میری پیشگوئی کا پورا ہونا جو اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی گئی تھی

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پنجاب اور ہندوستان کے اُن مولویوں کی ایمانداری کا نمونہ جنہوں نے میری نسبت کفر کا
فتوی دیا تھا۔ خاص کر مولوی نذیر حسین دہلوی استاد شیخ ابو سعید محمد حسین بٹالوی کے تقوی اور
دیانتداری کی حقیقت اور ابو سعید محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کا گورنمنٹ عالیہ
انگریزی کو صریح جھوٹ بول کر سخت دھو کہ دینا اور اُس کی اور اُس کے گروہ کی اس
قابل شرم کارروائی سے اُس میری پیشگوئی کا پورا ہونا جو اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء
میں شائع کی گئی تھی۔
یعنی یہ پیشگوئی کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۔ مَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ -
یعنی فریق ظالم کو اسی قسم کی ذلت پہنچے گی جو اس نے فریق مظلوم کو پہنچائی ہو۔
مبادا دل آن فرومایہ شاد که از بهر دنیا دهد دیں بادل
اس بات سے تو ہم کو بہت خوشی ہوئی کہ مولوی نذیر حسین دہلوی اور عبد الجبار غزنوی اور عبد الحق
غزنوی اور رشید احمد گنگوہی اور دوسرے علماء ان کے ہم مشربوں نے مولوی حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعة السنه
کو جس نے مہدی خونی کے آنے کی نسبت حضور گورنمنٹ عالیہ میں اپنا انکار ظاہر کیا بوجہ
ا ترجمہ ۔ خدا کرے اس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا۔

اس کے اس عقیدہ کے اس کو کذاب اور مفتری اور دجال اور کافر اور دائرہ اسلام سے خارج اپنے
فتووں میں لکھا اور اس طرح پر اس کو ذلیل کر کے ہماری وہ پیشگوئی پوری کی جو اشتہار مباہلہ
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی گئی تھی۔ اور نیز ان احادیث نبویہ کو بھی پورا کیا جو آخری زمانہ کے
مولویوں کے بارے میں ہیں اور اپنے طریق عمل سے ان کی صحت پر گواہی دے دی۔ مگر اس
دوسری بات کے خیال کرنے سے ہمیں رنج بھی ہوا کہ ان لوگوں کے یہ فتوے دیانت اور ایمانداری
پر مبنی نہیں بلکہ یہود کے علماء کی طرح اپنی نفسانی اغراض اور تعصبات اور کینہ وری پر مبنی ہیں۔
چنانچہ ان لوگوں کی یہی کارروائی ان کے حالات باطنی پر کافی گواہ ہے جو ہمارے استفاء مورخہ
۲۹ دسمبر ۱۸۹۸ء میں ان سے ظہور میں آئی۔ ان سے یہ فتوی طلب کی گیا تھا کہ اس شخص کی نسبت
آپ لوگ کیا فرماتے ہیں جو اس مہدی کے آنے کا منکر ہو جس کے نسبت آپ لوگوں کا اعتقاد ہے
کہ وہ ظاہری اور باطنی خلیفہ ہوگا ۔ اور بذریعہ لڑائیوں کے دین کو غالب کرے گا تو ان مولویوں نے
اپنے دلوں میں یہ خیال کر کے کہ ایسے اعتقاد کا پابند تو یہی شخص یعنی یہ عاجز ہے محض شرارت کی راہ
سے یہ تجویز کی کہ آؤ اب بھی اس فتوے کے رو سے اس کو کافر اور دجال اور مفتری قرار دیں۔ تب
فی الفور یہ گندے اور پلید فتوے لکھ مارے اور اگر ان کو پہلے سے خبر ہوتی کہ یہ استفتاء شیخ محمد حسین بٹالوی
ایڈیٹر اشاعة السنہ کے لئے لکھا گیا ہے تو ہر گز یہ فتوے نہ دیتے ۔ اب اس حقیقت کو سن کر کہ وہ شخص
جس کی نسبت فتوی طلب کیا گیا تھا ان کا دلی دوست محمد حسین ہے جس قدر ان کو ندامت ہوگی اس کا
اندازہ کرنا مشکل ہے۔ یہی علماء دین اور حامیان شرع متین ہیں جن کی دیانت پر لوگ بھروسہ کیسے
بیٹھے ہیں اور جن کی نسبت عوام خیال کرتے ہیں کہ وہ دین کے پیشوا اور دیندار بلکہ شیخ الکل ہیں ۔اب
خدائے غیور کی غیرت نے ان سب کے پردے پھاڑ دیئے ۔ خدا کے الہام میں ایک فقرہ یہ بھی تھا کہ فقرہ یہ بھی تھا
شَاهَتِ الْوُجُوهُ سوپورا ہو گیا۔
اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کی بعض خفیہ تحریریں
ہمارے ہاتھ آگئی ہیں جن میں وہ گورنمنٹ کے سامنے زمین لینے کی طمع سے یہ بیان کرتا ہے کہ جس
مہدی قرشی کی لوگوں کو انتظار ہے جو ان کے زعم میں خلیفہ ظاہر و باطن ہو گا اس مہدی کے بارے میں

جس قدر حدیثیں ہیں وہ سب موضوع اور غلط اور نادرست ہیں یعنی میں ان کو نہیں مانتا دیکھو
محمد حسین کی فہرست انگریزی مورخہ ۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ ء جس کو ابھی محمد حسین نے پوشیدہ
طور پر شائع کیا ہے اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو یہ جتلانا چاہا ہے کہ میں اس مہدی کے آنے سے منکر
ہوں ۔ سو محمد حسین کا یہ وہ عقیدہ ہے جس کے لیے ان مولویوں سے فتوئی طلب کیا گیا تھا اور انہوں
نے اس عقیدہ والے کو کافر اور کذاب اور دجال اور مفتری قرار دیا اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کو اپنے
ہاتھوں سے پورا کیا ۔ محمد حسین نے نہایت پوشیدہ طور پر یہ اپنا عقیدہ گورنمنٹ پر ظاہر کیا تھا ۔ مگر خدا
نے اس کا پردہ پھاڑا۔ یہ شخص یعنی محمد حسین دوسرے مولویوں کو یہی کہتا رہا ہے کہ میں تمہارا ہی ہم
عقیدہ ہوں اور گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرتا رہا کہ میں ان حدیثوں کو نہیں مانتا۔ اور ظاہر ہے کہ دو مختلف
اور متناقض عقیدے ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔ لہذا یقیناً یہی سچ ہے کہ جو عقیدہ اس نے اب
انگریزی رسالہ میں گورنمنٹ کے سامنے ظاہر کیا ہے۔ یہی اس کا عقیدہ ہے۔ سواس کے رو سے کفر کا
فتویٰ اس پر لگ گیا ۔ کیونکہ جب کہ محمد حسین کے نزدیک وہ تمام حدیثیں جو مہدی کے آنے کے متعلق
ہیں ۔ موضوع اور غلط اور جھوٹی ہیں جیسا کہ وہ بطور احسان نمائی کے گورنمنٹ برطانیہ پر ظاہر کرتا ہے تو
بلاشبہ اس منافق کا یہی مذہب ہے کہ ایسا مہدی ہر گز نہیں آئے گا۔ تو اس صورت میں ان مولویوں کا
یہ فتوئی اس پر بلا شبہ وارد ہو گیا کہ وہ کافر اور کذاب اور دجال اور مفتری اور دائرہ اسلام سے خارج
ہے لیکن ایک قلمی تحریر جو مولوی احمد اللہ امرتسری سے میرے ایک دوست کو ملی ہے اس سے ظاہر ہوتا
ہے کہ اس فہرست انگریزی سے پہلے مولوی محمد حسین نے مولوی احمد اللہ کے آگے ایک تقریب پر
اشارہ یہ ظاہر کر دیا تھا جس سے یہی معنے نکلتے تھے کہ اب میں نے اعتقاد انکار مہدی سے رجوع کرلیا
ہے لیے یہ تحریر جو مولوی احمد اللہ صاحب سے ملی ہے ثابت کرتی ہے کہ یہ شخص بہت ہی فریبی اور
لے اس جگہ ہم رقعہ دستخطی مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری کو اطلاع ناظرین کے لئے ذیل میں لکھتے ہیں جس میں
مولوی احمد اللہ صاحب نے محمد حسین کے اعتقاد مہدی کی نسبت بدظن ہو کر اس سے دریافت کیا تھا۔ وہ رقعہ یہ
ہے۔ اور ذیقعدہ ۱۳۱۳ھ کے مطابق ۱۵ مئی۔ میرے سامنے مولوی محمد حسین صاحب نے میرے پاس صاف ظاہر
کیا کہ میں حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہور کا معتقد ہوں ( یعنی اب معتقد ہو گیا ہوں ) مانتا ہوں جو وہ سوا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہیں جن کے بعد حضرت مسیح آویں گے۔

دھو کہ وہ آدمی ہے۔ کیونکہ اس رجوع کے بعد پھر اس نے وہی اعتقاد انکار مہدی گورنمنٹ پر ظاہر کیا
اور ثابت ہوا کہ یہ تمام تحریریں گورنمنٹ انگریزی کو دھوکہ دینے کے لئے اس نے شائع کی ہیں۔ اس
خیال سے کہ گورنمنٹ ایسے لوگوں کو خطرناک سمجھتی ہے جو ایسے مہدی کے آنے کا اعتقاد رکھتے ہیں۔
پس بلا شبہ اس نے یہ سخت فریب کی کارروائی کی ہے اور یہ ان شریف اور نیک طینت انسانوں کا کام
نہیں ہے۔ جن کا ظاہر و باطن ایک ہوتا ہے ۔ ہاں ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ بلا شبہ سچا اور صحیح اعتقاد یہی
ہے کہ ایسے مہدی کے آنے کی نسبت کوئی حدیث صحت کو نہیں پہنچتی اور جس قدر صحاح ستہ میں
حدیثیں لکھی گئی ہیں ان میں سے کوئی بھی جرح سے خالی نہیں۔ اور اگر جاہل اور بے وقوف اور خائن
اور نام کے مولوی جو دیانت اور ایمانداری اور راست گوئی سے خالی ہیں ۔ ایسی مجروح اور مردود
حدیثوں کے رڈ کرنے والے اور ایسے مہدی کے منکر کی نسبت کافر اور دجال اور کذاب اور مفتری
ہونے کا فتوی دیں جیسا کہ نذیر حسین اور عبدالجبار اور رشید احمد اور عبدالحق وغیرہ نے فتویٰ دیا۔ تو یہ
فتویٰ محض بد دیانتی کی راہ سے ہے۔ لیکن محمد حسین نے جس پیمانہ سے ہمیں ناپ کر دیا تھا۔ خدا نے
وہی پیمانہ اس کی ذلت کے لئے اس کے آگے رکھا تا الہام جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا کامل طور پر پورا
ہو جائے ۔ غرض محمد حسین کو صرف یہی سزا نہیں ملی کہ اس کے دوستوں نے ہی اس کا نام کافر اور دجال
رکھا بلکہ جس تعدی اور زیادتی کے ساتھ میری نسبت اس نے فتوے دلائے تھے۔ اسی طرح فتوے
دینے والوں نے اس کے ساتھ بھی اپنے فتووں میں تعدی اور زیادتی کی تا دونوں پہلو سے مثل کی
شرط پوری ہو جائے جو الہام جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا میں پائی جاتی تھی ۔
م
اب ان مولویوں کے لئے جنہوں نے یہ فتویٰ دیا کہ مہدی معہود کا انکار کرنے والا کافر اور
دجال اور مفتری اور دائرہ اسلام کے خارج ہو جاتا ہے۔ بہتر طریق یہ ہے کہ ایک جلسہ کر کے اس
جلسہ میں محمد حسین کو طلب کریں ۔ پھر اگر وہ صاف طور پر اقرار کرے کہ وہ بھی اس خونی مہدی کے
آنے کا منتظر ہے جو اسلام کو تلوار کے ذریعہ سے پھیلائے گا تو اس کی دستخطی تحریر لے کر چھپوا دیں اور
یاد رکھیں کہ وہ ہرگز ایسی تحریر نہیں دے گا اگر چہ یہ لوگ اس کو ذبح کر دیں کیونکہ یہ اس کے دنیوی
مقاصد کے برخلاف ہے۔ اور اگر وہ ایسا کرے تو پھر گورنمنٹ کو کیا منہ دکھاوے ۔ ابھی تو وہ لکھ چکا

ہے کہ وہ تمام حدیثیں جھوٹی ہیں تو پھر اب ان کو صحیح کیونکر بناوے۔ لہذا ممکن نہیں کہ ایسا کرے۔ پس
اگر یہ علماء علماء جو اس کو کافر اور دجال اور مفتری اور جہنمی ٹھہرا چکے ہیں بغیر ایسی تحریر شائع کرانے ۔ کرانے کے اس
سے اختلاط رکھیں اور حسب منشا اپنے فتووں کے اس کو کافر اور دجال اور کذاب اور مفتری نہ سمجھیں
اور اس کی ملاقات سے پرہیز نہ کریں تو پھر یہ خود دجال اور مفتری ہیں لیکن ہم نہایت نیک نیتی سے
گورنمنٹ عالیہ کو اس بات کی طرف توجہ دیتے ہیں کہ وہ محمد حسین کے چال چلن سے خبر دار رہے اور
اس وقت تک اس کی حالت کو قابل اعتماد نہ سمجھے جب تک وہ ان مولویوں سے جو ایسے خطرناک
مہدی کے منتظر ہیں بکلی علیحدگی اختیار نہ کرے۔ گورنمنٹ عالیہ سمجھ سکتی ہے کہ کیسا ان لوگوں کا
خطرناک عقیدہ ہے کہ ایسے خونی مہدی کے منکر کو کافر قرار دیتے ہیں اور کذاب اور دجال اور مفتری
نام رکھتے ہیں۔ اور میں گورنمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ محمد حسین مذکور کا یہ کہنا کہ میں ایسے مہدی کے
آنے کا قائل نہیں اور میں ایسی حدیثوں کے صحیح نہیں سمجھتا بالکل منافقانہ پیرایہ میں ہے اور وہ
انکارِ مہدی میں سراسر منافقانہ طریق اختیار کرتا اور گورنمنٹ کو دھوکہ دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ
گورنمنٹ دیکھ لے گی کہ یہ فتویٰ جو منکر مہدی کی نسبت مولویوں نے لکھا ہے یہ محمد حسین کی نسبت
ہرگز جاری نہیں کیا جاوے گا کیونکہ وہ در پردہ فی الفور ان کو کہہ دے گا کہ میں اُس خونی مہدی کے
آنے کا قائل ہوں ۔ اور یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اس قدر اختلاف کے ساتھ کہ وہ مہدی کے آنے سے
انکاری ہو اور وہ لوگ اس کافر اور دجال کہیں اور مفتری اور کذاب اور جہنمی اس کا نام رکھیں ۔ اور
پھر ان کا باہمی میل ملاقات جاری رہے بجز اس صورت کے کہ در پردہ ایک ہی اعتقاد پر متفق ہوں ۔
وہ تو فتوی میں یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ ایسے آدمی کے ساتھ کہ اس خونی مہدی کے آنے کا منتظر نہیں میل
ملاقات ہرگز جائز نہیں کیونکہ وہ کافر ہے۔
غرض اب اگر اس کے بعد مولوی محمد حسین کے تعلقات ان مولویوں کے ساتھ قائم نہ رہے اور
میل ملاقات سب ترک ہو گیا اور ایک دوسرے کو کافر کہنے لگے تب تو اس بات کو مان لیا جائے گا کہ محمد حسین
کا گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں یہ ظاہر کرنا کہ میں اس مہدی کا آنا نہیں مانتا جو بزعم اہل حدیث خلیفہ اور
بادشاہ ہو کر آئے گا اور سخت لڑائیاں کرے گا درست اور صحیح ہے لیکن اگر محمد حسین مذکور کا میل ملاقات ان فتوئی

دینے والوں سے موقوف نہ ہوا۔ اور بدستور باہم شیر و شکر رہے تو پھر گورنمنٹ عالیہ کو قطعی اور یقینی طور پر سمجھنا
چاہیے کہ ان کے باہمی تعلقات قائم ہیں اور یہ سب اُس خونی مہدی کے منتظر ہیں۔
اور عام مسلمانوں کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ سے خوف کر کے ان مولویوں کے ایسے چال چلن پر غور
کریں یہ ان کے کشتی بان کہلاتے ہیں اور سوچیں کہ کیا ایسے لوگوں کی پیروی کر کے کسی نیکی کی امید ہو سکتی
ہے۔ اب ذرا فتوی ہاتھ میں لے کر نذیر حسین کو پوچھیں کہ کیا ہم محمد حسین کو کذاب دجال ، مفتری کہیں؟
پھر عبدالجبار غزنوی کے پاس جائیں اور اس سے دریافت کریں کہ کیا آپ کے فتویٰ کے مطابق محمد حسین
کو ہم کا فر قرار دیں؟ اور پھر عبد الحق غزنوی کو بھی اسی جگہ مل لیں اور اس سے پوچھیں کہ کیا تمہارے فتوئی
کے رو سے ہم محمد حسین کو جہنمی اور ناری کہا کریں۔ اور پھر ذرا تکلیف اُٹھا کر اسی جگہ امرتسر میں مولوی احمد
اللہ صاحب کے پاس جائیں اور ان سے دریافت کریں کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ کا فتویٰ عبدالحق کے فتویٰ
کے مطابق ہے؟ کیا ہم آئندہ محمد حسین کو جہنمی کہا کریں اور کیا ہم آئندہ اس کی ملاقات چھوڑ دیں۔
اے مسلمانو! یقیناً سمجھو کہ یہ وہی مولوی ہیں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ڈرایا ہے۔ تم ان کو اسی نمونہ سے شناخت کر لو گے کہ بعد اس کے جو انہوں نے شیخ محمد حسین ایڈیٹر
اشاعة السنه کو کافر اور دجال اور مفتری اور جہنمی قرار دیا۔ پھر کیا حقیقت میں اس کو ایسا ہی سمجھتے
ہیں ۔ یا وہ صرف دکھانے کے دانت تھے۔
اب میں وہ استفتاء جس پر ایسے شخص کے کافر اور دجال ہونے کی نسبت مولویوں نے فتوے
لکھے ہیں گورنمنٹ عالیہ کے گوش گزار کرنے کے لئے ذیل میں لکھتا ہوں تا کہ گورنمنٹ کو یادر ہے کہ
یہ لوگ ان خیالات کے آدمی ہیں ۔ فقط
یہ
الراقم
خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۱۷ تا ۲۴)
ے جنوری ۱۸۹۹ء
لے یہ فتوی جلد ہذا کے صفحہ ۴۹۵،۴۹۴ پر زیر اشتہار نمبر ۲۰۵ پر درج ہو چکا ہے اس لئے دوبارہ نقل نہیں کیا گیا (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی