ایک پیشگوئی کا پورا ہونا اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک پیشگوئی کا پورا ہونا
اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ
اس میں یہ بیان ہے کہ پیشگوئی مندرجہ اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ ء جس
کا خلاصہ یہ تھا کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ آج
پوری ہوگئی ۔ اس پیشگوئی کا حاصل مطلب یہی تھا کہ فریق ظالم نے
فریق مظلوم کو جس قسم کی ذلت پہنچائی ہے اسی قسم کی ذلت فریق ظالم
کو پہنچے گی کوئی اس کو روک نہیں سکتا ۔ سو وہ ذلت فریق ظالم کو پہنچ گئی۔
آج میں اس خدائے قادر قدوس کے ہزار ہزار شکر کے بعد جو مظلوموں کی فریاد کو پہنچتا اور
سچائی کی حمایت کرتا اور اپنے پاک کلمات کو پورے کرتا ہے، عام مسلمانوں اور دوسرے لوگوں پر یہ
بات ظاہر کرتا ہوں کہ جو میں نے مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کے مقابل پر اس کی
بہت سی گالیوں اور بہتانوں اور دجال کذاب کافر کہنے کے بعد اور اُس کی اس پلید گندہ زبانی کے
بعد جو اس نے خود اور اپنے دوست محمد بخش جعفر زٹلی وغیرہ کے ذریعہ سے میری نسبت کی تھی ایک
اشتہار بطور مباہلہ ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کو لکھا تھا اور اس میں فریق ظالم اور کا ذب کی نسبت یہ عربی الہام
تھا کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ یعنی جس قسم کی فریق مظلوم کو مدی پہنچائی گئی ہے اسی
قسم کی فریق ظالم کو جزا پہنچے گی ۔ سو آج یہ پیشگوئی کامل طور پر پوری ہوگئی کیونکہ مولوی محمد حسین نے
بد زبانی سے میری ذلت کی تھی اور میرا نام کافر اور دجال اور کذاب اور ملحد رکھا تھا اور یہی فتویٰ کفر
وغیرہ کا میری نسبت پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں سے لکھوایا اور اسی بنا پر محمد حسین مذکور کی تعلیم
سے اور خود اس کے لکھوانے سے محمد بخش جعفر زٹلی لاہور وغیرہ نے گندے بہتان میرے پر اور
میرے گھر کے لوگوں پر لگائے ۔ سواب یہی فتویٰ پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں بلکہ خود محمد حسین
کے اُستاد نذر حسین نے اس کی نسبت دے دیا یعنی یہ کہ وہ کذاب اور دجال اور مفتری اور کافر
اور بدعتی اور اہل سنت سے خارج بلکہ اسلام سے خارج ہے اور اس فتوی کا باعث یہ ہوا کہ
محمد حسین مذکور نے تمام علماء پر اپنا عقیدہ یہ ظاہر کر رکھا تھا کہ وہ ان کی طرح اُس مہدی موعود کا
منتظر ہے جو بنی فاطمہ میں سے خلیفہ ہوگا اور کافروں سے لڑے گا اور مسیح موعود اس کی مدد کے لئے
اور اس کی خونریزی کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کے لئے آسمان سے اُترے گا اور اُس نے علماء کو
یہ بھی کہا تھا کہ پہلے میں نے غلطی سے ایسا خیال کیا تھا کہ مہدی کے آنے کی حدیثیں صحیح نہیں ہیں
مگر میں نے اب اس قول سے رجوع کر لیا ہے اور اب میں نے پختہ اعتقاد سے جانتا ہوں کہ ایسا
مہدی ضرور آئے گا اور عیسائیوں اور دوسرے کافروں سے لڑے گا اور اس کی تائید کے لئے
عیسی علیہ السلام آسمان سے اُتریں گے تا دو نو مل کر کافروں کو مسلمان کریں یا مار ڈالیں ۔ یہ اعتقاد
اُس وقت محمد حسین نے مولویوں میں جوش پھیلانے کے لئے ظاہر کیا تھا جبکہ اس نے میرے کافر
ٹھہرانے کے لئے ایک فتوی لکھا تھا اور بیان کیا تھا کہ یہ شخص مہدی موعود کے آنے سے اور اس کی
لڑائیوں سے منکر ہے لیکن جب ان دنوں میں محمد حسین کو گورنمنٹ سے زمین لینے کی ضرورت پیش
آئی تو اُس نے پوشیدہ طور پر ۱۴ راکتوبر ۱۸۹۸ء کو انگریزی میں ایک فہرست شائع کی جس میں
اس نے گورنمنٹ کو اپنا یہ احسان جتلایا ہے کہ میں اُس مہدی موعود کو نہیں مانتا جس کے مسلمان
منتظر ہیں اور وہ تمام حدیثیں جھوٹی ہیں جن میں اس کے آنے کی خبر ہے اور اس کی بدقسمتی سے اس
انگریزی فہرست کی مسلمانوں کو اطلاع ہو گئی اور لوگوں نے بڑا تعجب کیا کہ یہ کیسا منافق ہے کہ اپنی
قوم کے آگے مہدی موعود کے آنے کے بارے میں اپنا اعتقاد ظاہر کرتا ہے اور گورنمنٹ کو یہ سُنا تا
ہے کہ میں اس اعتقاد کا مخالف ہوں ۔ تب میں نے اس کے بارے میں استفتاء لکھا اور فتویٰ لینے
کے لئے پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں کے سامنے پیش کیا ۔ تب مولویوں اور نذیر حسین اُس
کے اُستاد نے بھی وہ استفتاء پڑھ کر اُسی طرح محمد حسین کو کافر اور دجال ٹھیرایا جیسا کہ مجھے ٹھیرایا
تھا اور اسی طرح ذلت کے الفاظ اس کی نسبت لکھے جیسا کہ محمد حسین نے میری نسبت لکھے تھے ۔ سو
وہ اسی طرح ذلیل کیا گیا جیسا کہ اس نے جھوٹے فتووں سے مجھے ذلیل کیا تھا۔ سو اس طرح یہ
پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ یہ سچ ہے کہ میں ایسے خونی مہدی کو نہیں مانتا کہ جو تلوار سے لوگوں کو اسلام
میں داخل کرنا چاہے گا اور نہ ایسے مسیح کے آسمان سے اُترنے کا میں قائل ہوں جو ناحق اس
خونریزی میں شریک ہوگا۔ اور میں نے دلائل قویہ سے ثابت کر دیا ہے کہ یہ اعتقاد خونی مہدی اور
ایسے مسیح کے آسمان سے اُترنے کا سراسر جھوٹ اور لغو اور بے اصل ہے اور قرآن اور حدیث سے
سراسر مخالف ہے۔ اب ہر ایک سوچ سکتا ہے کہ اس منافقانہ کارروائی سے جو محمد حسین گورنمنٹ کو تو
کچھ کہتا رہا اور پوشیدہ طور پر لوگوں کو کچھ کہتا رہا۔ کامل درجہ پر اس کی ذلت ہوگئی ہے اور مولویوں
کی طرف سے وہ بڑے خطاب بھی اس کو مل گئے ہیں جو سراسر ظلم سے اس نے مجھے دیئے تھے یعنی
ہر ایک نے اس کو کذاب اور دجال کہا ہے لیے
رہا یہ امر کہ اب گورنمنٹ عالیہ اس کی نسبت کیا رائے رکھتی ہے۔ سو ہماری دانا گورنمنٹ ادنی
توجہ سے سوچ سکتی ہے کہ ایسا منافق جس نے گورنمنٹ کے سامنے جھوٹ بولا کہ میں یہ کارروائی
کر رہا ہوں کہ خونی مہدی کے آنے کے خیالات لوگوں کے دل سے مٹا دوں اور مولویوں کو یہ لکھ لکھ
کر دیتا رہا کہ اس اعتقاد پر پختہ رہو کہ مہدی خونی فاطمہ کی اولاد سے ضرور آئے گا۔ اور کہتا رہا کہ جو
شخص یہ اعتقاد یہ اعتقاد چھوڑتا ہے وہ کافر ہو جاتا ہے ایسے منافق کے قول اور فعل کا کیا اعتبار ہے اور کون سا
فائدہ اس کے وجود سے گورنمنٹ کو پہنچ سکتا ہے۔
پھر دوسری خیانت جو اس کی ذلت کا موجب ہے یہ ہے کہ اس نے گورنمنٹ پر یہ ظاہر کیا ہے
کہ میں سلطان روم کو خلیفہ برحق نہیں سمجھتا کیونکہ وہ قریش میں سے نہیں اور پھر اپنی اشاعة اشاعة السنه
نمبر ۵ جلد ۱۸ صفحه ۱۴۳ سطر ۶ میں میری مخالفت کے لئے مسلمانوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ حضرت
سلطان المعظم مسلمانوں کے مذہبی پیشوا اور خلیفہ برحق ہیں ان سے استغنا موجب کفر ہے اب اس
جگہ اس نے سلطان روم کو خلیفہ برحق مان لیا ہے اور انگریزی سلطنت کی نسبت اُسی صفحہ میں یہ رائے
ظاہر کی ہے کہ اُن کی اطاعت پولیٹیکل نظر سے یعنی محض منافقانہ طور پر اور مصلحت وقت کے لحاظ سے
کرنی چاہیے ۔ مگر مذہبی نظر سے یعنی دلی اخلاص صرف سلطان ہی واجب الاطاعت ہے۔“ اس
تقریر میں اس نے یہ خیانت کی ہے کہ جو مذہبی آزادی اور مذہبی فوائد ہمیں سلطنت انگریزی سے
پہنچے ہیں ان سب کا انکار کر دیا ہے اور سرکار انگریزی کے ایک ثابت شدہ احسان کا خون کر دیا ہے اور
یہ نہیں سوچا کہ سکھوں کے وقت میں جب ہمارے تمام دینی فرائض روکے گئے تھے اور مذہبی احکام
لے یہ شخص یعنی محمد حسین اپنے تئیں اہلحدیث علماء کا سرگروہ اور ایڈووکیٹ ظاہر کرتا ہے۔ اس صورت میں ضروری
ہے کہ جو گروہ کا اعتقاد ہو وہی سرگروہ کا ہو چنانچہ وہ خود بھی رسالہ اشاعۃ السنہ نمبر ۵ جلد ۱۳ میں مہدی خونی کی
نسبت اپنا اعتقاد ظاہر کرتا ہے۔ منہ
کے بجالانے میں ہر وقت جان اور مال اور عزت کا اندیشہ تھا یہاں تک کہ بلند آواز میں بانگ دینے
سے مسلمانوں کے خون بہائے جاتے تھے۔ اس وقت سلطان روم کہاں تھا ؟ آخر انگریز ہی تھے
جو ہمارے چھوڑانے کے لئے معقاب کی طرح دور سے آئے اور صد ہا دینی روکوں سے ہمیں آزادگی
دی۔ یہ بڑی بد ذاتی ہوگی کہ ہم اس سے انکار کریں کہ گورنمنٹ انگریزی کے وجود سے دینی فوائد
ہمیں کچھ بھی نہیں پہنچا۔ بلا شبہ پہنچا ہے بلکہ سُلطان روم سے زیادہ پہنچا ہے۔ اس گورنمنٹ کے آنے
سے ہم اپنے فرائضِ مذہبی آزادی سے ادا کرنے لگے ۔ ہمارے مذہبی مدر سے کھل گئے ۔ ہمارے
واعظ خوب تسلی سے وعظ کرنے لگے۔ سکھوں کے وقت کسی ہندو کو مسلمان کرنے سے اکثر خون
ہو جاتے تھے۔ صد ہا مسلمان اسی وجہ سے قتل کئے گئے بلکہ آگ میں جلائے گئے اور درندوں کے
آگے ڈالے گئے ۔ اب انگریزی عمل داری کا جھنڈا ہمارے ملک میں کھڑا ہونے سے ہزار ہا ہندو
مسلمان ہو گئے ہزار ہا دینی کتابیں شائع ہو گئیں اور مسلمانوں نے اعلیٰ درجہ تک دینی علوم میں ترقی کی
اور ہمیں اس گورنمنٹ کے آنے سے وہ دینی فائدہ پہنچا کہ سلطان روم کے کارناموں میں اس کی
تلاش کرنا عبث ہے ۔ اب کس قدر نا شکری بلکہ بدذاتی ہو گی کہ ہم ان تمام احسانوں کو اندر ہی اندر د با
دیں اور اس شکر کا اقرار نہ کریں جو انصاف کے رو سے ہمیں کرنا لازم ہے۔ کیا یہ سچ ہے کہ انگریزی
سلطنت سے ہمیں امن اور آزادی اور دینی فائدہ نہیں پہنچا؟ ہرگز سچ نہیں ۔ پھر محمد حسین کا یہ قول کہ وہ
یہ تمام احسانات سلطان روم کی طرف منسوب کرتا ہے کس قدر بے انصافی اور ظلم پر مبنی ہے۔ وہ لکھتا
ہے کہ ہم لوگ انگریزوں کی اطاعت محض پولیٹیکل نظر سے کرتے ہیں ورنہ دینی حمایت ان کی طرف
سے کچھ بھی نہیں یہ سب سلطان کی طرف سے ہے ۔ یہ دونو فقرے اس کے ایسے برے اور
گندے اور فتنہ انگیز ہیں کہ اگر میرے منہ سے بھی نکلتے تو میں ضرور اپنے او پر فتوی دیتا کہ میں
نے سرکار انگریزی کے بے شمار دینی احسانوں کے مقابل سخت نا شکر گزاری اور نمک حرامی کا
کلمہ استعمال کیا ہے ۔ ان لوگوں نے اسی بنا پر مجھے کافر ٹھہرایا تھا جبکہ میں نے سلطان روم کے
مقابل گورنمنٹ انگریزی کے احسانات کو ترجیع دی تھی جس کی نسبت سید احمد خانصاب کے
سی ایس آئی نے اپنے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ مع تہذیب الاخلاق ۲۴ / جولائی ۱۸۹۷ء میں
میری گواہی تھی ۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ حیا دار آدمی کے لئے یہ ذلت بھی کچھ تھوڑی نہیں کہ گورنمنٹ کے سامنے
جھوٹ بولا اور اپنی قوم سے بھی اپنی نسبت کافر اور کذاب اور مفتری کا فتوی سُنا ۔ سو بلا شبہ وہ الہامی
پیشگوئی اس پر پوری ہو گئی جس میں لکھا تھا کہ فریق ظالم اسی قسم کی ذلت دیکھے گا جو اُس نے فریق
مظلوم کی ۔ اب ذیل میں مولویوں کا وہ فتویٰ جس میں مولوی نذیر حسین محمد حسین کا اُستاد بھی شامل ہے
لکھتا ہوں اور ناظرین پر اس بات کا انصاف چھوڑتا ہوں کہ میرے الہام ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو غور سے
پڑھ کر خود گواہی دیں کہ خدا تعالیٰ نے کیسے وہی الفاظ محمد حسین کی نسبت مولویوں کے منہ سے نکالے
جو محمد حسین نے میری نسبت کہے تھے اور یہی معنے اس الہامی فقرہ کے ہیں کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا ۔
نقل فتوی شامل ہذا ہے ۔
راقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ۳ ر جنوری ۱۸۹۹ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَالصَّلوةُ وَالسَّلَام عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع کہ ایک شخص مہدی موعود کے آنے سے جو آخری
زمانہ میں آئے گا۔ اور بطور ظاہر و باطن خلیفہ برحق ہوگا۔ اور بنی فاطمہ میں سے ہوگا ۔ جیسا کہ
حدیثوں میں آیا ہے ۔ قطعاً انکار کرتا ہے اور اس جمہوری عقیدہ کو کہ جس پر تمام اہل سنت دلی یقین
رکھتے ہیں سراسر لغو اور بیہودہ سمجھتا ہے اور ایسا عقیدہ رکھنا ایک قسم کی ضلالت اور الحاد خیال کرتا
ہے ۔ کیا ہم اس کو اہل سنت میں سے اور راہ راست پر سمجھ سکتے ہیں یا وہ کذاب اور اجماع کا
چھوڑ نے والا اور ملحد اور دجال ہے ۔ بَيِّنُوا تُوجَرُوا - المرقوم ۲۹ دسمبر ۱۸۹۸ء مطابق
۱۵ رشعبان المبارک ۱۳۱۶ھ
السائل المعتصم بالله الاحد مرزا غلام احمد عا احمد عافاه الله واید
جو شخص عقیدہ ثابتہ مسلّمہ اہل سنت و جماعت سے خلاف کرے تو وہ صریح اور بے شک اس
آیت کریمہ کے وعید کا مستحق ہے۔ قال عز من قال و من يشاقق الرسل من بعد ما تبين له
الهدى و يتبع غير سبيل المؤمنين نوله ما تولى و نصله جهنم و ساءت مصيرا ۔
قال صلى الله عليه وسلم من فارق الجماعة قيد شبر فقد خلع ربقة الاسلام من
عـنـقــه رواه احمد و ابو داؤد ۔ قال صلّى الله عليه وسلم اتبعوا السواد الاعظم فانه
من شَدّ شُدّ في نار رواه ابن ماجه ۔ قال صلى الله عليه و سلم ان الله لا يجمع امتى
على ضلالة و يد الله على الجماعة و من شَدَّ شُدّ في النار ۔ رواه الترمذی۔ اور جمہور
اہل سنت اس پر متفق ہیں کہ مہدی علیہ السلام اخیر زمانہ میں تشریف لاویں گے اور بنی فاطمہ میں سے
ہوگا اور اس کے ہاتھ سے دین غالب ہوگا اور ظاہر باطنی خلافت کرے گا ۔ وَمَنْ خَالَفَ عَنْ
ذَالِكَ فَقَدْ ضَلَّ وَأَضَلَّ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ سَبِيلٍ -
حررة عبد الحق الغزنوی تلمیذ مولوی عبداللہ غزنوی
(۲) در باب مہدی معہود و نزول عیسیٰ بن مریم رسول اللہ وخروج دجال اکبر احادیث متواترہ
وارد اند و بریں است اجماع اہل سنت و جماعت منکر احادیث متواترہ کافر و مخالف اہل سنت
و جماعت مبتدع وضال و مضل است - فقط
عبد الجبار بن عبد الله الغزنوى على الله عنهما
(۳) اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایسا شخص جس کا ذکر سوال میں مندرج ہے ۔ مبتدع اور
دائرہ اہل سنت و جماعت سے خارج ہے۔ کما حرره الحجيب انا عبد الله اغنی ابومحمد زبیر غلام رسول الحنفی
ابومحمد زبیر غلام رسول الحی القاسمی عفی عنہ امرت سری
(۴) جو کچھ مولوی عبدالحق صاحب نے جواب میں لکھا ہے میرا اس سے اتفاق ہے۔ ایسے
آدمی کے ملنے والوں سے پر ہیز چاہیے و نشست برخاست ترک کرنی چاہیے۔ وانا ابو عبے احمد اللہ
امرت سری
مہیں لے
(۵) علماء عظام کا جواب صحیح ہے۔ بیشک شخص مذکور السوال ضال اور مضل ہے اور اہلسنت سے خارج ہے۔
فقیر غلام محمد الگوی عفا عنه امام مسجد شاہی لاہور بقلم خود
ا یہ مہر انجمن تائید الاسلام امرت سر کی ہے جس کے ممبر تین سو کے قریب علماء و رئیس وغیرہ ہیں ۔ منہ
(۶) امام مہدی علیہ و علی آبائه الصلوۃ والسلام کا قرب قیامت میں ظہور فرمانا اور دنیا کو
عدل و انصاف سے پُر کرنا احادیث مشہورہ سے ثابت ہے اور جمہور امت نے اسے تسلیم کیا ہے ۔
اس امام موصوف کے تشریف لانے کا انکار صریح ضلالت اور مسلک اہلسنت والجماعت سے انحراف
کرنا ہے۔ عن عبد الله بن مسعود قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم
لا تذهب الدنيا حتى يملك العرب رجل من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمی۔ رواه
الترمذی و ابو داؤد و رواية له قال لولم يبق من الدنيا الا يوم يطول الله ذلك
اليوم حتى يبعث الله فيه رجلا منى او من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمی و اسم ابيه
اسم ابي يملأ الارض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما و جورا۔ مشکوة شریف ۔ قال
العلامة التفتازانى فى المقاصد قد وردت الاحاديث الصحيحة في ظهور امام من
ولد فاطمة الزهراء رضى الله عنها يملأ الدنيا قسطاً وعد لا كما ملئت جورا و
ظلما۔ هذا ما عندى و الله اعلم بالصواب كتبه العبد المذنب المفتي محمد عبد الله عفا
اللہ عنہ ( پروفیسر اور نینٹل کالج لاہور و پریسیڈنٹ انجمن حمایت اسلام لاہور و سیکرٹری انجمن
مستشار العلماء ) ۔
(۷) شخص مذکور سوال مفتری کذاب و ضال و مضل و خارج اہلسنت سے ہے الراقم
سید محمد نذیر حسین دہلوی ۔ بقلم خود
(۸) الجواب صحیح و صواب (۹) صحیح الجواب
محمد یعقوب الی الله علوی سید مما لا السلام سید محمد نذیر حسین سید محمد ابو الحسن
غفر الله القوى
غفر له
(۱۰) جو عقیدہ خلاف اہلسنت والجماعت ہو وہ اہل اسلام کے نزدیک کس طرح معتبر ہو
سکتا ہے۔ فقیر حشمت علی علی اللہ عنہ
مبر محمد عبد الغفار ابوالحسن محمد اسماعیل خلیل الرحمن المنان
ابوليسار
غفر له
مهر
(۱۱) جو شخص مہدی علیہ السلام کا انکار کرے وہ گمراہ ہے اور احادیث نبوی صلعم کا منکر ہے۔ فقط
محمد وصیت علی
محمد شاہ عفی عنہ
العبد الحيف محمد وصیت علی مدرس مدرسه حسین بخش صاحب
(۱۲) أَصَابَ مَنْ أَجَابَ - محمد شاہ عفا عنه
(۱۳) جو شخص کہ احادیث صحیحہ سے اور اجماع سے انکار کرے اس کی ضلالت اور گمراہی میں
کچھ شک نہیں کیونکہ سینکڑوں حدیثوں سے امام مہدی علیہ السلام کا آنا اخیر زمانہ میں ثابت ہے اور یہ
شخص اور
کذاب اور دجال ہے ۔ فقط محمد یونس
مدرس مدرسه مولوی عبد الواحد صاحب محمد یونس
(۱۴) الجواب صحیح - فتح محمد مدرس مدرسه فتح پوری دہلی فتح محمد
(۱۵) جو شخص مہدی علیہ السلام کا انکار کرے وہ گمراہ ہے۔ عبد الغفور مدرس مدرسہ حسین بخش عبد الغفور
(۱۶) جو شخص حضرت مہدی علیہ السلام کے وجود باجود کا انکار کرے وہ دائرہ اسلام سے ائرہ اسلام سے
خارج ہے۔ ایسے مغشوش الرائے یا وہ گو عبدالدنیا کے کلام کا اعتبار نہیں ۔ ایسا شخص منکر احادیث نبویہ ایسا
صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اس کا مقام نار ہے۔ محمد عبد الغنی الہ آبادی مدرس مدرسہ فتح پوری
(۱۷) واقعی پیشخص مخالف حدیث نبوی کے عقیدہ رکھتا ہے۔ ایسے شخص کا مکان بلا شک نار
ہے کیونکہ یہ فعل اہل بدعت کا ہے۔ محمد ہدایت اللہ عفی عنہ فلتی علاقہ کانپور مدرس مدرسہ فتح پوری دہلی ۔
(۱۸) جو شخص امام مہدی علیہ السلام کا انکار کرتا ہے وہ گمراہ ہے اور احادیث صحاح کا منکر
ہے۔ مثلاً تر نمدی وغیرہ میں یہ حدیثیں موجود ہیں ۔ عبداللہ خاں بچھرا یونی بقلم خود ۔ مہر
الصحيح
(۱۹) الجواب الصحیح واقعی حدیث نبوی صلعم کا منکر ہے اور ایسے عقیدہ کا شخص کذاب لوگوں
میں سے ہے۔ فقط ۔
مولوی محمد عبدالرزاق خلف حاجی خدا بخش المتخلص نا چیز ساکن قصبه خورجه ضلع بلند شهر
(۲۰) الجواب - أَقُولُ وَ بِاللهِ التَّوْفِيقُ ۔ معلوم ہو کہ انکار ظہور امام مہدی سے جیسے احادیث
میں ہے اور سلفاً وخلفاً اہل اسلام کے نزدیک مسلّم ہے صرف ضلالت اور گمراہی ہے۔ اور یہ انکار کسی دجال
کا کام ہے ۔ فقط - وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
دستخط الراقم عبدالعزیز عفی عنہ لود یا نوی
(۲۱) از بنده رشید احمد عفی عنہ ۔ بعد سلام مسنون مطالعه فرمایند
مسیح موعود کا آنا اور مہدی کا آنا احادیث صحیحہ سے ثابت ۔ ہے چنانچہ ابوداؤد میں ان الفاظ
میں وارد ہوئی ۔ لولم يبق من الدنيا الا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث رجلا منى
او من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمی و اسم ابيه اسم ابي يملأ الأرض قسطا وعدلا
كما ملئت ظلما و جورا انتهى ۔ پس جو شخص اس سے منکر ہے وہ مخالف عقیدہ سنت جماعت اور
خاطی ہے اس کو ہرگز متبع سنت نہ جاننا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
تعداد
رشید احمد
مورخه ۱۸ شعبان ۱۶ ہجری
۲۰۰۰ مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ۷ جنوری ۱۸۹۹ء
( تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۱ تا ۹)