گورنمنٹ عالیہ کے سچے خیر خواہ کے پہچاننے کے لئے ایک کھلا کھلا طریق آزمائش
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گورنمنٹ عالیہ کے سچے خیر خواہ کے پہنچاننے
کے لئے ایک کھلا کھلا طریق آزمائش
(گورنمنٹ عالیہ سے بادب التماس ہے کہ اس مضمون کو غور سے دیکھا جائے اور حسب
منشائے درخواست ہر دو فریق کا امتحان لیا جائے )
چونکہ مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعة السنه ہمیشہ پوشیدہ طور پر کوشش کرتا رہا
ہے کہ گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو میرے پر بدظن کرے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ کئی سال سے اس کا
یہی شیوہ ہے۔ اس لئے میں نے مناسب دیکھا ہے کہ محمد حسین اور میری نسبت ایک ایسا طریق
آزمایش قائم ہو جس سے گورنمنٹ عالیہ کو سچا خیر خواہ اور چھپا ہوا بدخواہ معلوم ہو جائے اور آئندہ
ہماری دانا گورنمنٹ اسی پیمانہ کے رو سے دونوں میں سے مخلص اور منافق میں امتیاز کر سکے ۔ سو وہ طریق
میری دانست میں یہ ہے کہ چند ایسے عقائد جو غلط نہی سے اسلامی عقائد سمجھے گئے ہیں اور ایسے ہیں کہ ان
کو جو شخص اپنا عقیدہ بناوے وہ گورنمنٹ کے لئے خطر ناک ہے۔ عقائد کو اس طرح پر آلہء شناخت مخلص
و منافق بنایا جائے کہ عرب یعنی مکہ اور مدینہ وغیرہ عربی بلاد اور کابل اور ایران وغیرہ میں شائع کرنے
کے لئے عربی فارسی میں وہ عقائد ہم دونوں فریق لکھ کر اور چھاپ کر سر کار انگریزی کے حوالہ کریں تا
کہ وہ اپنے اطمینان کے موافق شائع کر دے ۔ اس طریق سے جو شخص مناف اسے جو شخص منافقانہ طور پر برتاؤ رکھتا ہے
اس کی حقیقت کھل جائے گی کیونکہ وہ ہرگز ان عقائد کو صفائی سے نہیں لکھے گا اور ان کا اظہار کرنا اس کو موت
معلوم ہوگی اور ان عقائد کا شائع کرنا اس کے لئے محال ہوگا اور مکہ اور مدینہ میں ایسے اشتہار بھیجنا تو
اس کو موت سے بدتر ہوگا ۔ سواگرچہ میں عرصہ بیس برس سے ایسی کتابیں عربی اور فارسی میں تالیف کر
کے ممالک عرب اور فارس میں شائع کر رہا ہوں لیکن اس امتحان کی غرض سے اب بھی اس اشتہار کے
ذیل میں ایک تقریر عربی اور فارسی میں اپنے پر امن عقائد کی نسبت اور مہدی اور مسیح کی غلط روایات
کی نسبت اور گورنمنٹ برطانیہ کی نسبت شائع کرتا ہوں ۔ میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ اگر
محمد حسین جواہل حدیث کا سرگروہ کہلاتا ہے میرے عقائد کی طرح امن اور صلح کاری کے عقائد کا پابند
ہے تو وہ اپنا اشتہار عربی اور فارسی میں چھاپ کر دوسو کا پی اس کی میری طرف راو نہ کرے تا میں اپنے
ذریعہ سے مکہ اور مدینہ اور بلاد شام اور روم اور کابل وغیرہ میں شائع کروں۔ ایسا ہی مجھ سے
دوسو کاپی میرے اشتہار عربی اور فارسی کی لے لے تا بطور خود ان کو شائع کرے۔
ہماری دانا گورنمنٹ کو بخوبی یادر ہے کہ یونہی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے صرف بگفتن کوئی
رسالہ ذو معنین لکھنا اور پھر اچھی طرح اس کو شائع نہ کرنا یہ طریق اخلاص نہیں ہے یہ اور بات ہے اور
سچے دل سے اور پورے جوش سے کسی ایسے رسالہ کو جو عام خیالات مسلمانوں کے برخلاف ہو
در حقیقت غیر ممالک تک بخوبی شائع کر دینا یہ اور بات ہے اور اس بہادر کا کام ہے جس کا دل اور
زبان ایک ہی ہوں اور جس کو خدا نے در حقیقت یہی تعلیم دی ہے ۔ بھلا اگر یہ شخص نیک نیت ہے تو
بلا توقف اس کو یہ کارروائی کرنی چاہیے۔ ورنہ گورنمنٹ یاد رکھے اور خوب یادرکھے کہ اگر اس نے
میرے مقابل پر ایسا رسالہ عربی اور فارسی میں شائع نہ کیا تو پھر اس کا نفاق ثابت ہو جائے گا ۔ یہ کام
صرف چند گھنٹہ کا ہے اور بجز بد نیتی کے اس کا کوئی مانع نہیں ۔ ہماری عالی گورنمنٹ یا درکھے کہ یہ شخص
سخت درجہ کے نفاق کا برتاؤ رکھتا ہے اور جن کا یہ سرگروہ کہلاتا ہے وہ بھی اسی عقیدے اور خیال کے
لوگ ہیں ۔
اب میں اپنے وعدہ کے موافق اشتہار عربی اور فارسی ذیل میں لکھتا ہوں اور سچائی کے اختیار
کرنے میں بجز خدا تعالیٰ کے کسی سے نہیں ڈرتا ۔ اور میں نے حسن ترتیب اور دونوں اشتہاروں کی
موافقت تامہ کے لحاظ سے قرین مصلحت سمجھا ہے کہ عربی میں اصل اشتہار لکھوں اور فارسی میں اسی کا
ترجمہ کر دوں تا دونوں اشتہا ر اپنے اپنے طور پر لکھے جائیں اور نیز عربی اشتہار جس کو ہر ایک غیر زبان
کا آدمی بآسانی پڑھ نہیں سکتا اس کا ترجمہ بھی ہو جائے ۔ چنانچہ اب وہ دونوں اشتہار لکھ کر اس رسالہ
کے ساتھ شامل کرتا ہوں ۔
وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقِ
م
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیاں
۲۱ فروری ۱۸۹۹ء
حقیقت المهدی مطبوعه ۲۱ فروری ۱۸۹۹ ء صفحه ۱۳ ۱۴ - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۴۷ ، ۴۴۸ )