ہمارے استفتاء کی نسبت ایک منصفانہ گواہی

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہمارے استفتاء کی نسبت ایک منصفانہ گواہی
ناظرین کو معلوم ہو گا کہ ہمیں اس بات پر اطلاع پا کر کہ شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر
اشاعۃ السنہ نے مہدی کے آنے کے بارے میں اپنے ہم جنس مولویوں کو تو یہ کہا کہ ضرور وہ مہدی
معہود آئے گا جو قریش میں سے ہوگا اور خلافت ظاہری و باطنی سے سرفراز ہوگا ۔ اور لڑائیاں اور سخت
خونریزیاں کر کے تمام روئے زمین پر دین اسلام کو غالب کر دے گا اور اُس کے آنے کا منکر لعنتی اور
کافر اور دجال اور خال اور مضل ہے اور پھر پوشیدہ طور پر گورنمنٹ عالیہ انگریزی پر یہ ظاہر کرتا رہا
کہ مسلمانوں کا یہ خیال بالکل بیہودہ ہے کہ ایسا مہدی آئے گا اور اس کے خونریزی کے کاموں کی
تائید کے لئے مسیح موعود آسمان سے اُترے گا اور وہ دونوں مل کر جبر اور اکراہ سے لوگوں کو مسلمان کر
ہیں گے۔ یہ حالت محمد حسین کی عام مسلمانوں سے پوشیدہ تھی ۔ آخران دنوں میں ایک طمع کی وجہ سے
محمد حسین نے ایک فہرست انگریزی رسالہ کے طور پر شائع کی اور اس میں صاف طور پر اس نے لکھ دیا
کہ جس خونی مہدی کے آنے کے عام مسلمان منتظر ہیں۔ اس کے متعلق کی جس قدر حدیثیں ہیں وہ
نے
سب موضوع اور غلط اور نا درست ہیں ۔ اور اس تحریر سے گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرنا چاہا کہ وہ ایسے مہدی

کے آنے سے منکر ہے۔ یہ رسالہ ۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ء کو وکٹوریہ پر لیس میں چھپا ہے۔
غرض چونکہ خدا تعالیٰ نے چہا تھا کہ ہمارے اشتہار مباہلہ مورخہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی الہامی
پیشگوئی کے مطابق محمد حسین کو مشلی ذلت پہنچاوے جیسا کہ الہام جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ
ذلة کا منشاء تھا۔ اس لئے محمد حسین نے پوشیدہ طور پر یہ انگریزی رسالہ شائع کر دیا اور مولویوں کو اس
رسالہ کے مضمون سے بالکل خبر نہ دی ۔ مگر تا ہم خدا تعالیٰ کے انصاف اور غیرت نے وہ رسالہ ظاہر کر
دیا۔ تب ہم نے فی الفور سمجھ لیا کہ ہماری پیشگوئی پورا کرنے کے کئے یہ سامان غیب سے ظہور میں آ رہا
ہے ۔ تب اسی بنا پر استفتاء لکھا گیا اور مولوی نذیر حسین دہلوی سے لے کر تمام مشہور علماء نے اس پر
مہریں اور دستخط کر دیئے۔ اور ایسے منکر کی نسبت کسی نے کافر اور کسی نے دجال اور کسی نے کذاب
اور مفتری کے لفظ استعمال کئے اور عبد الجبار غزنوی اور عبد الحق غزنوی نے جو وحشیانہ جوش کی وجہ سے
صدق اور دیانت سے کچھ بھی غرض نہیں رکھتے نہ صرف نرم الفاظ میں فتویٰ دیا بلکہ ایسے الفاظ استعمال
کئے کہ ایسا شخص جو مہدی سے منکر ہو کافر اور جہنمی ہے۔ اور جب ان پر یہ بات کھلی کہ فتوی تو ابو سعید
محمد حسین بٹالوی کی نسبت پوچھا گیا تھا تب مارے غم اور غصہ کے دیوانہ ہو گئے اور اشتہار کے ذریعہ
سے یہ شور مچایا کہ ہمیں دھو کہ دیا گیا اور محمد حسین کا نام ظاہر نہ کیا۔ اس کے جواب میں ہماری طرف
سے ڈاکٹر محمد اسمعیل خان صاحب نے اس مضمون کا اشتہار جاری کیا تھا کہ یہ شور اور جزع فزع
سراسر بد دیانتی سے ہے۔ فتولی صورت مسئلہ اور کیفیت سوال پر دیا جاتا ہے۔ اس میں یہ ضرور نہیں کہ
سائل م لکھا جائے یا اس شخص کا نام جس کی نسبت فتوٹی ہے۔ ہم منتظر تھے کہ ایسے صاف امر میں
کوئی صاحب دیانت کی پابندی سے عبدالحق اور عبد الجبار غزنوی کے خائنانہ طریق سے مخالفت کر
کے ہمارے اس بیان کی تصدیق کریں۔ سو ہمیں اس استفتاء کے دیکھنے سے بڑی خوشی ہوئی ہے
جو آج ہمیں ملا ہے۔ جس میں مولوی عبد اللہ صاحب ٹونکی پروفیسر اور نینٹل کالج لاہور اور مولوی
کا نام لکھا۔

غلام محمد صاحب بگوی امام مسجد شاہی لاہور ، عبدالحق اور عبد الجبار کے برخلاف اسی اپنے پہلے فتوے پر
قائم رہ کر ہمارے بیان مذکورہ بالا کی تصدیق کرتے ہیں اور صاف طور پر لکھتے ہیں کہ جو استفتاء پیش
ہوا تھا اس میں کوئی شخص دھو کہ نہیں کھا سکتا تھا۔ فتوی دینے والے کو اس بات سے کام نہیں کہ فتوی زید
کی نسبت پوچھا گیا ہے یا بکر کی نسبت اور ظاہر کیا کہ ہم اپنے فتوئی پر قائم ہیں سو اس وقت محض عبد الحق
اور عبدالجبار غزنوی کی پُر خیانت کا رروائی کو عام لوگوں پر ظاہر کرنے کے لئے اس اشتہار کے ساتھ
اس استفتاء کی نقل مع ان دونوں بزرگوں کے فتوے کے شامل کی جاتی ہے۔ فقط
المشتهر خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۳۶ تا ۳۸)
۲۱ جنوری ۱۸۹۹ء
تعداد اشاعت ۷۰۰

نقل فتوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم
۱۵ رماه شعبان المبارک ۱۳۱۶ ھ کو مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے بوساطت اپنے مرید
ڈاکٹر اسمعیل صاحب ملازم فوج ملک افریقہ کے ایک استفتاء عام موافق سنت علماء خلف وسلف جس
میں کسی شخص کا نام نہیں تھا۔ آپ صاحبان کی خدمت میں بڑے ادب سے پیش کیا۔ اب اعادہ الفاظ
استفتا کی کچھ ضرورت نہیں ۔ صرف اگر کوئی شخص انکار امام مہدی موعود کرے اور عقیدہ اپنا تحریری ایک
مقام بطور دستاویز دے کر اطمینان دلاوے کہ جو جو احادیث اسلام میں بحق مہدی علیہ السلام لکھی گئی
ہیں وہ سراسر جھوٹ اور لغو ہیں تو اس پر علماء کیا فتویٰ فرماتے ہیں ۔ سو علمائے نامدار پنجاب وہندوستان
نے اپنی اپنی فہم سے ایسے عقیدے والے کو جس کا ذکر استفتاء میں موجود ہے کافر ، ضال ، خارج از
اسلام وغیرہ اپنی اپنی مواہیر اور دستخط سے قرار دیا تھا۔ چنانچہ وہ استفتاء چھپ کر عام طور پر شائع ہو
چکا یہاں تک کہ گورنمنٹ عالیہ تک بھی بھیجا گیا۔
اب ایک مولوی عبدالحق نام نے جس کی مہر یا دستخط اُس گفر نامہ پر ثبت ہیں۔ اپنے ہاتھوں کی
تحریر پر سخت افسوس کھا کر بڑے حسرت اور غضب سے ایک اشتہار نکال کر مشتہر کیا ہے کہ فتوی دینے
میں میں نے دھوکہ کھایا ہے یعنی وہ فتویٰ زید کے بارے میں ہم نے دیا ہے نہ عمرو کے حق میں
نیز بے اختیار ہو کر اپنے ہاتھوں کو کاٹتے ہوئے فتوی پیش کرنے والے اور کرانے والے پر بے جا

الزام دعا اور فریب بد دیانتی بے ایمانی وغیرہ وغیرہ کا لگایا ہے وہ اس واسطے کہ بالواسطہ فتوی کیوں لیا
گیا اور جس پر فتوی دینا ہے اس کا نام کیوں نہیں لیا گیا۔ لہذا آپ صاحبان کی خدمت شریف میں
انصاف اور عدل کے خواہاں ہو کر التماس ہے کہ کیا آپ نے بھی اس مولوی موصوف کی طرح دھو کہ
سے مہر میں یا دستخط کفر نامہ پر لگائے ہیں یا عام طور پر خواہ زید ہو خواہ عمر، جو شخص ایسا ر، جو حص ایسا عقیدہ بر خلاف
اہل سنت والجماعت کے رکھتا ہے اس پر کفر کی مہریں لگائی ہیں جیسا کہ مفہوم آیات قرآن مجید ہے
اور ایسا عالم فتوی دینے کے لائق شرعاً ہے۔
راقم خیر خواه مومنین
الْجَوَابِ وَ هُوَ الْمُوَفَّقُ لِلصَّوَابِ
(1) وہ استفتاء جس کا اس سوال میں ذکر کیا گیا ہے اور جواب چھپ کر مشہور ہو چکا ہے میرے
سامنے بھی پیش ہوا تھا۔ اس کا جواب میں نے مندرجہ ذیل لفظوں میں دیا تھا۔
امام مهدی علیه و عَلَى آبَائِهِ الصَّلوةُ وَالسَّلام کا قرب قیامت میں ظہور فرمانا اور
دنیا کو عدل و انصاف سے پر کرنا احادیث مشہورہ - رنا احادیث مشہورہ سے ثابت ہے اور جمہور امت۔ ابت ہے اور جمہور امت نے اسے
تسلیم کیا ہے اس امام موصوف کے تشریف لانے کا انکار صریح ضلالت اور مسلک اہل سنت
والجماعت سے انحراف کرنا ہے ۔ میں نے اس جواب دینے میں کسی قسم کا دھوکا اور فریب
نہیں کھایا ہے۔ اور میرے نزدیک اس وقت بھی استفتائے مذکور کا یہی جواب ہے اور میں
اس شخص کو جس کا استفتاء مذکور میں ذکر ہے اس وقت بھی مسلک اہل سنت و الجماعت سے
منحرف جانتا ہوں خواہ وہ زید ہو یا بکر ۔ فقط مفتی محمد عبد اللہ عفا الخ ( ٹونکی پروفیسر اور نینٹل
کالج لاہور، پریزیڈنٹ انجمن حمایت اسلام لاہور و سیکرٹری انجمن مستشار العلماء)۔
(۲) جو استفتاء مطبوعہ مورخه ۲۹ ردسمبر ۱۸۹۸ء مطابق ۱۵ رشعبان ۱۳۱۶ھ معرفت ڈاکٹر

محمد اسمعیل خان مثبت به مواہیر اور دستخط علماء امرتسر تھا میرے روبرو پیش ہوا۔ اس کے اوپر میں نے
یہ عبارت لکھی ہے۔ علماء مظام کا جواب صحیح ہے۔ بے شک شخص مذکور السوال ضال اور مصل ہے۔ اور
اہلِ سنت سے خارج ہے۔ پس یہ جواب بشرط صدق سوال صحیح ہے مصداق علیہ اس کا خواہ زید ہو یا عمرو
کسی خاص آدمی پر فتوی نہیں ہے۔ عام طور پر عقیدہ اہلِ سنت کا لکھا گیا ہے اور اس میں کسی شخص کا رفت ہے۔ عام طور ر عقد کا ہے اور
کسی قسم کا دھو کہ نہیں ہے۔
فقیر غلام محمد البلوی عفا عنه امام مسجد شاہی لاہور ۱۲
مورخه ۲۰ جنوری ۱۸۹۹ء
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۳۹ تا ۴۱)

آج 10 میں سے 10 باقی