱۷۳ ۷۴ اپر درج ہے )
(روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۲،۴۲۱)