ایک پیشگوئی کا پورا ہونا جس میں علماء دینی اور اخلاقی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دوسرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک پیشگوئی کا پورا ہونا
جس سے علماء پنجاب و ہندوستان دینی و اخلاقی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں
اے علماء پنجاب و ہندوستان خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے حالات پر رحم کرے۔ آپ کو معلوم ہو
کہ اس وقت اس خدا نے جو سچائی کو پسند کرتا اور نفاق اور جھوٹ سے نفرت کرتا ہے۔ آپ لوگوں
کے لئے بڑا عمدہ موقعہ دیا ہے کہ آپ اس فتوے پر نظر کر کے جو آپ نے ۵ ارشعبان ۱۳۱۶ھ کے
استفتاء کے پیش ہونے کے وقت دیا ہے آئندہ اس طریق کو اختیار کریں جو تقویٰ اور دیانت اور
امانت کے مناسب حال ہے۔
اس امر کی تفصیل یہ ہے کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ مولوی محمد حسین ایڈیٹر اشاعة السنة جو
آپ لوگوں کا سرگروہ کہلاتا ہے۔ کئی سال سے مجھے مہدی معہود کا منکر قرار دے کر کیسی بدگوئی اور
بد زبانی کی کارروائی میری نسبت کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ اب اس نے گالیوں اور طرح طرح کے
افتراؤں اور تہمتوں کو انتہا تک پہنچا دیا اور میری تو ہین اور ازالہ حیثیت عرفی میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں
رکھا اور ایک شخص محمد بخش جعفر زٹلی نام کو کئی قسم کی طمع دے کر اس بات کے لئے مقرر کیا کہ وہ اس بات
کا برا بر سلسلہ جاری رکھے کہ طرح طرح کے گندے اشتہار گالیوں سے بھرے ہوئے میری نسبت
جاری کرے۔ پس بے عزتی اور توہین اور ازالہ حیثیت عرفی میں کوشش کی گئی اور اب تک برابر بلا ناغہ
یہ سلسلہ جاری رہا اور بار بار اشتہاروں اور خطوط کے ذریعہ سے مباہلہ کی درخواست بھی کی گئی تو مجھے
اندیشہ ہوا کہ یہ ناپاک کارروائی محمد حسین اور اس کے رفیقوں کی کسی فتنہ کی موج موجب نہ ہو اور میرے
گروہ کو اس سے اشتعال پیدا نہ ہو اس لئے میں نے اپنی جماعت کو گورنمنٹ میں میموریل بھیجنے کی
صلاح دی تا کہ گورنمنٹ کی طرف سے انتظاماً اس گندی کارروائی کے انسداد کے لئے کوئی حکم جاری
ہو اور اس طرح پر ایک مظلوم فرقہ اپنا انصاف پا کر خاموشی اختیار رکھے۔ لیکن گورنمنٹ کی طرف سے
اس میموریل کا صرف اس قدر جواب آیا کہ بذریعہ عدالت چارہ جوئی کرنی چاہیے اور اس جواب کا
یہ نتیجہ ہوا کہ محمد حسین اور اس کے رفیق محمد بخش نے اپنی بد گوئی کے اشتہار شائع کرنے میں اور بھی ترقی
کی ۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ عدالتوں میں نالش کرنا ہمارا طریق نہیں ہے۔ سوانہوں نے پہلے سے بھی
زیادہ تیزی اور گندہ زبانی سے میری نسبت گالیوں سے بھرے ہوئے اشتہار شائع کرنے شروع کر
دیئے اور اس پر جعفر زٹلی محمد حسین کی ایما سے مباہلہ پر بھی زور دیتا رہا۔ چنانچہ کئی اشتہار مباہلہ کے لئے
بھیجے اور ہمارے دل کو بار بار دکھایا۔ چونکہ ان فتنہ انگیز تحریروں کے بداثر کا اندیشہ تھا اس لئے میں
نے ان فتنوں کے روکنے کی غرض سے یہ مصلحت سمجھی کہ مباہلہ کے طور پر نہایت نرم الفاظ میں ایک
اشتہار لکھوں۔ سو میں نے ایک اشتہا ر ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کو شائع کیا۔ اس اشتہار کا خلاصہ مطلب
صرف ایک دعا تھی یعنی یہ کہ ہم دونوں فریق میں سے جو ظالم ہے خدا اس کو ذلیل کرے۔ اور اس دُعا
پر ایک الہام ہوا تھا جس میں ارادہ الہی ان الفاظ سے بتلایا گیا تھا کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ
تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۔ یعنی جس فریق ظالم کی طرف سے فریق مظلوم کو کوئی بدی پہنچی ہے اسی قسم کی بدی
فریق ظالم کو پہنچے گی سو یہ پیشگوئی محمد حسین کے حق میں بہت جلدی پوری ہوگئی ۔ کیونکہ پیشگوئی کا اصل
مطلب اس شخص کو ذلت پہنچنا تھا جو کا ذب اور ظالم ہو۔ اور الہام الہی میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ اسی قسم
کی ذلت اس کو پہنچے گی جو اس نے پہنچائی ہو۔ سو یہ الہام کامل طور پر ۲۹ دسمبر ۱۸۹۸ء کو پورا ہو گیا۔
کیونکہ اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے بعد تاریخ مذکورہ میں محمد حسین کی یہ ایک خیانت آمیز ا
کارروائی پکڑی گئی کہ اس نے محض دروغ گوئی کی راہ سے گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو یہ یقین دلایا کہ
وہ اس مہدی کے آنے کا منکر ہے جو بنی فاطمہ میں سے آئے گا اور کافروں سے لڑے گا۔ اور اس
بارے میں زمین کی طمع کے لئے ایک تحریر انگریزی میں ۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ء کو شائع کی اور اس میں
گورنمنٹ کو اپنا یہ احسان جتلایا کہ میں مہد یا کہ میں مہدی کے آنے کی تمام حدیثیں غلط سمجھتا ہوں اور پہلے سے
گورنمنٹ کو یہ دھو کہ بھی دے رکھا کہ میں اہل حدیث کا سرگروہ ہوں یعنی میرا اور ان کا ا ایک عقیدہ
ہے اور ادھر پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں کو یوں خراب کیا کہ ان کو بار بار یہی سبق دیا کہ
مہدی معہود ضرور آئے گا اور وہ خلیفہ وقت اور صاحب السیف والامر ہو گا اور بار باران کو یہی کہتا رہا
کہ میرا اور تمہارا مہدی کے بارے میں عقیدہ ایک ہے اور میں اس مہدی کا قائل ہوں جو تلوار کے
ساتھ دین کو پھیلائے گا اور خلیفہ المسلمین ہوگا اور اسی بنا پر اس نے میری تکفیر کے لئے استفتاء طیار کر
کے شور قیامت برپا کیا۔ سو جب مولوی محمد حسین کا اس قسم کا رسالہ مجھے دستیاب ہوا تو اسی وقت میں
نے سمجھ لیا کہ اب اس بنا پر پیشگوئی اشتہار مباہلہ ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء کامل طور پر پوری ہو گئی تب میں نے
بلا توقف اسی تاریخ یعنی ۲۹ دسمبر ۱۸۹۸ء کو ایک استفتاء لکھا اور علماء پنجاب اور ہندوستان سے یہ
فتوی طلب کیا کہ ایسا شخص جو مہدی کے وجود سے منکر ہے اس کے حق میں تمہارا کیا فتویٰ ہے سو
نذیر حسین دہلوی اس کے استاد نے جیسا کہ مجھے کذاب دجال مفتری لکھا تھا ایسا ہی بلا توقف محمد حسین
کی نسبت فتوی دے دیا کہ وہ کذاب دجال مفتری ہے اور مولوی عبد الجبار غزنوی نے اس کی نسبت
یہ فتوی دیا کہ وہ کافر اور گمراہ اور ضال مضل ہے اور عبد الحق غزنوی نے اپنے فتوئی میں اس کو جہنمی اور
گمراہ ٹھہرایا اور مولوی احمد اللہ امرتسری نے اپنے فتوی میں عبد الحق سے اتفاق کیا مگر اتنا زیادہ لکھا کہ
ایسے گمراہ کے ساتھ میل ملاقات اور نشست برخواست جائز نہیں۔ لدھیانہ اور لاہور کے مولویوں
نے بھی ان فتووں سے اتفاق کیا اور مولوی عبداللہ صاحب پروفیسر اور نینٹل کالج لاہور نے بڑے
شدّ ومد سے حدیثوں کے حوالہ سے اس خیانت پیشہ کی خبر لی اور مولوی عبدالعزیز لدھیانوی اور مولوی
رشید احمد گنگوہی اور مولوی محمد یعقوب دہلوی اور دیگر علماء نامدار نے جیسا کہ ایسے شخص کی سزا تھی بڑی
شد و مد سے فتوے لکھے اور تمام علماء کے فتووں کا خلاصہ یہی ہے کہ انہوں نے اس خیانت پیشہ اور
مہدی معہود کے منکر کو کافرد جال بے ایمان مفتری کذاب جہنمی دائرہ اسلام سے خارج گمراہ ضال
مضل اور ایسا ہی دوسرے الفاظ سے یاد کیا اور اس طرح پر اس پیشگوئی کو اپنے ہاتھوں سے پورا کیا
کہ جو میں نے اشتہار مباہلہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی تھی ۔
اب میں ان تمام مولویوں کو جنہوں نے منکر مہدی معہود کی نسبت یہ فتوی دیا ہے یہ نیک صلاح
دیتا ہوں کہ اگر وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان پر منافقانہ طریق کا کوئی دھبہ نہ لگے اور ان کی دیانت اور
امانت اور تقویٰ اور دینداری میں فرق نہ آوے تو وہ بلا توقف ایک جلسہ کر کے محمد حسین بٹالوی
صاحب اشاعة السنه کو اس جلسہ میں بلاویں اور اس کو صاف طور پر کہہ دیں کہ آج تک تم ہم سب
پر یہ اپنا اعتقاد ظاہر کرتے رہے کہ تمہارا یہی عقیدہ ہے ہے کہ کہ تم تم اس اس مہدی معہود کے قائل ہو جو بنی فاطمہ فام
میں سے آئے گا اور لڑائیاں کرے گا اور دین کو پھیلائے گا اور اب تمہاری نسبت یہ بیان کیا گیا ہے
کہ تم نے زمین لینے کی طمع سے گورنمنٹ کو یہ احسان جتلانا چاہا ہے کہ تم ان تمام حدیثوں کو جو
مہدی معہود کے بارے میں آئی ہیں جھوٹی سمجھتے ہو اور تم نے صریح طور پر ایک انگریزی فہرست
مورخہ ۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ء میں مہدی کی حدیثوں کی نسبت لفظ موضوع لکھ کر اپنا عقیدہ انکار مہدی
ظاہر کر دیا ہے۔ اب یا تو صاف طور پر اپنا تو بہ نامہ چھاپ کر شائع کروتا گورنمنٹ عالیہ کو بھی تمہارے
اندرونی حالات معلوم ہوں اور یا اس بات کو مان لو کہ تم اس ہمارے فتوے کے مستحق اور اہلحدیث
کے عام عقیدہ کے مخالف اور دجال اور کذاب اور ملحد اور بے دین ہو۔
غرض اب تمام علماء کا فرض ہے کہ محمد حسین سے ضرور فیصلہ کریں اور اگر وہ فیصلہ چھاپ کر شائع
نہ کریں تو ان کی مولویت اور تقویٰ اور طہارت کا یہی نمونہ کافی ہے کہ وہ فتویٰ جس کو انہوں نے اپنی
قلم سے لکھا اب محض نفسانی مصالح سے اس کے پابند رہنا نہیں چاہتے اور جس کو اپنے فتووں میں
کافر اور بے دین اور کذاب اور دجال اور مفتری قرار دیا اور اس سے کنارہ کرنے کا بھی حکم دیا۔ پھر
اس سے مخالطت اور موانست رکھتے ہیں۔ یہ کس قدر بد چلنی اور بدامانتی اور ناپا کی نفس کا طریق ہوگا
کہ جب میں نے ایسے مہدی سے انکار کیا تو مجھے کافر اور دجال ٹھیرانے میں اب تک برابر کوششیں
ہو رہی ہیں اور جب محمد حسین نے نفسانی طمع کے لئے ایسے مہدی سے انکار کیا تو اس کے ساتھ برابر
میل ملاقات جاری رہے۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ میں
منافقوں اور کافروں کو ایک ہی جگہ جمع کروں گا۔
پس اب آپ لوگوں کو ڈرنا چاہیے کہ اس فتویٰ کے بعد خاموشی اختیار کر کے منافقوں کے ذیل
میں نہ آجائیں ۔ وَقَالَ اللهُ تَعَالَى - إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ہے اگر ممکن
ہو تو محمد حسین کا دامن اس الزام سے اسی کے صریح اقرار سے پاک کرنا چاہیے۔ ورنہ بآواز بلند اپنے
فتویٰ کی جابجا اشاعت کرنی چاہیے۔ خاص کر مولوی نذیر حسین دہلوی کہ اب قبر میں پاؤں لٹکائے
ہوئے ہیں بڑے الزام کے نیچے ہیں کیونکہ انہوں نے اس استفتاء میں موٹی قلم سے یہ فتویٰ دے دیا
ہے کہ ایسا شخص مفتری کذاب اور دائرہ اہل سنت سے خارج ہے۔ اب چاہیے کہ وہ اس فتوے کے
بعد محمد حسین اپنے شاگرد سے پورا فیصلہ کریں۔ یا اس سے تو بہ نامہ لیں اور شائع کریں اور یا اس کا وہ
عقیدہ جواہل حدیث کا اجماعی عقیدہ ہے اس کی قلم سے لکھوا کر شائع کرادیں تا گورنمنٹ بھی اُس کے
منافقانہ حالات سے دھو کہ میں نہ رہے۔ اور اگر ان باتوں میں سے کوئی بات نہ ہو تو اپنے فتوے کو
اس کی نسبت عام طور پر شائع کر دیں۔ اور اگر ایسا نہ کریں تو پھر یا د رکھنا چاہیے کہ وہ اپنی ریش سفید کو
منافقانہ سیاہی کے ساتھ قبر میں لے جاویں گے۔
بالآخر ہم مردانہ طور پر اپنا اعتقاد ظاہر کرتے ہیں کہ یہ خیالات ان تمام مولویوں کے کہ
خونی مہدی کسی وقت آنے والا ہے جو بنی فاطمہ میں سے ہوگا اور وہ جبر کے ساتھ دین کو غالب کرے گا
اور خلیفہ یعنی بادشاہ ہوگا بالکل لغو اور باطل اور جھوٹا عقیدہ ہے جو قرآن او را۔ ن اور احادیث صحیحہ سے ہرگز
ثابت نہیں ہو سکتا۔ بلکہ یہ ثابت ہے کہ ایسے زمانہ میں جبکہ خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی ۔ اور
غفلت پھیل جائے گی ۔ تب حضرت عیسی علیہ السلام کے اخلاق پر اور بروزی طور پر ایک شخص آئے گا
ا النساء : ١٤٦
جو نہ لڑے گا اور نہ خونریزی کرے گا یزی کرے گا اور نہ زمین کی بادشاہی اور خلافتِ ظاہری سے " اسے اس کو کچھ سروکار
ہوگا۔ اور محض روحانی طور پر سچے دین کی دلائل اور نشانوں کے ساتھ مدد کرے گا اور نیک دل اور
غریب طبع انسان اس کے ساتھ شامل ہو جاویں گے۔ سو یا د رکھو کہ وہ پیشگوئی تمہارے ملک میں پوری
ہو گئی ۔ اب کسی خونی مہدی کی انتظار عبث ہے۔ دلوں کو صاف کرو اور نفسانی جوشوں کے تابعدارمت
بنو اور سچائی کے ساتھ اور علمی طاقت کے ساتھ اور روحانی برکتوں کے ساتھ دین کی مدد کرو نہ یہ کہ
تلوار کے زمانہ کی انتظار کرو۔ اُس دین میں کیا خوبی ہو سکتی ہے جو اپنی ترقی میں تلوار کا محتاج ہے؟ سو
یقینا سمجھو کہ اسلام تلوار کا محتاج نہیں۔ اسلام اُسی خدا کی طرف ہدایت کرتا ہے جو زمین و آسمان کے
دیکھنے سے بھی اس کا موجود ہونا ثابت ہوتا ہے۔
سو ایسے خیالات سے تو بہ کرو اور روحانیت کے طالب بنوتا تمہارے دل روشن اور پاک ہوں
اور تاہر ایک قسم کا فساد اور فتنہ تم سے دور ہو اور تا تم پاک دل ہو کر اس خدا کو دیکھ سکو جو بغیر حقیقی پاکیزگی
کے نظر نہیں آ سکتا۔ یہی راہ خدا کے پانے کی راہ ہے۔ خدا ہر ایک کو اس کی توفیق دے۔آمین
الراقم الناصح میرزاغلام احمد از قادیان
ضمیمہ اشتہار ہذا
مورخه ۶ جنوری ۱۸۹۹ء
محمد حسین کی فہرست انگریزی مورخہ ۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ء کا عنوان یہ ہے۔
۶ جنوری ۱۸۹۹ء
The following is a list of articles in the Ishat- us-
Sunnah where in the illegality of rebellion against or
apposition to the govt and the true nature of Jehad
(crescentade) is explained۔
ترجمہ ۔ ذیل میں فہرست اُن مضامین اشاعۃ السنہ کی ہے جن میں گورنمنٹ کی مخالفت اور
اس کے برخلاف بغاوت کا نا جائز ہونا اور جہاد کی اصل حقیقت کو بیان کیا ہے۔
اس کے بعد شیخ محمد حسین ایک ایک دو دو سطر میں نتیجہ اور لب لباب ان مضامین کا دیتا ہے جو
اس نے مذکورہ بالا غرض کے لئے ۱۸۶۹ء سے لے کر ۱۸۹۶ء تک لکھے۔ ان ہی مضامین میں وہ
مہدی کے متعلق مضامین کا ذکر کرتا ہے جن کا وہ لب لباب صفحہ ۵ میں اس طرح پر درج کرتا ہے۔
Criticism of Traditions regarding the Mehdi and
arguments showing their incorrectness۔
ترجمہ۔ ان حدیثوں پر جرح کی گئی ہے جو مہدی کے متعلق ہیں اور دلائل دیئے گئے ہیں جن
سے ان حدیثوں کا غلط اور نا درست ہونا ثابت ہوتا ہے۔ ا
Questioning the authenticity of traditions describing
the signs of the Mehdi۔
ترجمہ۔ جن حدیثوں میں مہدی کی علامات دی گئی ہیں اُن کے غیر وضعی ہونے پر شبہ ہے۔
اس فہرست کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں صرف وہی مضمون درج کرنے مد نظر
ہیں کہ جن کے ذریعہ سے محمد حسین نے اہل اسلام کے دلوں سے گورنمنٹ کے برخلاف مخالفانہ اور
باغیانہ خیالات کو دور کرنا چاہا ہے۔ ایسی فہرست میں اپنے مضامین متعلقہ مہدی کا ذکر کرنا اور پھر ان
کا یہ لب لباب دینا کہ وہ سب احادیث جو مہدی کے متعلق ہیں وہ غلط اور نادرست اور بے اعتبار اور
وضعی ہیں ۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ محمد حسین مہدی ۔ مہدی کے متعلق احادیث ماننے والوں کو گورنمنٹ
کا مخالف اور باغیانہ خیال رکھنے والا سمجھتا ہے ورنہ مہدی کی حدیثوں کو غلط اور موضوع قرار دے کر
ان کو اس فہرست میں درج کرنے سے اور کیا غرض ہو سکتی ہے۔ اس کے نزدیک مہدی پر ایمان
گورنمنٹ کی نگاہ میں ایک باغیانہ خیال ہے جس کی تردید اس نے اس طرح سے کر دی ہے۔
بالآخر ہم ان لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں جیسے محمد احمد اللہ صاحب امرتسری وغیرہ کہ جو محمد حسین کو
ہماری مخالفت کرنے پر یہ سمجھتے تھے کہ اس نے انکار مہدی سے رجوع کر لیا ہے ۔ وہ یقین رکھیں کہ وہ
اندرونی طور سے ہمیشہ مہدی کا منکر رہا ہے۔ ورنہ وہ آج اس فہرست میں گورنمنٹ کے آگے ان
حدیثوں کا غلط ہونا ظاہر نہ کرتا ۔ منہ
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۱۰ تا ۱۷)