اپنے مریدوں کی اطلاع کے لئے

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اپنے مُریدوں کی اطلاع کے لیے
جو پنجاب اور ہندوستان اور دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اور نیز دوسروں
کے لئے اعلان جو کہ ایک مقدمہ زیر دفعہ ۰۷ اضابطہ فوجداری مجھ پر اور مولوی سعید محمد حسین بٹالوی
ایڈیٹر اشاعۃ السنہ پر عدالت جے ایم ۔ ڈوئی صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپورہ میں دائر
تھا بتاریخ ۲۴ رفروری ۱۸۹۹ء بروز جمعہ اس طرح پر اس کا فیصلہ ہوا کہ فریقین سے اس مضمون کے
نوٹسوں پر دستخط کرائے گئے کہ آیندہ کوئی فریق اپنے کسی مخالف کی نسبت موت وغیرہ دل آزار
مضمون کی پیشگوئی نہ کرے۔ کوئی کسی کو کافر اور دجال اور مفتری اور کذاب نہ کہے۔ کوئی کسی کو مباہلہ
کے لئے نہ بلاوے اور قادیان کو چھوٹے کاف سے نہ لکھا جائے اور نہ بٹالہ کو طا کے ساتھ اور ایک
دوسرے کے مقابل پر نرم الفاظ استعمال کریں۔ بد گوئی اور گالیوں سے مجتنب رہیں۔ اور ہر ایک
فریق حتی الامکان اپنے دوستوں اور مریدوں کو بھی اس ہدایت کا پابند کرے اور یہ طریق نہ صرف
با ہم مسلمانوں میں بلکہ عیسائیوں سے بھی یہی چاہیے ۔ لہذا میں نہایت تاکید سے اپنے ہر یک
مرید کو مطلع کرتا ہوں کہ وہ ہدایت مذکورہ بالا کے پابند ر ہیں اور نہ مولوی محمد حسین اور نہ اس کے گروہ
اہل حدیث اور نہ کسی اور سے اس ہدایت کے مخالف معاملہ کریں۔ بہتر تو یہی ہے کہ ان لوگوں سے

بکلی قطع کلام اور ترک ملاقات رکھیں ۔ ہاں جس میں رشد اور سعادت دیکھیں اس کو معقول اور نرم
الفاظ سے راہِ راست سمجھائیں اور جس میں تیزی اور لڑنے کا مادہ دیکھیں اس سے کنارہ کریں۔ کسی
کے دل کو ان الفاظ سے دُکھ نہ دیں۔ کہ یہ کافر ہے یا دجال ہے یا کذاب ہے یا مفتری ہے گو وہ
مولوی محمد حسین ہو یا اس گروہ میں سے یا اس کے دوستوں میں سے کوئی اور ہو۔ ایسا ہی کسی عیسائی
اور کسی دوسرے فرقہ کے ساتھ بھی ایسے الفاظ جو فتنہ برپا کر سکتے ہیں استعمال میں نہ لاویں اور نرم
طریق سے ہر ایک سے برتاؤ کریں۔ اور ہم مولوی محمد حسین صاحب کی خدمت میں بھی عرض کرتے م
ہیں کہ چونکہ اس نوٹس پر اُن کے بھی دستخط کرائے گئے ہیں بلکہ اسی تحریری شرط سے عدالت نے اُن پر
مقدمہ چلانے سے اُن کو معافی دی ہے لہذا وہ بھی اسی طور سے اپنے گروہ اہل حدیث امرتسری،
لاہوری ، لدہانوی، دہلوی اور راولپنڈی کے رہنے والے اور دوسرے اپنے دلی دوستوں کو بذریعہ
چھپے ہوئے اعلان کے بلا توقف اس نوٹس سے اطلاع دیں کہ وہ حسب ہدایت صاحب مجسٹریٹ
بها در ضلع گورداسپورہ اپنے فریق مخالف یعنی میری نسبت کافر اور دجال اور مفتری اور کذاب کہنے
سے اور گندی گالیاں دینے سے روکے گئے ہیں اور اس معاہدہ کی پابندی کے لئے نوٹس پر دستخط کر
دیئے گئے ہیں کہ وہ آئندہ نہ مجھے کافر کہیں گے نہ دجال نہ کذاب نہ مفتری اور نہ گالیاں دیں گے اور
نہ قادیان کو چھوٹے کاف سے لکھیں گے اور ایک حد تک اس بات کے ذمہ دار رہیں گے کہ ان کے
دوستوں اور ملاقاتیوں اور گروہ کے لوگوں میں سے کوئی شخص ایسے الفاظ استعمال نہ کرے۔ سو سمجھا دیں کہ
اگر وہ لوگ بھی اس نوٹس کی خلاف ورزی کریں گے تو اس عہد شکنی کے جواب دہ ہوں گے ۔
غرض جیسا کہ میں نے اس اعلان کے ذریعہ سے اپنی جماعت کے لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے
مولوی محمد حسین کی کی دلی صفائی کا یہ تقاضا ہونا چاہیے کہ وہ بھی اپنے ا اپنے اہل حدیث اور دوسرے منہ زور
لوگوں کو جو اُن کے دوست ہیں بذریعہ اعلان متنبہ کریں کہ اب وہ کافر ، دجال ، کذاب کہنے سے باز
آجائیں اور دل آزار گالیاں نہ دیں ورنہ سلطنت انگریزی جو امن پسند ہے باز نہ آنے کی حالت میں
پورا پورا قانون سے کام لے گی ۔ اور ہم تو ایک عرصہ گزر گیا کہ اپنے طور پر یہ عہد شائع کر چکے ،
کہ آیندہ کسی مخالف کے حق میں موت وغیرہ کی پیشگوئی نہیں کریں گے اور اس مقدمہ میں جو

۲۴ رفروری ۱۸۹۹ء کو فیصلہ ہوا، ہم نے اپنے ڈیفنس میں جو عدالت میں دیا گیا ثابت کر دیا ہے کہ یہ
پیشگوئی کسی شخص کی موت وغیرہ کی نسبت نہیں تھی۔ محض ایسے لوگوں کی غلط فہمی تھی جن کو عربی سے
ناواقفیت تھی۔ سو ہمارا خدا تعالیٰ سے وہی عہد ہے جو ہم اس مقدمہ سے مدت پہلے کر چکے۔ ہم نے
ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۲۷ میں شیخ محمد حسین اور اس کے گروہ سے یہ بھی درخواست کی تھی کہ وہ سات
سال تک اس طور سے ہم سے صلح کر لیں کہ تکفیر اور تکذیب اور بد زبانی سے منہ بند رکھیں اور انتظار
کریں کہ ہمارا انجام کیا ہوتا ہے لیکن اس وقت کسی نے ہماری یہ درخواست قبول نہ کی اور نہ چاہا کہ
کافر اور دجال کہنے سے باز آ جائیں یہاں تک کہ عدالت کو اب امن قائم رکھنے کے لئے وہی طریق
استعمال کرنا پڑا جس کو ہم صلح کاری کے طور سے چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے مقدمہ کے فیصلہ کے وقت مجھے یہ بھی کہانی یہ بھی کہا تھا کہ وہ
گندے الفاظ جو محمد حسین اور اس کے دوستوں نے آپ کی نسبت شائع کئے آپ کو حق تھا کہ عدالت
کے ذریعہ سے اپنا انصاف چاہتے اور چارہ جوئی کراتے اور وہ حق اب تک قائم ہے۔ اس لئے میں
شیخ محمد حسین اور اُن کے دوستوں جعفر زٹلی وغیرہ کو مطلع کرتا ہوں کہ اب بہتر طریق یہی ہے کہ اپنے
منہ کو تھام لیں ۔ اگر خدا کے خوف سے نہیں تو اس عدالت کے خوف سے جس نے یہ حکم نے یہ حکم فرمایا یہ فہمالیش
کی ، اپنی زبان کو درست کر لیں اور اس بات سے ڈریں کہ میں مظلوم ہونے کی حالت میں بذریعہ
عدالت کچھ چارہ جوئی کروں ۔ زیادہ کیا لکھا جاوے۔
خاکس
ـار
مرزاغلام احمد از قادیان
۲۶ فروری ۱۸۹۹ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
تعداد ۷۰۰
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۴۴ تا ۴۶)

آج 10 میں سے 10 باقی